Overseas kamal pur musa Journalist

Overseas kamal pur musa Journalist Ismail khan Journalist
SUNO News Reporter,Hazro City/ Attock

01/01/2025

اٹک کاعلاقہ چھچھ جہاں شادیوں میں پیش کیا جانے والا کھانایعنی کٹوا گوشت اور مکھڈی حلوہ علاقے کی روایت اور ثقافت سمجھی جاتی ہے ، اس کھانے کی لذت سے ہر کوئی محظوظ ہوتاہے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس ڈش سے خوب لطف اندوز ہوتی ہیں ،
رپورٹ۔اسماعیل خان نمائندہ سنوپنجاب حضرو/اٹک

توجہ فرمائیں
01/01/2025

توجہ فرمائیں

پنجاب ایمرجینسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 01 جنوری 2025 *سال 2024 کے دوران ریسکیو 1122 اٹک نے 41116 افراد کو خدمات فراہم کیں...
01/01/2025

پنجاب ایمرجینسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
01 جنوری 2025

*سال 2024 کے دوران ریسکیو 1122 اٹک نے 41116 افراد کو خدمات فراہم کیں، ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین*

پنجاب ایمرجینسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی سال 2024 میں بھی خدمت انسانیت کے حوالے سے مثالی رہی.

ریسکیو1122 کنٹرول روم کو سال 2024 میں مجموعی طور پر 231480 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 41019 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 3670 روڈ ٹریفک حادثات (جن میں 43 افراد کی موت واقع ہوئی), 31564 میڈیکل ایمرجینسیز (126 افراد)،
648 آگ لگنے کے واقعات(1 شخص)، 440 کرائم کیس(20 افراد)، 8 ڈوبنے کے واقعات اور 4689 متفرق ایمرجینسیز (40 افراد) تھیں۔ جن میں کل 236 افراد جان کی بازی ہارے

ریسکیو 1122 اٹک نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 41116 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 12913 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 27967 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ضلع بھر سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 2205 افراد کو راولپنڈی کی سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

بروقت ریسپانس اور موقع پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس نے اوسطاً 4.28 منٹ کے ریسپانس ٹائم کیساتھ 10197 ایمرجنسیز پر 11021 مریضوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی.

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین نے تمام ریسکیورز کو سال 2024 میں خدمت انسانیت کے حوالے سے شاندار کارکردگی پر شاباش دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال 2025 میں حادثات کی روک تھام کے لیے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے کردار کو مزید بڑھایا جائیگا۔

01/01/2025

نئے سال کی خوشیاں منائیےکہ اس عزم کےساتھ اس سال کیلنڈر نہیں ملک کی تقدیر بدلیں گے نیا سال مبارک ہو.

*یکم جنوری 2025*کا مینٹیننس شیڈول ۔۔۔    اگر اس شیڈول میں ردوبدل کیا گیا تو مینٹیننس شیڈول دوبارہ اپڈیٹ کردیا جائے گا!!!
31/12/2024

*یکم جنوری 2025*
کا مینٹیننس شیڈول ۔۔۔
اگر اس شیڈول میں ردوبدل کیا گیا تو مینٹیننس شیڈول دوبارہ اپڈیٹ کردیا جائے گا!!!

31/12/2024

ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے عوام والناس کےلیۓاہم پیغام ۔

31/12/2024

اٹک31دسمبر۔
رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی کتاب ”روشنی کی ایک صدی“کی طباعت عظیم اورتاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہارکتاب کی تقریب رونماٸی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب خواجہ طاہر جمیل نےکی۔تقریب میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر ارشد محمود، ناشاد پرنسپل گریجویٹ کالج پروفیسر خالد جاوید صدیقی، سابق پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسر ماجد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشد خان، پروفیسر ہمایوں شکیل، پروفیسر طارق نعمانی ،پروفیسر ابرار حسین پروفیسر شریف زاہد،پروفیسر ڈاکٹر زوار حسین،پروفیسر ناصر علی شاہ،پروفیسر راحت علی خان، پروفیسر وسیم حیدر، پروفیسر عثمان صدیقی، پروفیسر اظہر، محمود مشتاق عاجز شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ شیخ وقار عظیم ایڈوکیٹ سردار ساجد خان چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود سید شوکت بخاری شیخ وقاص اعجازمہر محمد سلیم پروفیسر نصرت بخاری مونس رضا محمد طاہر،طاہراسیر، اقبال زر کاش، ارشاد احمد،سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ نواز ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز سلیم شہزاد گورنمنٹ پائلٹ سکول اکرم ضیاء پرنسپل گورنمنٹ بوائز سکول کامرہ ملک عامر اقبال،نامورتاریخ دان اور محقق راجہ نور محمد نظامی امجد حسین سابق سی ای او ایجوکیشن راجہ مختار احمد میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر ریاض احمد،معروف مصنف ڈاکٹر خاور چوہدری اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوۓ رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی کتاب ”روشنی کی ایک صدی “کا شائع ہونا عظیم تاریخی لمحہ ہے یہ کتاب اِن کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے اور ایک مشکل اور صبر آزماکام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پورے صوبہ خیبر پختون خواہ میں صرف ایک اسلامیہ کالج پشاور کے نام سے موجود تھا اور اس کے بعد گورنمنٹ کالج اٹک کا نام آتا تھا۔اس عظیم درسگاہ نےایسی شخصیات پیدا کیں جنہوں نےقومی اور بین الاقوامی سطح پرمختلف شعبہ زندگی میں نمایاں مقام حاصل کرکےپاکستان کانام روشن کیااور یہ سب اس تاریخی درسگاہ کے قابل اساتذہ کی محنت اورلگن کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی اس کالج کے سابق طالب علم رہے ہیں ان کی کامیابی میں ان کے اساتذہ کا کردارانتہاٸی اہم ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب خواجہ طاہر جمیل نے ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تاریخی کاوش کو آنے والے نسلوں کے لیےمشعل راہ قرار دیا۔خواجہ طاہر جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر ناشاد ایک اعلی درجے کے شاعر ادیب محقق اور ماہر تعلیم کے طور پر ادبی اور علمی حلقوں میں نمایاں مقام و حیثیت کے حامل ہیں اور شعر و ادب کے مختلف موضوعات پر تین درجن سے زائد شاٸع شدہ تصانیف کی موجودگی میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کتاب ”روشنی کی ایک صدی“ لکھنے کی سعادت اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر نوشاد کے لیے مخصوص کر رکھی تھی۔انہوں نے اپنی کتاب میں گورنمنٹ کالج اٹک کی 100 سالہ تعلیمی ترقی کا ایک سچا اور قابل رشک مرقع پیش کیا۔ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کتاب میں اسلوب تحریر کی سادگی شگفتگی اور بے ساختگی کو آخر تک برقرار رکھا۔انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ سرانجام دے کر جہاں اپنی مادر علمی کی تعلیم و تربیت کا اپنے حصے کا قرض ادا کر دیا وہیں آئندہ گورنمنٹ کالج اٹک کی کوئی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکتاب کے مصنف ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا کہ وہ اس اہم تاریخی دستاویزکوکامیابی سے مکمل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی تئیں پوری کوشش کی کہ کالج کی سو سال کی تاریخ کوبخوبی اور جامع انداز میں مرتب کر سکیں مگر ان کے خیال میں شاید کہیں کوئی تشنگی ہوگی۔انہوں نے کالج کے کتاب دارجناب نذر محمد صابری کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نے کہا کہ وہ جب گورنمنٹ کالج اٹک سے منسلک مشہور شخصیات کےبارےمیں لکھ رہے تھےتو اس وقت انہیں محسوس ہوا کہ جیسے وہ تمام شخصیات ان کے سامنے موجود ہیں اور ان سے ہم کلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اہم کتاب کی تیاری میں گورنمنٹ کا گریجویٹ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ماجد وحید بھٹی کا محرک کردارپس منظر میں موجود ہے۔ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد نےمہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ”روشنی کی ایک صدی“ کا مطالعہ کر کے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔

بارشوں کی صورتحال ؛ محکمہ موسمیات نے جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں  بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
31/12/2024

بارشوں کی صورتحال ؛
محکمہ موسمیات نے جنوری 2025 کے پہلے ہفتے میں
بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔

31/12/2024

۔2025
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگیں کہ پورے پاکستان میں اپنی رحمت کی بارش کردیں ۔آمین

پاکستان کے ممتاز نعت خوان اور  پنجاب اسمبلی میں تعنیات سرکاری نعت خواں حافظ غلام زین العابدین کی حضرو آمد" چھچھ محافظ کم...
31/12/2024

پاکستان کے ممتاز نعت خوان اور پنجاب اسمبلی میں تعنیات سرکاری نعت خواں حافظ غلام زین العابدین کی حضرو آمد" چھچھ محافظ کمیٹی کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درحات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی' اس موقع پر فراز ملک اور محمّد علی حسنین بھی موجود تھے" یاد رہے کہ عمران خان کی والدہ صاحبہ کا کچھ دن قبل انتقال ہوا تھا اس وقت تعزیت کا سلسہ جاری ہے۔

30/12/2024

اٹک ۔فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی ۔

30/12/2024

اٹک ٹریفک حادثہ
اٹک ۔فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنےسےبس الٹ گئی ۔

ضلع اٹک /تحصیل فتح جنگ میں الفیصل موور کی بس الٹ گئی ۔۔۔سی پیک پر فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی،ابتدائی معلومات کے...
30/12/2024

ضلع اٹک /تحصیل فتح جنگ میں الفیصل موور کی بس الٹ گئی ۔۔۔
سی پیک پر فتح جنگ انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی،
ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد جاں بحق، 17 زخمی
ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر رہے ہیں
ریسکیو 1122 کی 8 گاڑیاں ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا

بس میانوالی سے راولپنڈی جا رہی تھی

29/12/2024

اطلاع عام برائے عوام الناس

مورخہ 30 دسمبر 2024 بروز سوموار بوقت صبح 08:00 بجے تا دن 12:00 بجے تک روڈ بسلسلہ دوڑ برائے بھرتی ایکسائز پولیس وائی (Y) چوک نزد سابقہ مغل اعظم شادی ہال سے لیکر شوکت شاہ شہید چوک نزد نیو ہٹیاں روڈ تک بند رہے گا عوام الناس اٹک آنے جانے کیلئے سنجوال روڈ، کامرہ روڈ یا حاجی شاہ روڈ استعمال کریں۔

ترجمان اٹک پولیس

*بارہویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور مختلف کاغذات پر دستخط کروا کر جان سے مارنے کی دھمکی...
28/12/2024

*بارہویں کلاس کی طالبہ کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور مختلف کاغذات پر دستخط کروا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،*

تفصیلات کے مطابق مسماۃ س۔ب دختر حاتم خان نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو درخواست دی کہ چاہا شاہ غریب کی رہائشی ہوں اور بارہویں کلاس کہ طالبہ ہوں مورخہ 26.10.2024 کو اپنے گھر سے حسن ابدال شہر کتابیں خریدنے کے لیے نکلی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ ایک کیری ڈبہ میرے سامنے رکا جس میں محمد افضال ولد محمد احسن نیچے اترا اور مجھے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے زبردستی گاڑی میں پھینک دیا جبکہ گاڑی میں موجود افضال کا بھائی محمد اعجاز، بہن، ماں اور بھابھی نے مجھے قابو کر لیا جو مجھے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے مجھے مختلف قسم کے شربت پلاتے رہے جس سے مجھے اپنی ہوش نہ رہی اور مجھ سے مختلف کاغذات پر دستخط اور انگوٹھا لگواتے رہے جو کافی دن گزرنے کے بعد مجھے اپنے گاؤں قطب بانڈی لے گئے اور اس دوران محمد افضال مجھ سے بدکاری کرتا رہا۔ کچھ دن قبل مجھے ڈرا دھمکا کر میری والدہ سے میری بات کروائی اور زبردستی کہلوایا کہ والدہ کو بتاؤ میں اپنی مرضی سے آئی ہوں آج موقع پا کر انکے گھر سے فرار ہو کر واپس آئی ہوں جس پر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد اعجاز ولد محمد احسن سکنہ قطب باڈی تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا جسکا ریمانڈ جسمانی لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

توجہ فرمائیں اعلان فوتگی و نمازجنازہ
28/12/2024

توجہ فرمائیں
اعلان فوتگی و نمازجنازہ

Address

Riyadh

Telephone

+966552011909

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas kamal pur musa Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Overseas kamal pur musa Journalist:

Videos

Share