چمنستانِ سُخن

چمنستانِ سُخن اسلامی وڈیوز پیر سید نصیر الدین نصیر کے بیانات سنیے لائک فالو شیئر کمینٹ کیجئے اور شکریہ کا موقع دیں

18/12/2024
11/12/2024

حق تو میرا بھی ہے رحمت کا تقاضا کرنا ﷺ
#چمنستانِ_سخن

#مسجدِنبوی
#نعت #شریف #مدینہ
#درودِابراہیمی #درودپاک #درودشریف #درودوسلام

09/12/2024

مجھ پہ بھی چشمِ کرم آقا کرنا ﷺ 🙏❤️
#چمنستانِ_سخن
#مسجدِنبوی
#نعت #شریف #مدینہ
#درودِابراہیمی #درودپاک #درودشریف #درودوسلام

06/12/2024

خُلد دیکھے کون کوئے شاہِ بطحا چھوڑ کر
#چمنستانِ_سخن
#مسجدِنبوی

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ سے روایت ہے کہ،دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیاجس کی بنیاد شروع دن سے تقویٰ پر...
06/12/2024

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ سے روایت ہے کہ،
دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا
جس کی بنیاد شروع دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔
ایک شخص نے کہا: وہ مسجد قباء ہے۔
دوسرے نے کہا: وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
وہ میری مسجد ( مسجد نبوی) ہے۔“ [698]

📚سنن نسائی ✍️
تالیف، امام ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ
جلد، دوم 2
📝 صفحہ نمبر، 243

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تین مساجد کے علاوہ کسی جگہ کی طرفدور دراز سے سواریاں کس ...
06/12/2024

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
تین مساجد کے علاوہ کسی جگہ کی طرف
دور دراز سے سواریاں کس کے نہ جایا جائے ۔
(اور وہ تین مسجدیں یہ ہیں : )
مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ ۔“ [701]

📚سنن نسائی ✍️
تالیف، امام ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ
جلد، دوم 2
📝 صفحہ نمبر، 245

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: " آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے اور قدم اٹھاتا ہے تو(...
06/12/2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
نبی ﷺ نے فرمایا:
" آدمی جب اپنے گھر سے مسجد کے لیے نکلتا ہے
اور قدم اٹھاتا ہے تو(ہر قدم کے لیے ) ایک پاؤں
اٹھانے پر نیکی لکھی جاتی ہے,
اور دوسرا پاؤں اٹھانے پر ایک برائی مٹائی جاتی ہے ۔“ [706]

📚سنن نسائی ✍️
تالیف، امام ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ
جلد، دوم 2
📝 صفحہ نمبر، 251

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہجمعہ المبارک حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے رسول ا...
05/12/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جمعہ المبارک

حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،
انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا!
جب تم مؤذن کی آواز سنو تو جس طرح وہ کہے اسی
طرح تم بھی کہو،
پھر مجھ پر درود پڑھو،
جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجے گا اللہ تعالیٰ
اس پر دس دفعہ رحمت نازل فرمائے گا،
پھر اللہ تعالیٰ سے میرے لیے مقام وسیلہ کا سوال کرو،
یہ جنت میں ایک مقام ہے جو اللہ تعالیٰ کے سب بندوں
میں سے صرف ایک بندے کے لائق ہے،
اور مجھے امید ہے کہ وہ بندہ میں ہوں گا،
لہذا جو شخص میرے لیے مقام وسیلہ کے لیے دعا کرے
گا اس کے لیے میری شفاعت لازم ہوگی، [679]

📚سنن نسائی ✍️
تالیف، امام ابو عبدالرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ
جلد، دوم 2
📝 صفحہ نمبر، 203

05/12/2024

۔ایک بار درود شریف پڑھ لیں۔
سب سے افضل درودِ پاک ♥️
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
#مسجدِنبوی
#نعت #شریف #مدینہ
#درودِابراہیمی #درودپاک #درودشریف #درودوسلام

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا:”قیامت کے دن میری سفارش کروائی جائے گی۔میں عر...
04/12/2024

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:
میں نے نبی ﷺ کو فرماتے سنا:
”قیامت کے دن میری سفارش کروائی جائے گی۔
میں عرض کروں گا: اے میرے رب!
ان لوگوں کو جنت میں داخل فرما جن کے دلوں
میں رائی برابر ایمان ہے،
تب وہ جنت میں داخل ہوں گے۔
میں پھر کہوں گا:
اسے بھی جنت میں داخل کر دے جس
کے دل میں معمولی سا بھی ایمان ہے ۔“ [7509]

📚 صحيح بخاری اردو ✍️
تالیف، امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری رح
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد
جلد، پنجم، 5
📝 صفحہ نمبر، 624

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” ایک آدمی نے کبھی کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا۔ اس نے وصیت ک...
04/12/2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
” ایک آدمی نے کبھی کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا۔
اس نے وصیت کی کہ جب وہ مر جائے تو اسے جلا دیں،
پھر اس کی آدھی راکھ خشکی میں اڑا دیں اور باقی
آدھی دریا میں بہا دیں،
اللہ کی قسم ! اگر اللہ اس پر قادر ہوا تو وہ اسے ایسا
عذاب دے گا جو دنیا کے کسی شخص کو بھی وہ نہیں دے گا۔
پھر اللہ تعالیٰ نے سمندر کو حکم دیا تو اس نے تمام راکھ جمع کر دی جو اس کے اندر تھی،
پھر اس نے خشکی کو حکم دیا تو اس نے بھی وہ اپنی تمام راکھ جمع کر دی جو اس کے اندر تھی،
پھر اللہ تعالی نے اس آدمی سے پوچھا:
تو نے ایسا کیوں کیا تھا ؟ اس نے کہا: تیرے ڈر سے،
اور تو سب سے زیادہ جاننے والا ہے،
چنانچہ اللہ تعالی نے اسے معاف کر دیا۔ [7506]

📚 صحيح بخاری اردو ✍️
تالیف، امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری رح
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد
جلد، ششم 6
📝 صفحہ نمبر، 622

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےوہ نبی ﷺ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ” جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا...
04/12/2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
وہ نبی ﷺ بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
” جو شخص اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا،
نماز قائم کی اور رمضان کے روزے رکھے تو اللہ کے
ذمے ہے کہ اسے جنت میں داخل کرے،
خواہ وہ اللہ کی راہ میں ہجرت کرے یا اس زمین میں
مقیم رہے جہاں وہ پیدا ہوا تھا۔
صحابہ کرام نے کہا: اللہ کے رسول ! کیا ہم لوگوں کو اس سے مطلع نہ کریں؟
آپ ﷺ نے فرمایا: "جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے راستے میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کیے ہیں۔
ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور
زمین کے درمیان ہے،
اس لیے جب تم اللہ تعالیٰ سے سوال کرو تو جنت فردوس کا سوال کیا کرو کیونکہ یہ جنت کا اعلیٰ اور بلند ترین درجہ ہے
اور اس کے اوپر رحمٰن کا عرش ہے اور اسی سے
جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں۔“ [7423]

📚 صحيح بخاری اردو ✍️
تالیف، امام ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری رح
ترجمہ و فوائد،
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالستار الحماد
جلد، ششم 6
📝 صفحہ نمبر، 573

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چمنستانِ سُخن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share