KMS News

KMS News News # internment politics # education # talk shows .

27/02/2024
10/02/2024

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ۔

13/01/2024

خان کھلاڑی ھے پٹواری نئں جو لندن یا سودیہ بھگ جاے گا وہ آخری بال تک لڑے گا ۔

13/01/2024
13/01/2024
10/01/2024
برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) کی برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدرآزادجموں وکشمیر بی...
10/01/2024

برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) کی برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ صدرآزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی آبائی رہائش گاہ چیچیاں میرپور آمد اور تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر وفد میں برطانوی وزارت خارجہ میں پاکستان اور افغانستان سکیورٹی آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رچرڈ لنڈسے(Mr. Richard Lindsay)،برطانوی ہائی کمیشن کے ہیڈ آف ریجنل سکیورٹی ٹیم سام شیرمین (Mr. Sam Sherman)،برطانوی ہائی کمیشن کے ہیڈ آف کونسل البرٹ ڈیوڈ (Mr. Albert David)،برطانوی ہائی کمیشن کے سکینڈ سیکرٹری رس میک پارٹلینڈ (Mr. Russ Macpartland)،برطانوی ہائی کمیشن کی ہیڈ آف کمیونیکیشن مس سنیہالالہ (Ms. Sneha Lala)، برطانوی ہائی کمیشن کے ڈیزائن اینڈ ڈیجیٹل آفیسر آکاش اشرف (Mr. Aakash Ashraf)اور برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل ایڈوائزر مس عدیلہ خان(Ms. Adeela Khan) شامل تھے۔

جبکہ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ (Ms. Jane Marriott)کے درمیان ون آن ون ملاقات میں آزادکشمیر میں برطانوی حکومت کی طرف سے جاری منصوبہ جات برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں کو درپیش مسائل اور آزادکشمیر میں برطانوی حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آزادکشمیر میں ہونے والے اثرات اور ان سے نبردآزماہونے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جبکہ اسی طرح صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) نے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کر کے تارکین وطن کو درپیش مسائل سنے۔

اس موقع پر صدرریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ہائی کمشنرمس جین میریٹ(Ms. Jane Marriott) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

09/01/2024

ہرجگہ سروے ہو رہا ہے آج یہاں بھی سروے کرواتے ہیں تو ہو جائے مقابلہ ووٹنگ میں حصہ لازمی لیں

1: PTI
2:PMLN
3: PPP
4:TLP

29/10/2023

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان میں قائم جنوبی کوریاکے سفارتخانے کے سابق سفیرسونگ جونگ ہوان (Song Jong Hwan) کی اسلام آباد میں ملاقات۔

اس موقع پرملاقات میں کورین سفارتخانے کے سابق ڈیفنس اتاشی کرنل (ریٹائرڈ)یون کیوگن(Yoon Keoginn) بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورجنوبی کوریا کے سابق سفیرسونگ جونگ ہوان (Song Jong Hwan) کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور صدارتی کورآرڈینیٹر چوہ...
09/09/2023

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور صدارتی کورآرڈینیٹر چوہدری امجد محمود کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ضلع میرپور میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس اور عوامی فلاح و بہبود کے حامل دیگر جاری منصوبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جبکہ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے اس سلسلہ میں درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں نے صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔

اب جبکہ آزاد کشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی ادارے فعال ہو چکے ہیں تو میں اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں فنڈز کی فراہمی کے لیے حکومت سے بات کروں گا۔

جبکہ بلدیاتی ادارے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا صحیح ثمر عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

اس موقع پر نو تعینات شدہ صدارتی کورآرڈنیٹر چوہدری امجد محمود نے بحیثیت صدارتی کوآرڈینیٹر مقرر کیے جانے پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنی تعیناتی کو درست ثابت کرتے ہوئے نہ صرف میرپور کے عوام بلکہ آزاد کشمیر میں عوامی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا اور صدارتی کورآرڈینیٹر چوہدری امجد محمود کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرائیں۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسل...
27/08/2023

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی آزادکشمیر میں دی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اُن کی آزادکشمیر کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے بین الاقوامی ایوانوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی تک مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو موثر انداز میں پہنچایا ہے۔

اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاخصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُنہوں میری آزادکشمیر میں بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کے دوران ہمیشہ رہنمائی اور معاونت کی ہے جس پر میں اُن کا مشکور ہوں۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کو سوینیئر بھی دیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤدبریچ کی ایوان صدر ...
25/08/2023

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤدبریچ کی ایوان صدر کشمیر اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوششیں کی جائیں اور اسی طرح آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس میں تیزی لائی جائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد داؤد بریچ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرپرسن (BTM) Be the Merciful سمیرا فرخ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام...
25/08/2023

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرپرسن (BTM) Be the Merciful سمیرا فرخ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں اور وہاں کی خواتین جانفشانی اور دلیری سے نو لاکھ بھارتی فوج کے جبر و استبداد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

تو ایسی صورتحال میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری بالخصوص کشمیری خواتین مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں اور وہاں پر بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالی کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے بے نقاب کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو پیلٹ گن کا نشانہ بنا کر اُن کی بینائی چھینی جا رہی ہے اور خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کشمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

لہذا ایسی صورتحال میں عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی طرف سے جاری ظلم و بربریت کا نوٹس لے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

اس سلسلے میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری خواتین مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے ساتھ ہونے والے ناروا سکوک پر اپنی آواز بلند کریں اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو یہ باور کرائیں کہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے۔


18/08/2023

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم پاکستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

18/08/2023

فرانس کے شہر پیرس میں ۱۵ اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری اور سیکھ کمیوٹی نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد اقبال ہاشمی نے کی ۔ مظاہرین نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین سے خطاب کے دوران زائد اقبال عاشمی نے کہا کہ اقوم متحدہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خدارادیت دے۔ جس کا وعدہ ۱۹۴۸ میں کیا گیا تھا۔

Adress

MAlmö
Malmö
21578

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när KMS News postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Kontakta Affären

Skicka ett meddelande till KMS News:

Videor

Dela



Du kanske också gillar