11/10/2021
خدارا بند کریں یہ ڈرامے بازیاں...
ہم بزدلوں کا ہجوم ہیں...
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ایسے افسوس کر رہے ہیں جیسے بہت قدر کی ہم نے انکی...
ایک لمحے کے لیے مان بھی لیں کہ ڈاکٹر صاحب نے کچھ فارمولے یا راز کسی ملک کو دئیے...
تو بنیادی سوالات ذہن میں آتے ہیں...
ڈاکٹر صاحب نے یہ سب کیوں کیا؟؟
نہ تو انہوں نے پیسہ کمایا اور نہ ہی ملک چھوڑ کر کہیں اور پناہ لی... اور کیا ڈاکٹر صاحب یہ سب کچھ اکیلے کر سکتے تھے؟؟؟
ڈاکٹر صاحب نے قومی مفادات کے لیے کام کیا اور آخر میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے یا پیسوں کے لیے ہم نے ڈاکٹر صاحب کے ساتھ وہی کیا جو ہم ہمیشہ سے اپنے محسنوں کے ساتھ کرتے آ رہے ہیں...
آخر میں ویسے ہی آپکو بتا دوں کہ بھارت نے ایٹم بم بنانے والے کو صدر بنایا تھا...
لہذا اب یہ سب ڈرامے بازیاں بند کریں اور دل میں شرمندہ ہو کر انکے لئے دعائے مغفرت فرما دیں...