Islamic Treasures

Islamic Treasures Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Islamic Treasures, Digital creator, Seattle, WA.

Beshaq
05/08/2024

Beshaq

05/05/2024

پیارے دوستوں !سورۂ اخلاص وہ مبارک سورت ہے جو ا لحمد للہ ہر مسلمان کو یاد ہوتی ہے۔اور اس سورۂ مبارکہ کے فضائل بھی شمار ہیں اوران کا حصول بھی اللہ پاک کی رحمت سے ہر ایک کے لیے آسان ہے ۔ بس ضرورت توجہ اور اہتمام کرنے کی ہے ۔ہم یہاں سورۂ اخلاص کی تلاوت کے بعض فضائل کو ذکر کرتے ہیں تاکہ اس سورۂ مبارکہ کی فضیلت معلوم ہونے کے ہم کثرت کے ساتھ اس کی تلاوت کرنے والے بن جائیں ۔
اور توفیق اللہ پاک ہی طرف سے ہے ۔
ایک مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس شخص نے ”قل ھو اللہ أحدپڑھا اس نے گویا تہائی قرآن پڑھا۔
فرض نماز کے بعد10 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت :
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :تین عمل ایسے ہیں کہ جن کو اگر کوئی ایمان کی حالت میں کرتا ہے تو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے، داخل ہوجائیگااورجس حور سے چاہے گا، نکاح کرلے گا:(ا)جو اپنے قاتل کو معاف کردے(۲)جوخفیہ طور پرکسی کا قرض ادا کردے(۳)جوہر فرض نماز کے بعد10 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔
(جاری ہے)

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ!اگر ان میں کوئی ایک کام کرے۔ فرمایا: اسے بھی یہی درجہ حاصل ہوگا۔
دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس نے’’قل ھواللّٰہ احد‘‘ کو10 مرتبہ پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک محل بنائے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فضیلت سن کر عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ!تب تو ہم اسے کثرت سے پڑھیں گے۔
آپﷺ نے فرمایا: اللہ کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں اور وہ بہت پاکیزہ ہے۔(یعنی تم جتنا پڑھوگے،اللہ تعالیٰ اتنے ہی محلّ تمہیں عطا فرمائے گا۔
پچاس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے :’’جو پچاس بار قل ھو اللہ احد پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گنا ہ معاف کر دےگا ‘‘۔

سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے :آپﷺ نے فرمایا: جو شخص سو مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھےگا اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گنا ہ معاف کر دےگا ،بشرطیکہ وہ چار خصلتوں سے بچے حرمت والاخون بہانے سے ، اور حرام مال کھانے سے ،اور زنا کاری سے اور ناجائز مشروبات سے ۔
اور طبرانی کی روایت میں ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا: جو نماز میں یا خارجِ نماز میں سو بار قل ھو اللہ احدپڑھے گااللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دےگا۔

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا:جو دن بھر میں سو بار قل ھو اللہ احدپڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دو سو برس کے گنا ہ معاف فرمادے گا مگر یہ کہ اس پر قرض ہو "۔(سنن الترمذی)
دوسو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مر فوعاً روایت کیا :’’جو دن بھر میں دو سو مرتبہ سورۂ اخلاص پڑ ھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ۱۵۰۰ پندرہ سو نیکیاں لکھے گا ،مگر یہ کہ اس پر قرض ہو(یعنی قرض معاف نہ ہو گا ۔
)
ایک ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے:’’جس نے ایک ہزار بار قل ھو اللہ احد پڑھی تو تحقیق اس نے اپنی جان اللہ تعالیٰ سے خرید لی ‘‘۔
ہما وقت سورۂ اخلاص پڑھنے والے صحابی کا مرتبہ:
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم غزوۂ تبوک میں حضورﷺ کے ساتھ تھے۔
ایک دن سورج ایسے نور اور روشن کرنوں کے ساتھ طلوع ہوا کہ اس سے پہلے ہم نے کبھی نہ دیکھا تھا۔ تھوڑی دیر بعد حضرت جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپﷺ نے فرمایا: جبرئیل!جیسے آج سورج طلوع ہوا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا ۔انہوں نے عرض کیا:آپﷺ کے صحابی معاویہ بن معاویہ لیثی مدینہ طیبہ میں انتقال فرماگئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی نماز جنازہ میں 70 ہزار فرشتے بھیجے ہیں۔
آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: انھیں یہ مقام کیسے حاصل ہوا؟ سیدنا جبریل نے فرمایا: یہ دن رات چلتے پھرتے،اٹھتے بیٹھتے ہر حالت میں ’قل ھواللہ احد‘‘ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔یہ اسی کا اجر ہے۔
سورۂ اخلا ص کی محبت جنت کو لازم کرتی ہے :
حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو کسی سریہ میں بھیجا تو وہ اپنے ساتھیوں کی امامت کراتے ہوئے اپنی قراء ت کو قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ پر ختم کیا کرتا تھا ۔
جب وہ لشکرواپس آیا اور لوگوں نے رسول اﷲﷺ کی خدمت میں اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ'' اس سے پوچھوکہ وہ ایسا کیوں کرتاہے ؟''جب لوگوں نے اس سے پوچھا تو اس نے جواب دیا،'' اس لئے کہ اس میں رحمن عزوجل کی تعریف ہے اور میں اسے پڑھنا پسند کرتاہوں۔'' تو آپ ﷺ نے فرمایا ،''اسے خبر دے دو کہ اللہ عزوجل بھی اس سے محبت فرماتاہے۔''
رسول اللہ ﷺ اپنے ایک صحابی کے ساتھ کہیں جارہےتھے کہ آپﷺ نے کسی شخص کوسورۂ اخلاص پڑھتے ہوئے سنا توآپﷺ نے ارشاد فرمایا،'' واجب ہوگئی ۔
''میں نے عرض کیا:یارسول اللہﷺ! کیاواجب ہوگئی؟'فرمایا: جنت ۔
گھر میں داخل ہوتے وقت سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے گھر داخل میں ہوتے وقت’’قل ھواللہ احد‘‘پڑھی، یہ سورت اس کے گھر اور پڑوسیوں کے گھر سے شر کو دور بھگا دیتی ہے۔
اللہ پاک ہمیں سورۂ اخلاص کی باکثرت تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے!

05/05/2024

وہ کلمہ مبار ک جسے پڑھنے والا دنیا و آخرت کی مصیبتوں سے بچ جاتا ہے - تحریر نمبر 2998
دنیا میں اپنی تگ و دو سے مقام پیدا کرنے والوں کی راہیں اکثر مشکلات کی وجہ سے بند اور تنگ ہوجاتی ہیں۔
دنیا میں اپنی تگ و دو سے مقام پیدا کرنے والوں کی راہیں اکثر مشکلات کی وجہ سے بند اور تنگ ہوجاتی ہیں۔ان کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں ،گمراہ ہوکر وہ گناہوں اور شرک میں پڑ جاتے ہیں ۔جادو ٹونہ کے وہموں میں پڑ جاتے اور ڈپریشن میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
آج ہم آپ کو ایک ایسے کلمہ پاک کی خصوصیات سے متعارف کراتے ہیں جسے پڑھنے والے پر دنیا ہی کیا آخرت کی مشکلات بھی کم ہوجاتی ہیں ۔کاروبار ہو یا ملازمت میں عدم سکون ،گھریلو ناچاقی ہو،یا کالے جادو کا خوف ۔الغرض یہ کلمہ پڑھنے والوں پر شیطانی اعمال کا اثر نہیں ہوگا۔اس کلمہ پاک کے ذاکر پر جنت واجب ہوجاتی ہے ۔
احادیث مبارکہ میں اس کلمہ کو جنت کا خزانہ قرار دیا گیا ہے ،ظاہر ہے جو جنت کا خزانہ پالیتا ہے اس کی روحانی طور پر قوت بڑھ جاتی ہے اور اس پر شیطان کی پیدا کردہ نحوستیں اوررکاوٹیں دور ہوجاتیں اور اس پر اثر نہیں کرتیں ۔جنت کے خزانہ کو طلب کرنا ہر مسلمان کا حق اور فرض ہے ۔اس خزانہ کی دعا کیوں کرنی چاہئے ؟اس بارے یہ حدیث مبارکہ ہی ہمارے لئے کافی ہے جس میں رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری سے فرمایا تھا کہ میں تمہیں وہ کلمہ نہ بتا دوں جوجنت کا خزانہ ہے۔حضرت ابوموسیٰ اشعری نے عرض کی۔”میرے ماں باپ آپﷺ پر فدا،فرمائیے“
رسول کریم ﷺ نے فرمایا” تو پھر یہ کلمہ پڑھتے رہا کرو

لاحول ولا قوة الاباللہ

ہم مسلمانوں کے لئے اس کلمہ کی نعمت کافی ہے،ہر کام میں آسانی اور جو کام آپ کرنا چاہتے ہوں ان میں اللہ کی رضا شامل کرنے کے لئے یہ کلمہ ہر کسی کو اپنی زبان پر جاری و ساری رکھنا چاہئے۔
کسی بھی برے کام سے رک جائیں گے اورجائز کاموں میں خیروبرکت پیدا ہوگی۔
(ہدیہ تسبیح علامہ پیرابونعمان سیفی )

لا إله إلا ٱللَّٰهُ محمد رسول ٱللَّٰهِ
05/05/2024

لا إله إلا ٱللَّٰهُ محمد رسول ٱللَّٰهِ

لا إله إلا ٱللَّٰهُ محمد رسول ٱللَّٰهِ
05/05/2024

لا إله إلا ٱللَّٰهُ محمد رسول ٱللَّٰهِ

05/05/2024

لا إله إلا ٱللَّٰهُ محمد رسول ٱللَّٰهِ

05/05/2024

05/05/2024
11/18/2023

11/18/2023

11/18/2023

11/13/2023

❤️

Address

Seattle, WA
98039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Treasures posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies