PUNJ RADIO USA

PUNJ RADIO USA TUNE PUNJ RADIO ON MOBILE AND ANY PHONE DEVICE FOR(( UK ))LISTENER DIAL 020 3519 7159 AND(( USA & CA

INTERNET WEB BASED RADIO FOR HUMANITY LOVERS ALL OVER .FIRST AND ONLY URDU HINDI AND PUNJABI RADIO FROM EL PASO TX DAILY 9PM TO 11PM PST .LIVE POETRY MUSIC AND TALK SHOW WITH ALMAS SHABI .www.punjradiousa.com & www.punjradiousa.weebly.com

09/18/2024

جانے اُس شخص کو , یہ کیسا ھنر آتا ھے
رات ھوتی ھے تو ، آنکھوں میں اُتر آتا ھے

اُس کی چاھت کا تو ، انداز جُدا ھے سب سے
وہ تو خوشبُو کی طرح ، رُوح میں دَر آتا ھے

بات کرتا ھے تو ، الفاظ مہک اٹھتے ھیں
جس طرح شاخِ مُحبت پہ ، ثمر آتا ھے

پُھول اُس کے لب و رخسار پہ ، مَر مٹتے ھیں
پیار شبنم کو ، بہ انداز دِگر آتا ھے

ایسا تتلی سا وہ نازک ھے کہ ، چُھو لینے سے
رنگ اُس کا ، میرے ھاتھوں پہ اُتر آتا ھے

تم تو کانٹوں ھی سے گھبرا کے ، پَلٹ جاتے ھو
عشق تو ، آگ کے دریا سے گزر آتا ھے

فاصلہ ، سات سمندر سے زیادہ ھے
دل تو مِلنے کے تصًور سے ھی ، بَھر آتا ھے........ سلیم فوز

نعتِ رسولِ پاک ﷺاپنا نصیب ایسے جگا لیں مدینے میںنعتِ رسولِ پاک سنا لیں مدینے میںکعبہ بھی روز و شب ہو جہاں سے نگاہ میںایس...
09/17/2024

نعتِ رسولِ پاک ﷺ

اپنا نصیب ایسے جگا لیں مدینے میں
نعتِ رسولِ پاک سنا لیں مدینے میں

کعبہ بھی روز و شب ہو جہاں سے نگاہ میں
ایسی جگہ پہ خیمہ لگا لیں مدینے میں

سانسوں کا کیا پتہ کہ یہ آئیں نہ آئیں کل
آقاﷺ ہمیں تو آج بلا لیں مدینے میں

ہم چوم لیں وہ در بھی وہ راہیں بھی دیکھ لیں
ہم پھول چاہتوں کے اُگا لیں مدینے میں

بیٹھے ہوئے ہیں ہم تو سبھی کام چھوڑ کر
جانے وہﷺ کب ہمیں بھی بلا لیں مدینے میں


#الماس
#شبی

09/09/2024

وہ اشعار جو سوشل میڈیا پر جون ایلیا کے نام سے غلط منسوب ہیں۔

تم جو کہتی ہو چھوڑ دو سگریٹ
تم مرا ہاتھ تھام سکتی ہو
ارشد عباس ذکی......
مجھ سے ملنے کو آپ آئے ہیں
بیٹھیے میں بلا کے آتا ہوں
شہزاد شاہ.....
جانی کیا آج میری برسی ہے؟
یعنی کیا آج مر گیا تھا میں؟
مسرور پیرزادہ....
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
جمال احسانی.....
اپنی گردن جھکا کہ بات کرو،
تم نکالے گئے ہو جنت سے۔
ندیم بھابھہ
۔۔۔۔۔۔۔
خودکشی تک حرام ہے یعنی
یہ بھی ممکن نہیں کہ مر جائو
انور شعور......
میں نے چاہا تھا زخم بھر جائیں
زخم ہی زخم بھر گے مجھ میں
یہ جو میں ہو ذرا سا باقی ہوں
وہ جو تم تھے مر گئے مجھ میں
عمار اقبال....
بہت سے غم دسمبر میں دسمبر کے نہیں تھے
اسے بھی جون کا غم تھا مگر رویا دسمبر میں
عمیر قریشی....
جو دیکھتا ہوں وہی بولنے کا عادی ہوں
میں اپنے شہر کا سب سے بڑا فسادی ہوں
نامعلوم....
گہیسو رخ پر ہوا سے ملتے ہیں
چلئے اب دونوں وقت ملتے ہیں
مرزا شوق لکھنوی....
نہ آیا ہوں نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرف کن ہوں فرمایا گیا ہوں
واصف علی واصف...
سپرد خاک ہی کرنا ہے مجھ کو
تو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں
حفیط جالندھری...
ابھی تدفیں باقی ہے ابھی تو
لہو سے اپنے نہلایا گیا ہوں
رئیس امروہی....
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں
اکبر ابادی.......................

08/25/2024
08/22/2024

جہاں جوتے خریدنے کے بھی پیسے
نہ ہوں اور کوئی *ہاشم خان سکواش کے میدان میں جھنڈا گاڑ دے* اور پھر اگلے باون برس تک اس کا خاندان یہ جھنڈا نہ گرنے دے۔
جہاں کروڑوں خواتین ابھی صرف خواب میں ہی محوِ پرواز ہونے کی مہم جوئی کرسکیں اور کوئی *شکریہ خانم جہاز اڑانے لگے* اور وہ بھی آج سے تریپن برس پہلے۔
جہاں اسی فیصد خواتین محرم کی اجازت کے بغیرگھر سے قدم نہ نکال سکیں اور کوئی *نمرہ سلیم انٹار کٹیکا پر قدم رکھ دے۔*
جہاں جمنازیم جانے کے لیے بس کا پورا کرایہ بھی نہ ہو اور کوئی *نسیم حمید جنوبی ایشیا کی تیز رفتار ترین لڑکی قرار پاجائے۔*
جہاں ملک کے اڑتیس فیصد بچے پہلی جماعت بھی مکمل کیے بغیر سکول سے ڈراپ آؤٹ ہوجائیں اور کوئی *علی معین نوازش ایک ہی برس میں اکیس مضامین میں اے لیول لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کردے،*
جہاں *ولید امجد ملک اقوامِ متحدہ کے تحت انسانی حقوق پر مضمون نگاری کے عالمی مقابلے میں اول آجائے۔*
جہاں *نو سالہ ارفع کریم* دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ کمپیوٹر انجینیر کے طور پر ابھر آئے۔
جہاں نابیناؤں کے لیے نہ تعلیم کی ضمانت ہو اور نہ ہی روزگار کی وہاں کے *نابیناؤں کی کرکٹ ٹیم ایک نہیں دو ورلڈ کپ جیت جائے۔*
جہاں کے پہاڑی لوگ غیرملکی کوہ پیماؤں کے قلی بن کر گھر کا چولہا جلنے پر خوش ہوجائیں اور ان میں سے کوئی *نذیر صابر اور پھر کوئی حسن صدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لے۔*
جہاں *ایم ایم عالم نامی ایک پائیلٹ ایک پرانے فائیٹر جہاز سے صرف ایک منٹ میں دشمنوں کے پانچ طیارے گرا کر دنیا کی ہوائی جنگ میں نہ ٹوٹنے والا ریکارڈ بنا دے*
جہاں اوپر سے نیچے تک کچھ لے دیئے بغیر سرمایہ کاری کا تصور ہی محال ہو وہاں کا کوئی *اسد جمال فوربس میگزین* کی ٹاپ ہنڈرڈ گلوبل وینچر کیپٹلسٹ لسٹ میں آٹھویں نمبر پر آجائے۔
جہاں ایسے حالات میں بھی لوگ ایسے کارنامے سر انجام دے رہے ہو سر فخر سے بلند ہو جائے
اور اگر حالات سازگار ہو جائیں تو *یہ ملک بلاشبہ دنیا کا بہترین ملک بن جائے*
یہ ہے میرا وطن ، میرا فخر، میری پہچان، *میرا پیارا پاکستان*
مجھے فخر ہے پاکستانی ہنے پر۔۔۔

I am a proud Pakistani
Love you loads my motherland..
Tu salamat watan..
Pakistan Hamesha Zindabad

07/12/2024

Address

El Paso, TX
79912

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PUNJ RADIO USA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PUNJ RADIO USA:

Videos

Share

Category

Our Story

INTERNET WEB BASED RADIO FOR HUMANITY LOVERS ALL OVER.FIRST AND ONLY URDU HINDI AND PUNJABI RADIO FROM EL PASO TX DAILY 9PM TO 11PM PST.LIVE POETRY MUSIC AND TALK SHOW WITH ALMAS SHABI .www.punjradiousa.com & www.punjradiousa.weebly.com