جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے صدر برمنگھم پاکستانی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کر رہے ہیں
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے صدر مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ برمنگھم میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے صدارتی آرڈینینس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے۔
انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر افتخار فیروز نے کل 22 نومبر کو ہونے احتجاجی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے تاجران سے اپیل کی ہے کہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ کا تفصیلی پیغام۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کررہے ہیں
19 نومبرکوٹلی۔۔ آزادی پسند ،ترقی پسند جماعتوں پر مشتمل آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کوٹلی میں انعقاد پذیر ہوا ۔جس میں راولاکوٹ میں نہتے عوام پر ہونے والی ریاستی دہشتگری ،تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گٸ ۔
اجلاس میں طے پایا کہ آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام 21 نومبر بروز جمعرات دن ایک بجے زبان بندی کے کالے قانون صدارتی آرڈنینس کی منسوخی کے لیے اور راولاکوٹ میں پولیس گردی ،تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف شہید چوک کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاۓ گا ۔
اجلاس میں طے پایا کہ چونکہ یہ صدارتی آرڈنینس ایک کالا قانون ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اس لیے کسی قسم کا کوی اجازت نامہ نہیں لیا جاۓ گا اور اگر کوی اجازت نامہ سامنے آتا ہے تو وہ جعلی اور بوگس ہو گا
اجلاس میں تمام باشعور عوام ،وکلاء ،تاجر حضرات اور انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے شہریوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گٸ ہے۔۔
راولاکوٹ:
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے نیشنل عوامی پارٹی کے سابق صدر لیاقت حیات، این ایس ایف کے رہنما اسد فاروق اور دیگر آذادی پسند اور قوم پرست رہنماؤں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں کی طرف سے اس ریاستی جبر کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے
ان گرفتاریوں کے خلاف آج راولاکوٹ میں دیگر آذادی پسند اور ترقی پسند رہنماؤں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا انھوں نے اعلان کیا کہ کل دن 1 بجے حسین شہید پوسٹ گریجویٹ کالج سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور باقاعدہ ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا انھوں نے سیاسی کارکنوں، طلبہ ،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق اور شہری آذادیوں پر یقین رکھنے والے افراد اور عوام سے اس احتجاج کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔
راولاکوٹ
آذادی اظہار رائے کے خلاف بنایا گیا آرڈیننس راولاکوٹ چوک میں نذر آتش کر دیا اس موقع پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، نیپ کے سابق صدر لیاقت حیات سمیت آذادی پسند رہنما اور سینکڑوں کارکنان، صحافی حضرات اور طلبا سول سوسائٹی کے نمائیندے موجود ہیں۔
معروف قانون دان عوامی حقوق کے علمبردار راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ وزیراعظم اور حکومتی نمائیندوں کی طرف سے کی جانے والی وعدہ خلافیوں اور بددیانتی پر وزیراعظم کو بھرپور جواب دیتے ہوئے۔