کراچی۔ زبیر میمن کی رپورٹ ۔
کراچی سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے اپنے دفتر میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کا واحد سول اسپتال ہے جہاں ملک کے چاروں صوبوں سے مریض آتے ہیں۔ سول اسپتال میں بلوچستان سے زیادہ مریض آرہے ہیں۔ جبکه کے پی اور پنجاب کے مریض بھی سول اسپتال کراچی میں اپنا علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں صفائی کا نظام بہتر ہے۔ سول ہسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے ورثاء ایس او پیز کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں۔ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے مزید کہا کہ چند روز قبل سول اسپتال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر ڈاکٹروں اور کرونا میں شہید ہونے والے ڈاکٹروں کے ورثاء کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایوارڈ دینے کی تقريب هوئى۔ ایوارڈز کی تقریب میں کچھ لوگوں نے غلط رنگ دیا اور ميرے خلاف جهوڻی خبریں میڈیا پر چلائي گئي۔ ايم ايس مزید پریس کانفرنس میں کها که سٹی اسکن جلد بحال کر دیا جائے گا۔ ایم آر آئی کا ٹینڈر بهى کیا گیا ہے۔ مارچ میں ایم آر آئی کو بہال کر دیا جائے گا۔ رواں ماہ سول ہسپتال میں پیڈیاٹرک وارڈ بھی کھولا جائے گا۔ سول ہسپتال کے اندر ایس او پیز پر سختى هے ۔ جب تک میں اس ہسپتال میں ہوں انسانی دوستوں سمیت غریب مریضوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔ سول ہسپت
کراچی . قمر اقبال کی رپورٹ۔
بلدیہ ٹاؤن داؤد وچھانی گوٹھ سیکٹر سترہ کا کوئی پرسان حال نہیں
ھر گلی ھر موڑ کسی مسیحا کا منتظر
پورہ داؤد وچھانی گوٹھ گندگی کا شکار
تفصیلات کے مطابق داؤد گوٹھ قدیم گوٹھوں میں سے ایک ھے لیکن کسی سیاسی جماعتوں نے کبھی نہیں سوچا کے داؤد وچھانی گوٹھ میں بھی انسان بستے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر۔ مسجد ھو یہ اسکول ھو گھر ھو یہ کوئی جگہ اسی نہیں جہاں گٹروں کا پانی جمع نہ ھو
عوام اب مجبورن اپنے مرحوموں کے جنازے ان گندے پانی سے گزارنے پے مجبور ہیں
چند سیاست دانوں نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے داؤد وچھانی گوٹھ کا چکر بھی لگایا لیکن عوام کو ھمیشہ کی طرح لولی پوپ دے دیا گیا ۔
کراچی سے خبر شاملِ کرتے ہیں خالد شیخ کی رپورٹ ;
کیماڑی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار so دلدار اور ان کے ہمرہ سپاہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور دیگر مسائل سے عوام پریشانی میں مبتلا نہ ہو
5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی
اسلام وعلیکم۔
غزت ماب جناب صدر ڈسڑکٹ کیماڑی و ایم۔پی۔اے لیاقت علی اسکانی صاحب سے اپیل ہے کہ یو سی ۲۹ کا یونین کونسل کے افس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے دفتر کے پنکھے واہراود دیگر سامان غاہب اور یو سی سیکٹری بھی کئ دنوں تک دفتر سے غاہب رہتے ہیں علاقہ مکین اور عوامالناس کو برتھ سرٹیفیکیٹ اور بے فارم ۔دیتھ سرٹیفیکیٹ بنوانے میں دشواری کا سامنا۔یوسی افس کو فنڈ ملتے ہیں لیکن وہ فنڈ کس کے منظور نظر ہورہا ہیں اور یوسی میں ٹوٹل 18 ورکرز کا اسٹاف ے جس میں سے 7 حاضر اور 11 غیر حاضر ہیں لہذا
پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ قیادت سے اپیل ہے ۔کہ اس معملےکو نظرثانی کریں۔
شکریہ۔
لالاراشد بلوچ
وارڈ ۱ یوسی ۲۹
انچارج الیکشن سیل UC 29
کراچی شہر بن گیا کچرے کا ڈھیر
سعیدآباد بلدیہ ٹاؤن میں سیوریج کے پانی سے علاقہ مکین پرہشان
کراچی: وزیراعلیٰ ہاؤس پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے۔
بلدیاتی ایکٹ کے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دھرنا دیا ہے اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے ہیں۔
پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج شروع کردیا ہے۔
پولیس لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرین کی گرفتاریاں بھی کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شیلنگ کی وجہ سے بعض خواتین کی طبیعت بھی خراب ہو گئی ہے جنہیں ساتھی سہارا دینے اور سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے ضلع کراچی میں ڈی ایچ او سائوتھ کے آفيس باہر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگره کے کی گئی
بچوں کو جلد سے جلد ویکسی نیشن مکمل کرائی جائے تاکہ کرونا وباء سے بچا جائے اور تعلم کا حرج بھی نہ ہو بے فارم کی شرط کو بھی ختم کیا جائے والدین کے شناختی کارڈ پر ویکسین لگائی جائے
ایجوکیشنل سروسز ایسوسی ایشن کی جنرل میٹنگ ایورسٹ گرامر اسکول میں منعقد ہوئی جس میں کنٹونمنٹ کے علاقوں میں اسکول بند ہونے کے معاملے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ممبران کو شیراز اکرم (چیئرمین) نے اس مسئلے پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں جناب زبیر احمد (جنرل سیکرٹری) نے اراکین کو آگاہ کیا کہ والدین اور بچوں کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔ زبیر احمد نے حکام سے ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے بھی کہا کیونکہ اس کی تصدیق کے لیے بی فارم نمبر کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے بچے ویکسینیشن کے بغیر رہ جائیں گے کیونکہ ان میں سے کئی کے پاس بی فارم نہیں ہیں۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میی بھتہ مافیا ء سرگرم ایسی طرح رمضان گوٹھ میی چند بھتہ خور مکمل طریقے سے گوٹھ کی غریب عوام کو اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کرنے والوں سے بھی اسلحے کے زور پر بھتہ وصول کرنے کی سازش
قائد اعظم کی ہر تقریر میں نوجوانوں و بچوں کو اہمیت دی گئی ہے اسی لئیے آج میں ان بچوں کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ میدان آباد ہوں ہسپتال ویران ہوں ایسا کہنا تھا
سابق چیئرمین یو سی 42 و صدر ضلع کیماڑی محب اللہ خان کا محب اللہ خان کی جانب سے آل کراچی محب اللہ خان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا گیا
تقریب میں تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو اپنے مخصوص انداز میں کھلاڑیوں کو داد پیش کررہے تھے
ٹورنامنٹ کی خاصیت یہ تھی کہ بچوں کے درمیان مقابلے کروائیے گئے جس سے بچوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا
ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام پزیر ہوا
جیتنے والی ٹیم و رنر اپ ٹیم کو ٹرافی دی گئی
محب اللہ خان کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئیے 20 ہزار بھی دئیے گئے
محب اللہ خان ۔کا کہنا تھا یہ وہ بچے ہیں جو ہمارا مستقبل ہیں یہ تندرست و توانا ہوں گے تو ملک کی باگ دوڑ اچھے ہاتھوں میں ہوگی
میرا یہاں آنے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
*ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی آفس میں پریس کانفرس۔*
*ڈی آئی جی ویسٹ زون ناصر آفتاب نے ہمراہ ایس ایس پی سینٹرل, ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل* اہم پریس کانفرس کی
(لیاری سے رپورٹ زبیر میمن )
لیاری کے علاقے میمن سوسائٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی نظریاتی سینئر ورکرز عبد القادر مرزا کی جانب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 سالگرہ کا پروگرام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ورکرز ۔
جناب عبداللہ رحیم بلوچ۔ سلیم قریشی لالا سراج ۔نعیم بلوچ۔میر ستار بلوچ۔نادر مرزا۔ذوالفقار مرزا۔حنیف باپو۔صادق کہجوری۔ ودیگر ورکرز کارکنوں اور علاقہ مکینوں نے بہاری تعداد میں شرکت کی اور نعروں کی گونج میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 سالگرہ کا پروگرام