مدیرِ جامعہ کی گفتگو
19 اکتوبر بروز بدھ تعمیر ریلیف پروگرام کے تحت 85 گھرانوں کو ریلیف دیا گیا ۔۔۔ متاثرین کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ٹنڈوالہ یار کے AC جناب عمیر جرواری صاحب اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا۔۔متاثرین کو ریلیف دینے سے پہلے ان میں ترغیبی بات کی گئی۔ مدیرِ جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں ۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
سندھ کے متاثرین سیلاب کی خدمت میں " تعمیرریلیف پروگرام " کےتحت نذرانہ پیش کرنے کےلیے پابہ رکاب ہیں ۔اللہ کریم اس خدمت کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے
پاک ایڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام رینالہ خورد میں ہونے والی عظیم الشان تقریب کی ایک خوبصورت ویڈیو جس میں مدیرِ جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب دامت برکاتہم جامعۃ الرشید کراچی کے اساتذہ کے ساتھ سٹیج کی زینت ہیں اور مفتی طارق مسعود صاحب بیان فرما رہے ہیں۔
#ایڈمن
گریٹ نیوز چینل نے صرف سندھ کی سطح تک جامعۃ الحسن ساھیوال کےشعبہ تعاون باہمی کی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی ۔
جامعۃ الحسن ساہیوال کے شعبہ تعاون باہمی کی طرف سے رات گئے متاثرین میں مچھردانیاں تقسیم کی گئیں۔
30-9-2022
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
🌷🌹قوم کے حقیقی خادم🌷🌹
جامعۃ الحسن ساھیوال شعبہ تعاون باہمی کےکارکنان قوم کی خدمت میں دن رات ایک کیے ھوئے ہیں ۔
ایک اہم اعلان📢📢
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
الحمدللہ جامعۃ الحسن ساہیوال کے شعبہ تعاون باہمی کی ٹیم کے کارکن میدان عمل میں سرگرم۔۔۔۔۔۔حقیقی مستحقین تک باعزت طریقے سے راشن پہنچایا جارہا ہے۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
فری میڈیکل کیمپ
27-9-2022
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
تقریباً 55 گھنٹے کی طویل مسافت اور پر مشقت سفر کے بعد امدادی سامان کا آٹھواں ٹرک رات سندھ پہنچ چکا ہے ۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
حضرت مولانا ریاض صدری صاحب کی جامعۃ الحسن ساہیوال آمد
مدیرِ جامعہ سے ملاقات اور جامعہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
الحمدللہ خطیر مالیت پر مشتمل سیلاب متاثرین کے لیے آٹھواں ٹرک سندھ کی طرف روانہ
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
شکریہ جامعۃ الرشید ❤️
صدرِ جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب دامت برکاتہم کا انٹرویو ملاحظہ فرمائیں
بہترین مینجمنٹ، مالیات کا شفاف نظام ، حقیقی مستحقین تک ان کا حق پہنچانا اور دکھی انسانیت کے غم میں برابر کی شرکت یہ چند ایسے اسباب ہیں جن کی وجہ سے جامعۃ الحسن ساہیوال کی خدمات کا جابجا اعتراف کیا جاچکا ہے۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
آج کے دن شعبہ تعاون باہمی کی امدادی سرگرمیوں کی مختصر رپورٹ
21-9-2022
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
الحمدللہ! سندھ، جھنڈو مری میں شعبہ تعاون باہمی کے زیرِ انتظام کل 200 گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس میں تقریباً 40 غیر مسلم گھرانے بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ اس میں زکوٰۃ کے اموال بالکل شامل نہیں تھے
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
شعبہ تعاون باہمی خالصتاً خدمتِ خلق کا شعبہ ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل ومذہب خدمتِ انسانیت میں مصروف ہے۔
ٹنڈوالہ یار میں مسلم گھرانوں کے ساتھ ساتھ کئی غیر مسلم گھرانوں میں بھی راشن تقسیم ہوا۔۔۔۔۔تفصیلی ویڈیو عنقریب ان شاءاللہ ❤️
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
تقریباً 48 گھنٹے کی طویل مسافت اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر امدادی سامان کا ساتواں ٹرک رات ٹنڈوالہ یار پہنچ چکا ہے۔
آپ کی امانت مستحقین تک پہنچائی جارہی ہے۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
سیلاب متاثرین کا درد محسوس کیجیے🙏🏻
جامعۃ الحسن ساہیوال کے شعبہ تعاون باہمی کی ٹیم کا سندھ کے متاثرہ علاقوں کا وزٹ۔۔۔۔۔سیلاب کی تباہکاریوں کی وجہ سے روڈ اور فصلوں کے المناک مناظر دیکھیے۔۔۔۔اللہ کریم سب کے حال پر رحم فرمائے۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال
الحمدللہ
اللہ کریم کی توفیق اور اہلِ خیر کے تعاون سے تقریباً 17 لاکھ کی مالیت پر مشتمل سیلاب متاثرین کے لیے ساتواں ٹرک سندھ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
#شعبہ_تعاون_باہمی
جامعۃ الحسن ساہیوال