Breaking News Pakistan Special

Breaking News Pakistan Special Its all about Pakistan and region related to it for current news , views, Social and entertainments

-اس ملک میں ہر شخص ہی جلاد بنا ہوا ہے ۔۔ ظلم اور جرم ننگا ناچ رہا ہے ۔۔  اکلوتا بچہ وہ بھی قاتلوں کا کزن ، صرف پیسے کیلئ...
12/04/2024

-اس ملک میں ہر شخص ہی جلاد بنا ہوا ہے ۔۔ ظلم اور جرم ننگا ناچ رہا ہے ۔۔ اکلوتا بچہ وہ بھی قاتلوں کا کزن ، صرف پیسے کیلئے مار دیا ۔۔ اس انگوٹھا کاٹ لیا تا کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا سکیں اتنی سفاکی قانونی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ معاشرے میں ہی ممکن ہے جو ہمارا معاشرہ بن چکا ۔۔ قاتلوں کو کبھی سزا نہیں ہو گی ۔۔ زور زبردستی ۔۔رشوت یا پھر خاندانی دباؤ سے وہ سارے ملزمان معاف ہو جائیں گے اور اس معاشرے کو ناسور بنانے پھر ہم سب کا حصہ ہوں گے ۔۔ اصل مسئلہ جرم نہیں ہے اصل مسئلہ سزا نہ ہونا ہے ۔۔

اASS

09/20/2024

کچھ دن سے دل میں ایک خیال پیدا ہورہا تھا۔ دل چاہ رہا تھا ایک بار دو رکعت نماز ترجمے کے ساتھ ادا کروں، تاکہ مجھے معلوم ہوسکے ۤآج تک جو نماز ادا کرتا رہا ہوں اسکا مطلب کیا ہے:😟😟😟😟😟😟😟😟😟😟
اپنے ارادہ کو حقیقت بنانے کے لئے وضو کرکے جائے نماز بچھائی اور پہلے تعوذ اور تسمیہ پڑھی:
🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻🌻
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی شیطان مردود سے
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام کے ساتھ جو نہایت مہربان اور رحم والا ہے
🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
اسکے بعد دو رکعت نفل نماز کی نیت کی اور ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور کہا
اللہ سب سے بڑا ہے
☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️☘️
اسکے بعد ثنا پڑھی
اے اللہ تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں اور تیرا نام برکت والا ہے اور تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴🪴
اسکے بعد سورہ فاتحہ یوں پڑھی
تمام تعریفیں یا اللہ آپ کے لئے جو تمام جہانوں کے پالنے والے ہیں
نہایت ہی مہربان اور نہایت ہی رحم کرنے والے ہیں
قیامت کے دن کے مالک ہیں
ہم ۤآپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں
ہمیں سیدھا راستہ دکھلائیے
ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام کیا
نہ ان لوگوں کا جن پر آپ غصہ ہوئے اور نہ گمراہوں کا
🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳🌳
اسکے بعد سورہ اخلاص پڑھی
کہہ دو کہ وہ اللہ ایک ہے
اللہ بے نیاز ہے
نہ اسکی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
اور نہ ہی کوئی اسکی برابری کرنے والا ہے۔۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
اسکے بعد اللہ اکبر (اللہ سب سے بڑا ہے) کہ کر رکوع میں چلا گیا
رکوع میں تین بار یہ تسبیع پڑھی
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
پاک ہے میرا رب بڑی عظمت والا
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱
اسکے بعد یہ پڑھتے ہوئے کھڑا ہوا
سن لی اللہ نے جس نے اسکی تعریف کی
کھڑے ہوکر پڑھا
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کے لئے ہی ہیں
اسکے بعد اللہ اکبر(اللہ سب سے بڑا ہے) پڑھ کر سجدہ میں چلا گیا
اور سجدہ میں یہ تین تسبیعات پڑھیں
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
پاک ہے میرا رب بڑی شان والا
🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾🌾
اب دوسری رکعت بھی اسی طرح ادا کرنے بعد دوسرے سجدے
کے بعد تشعد میں بیٹھ گیا، اور اب یہ پڑھا
تمام قولی اور بدنی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں
اے نبی آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکت ہو
سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر
میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں
🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷🪷
اسکے بعد درود شریف پڑھا
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر دورد بھیجئے
جیسے کہ آپ نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
اے اللہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکی آل پر برکت نازل فرمائے
جیسے کہ آپ نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام و انکی آل پر
بے شک تو تعریف کے لائق بزرگی والا ہے
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
اب میں نے دعا پڑھی
اے اللہ مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنا والا بنائیے
اے ہمارے رب ہماری دعا قبول فرمائیے
اے ہمارے رب مجھے اور میرے والدین اور تمام مومنین کو اس دن
بخش دیجئیے،جس دن حساب قائم ہوگا۔
اے ہمارے رب ہمیں دنیا اور آخرت میں اچھی زندگی عطا کیجیئے
اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچائیے۔
🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼🌼
اسکے بعد دونوں کندھوں پر موجود فرشتوں کو سلام کیا۔

نماز کا یہ ترجمعہ اپنے جاننے والے تمام افراد کو بھیجیئے تاکہ سب لوگ سمجھ کر نماز ادا کرسکیں
یقین جانیئے ایک وقت آئیگا آپ اس صدقہ جاریہ پر فخر کریں گے۔

آمین

وہ وقت دور نہیں  جب ہمارے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فونز ، یا اسمارٹ ٹی وی یا ہماری وائی فائی ڈیوائیسز یا انٹرنیٹ سے جڑی ک...
09/18/2024

وہ وقت دور نہیں جب ہمارے ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فونز ، یا اسمارٹ ٹی وی یا ہماری وائی فائی ڈیوائیسز یا انٹرنیٹ سے جڑی کوئی بھی ضرورت کی شے ہمارے لئے بم بن جائے اور دشمن آپ کو ہزاروں میل دور بیٹھا بیٹھا تباہ کر دے کیونکہ ہم دراصل محتاج ہے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہمارا حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے ہم صرف کنزیومر ہیں ۔۔ جی آپ صحیح سن رہے ہیں کل اسر ا ء یل نے لبنان میں حز ب اللہ کے ہزاروں لوگوں ایک سائبر حملے میں زخمی کر دیا درجنوں ہلاکتوں کی بھی خبر ہے کئی سو شدید زخمی اور معذور ہو گئے ہیں اس کا سبب ایک پیچر بنا جو کمیونیکیشن کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔۔ اسمارٹ فون کے آنے سے پہلے میسجز کو بھیجنے کیلئے پیجر ڈیوائس استعمال ہوتی تھی جس کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوتا تھا ۔۔ کیونکہ حزب کے لوگوں کا خیال تھا اسمارٹ فون میں جی پی ایس اور آواز ٹریکنگ کی صلاحیت ہوتی ہے جس سے انہیں ٹریس کیا جا سکتا ہے تو وہ آپسی کمیونیکیشن کیلئے ایک نسبتا سادہ ڈیوائس پیجر استعمال کرتے تھے ان کے دشمنوں نے کل اسے ہیک کر کے یا پھر پہلے سے ہی وہ آلات فروخت ہی اسی مقصد کیلئے کئے تھے بیک وقت ہزاروں پیچرز کو دھماکے سے اڑا دیا ۔۔ درست نمبر معلوم نہیں ہے لیکن غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ تعداد جو اسپتال لائی گئی ہے کئی سو میں ہے ۔۔ یاد رہے پاکستان میں فائر وال اور واٹس اپ کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اسرائیلی نظام Pegasus. Spy ware
استعمال کرتی ہیں اس کے علاوہ فائر وال بھی اسرائلی ساختہ ہے تو ہمارا دفاع یا صلاحیت ان کے سامنے کتنی ہے اس کا اندازہ کل کے دھماکوں سے بخوبی کیا جا سکتا وہ جب چاہیں ہزاروں میل دور بیٹھے ہمیں تباہ کرسکتے ہیں جس کیلئے ان کو کسی جنگ یا حملے کی ضرورت نہیں ہے ابھی بھی وقت ہے ہمیں رک کر سوچنے کی ضرورت ہے ایک بونے کے سامنے باون مسلم ممالک کہاں کھڑے ہیں ان کی کیا اوقات ہے ؟

امجد علی شاہ

09/11/2024

فوج کے انتظام چلنے والوں اداروں کی تفصیل دیکھئے اور ماشاء اللہ سے ان کا کوئی ادارہ نقصان میں نہیں ہے سب اربوں کا منافع کما رہے ہیں اور اس ملک کی اور عام آدمی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے ۔۔ کیسی برکت ہے ان مجاہدوں کے ہاں

میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیںمریم  اور نواز کے  جیل کا کمرہ vS خان کے جیل کا کمرہ خدا کسی کو دشمن بھی بد نسلے...
06/06/2024

میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
مریم اور نواز کے جیل کا کمرہ vS خان کے جیل کا کمرہ خدا کسی کو دشمن بھی بد نسلے نہ دے

04/25/2024

کسان سے کوڑیوں کے بھاؤ گندم خریدی جا رہی ہے اس کا نقصان یہ ہو گا اگلے سال وہ گندم کی جگہ کوئی اور فصل لگائیں گے اور ہم باہر سے اربوں اداکار خرچ کر کے مہنگی گندم منگوائیں گے کسانوں کو گندم کا سرکاری ریٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ایسا نہ کرنا جرم ہے ۔۔

04/15/2024

یہ ملا اس بار مارکیٹ میں نئی لائے ہیں یہ تو شیطان کے دماغ میں بھی نہیں آئی ہو گی ۔۔
‏لوطی مولویوں کی نئی کہانی۔

‏مفتی عبد العزیز نے ویڈیو پر کہا تھا کہ نشہ پلا کر اُس سے زبردستی بدفعلی کروائی گئی۔

‏ابو بکر معاویہ کا وکیل کہہ رہا ہے،نشے کے زیر اثر سپرم نکلوا کر شہادت تخلیق کی گئی۔

‏اس کہانی پر تو DNA کی شہادت کا وجود ہی ختم ہو گیا۔
‏یہ تو شیطان نے بھی نہ سوچا ہوگا۔

کچھ دن پہلے ایک ریلوے پولیس اہلکار کے ایک خاتون پر تشدد اور اسے ٹرین سے اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔۔ ‏دنیا نیوز کے ...
04/15/2024

کچھ دن پہلے ایک ریلوے پولیس اہلکار کے ایک خاتون پر تشدد اور اسے ٹرین سے اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔۔ ‏دنیا نیوز کے مطابق پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مردہ حالت میں پائی گئی ہے اس قوم اور نظام کا اللہ ہی حافظ ہے ۔۔
‏انا للہ وانا اليه راجعون

04/13/2024

خواتین اور بچوں پر ظلم کرتی پنجاب پولیس ثابت کر رہی ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس

04/01/2024

ملک دیوالیہ ہے عوام کیلئے پیسہ نہیں ہے لیکن ان کی عیاشی کم نہیں ہو رہی

04/01/2024

تب اور اب

03/30/2024

پاکستان میں اب ویڈیوز پر دو قسم کا مواد زیادہ مقبول ہے ایک خفیہ ویڈیوز ان کا تو سب کو پتہ ہے کیسے آتی ہے دوسرے ایسی سرکاری ویڈیوز یہ جیسے آتی ہے وہ بھی عوام دیکھ لیں ۔۔

Address

Sacramento, CA

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Breaking News Pakistan Special posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Breaking News Pakistan Special:

Videos

Share