Haqeeqat Tv

Haqeeqat Tv فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذ ِبَانِ 💕

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین ❤️

12/26/2024

جرنیلوں کی خراب قسمت کا اندازہ لگائیں،
عمران خان حکومت سے باہر ہوتا ہے تو خطرناک ہوجاتا ہے،
عمرانڈو ٹرمپ حکومت میں آتا ہے تو خطرناک ہوجاتا ہے۔۔
جائیں تو جائیں کہاں!!!

9 مئی کی آڑ میں مزید 60 سولینز کو ملٹری عدالت سے سزائیں سنا دی گئی۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 10 سال، میاں عباد ...
12/26/2024

9 مئی کی آڑ میں مزید 60 سولینز کو ملٹری عدالت سے سزائیں سنا دی گئی۔ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو 10 سال، میاں عباد فاروق اور حیدر مجید کو 2،2 سال کی سزائیں سنا دی گئی۔

تو وہ جو کہہ رہے تھے یہ ٹویٹر اکاؤنٹ PTI چلا رہی ہے اس شوشے کو کہاں دفنایا 😅
12/25/2024

تو وہ جو کہہ رہے تھے یہ ٹویٹر اکاؤنٹ PTI چلا رہی ہے اس شوشے کو کہاں دفنایا 😅

12/24/2024

چائینہ نے54ممالک کےلئے ویزہ ریلیکس کردیالیکن اس لسٹ میں اس ملک کانام نہیں ہےجسکی چائینہ سے دوستی شہد سے میٹھی اورہمالیہ سےاونچی ہے 😅

12/24/2024
‏🚨پاکستان کی تباہی پر گامزن مافیا کا ایک اور کارنامہسویلین سیاسی قیدیوں کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے بعد یورپین یونین نے G...
12/22/2024

‏🚨پاکستان کی تباہی پر گامزن مافیا کا ایک اور کارنامہ

سویلین سیاسی قیدیوں کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے بعد یورپین یونین نے GSP+ سٹیٹس پر سوالیہ نشان لگا دیا

2025 کے شروع میں GSP+ کا ریویو ہے
اس GSP+ سٹیٹس کی وجہ سے ہمیں برآمدات میں اربوں ڈالر کا تجارتی فائدہ ہوتا ہے

کیا PTI کو کچلنے کے چکر میں یہ مافیا پاکستان کو بالکل تباہ کر کے رکھ دے گا؟

۔10 سالہ سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید۔اور برطانوی عدالت نے چچا کو “علم ہونے کے باوجود بچی پر تشدد...
12/21/2024

۔10 سالہ سارہ شریف قتل کیس: والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید۔

اور برطانوی عدالت نے چچا کو “علم ہونے کے باوجود بچی پر تشدد نہ روکنے اور موت واقع ہونے دینے” کے جُرم میں 16 سال قید کی سزا دے دی.

واہ اوئے کافر عدالتوں کافر ججوں کیسے کر لیتے ہو اس طرح کے فیصلے.

ہمارے مسلمان حاجی نمازی ججوں سے ہی کچھ سیکھ لیتے کہ فیصلے کیسے کرنے ہوتے ہیں.

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹرآئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انس...
12/21/2024

آئس یا ( شیشہ) کیا ہے ؟

آج کل ایسے فروخت ہوتا ہے جیسے الو پیاز اور ٹماٹر
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں.







‏میرے کوئٹہ کے نوجوان شہید عبدالرشيد اچکزئی کا 16 سالہ چھوٹا بھائی عمر اچکزئی 26 نومبر سے بیگناہ ریاستی قید میں ہے جسے ش...
12/20/2024

‏میرے کوئٹہ کے نوجوان شہید عبدالرشيد اچکزئی کا 16 سالہ چھوٹا بھائی عمر اچکزئی 26 نومبر سے بیگناہ ریاستی قید میں ہے جسے شہید بھائی کی میت کوئٹہ لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور 4 جھوٹے مقدمات ڈال دیئے، ریاست اور صحافتی حوالدار نوجوان نسل سے کس محبت کی توقع کرتے ہیں؟

پانچ بچوں کے باپ مزدور فتح محمد کو آج دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پولیس کی گاڑی میں زنجیروں میں جکڑا ہوا پیش کیا گیا، د...
12/20/2024

پانچ بچوں کے باپ مزدور فتح محمد کو آج دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پولیس کی گاڑی میں زنجیروں میں جکڑا ہوا پیش کیا گیا، دائیں جانب کھڑے فتح محمد اور شفیع اللہ کو حسن ابدال پولیس نے 25 دن تک غیر قانونی حراست میں رکھا جہاں ان پر بے پناہ تشدد کیا گیا اور مبینہ طور پر ناخن بھی نکالے گئے۔
کوئی اپنے ہی لوگوں کے ساتھ ایسا ظلم کیسے کر سکتا ہے؟
عدالت نے فتح محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا، لیکن یہ کیسا انصاف ہے؟

عمران خان کا سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے اہم ترین پیغام !!میں نے حکومت سے دو مطالبات کیے تھے 1) انڈر ٹرائل سیاسی ق...
12/19/2024

عمران خان کا سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے اہم ترین پیغام !!

میں نے حکومت سے دو مطالبات کیے تھے
1) انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی
2 ) 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام

یہ دونوں مطالبات جائز ہیں اور اگر حکومت ان پر اتوار کے روز تک کوئی عمل درآمد نہیں کرتی تو سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے "ترسیلات زر کے بائیکاٹ " کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ ہم اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کریں گے کہ پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ملک میں جمہوریت ، عدلیہ اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے اور ہر طرف جبر و فسطائیت کا دور جاری ہے لہذا ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا آغاز کریں ۔

26 نومبر اور 8 فروری کو جس طرح تحریک انصاف کے کارکنان نے ہمت و جوانمردی کے ساتھ جبر کا مقابلہ کیا اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 1971 میں عوامی لیگ کے بعد تحریک انصاف دوسری جماعت ہے جسے اس قسم کے ریاستی جبر کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن اسکے باوجود انتخابات میں تاریخی جیت حاصل کر کے اور 26 نومبر تک مسلسل جدوجہد جاری رکھ کر تحریک انصاف نے تاریخ رقم کی ہے-

26 نومبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن نہتے لوگوں پر سنائپرز کے ذریعے فائرنگ کی گئی ، جوان لوگوں کو زخمی اور شہید کیا گیا ، کئی افراد تین ہفتے سے غائب ہیں ۔ گمشدہ افراد کو ڈھونڈنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ حکومت جواب دے کہ اتنے افراد کہاں غائب ہیں؟ ہمارے لوگوں نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ میں بیرسٹر گوہر سمیت اپنی پارلیمانی پارٹی کو ہدایت دیتا ہوں کہ ان افراد کے لیے اسمبلی میں آواز بلند کریں یہ ممکن نہیں کہ ملک میں خون کی ہولی کھیلی جائے اور پارلیمان معمول کے مطابق چلتی رہے۔

جب تک میں زندہ ہوں ان افراد کے قتل عام کی تحقیقات کے لیے جدوجہد کروں گا اور ان کو انصاف دلوائے بغیر چین نہیں لوں گا ۔جو لوگ شہید ہوئے انکے لواحقین صدمے میں ہیں ۔ میں خود فائرنگ کی خبر سن کر شدید اذیت کا شکار رہا اور نیند کی گولی کھانے کے باوجود نہتی عوام پر تشدد کے کرب سے سو نہیں سکا۔ جن لوگوں نے ایک کھڑکی، پتہ تک نہیں توڑا ان پر سیدھے فائر مارے گئے۔۔۔ ہمارے لوگ بالکل پر امن تھے قومی ترانہ پڑھتے ، فوجیوں کو گلے لگانے والے لوگوں پر فائرنگ کی گئی اور انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا۔ ایسا یحیی خان نے 25 مارچ 1971 کو بنگالی عوام کے ساتھ کیا تھا اسکے علاوہ ملک میں کسی پارٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا ۔ میں جب تک زندہ ہوں 26 نومبر کو بھولنے نہیں دوں گا-

تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کرنے کی پیشکش کا مذاق اڑایا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ ہم نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ۔ مذاکرات کی پیشکش اور سول نافرمانی کی تحریک موخر کرنے کی بات ملک کے وسیع تر مفاد میں کی تھی۔ حکومت اگر اس میں دلچسپی نہیں رکھتی تو ہم نے بھی مذاکرات کے لیے حکومت کی کنپٹی پر بندوق نہیں رکھ۔ ہماری مذاکرات کی پیشکش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ اب بھی اگر حکومت چاہتی ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک شروع نہ ہو تو ہمارے دونوں مطالبات پر ہم سے رابطہ کیا جائے یا ہمیں قائل کیا جائے کہ یہ مطالبات غیر آئینی ہیں اور ان پر بات ممکن نہیں۔

جیل میں ملاقات کے لیے مذاکراتی ٹیم کو دعوت دی ہے اور ان کے نام دئیے ہیں اب دیکھنا یہ بھی ہے کہ حکومت انکو ملاقات کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

حکومت بار بار جو الزام لگاتی ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک میں ملک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو یہ یاد رکھیں یہ ملک کو نہیں اس بوگس پارلیمنٹ، بوگس انتخابات کے نتیجے میں بنی اسمبلی اور سینٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ حکومت لوگوں کے ووٹوں سے نہیں بلکہ سازش سے بنی ہے۔ جنرل باجوہ نے ہماری منتخب حکومت کے خلاف سازش کی اور پاکستان کو بیالیس ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔ اس حکومت نے آئی ٹی انڈسٹری اور دیگر شعبوں کو بے انتہا نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے عوام اس حکومت سے بد دل ہیں ۔ معیشت تباہ حال ہے اور کاروباری طبقہ اور سرمایہ دار اپنا پیسہ بیرون ملک ٹرانسفر کر رہے ہیں”

Address

Long Beach, CA

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haqeeqat Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share