ENN tv Parachinar

ENN tv Parachinar Pcr city

06/13/2022

#پاراچنار tv Parachinar

 #پاراچنار   TV Parachinar کمیشنر کوہاٹ جاوید خان مروت کا پاراچنار کا دورہ مشران کے ساتھ اہم نشست جاری
06/10/2022

#پاراچنار TV Parachinar کمیشنر کوہاٹ جاوید خان مروت کا پاراچنار کا دورہ مشران کے ساتھ اہم نشست جاری

 #پاراچنار     جنرل کونسلر کامران علی طوری کی دعوت پر ایم پی اے سید اقبال سید میاں نے عالمشیر روڈ کا دورہ کیا اور جگہ جگ...
06/06/2022

#پاراچنار
جنرل کونسلر کامران علی طوری کی دعوت پر ایم پی اے سید اقبال سید میاں نے عالمشیر روڈ کا دورہ کیا اور جگہ جگہ پر روڈ کا معینہ کیا۔
کامران علی نے ایم پی اے صاحب کو روڈ سائیڈ پر پروٹیکشن وال اور نالوں کی کمی سے آگاہ کیا۔ پرو ٹیکشن وال نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کو حطرات لاحق ہے۔جس پر ایم پی اے صاحب نے ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو سے رابطہ کیا اور روڈ کے اسٹیمیٹ کو روائز کرنے کا کہا۔
ایم پی اے صاحب نے روڈ کو عالمشیر قبرستان اور دنگیلہ تک بڑھانے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر سیکرٹری ٹو ایم پی اے ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔

06/04/2022

#پاراچنار
السلام علیکم میرے پیارے پاڑاچنار والو آپ سب سے رینٹ کار کے بارے میں مشورہ یہ ویڈیو دیکھ کے کمنٹ میں جواب لازمی دینا پاراچنار سے اسلام آباد اسلام آباد سے پاراچنار کے لئے آپ لوگوں کو گاڑی مہیا کی جائے گی اگر آپ لوگ اچھا مشورہ دے تو تو انشاءاللہ اکبر رینٹ کار کا دوسرا برانچ پاراچنار میں اوپن کیا جائے گا شکریہ

06/03/2022

#پاراچنار
مطالبہ برائے رہائی. بیرونی ملک عراق میں 3 سال سے قید ہے نام عمران علی ولد یعقوب علی سکنہ بغکی پاراچنار سے تعلق رکھتا ہے

 #پاراچنارڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-پریس ریلیز مورخہ 31/05/2022ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایات پر ک...
05/31/2022

#پاراچنار
ڈسٹرکٹ کرم کے پی پولیس:-
پریس ریلیز مورخہ 31/05/2022
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایات پر کرم ٹریفک پولیس کا بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ نے جملہ ٹریفک انچارجز کو بذریعہ وائرلیس سیٹ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرائونگ لائسنس، کمسن ڈرائیورز اور کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اسی سلسلے میں آج ٹریفک پولیس صدہ نے بمقام صدہ بائی پاس درانی میں کمسن ڈرائیورز ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کالے شیشے استعمال کرنے پر درجنوں گاڑیوں سے کالے شیشے سفید کر دیے گئے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 50 ڈرائیورز کو چلان کیا گیا۔

ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک نظام کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے ہی ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے

05/30/2022

کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، ٹل ، درسمند ، بگن ، علی زئی ، ششو، صدہ ، ڈوگر، سنٹرل کر، پاڑہ چمکنی اور پاراچنار کے تمام علاقوں کے نوجوانوں کے حوالے سے ٹرینڈ جاری رکھیں۔
#

 #پاراچنارپاراچنار وفاقی محتسب خیبر پختونخواہ بختیار گل کا دورہ:وفاقی محتسب خیبر پختونخوا بختیار گل نے کہا ہے کہ غریب شہ...
05/30/2022

#پاراچنار
پاراچنار وفاقی محتسب خیبر پختونخواہ بختیار گل کا دورہ:
وفاقی محتسب خیبر پختونخوا بختیار گل نے کہا ہے کہ غریب شہری اپنے شکایات کے ازالے کیلئے ادارہ وفاقی محتسب سے رابطہ کرسکتے ہیں جہاں شہریوں کے مسائل انتہائی صاف و شفاف طریقے سے حل کئے جاتے ہیں
حیدری بلڈ بینک پاراچنار اور قبائلی عمائدین کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وفاقی محتسب بختیار گل نے کہا کہ وفاقی محتسب سے ناواقفیت کی وجہ سے 1983میں قائم اس ادارے سے ضلع کرم کے کسی بھی باشندے نے فائدہ نہیں اٹھایا اب ادارے کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی کیلئے خصوصی مہم شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے گورنر کاٹیج پاراچنار اور صدہ میں کھلی کچہریوں کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے پنشن ، نادرہ واپڈا اور دیگر اداروں کے حوالے سے وفاقی محتسب ادارہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ چئیرمین وی سی زیڑان سید صداقت حسین میاں،حیدری بلڈ بینک کے چیئرمین حاجی عاشق حسین ڈیڈی ، صادق ہزارہ ، حاجی نجات ، سول سوسائٹی کے رہنما محمود علی جان ، اسی طرح طوری بنگش قبائل کے رہنما کونسلر عنایت حسین ، حاجی علی جواد اور دیگر رہنماؤں نے وفاقی محتسب بختیار گل کی ضلع کرم امد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع کرم کے عوام بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں اسلئے شہری وفاقی محتسب ادارہ سے بھرپور استفادہ کرینگے۔

05/27/2022

چئیرمن عمران خان کی مردان میں شہید سید احمد جان گھر آمد۔
مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

یاد رہے کہ سید احمد آزادی مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے بیہیمانہ تشدد سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ #پاراچنار

تقریبا تیس سال سے ہم اس طرح کی سڑک پر پشاور جاتے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ 74 سال سے حکومت پاکستان اس کو مختلف جگہوں پر مرمت ک...
05/26/2022

تقریبا تیس سال سے ہم اس طرح کی سڑک پر پشاور جاتے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ 74 سال سے حکومت پاکستان اس کو مختلف جگہوں پر مرمت کر وارہی ہے۔ ہماری دونسلیں تو اسی طرح سفر کرتے کرتے گزر گیئں۔ آج ہماری باری ہے۔ ہم بھی اسی روڈ پر برسوں سے سفر کرتے آ رہے ہیں۔ اب ہماری آنے والی نسل کے مستقبل کا انحصار ہم پر ہے۔
ہمارے سینکڑوں مریض اسی خراب سڑک کی وجہ سے اپنی جان رستے میں ہی دے چکے ہیں۔
"خدا اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جب وہ خود اپنی حالت بدلنے کا فیصلہ نہ کریں"۔
آئین اپنی حالت بدلنے کا فیصلہ خود کرتے ہیں۔ اس صوبائی اور فیڈرل گورنمنٹ سے اپنا جائر حق چھیننے کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔

05/24/2022

#پاراچنار
علامہ مزمل حسین فصیح کا مرکزی جامع مسجد پاراچنار کی تعمیر کے حوالے سے ضروری پیغام

 #پاراچنارضلع کرم بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم کرم پولیس ...
05/24/2022

#پاراچنار
ضلع کرم بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل میں نارکوٹکس ایرڈیکشن ٹیم کرم پولیس کے انچارج ایس آئی زاہد حسین طوری نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ٹل پاراچنار مین شاہراہ نزد عالمشیر روڈ کے قریب ایک خصوصی ناکہ بندی کے دوران اہم کاروائی کرتے ہوئے ملزم نے غواگئے موٹرگاڑی نمبرL 7844 کے سٹپنی میں انتہائی مہارت سے چھپائے گئے مجموعی طور پر 27000 گرام چرس گردہ برآمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت حسب ضابطہ گرفتار کر کے تھانہ اپر کرم پاراچنار منتقل کر دیا گیاہے ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں جرم کا اعتراف کرلیا ملزم نے منشیات سرحدی علاقے سے اضلاع پایاں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تھانہ میں ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا

یاد رکھے زیارات کا مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں۔لہذا یہ ایک سازش ہوگی کہ ا...
05/23/2022

یاد رکھے زیارات کا مسئلہ شیعہ سنی کا نہیں ہے ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ اہلسنت ہمارے بھائی ہیں۔لہذا یہ ایک سازش ہوگی کہ اسے مسلکی رنگ دیا جائے۔
شیعہ سنی اورکزئی بلکہ پورے ملک میں جہاں جہاں ہے انھیں چاہئے کہ ایکدوسرے کے ساتھ روابط پیدا کرکے باہمی اعتماد کے ساتھ شر ونفرت کا خاتمہ کرے۔۔۔اور دشمن کی بلکہ حکمرانوں کی آپسمیں لڑانے کی سازش ملکر ناکام بنائے۔
سب شیعہ سنی کو احساس ہونا چاہئے کہ لڑائیوں جھگڑوں میں نقصان عام وغریب انسانوں کا ہوتا ہے۔
یاد رکھے ہماری سلامتی مل کر شعور پیدا کرکے محبت بانٹنے میں ہے نہ کہ جہالت کا مظاہرہ کرکے نفرتیں پھیلانے میں۔

ایک بات اور اہم ہے۔۔۔۔

اورکزئی ڈی سی و ڈی پی او اور وہاں مقامی سیاسی مداریوں کے چیلے زیارات کے لئے کئے جانیوالے جرگوں میں غلط بیانی کرکے رکاوٹی سازشیں کررہے ہیں۔
سدھر جائے ورنہ عوام نے اس بار تمہیں سہی سے ننگا کرنا ہے۔
یاد رکھے آئندہ نام لئے جائیں گے کہ کس کے کہنے پر اور کون کون زیارت کے مسئلے کو گھمبیر بنارہا ہے!
عوام تیار رہے!

یہ پابندیاں، یہ خاموشیاں اور یہ جھوٹے بہانے
تمہارے عقلوں، ایمانوں اور کرداروں پہ تالے

 #پاراچنار   پاراچنار اپر کرم ڈوژن :آج ایم پی اے ضلع کرم سید اقبال میاں اور پی ٹی آئی سنیئر رہنما سید جعفر حسین کی زیر...
05/22/2022

#پاراچنار
پاراچنار اپر کرم ڈوژن :
آج ایم پی اے ضلع کرم سید اقبال میاں اور پی ٹی آئی سنیئر رہنما سید جعفر حسین کی زیرنگرانی میں جناب عمران خان صاحب کے حمایت میں احتجاجی ریلی نکلی گئی ۔۔جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور ایمپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائیں

 #پاراچنار افراد کے ہاتھوں میں ہیں  اقوام کی تقدیر ہر   فرد   ہے   ملت   کے  مقدر  کا  ستارہ آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کال...
05/17/2022

#پاراچنار
افراد کے ہاتھوں میں ہیں اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

آج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کے یوتھ کو فخر کرم ایم پی اے محترم اقبال سید میاں نے Motivitional Speech دیا۔
ایم پی اے صاحب نے اپنے Speech کے لئے Development and awareness of youth in contribution towards prosperity of Pakistan
کا عنوان منتخب کیا تھا۔ محترم ایم پی اے صاحب نے زندگی میں پیش آنے والے مختلف قسم کے تجربات کو بیان کرتے ہوئے یوتھ کو اپنی زندگیاں سنوارنے کی ترغیب دی۔ یوتھ ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہے۔ اسی سے بہترین معاشرے کی تخلیق وابستہ ہوتی ہے۔ یوتھ زندگی کے ایسے موڑ پر ہوتے ہیں جہاں سے وہ کامیابی و ناکامی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
اس طرح ایم پی اے صاحب نے یوتھ کو یہ بھی سمجھایا کہ زندگی میں دو اہم چیزیں ہیں۔
Character Ethics اور Personality Ethics
انسان کو ان دونوں پر دھیان دینا چاہئے مگر انسان کو بہت ضروری ہے کہ
وہ Character Ethics پر توجہ دے۔ جب انسان کے Character Ethics نہیں ہوتے تو ان کے Personality Ethics بھی ان کے کام نہیں آتے۔ خوشحال زندگی گزارنے کے لئے بہترین Character Ethics ہونے چاہیے۔
اس طرح زندگی سے مختلف مثالیں پیش کئے۔
یوتھ کو اچھی تعلیم حاصل کرنے پر بہت زور دیا۔ معاشرے کے بہت سی برائیاں ختم کرنے کے لئے اچھی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ یوتھ کو نوکری حاصل کرنے میں مشکلات کر بارے بات چیت کی۔ اس طرح طلباء کو جاب حاصل کرنے کے لئے اچھی CV بنانے کے طریقے کار بتائے۔
پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے۔ لیکن ہم آج تک ان وسائل سے مستفید نہ ہوسکے۔ ان کی وجہ پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔ جب ملک خودمختار ہوتا ہے تو وہ ملکی اور غیر ملکی تجارت سمیت ہر قسم کے فیصلے خود کرتا ہے۔ ملک میں بجلی بحران کو ختم کرنے کے لئے شمالی علاقاجات جات میں اچھے ڈیم بنانے چاہے۔
ایم پی اے صاحب کا یوتھ کے ساتھ ایک طویل نشست ہوا جس کے آخر میں لیکچرار صاحبان اور طلباء نے ایم آپی اے صاحب سے سوالات کئے جس پر ایم پی اے صاحب نے تسلی بخش جوابات دئے۔
کالج کے انتظامیہ اور پرنسپل کالج محترم نجات حسین صاحب نے ایم پی اے ڈسٹرکٹ کرم محترم اقبال سید میاں ، سابقہ امیدوار تحصیل چئیرمین محترم سید جعفر حسین اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

 #پاراچناراس تصویر میں میرے دائیں اور بائیں جانب دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے دو ننھے منے شاہ زیب اور محمد ہیںجو کہ ...
05/13/2022

#پاراچنار
اس تصویر میں میرے دائیں اور بائیں جانب دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے دو ننھے منے شاہ زیب اور محمد ہیں
جو کہ اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں
دسترخوان سے متاثر ہوکر ہمارے ساتھ دسترخوان میں خدمت کرنے لگے
ٹل سے تعلق ہیں
کئی دنوں کیلئے آئے تھے اور دسترخوان میں خدمت کرکے چلے گئے
دسترخوان سب کیلئے آغا اخلاق حسین

05/12/2022

اپنے لیڈر سے محبت کا انوکھا اظہار ۔۔۔
عمران خان کی لکی مروت کے بچے ابو بکر سے ملاقات
ننھے ابو بکر نے عمران خان کو کیا تحفہ دیا؟
ابوبکر کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ابوبکر عمران خان سے ملنا چاہتا تھا

 #پاراچنارپریس کانفرنس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریس کانفرنس ۔اسلام علیکم سب دوستان عزیز جملہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کل بر...
05/12/2022

#پاراچنار
پریس کانفرنس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریس کانفرنس ۔

اسلام علیکم سب دوستان عزیز جملہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کل بروز جمعہ13/05/2022 بوقت 11:00AM بجے پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ایم پی اے سید اقبال میاں پریس کانفرنس کا قیادت کرینگے ۔ سب پی ٹی ائی سپورٹرز اور ٹیم ورکرز سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔
منجانب! ایم پی اے سید اقبال میاں
سابقہ اُمیدوار تحصیل چیئرمین سید جعفر حسین۔ بمعہ آل تحریک انصاف ٹیم ۔..
شکریہ ۔

Address

Belgique, MO
63775

Telephone

+923078405761

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ENN tv Parachinar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share