Madina point

Madina point Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madina point, Social Media Agency, madina, Medina.

05/04/2024

Alhamdulillah

29/03/2024

مسجد النبوی الشریف آج جمعہ کی صبح بارش کے خوبصورت مناظر 19 رمضان 1445ہجریه 29مارچ 2024م

28/03/2024
ہجرت کے دوسرے سال سترہ رمضان المبارک کو غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا۔ اِس کو غزوہ بدرِ عظمیٰ، غزوہ بدرِ کبریٰ اور یوم الفرق...
27/03/2024

ہجرت کے دوسرے سال سترہ رمضان المبارک کو غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا۔ اِس کو غزوہ بدرِ عظمیٰ، غزوہ بدرِ کبریٰ اور یوم الفرقان بھی کہتے ہیں۔
بدر ایک بستی کا نام ہے جو مدینہ منورہ سے قریباً اسی میل یا 120 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ میں مختلف اقوال ہیں۔
۱۔ یہ بستی بدر بن حارث سے منسوب ہے جس نے یہاں کنواں کھودا تھا
۲- بعض لوگوں کے نزدیک یہ بدر بن مخلد بن نصر بن کنانہ سے منسوب ہے جس نے اِس جگہ پڑاؤ کیا تھا۔
۳- بعض کے نزدیک اسے بدر کہنے کی وجہ بدر نامی ایک بوڑھا شخص تھا جو مدتوں سے وہاں رہتا تھا۔
اس غزوہ میں اسلام کے 313 (60 مہاجرین +253 انصار) بے سرو سامان جانبازوں نے کفار مکہ کے جنگی سازو سامان سے لیس ایک ہزار کے لشکر کو مات دی۔
جنگ سے پہلے حضورﷺ نے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ دعا فرمائی۔ صحابہ کی پر جوش تقاریر کے جواب میں آپ نے ارشاد فرمایا’’ قسم اللہ کی میں ابھی سے کفار کے سرداروں کی قتل گاہ دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ ﷺنے فرمایا کہ اس جگہ فلاں کافر قتل ہوگا، اس جگہ فلاں کافر قتل ہوگا۔ آپ ﷺ نے مقتولوں میں سے ہر ایک کا محل قتل بتا دیا۔ حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ جہاں جہاں حضور سید عالم ﷺنے فرمایا تھا، وہ کافر وہاں ہی قتل ہوا۔ (مشکوٰۃ / مدارج النبوت)

ارشاد باری تعالٰی ہے
فَلَمْ تَقْتُلُوْهُمْ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ قَتَلَهُمْ-وَ مَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ رَمٰى۔

ترجمہ: تو تم نے اُنہیں قتل نہ کیا بلکہ اللہ نے انہیں قتل کیا اور اے محبوب وہ خاک جو تم نے پھینکی تم نے نہ پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی۔ (سورہ انفال)

مسلمانوں کو اللہ کریم نے فتح عظیم سے نوازا۔ مسلمانوں میں صرف 14 جانثاروں نے جام شہادت نوش کیا جن میں 6 مہاجر اور باقی انصار تھے لیکن دوسری طرف قریش کی اصل طاقت ٹوٹ گئی اور روسائے قریش جو اپنی قوم میں بہادری میں مشہور اور قبائل کے سپہ سالار تھے‘ ایک ایک کر مارے گئے۔ اِن میں عتبہ، ابو جہل، ابوا لبختری‘ زمعہ بن الاسود ، عاص بن ہشام ، امیہ بن خلف ، عتبہ بن الحجاج قریش کے سردار تھے قریباً ستر واصل جہنم اور اِسی قدر گرفتار ہوئے ۔
مسجد عریش عین اسی جگہ واقع ہے جہاں حضور ﷺ کا خیمہ تھا۔ صحابہ رضوان اللہ تعالٰی علیہم کی قبور مسجد عریش سے تھوڑے فاصلے پر موجود ہیں۔
خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را (رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین)
صلوا علی النبی۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہٖ واصحٰبہٖ وازواجہٖ و بارک وسلّم

غزوہ بدر 17 رمضان المبارک کو حضور صلى الله عليه وسلم کی مدینہ ہجرت کے دو سال بعد ہوئی جنگ میں 14 صحابہ کرام شہید ہوئےغزو...
27/03/2024

غزوہ بدر 17 رمضان المبارک کو حضور صلى الله عليه وسلم کی مدینہ ہجرت کے دو سال بعد ہوئی جنگ میں 14 صحابہ کرام شہید ہوئے

غزوہ بدر… See more

📿🌺مسجد نبوی شریف میں باب ِجبریل سے داخل ہونے پر دکتۃ الاغوات چبوترہ کے سامنے کی گئی خطاطی ،  آیت ِ مبارکہ اِنَّ اللّٰهَ ...
26/03/2024

📿🌺مسجد نبوی شریف میں باب ِجبریل سے داخل ہونے پر دکتۃ الاغوات چبوترہ کے سامنے کی گئی خطاطی ، آیت ِ مبارکہ

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

(سورت آلاحزاب آیت 56))

بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی آپ ﷺ پر درود اور خوب سلام بھیجو۔🌺

مسجد نبوی کی چھتریاں دنیا کی خوبصورت اور خوبصورت ڈیزائن کی گئی چھتریاں مسجد نبوی کے صحن میں 250 چھتریاں ہیں...
26/03/2024

مسجد نبوی کی چھتریاں دنیا کی خوبصورت اور خوبصورت ڈیزائن کی گئی چھتریاں مسجد نبوی کے صحن میں 250 چھتریاں ہیں...

14/05/2023

مدینہ منورہ کی فضاوں سے مسجد نبوی کا حسن و جمال

قبا ایونیو مدینہ کے لوگوں اور اس کے زائرین کے لیے مسجد نبوی اور مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کے بعد ایک آؤٹ لیٹ ہے۔  رمضان...
13/04/2023

قبا ایونیو مدینہ کے لوگوں اور اس کے زائرین کے لیے مسجد نبوی اور مسجد قبا میں نماز ادا کرنے کے بعد ایک آؤٹ لیٹ ہے۔ رمضان کے مہینے کے دنوں میں، لوگ قبا ایونیو کے بازار کا رخ کرتے ہیں جو کہ مسجد النبوی اور مسجد قبا کے قریب اس کے ممتاز مقام کی وجہ سے بہت سے مختلف کونے والے بوتھ کی خصوصیت رکھتا ہے۔

02/04/2023
مدینہ منورہ سعودی عرب میں صحن مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیواروں پر بارہ اماموںؑ کے نامبارہ اماموں کے نام:1۔ م...
31/03/2023

مدینہ منورہ سعودی عرب میں صحن مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیواروں پر بارہ اماموںؑ کے نام

بارہ اماموں کے نام:

1۔ مولا علی علیہ السلام
2۔ امام حسن علیہ السلام
3۔ امام حسین علیہ السلام
4۔ امام زین العابدین علیہ السلام
5۔ امام محمد باقر علیہ السلام
6۔ امام جعفر صادق علیہ السلام
7۔ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام
8۔ امام علی رضا علیہ السلام
9۔ امام محمد تقی علیہ السلام
10۔ امام علی نقی علیہ السّلام
11۔ امام حسن عسکری علیہ السّلام
12۔ امام محمد مہدی علیہ السّلام
۔
(مسجد نبوی کا درمیانی صحن، جو کہ دو حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ ان دونوں صحنوں کی آٹھوں دیواروں پر ستونوں کے اوپر، مہرابوں کے درمیان میں لکھے متعدد ناموں میں آئمہ اثناء عشری کے نام بھی شامل ہیں۔ اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگلے صحن میں (جو ریاض الجنہ کی پشت پر ہے) بالکل درمیانی ستون کے ماتھے پر نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے اور پچھلے صحن میں بالکل اسی جگہ پر امامِ آخر الزماں حضرت محمد مہدی علیہ السلام کا نام موجود ہے۔

1985 کی مسجد نبوی کی نایاب تصویر ، جس میں مندرجہ ذیل تاریخی مقامات دیکھے جا سکتے ہیں ۔1- المسجد النبوى الشريف 2- دار ابو...
30/03/2023

1985 کی مسجد نبوی کی نایاب تصویر ، جس میں مندرجہ ذیل تاریخی مقامات دیکھے جا سکتے ہیں ۔

1- المسجد النبوى الشريف
2- دار ابو ايوب الانصارى رضى الله عنه ..
3- دار عثمان بن عفان رضي الله عنه ..
4- حارة الاغوات .. ( حجرہ نبویہ کی صفائی کرنے والے خدام کا کمرہ)

مسجد نبوی شریف میں تراویح کے دوران صف میں یہ بچہ اپنے والد اور چچا کے ساتھ تھا، پورے 1.30 گھنٹہ اس بچے نے اپنے والد اور ...
27/03/2023

مسجد نبوی شریف میں تراویح کے دوران صف میں یہ بچہ اپنے والد اور چچا کے ساتھ تھا، پورے 1.30 گھنٹہ اس بچے نے اپنے والد اور چچا کو تنگ کیا اور بہت ذیادہ تنگ کیا لیکن ہر دفعہ سلام پھیرنے کے بعد باپ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتا تھا اور چچا مذاق کرتا تھا، مجال ہے کہ کسی نے بھی بچے کو روکا ہو یا ٹوکا ہو۔۔۔ اگر اس بچے کو کوئی روک ٹوک ہوجائے تو یہ مسجد میں آنا بند کردے،
اور ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ ہمارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اول تو اب بچے مساجد میں نظر ہی کم آتے ہیں اور اگر آبھی جائیں تو ہمارے بڑے اوپر والے درجہ کے تقویٰ والے بزرگ بیٹھے ہوتے ہیں جو فوراً پوری مسجد میں سب کے سامنے بچوں کے بےعزتی کرکے ان کو بھگادیتے ہیں پھر آپس میں باتیں کرتے ہوتے ہیں کہ یہ نوجوان نسل سارا دن ساری رات موبائل پہ لگی رہتی ہے مسجد نہیں آتی، تو ان سے بندہ پوچھے کہ آپ نے کیوں ان کو ڈانٹا، کیوں ان کو روکا، کیوں انکو مسجد میں کھیلنے نک دیا، کیوں انکو شرارتیں نہ کرنے دی، جب آپ نے خود اپنی نسل کو مسجد سے دور کردیا تو اب کیسے وہ خود اپنے ناقص ایمان کے بل بوتے پر واپس مسجد میں آئیں گے۔۔۔ کاپی پیسٹ
اللہ پاک ہمیں سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین

26/03/2023

مدینہ — ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا دورہ کیا۔

مسجد آمد پر ولی عہد کا استقبال مسجد نبوی کے امور کے معاون جنرل صدر ڈاکٹر محمد الخدیری اور سینئر حکام نے کیا۔

شہزادہ محمد نے اس کے بعد مسجد میں نماز ادا کی۔

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مدینہ — ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا دورہ کیا۔ مسجد آمد پر ولی عہد کا استقبال ...
26/03/2023

مدینہ — ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کا دورہ کیا۔

مسجد آمد پر ولی عہد کا استقبال مسجد نبوی کے امور کے معاون جنرل صدر ڈاکٹر محمد الخدیری اور سینئر حکام نے کیا۔

شہزادہ محمد نے اس کے بعد مسجد میں نماز ادا کی۔

مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سعودی عرب مکہ مکرمہ 🕋 برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نے ہجرت کے راستے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پ...
04/02/2023

سعودی عرب مکہ مکرمہ 🕋 برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد نے ہجرت کے راستے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک پیدل سفر مکمل کیا۔ انہیں 547 کلومیٹر چلنے میں 185 گھنٹے لگے۔ ولڈن ماشاءاللہ ماشاءاللہ 🇸🇦🇸🇦

*جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام کے لیے مفت شٹل بس سروس منصوبہ* جمعہ 13 جنوری 2023اردو نیوز جدہکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپ...
27/01/2023

*جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام کے لیے مفت شٹل بس سروس منصوبہ*

جمعہ 13 جنوری 2023
اردو نیوز جدہ

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے زائرین کو حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔
عکاظ کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹرمینل ون سے مسجد الحرام تک زائرین کو مفت بس سروس فراہم کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔
کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ انتظامیہ کے ٹوئٹر پر توجہ دلائی گئی ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے۔

یہ سہولت زائر سعودی شہریوں کو بھی حاصل ہوگی، انہیں مفت بس سروس سے استفادے کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہو گا جبکہ مقیم غیرملکی زائرین کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے ’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہو گا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل ون سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔
روزانہ صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مفت بس سروس فراہم ہوگی۔
ایئرپورٹ سے مکہ روانگی کا مرکز پہلی منزل پر ایکیوریم کے برابر میں ہے۔ جبکہ واپس ایئرپورٹ کے لیے کدی سٹیشن اور وقف ملک عبدالعزیز پارکنگ مختص ہے۔
دوسری جانب مسجد الحرام سے دوپہر 12 بجے سے لے کر رات 12 بجے تک ہر دو گھنٹے پر ایئرپورٹ کے لیے بس سروس مہیا ہوگی۔

https://www.urdunews.com/node/734011

اجسام ِ مقدسہ کی جنت البقیع شریف میں منتقلی 🌹🌹🌹مولانا شاہ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔۔آپ کا  سلسلہ نس...
24/01/2023

اجسام ِ مقدسہ کی جنت البقیع شریف میں منتقلی 🌹🌹🌹

مولانا شاہ عبد الحق الہ آبادی مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔۔
آپ کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ سے جا ملتا ہے پچاس برس تک مکہ مکرمہ میں تدریس کی مسند پر فائض رہے اہل مکہ آپ کے ذہد و تقوی کی وجہ سے آپ کو "قطبِ مکہ مکرمہ" کہا کرتے تھے

علماء کرام فرماتے ہیں کہ مولوی وہ ہوتا ہے جو بتا کر سمجھائے اور صوفی وہ ہوتا ہے جو دکھلا کر مسئلہ حل کر دے
ایک دفعہ صوفی محمد حسین نامی آدمی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ مدینہ شریف بھٹی کی مانند ہے جیسے کہ بھٹی لوہے کی میل کو نکال دیتی ہے ایسے ہی مدینہ منورہ کی زمین نااہل کو بھی مدینہ منورہ سے نکال دیتی ہے

حالانکہ مرتد اور منافق بھی مر کر یہیں دفن ہو جاتے ہیں پھر اس حدیث شریف کا کیا مطلب ہے ؟

آپ نے اسے کان سے پکڑ کر باہر نکلوا دیا

صوفی صاحب بڑے پریشان ہوئے کہ انہیں کس قصور کی وجہ سے نکال دیا گیا ؟

رات کو صوفی صاحب نے خواب میں دیکھا کہ جنت البقیع شریف کی کھدائی ہو رہی ہے اور باہر سے اونٹوں پر اجسام ِ مقدسہ آ رہیں ہیں اور یہاں سے لاشیں باہر جا رہیں ہیں

جب پوچھا گیا کہ کیا کر رہے ہو تو انہوں نے جواب دیا جو نا اہل افراد یہاں دفن ہو گیے ہیں ان کو باہر پہنچا رہیں ہیں اور جو عشاق ِ مدینہ کسی اور جگہ دفن ہو گیے تھے ان کے اجسام ِ مقدسہ یہاں لا رہیں ہیں

صوفی صاحب دوسرے دن پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے اسے دیکھتے ہی فرمایا

اب سمجھے کہ اس حدیث شریف کا مطلب کیا ہے کل تم نے اغیار کی محفل میں اسرار پوچھے تھے جس کی تمہیں سزا دی گیی تھی (یعنی محفل سے نکال دیے گیے تھے)

عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ کا 1915 ء میں وصال مکہ مکرمہ میں ہوا اور جنت المعالی میں مدفون ہوئے

(اساتذہ امیر ملت ص 50 از محمد صادق قصوری ۔۔مطبوعہ رضا اکیڈمی لاہور )

20/01/2023

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی SAUDIA، مملکت میں سیاحت کے لیے داخل ہونےاور عمرہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے ٹکٹ خریدنے پر4 دن کا مفت ویزا شروع کرنےلگی۔😇🕋

✍️صحابیہ جنہیں رسالت مآب  ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے ہار پہنایا ☘️📿 حضرت امیہ بنت قیس غفاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک مرتبہ ...
20/01/2023

✍️صحابیہ جنہیں رسالت مآب ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے ہار پہنایا ☘️📿

حضرت امیہ بنت قیس غفاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ایک مرتبہ عورتوں کے مجمع میں غزوہ خیبر میں اپنی شرکت کا واقعہ یوں بیان کیا کہ قبیلہ غفار کی چند عورتوں کے ساتھ میں بھی سیدنا الخبیر صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ہم سب نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ہم آپ ﷺ کے ساتھ غزوہ خیبر میں نکلنا چاہتی ہیں

ہم اپنی حیثیت و استطاعت کے مطابق مجاہدوں کی مدد کریں گی،

سیدنا الشجاع ﷺ نے ارشاد فرمایا "علی برکۃ اللہ" اور شرکت کی اجازت دیدی،

اس وقت میں نوعمر لڑکی تھی۔ راستہ میں مجھے نسوانی کیفیت پیش آگئی ، آپ ﷺ نے پانی میں نمک ملا کر غسل کا حکم دیا، اور جب خیبر فتح ہوگیا تو مجھے فے سے حصہ دیا۔

یہ کہہ کر امیہ بنت قیس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا نے مجمع کو مخاطب کر کے اپنے گلے کا ہار پکڑ کر کہا کہ یہ ہار جن کو آپ سب دیکھ رہی ہیں
منبع جود و سخا صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا ہے اور اپنے دست مبارک سے میرے گلے میں ڈالا ہے، واللہ یہ ہار میری گردن سے کبھی جدا نہیں ہوگا، چنانچہ وہ زندگی بھر اس کو پہنے رہیں اور انتقال کے وقت وصیت کی کہ یہ ہار ان کے ساتھ قبر میں دفن کر دیا جائے ،

اسی طرح اپنی میت کے غسل کے پانی میں نمک ملانے کی وصیت کی ان کا معمول تھا جب غسل کرتیں تو پانی میں نمک ملا لیتی تھیں ۔۔۔

( تدوین سیر ومغازی باب اول ص 75۔۔۔۔۔مصنف قاضی اطہر مبارک پوری )

*حج کے دوران یومیہ 60 لاکھ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جائیں گے* 17 جنوری 2023اردو نیوز جدہسعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدس...
20/01/2023

*حج کے دوران یومیہ 60 لاکھ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جائیں گے*

17 جنوری 2023
اردو نیوز جدہ

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اورعرفات) میں کیٹرنگ کمپنیوں کے سربراہ احمد الشریف نے کہا ہے کہ ’حج کے دوران روزانہ 60 لاکھ سے زیادہ فوڈ پیکٹ فراہم کیے جاسکیں گے‘۔
الوطن اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس سال منی، مزدلفہ اورعرفات میں حج پر آنے والوں کو 30 ملین تک خوراک پیکٹ فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ مکہ میں90 ملین فوڈ پیکٹ مہیا کیے جائیں گے‘۔

احمد الشریف نے مکہ ریجن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ حج کے مقابلے میں جو کورونا وبا سے متاثر تھا آئندہ حج کے دوران زیادہ بہتر کارکردگی کا یقین ظاہر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے دوعالمی معیار اپنائے جارہے ہیں۔ پہلا سٹارز کی درجہ بندی کے ذریعے ایزو22000 اور دوسرا ایف ایس ایس سی کا ہے‘۔
’دونوں میں سے ہر ایک کے تحت حجاج کو فراہم کیے جانے والے خوراک پیکٹ حفظان صحت کی پابندی کرتے ہیں۔‘

https://www.urdunews.com/node/735376

This is the resting place of the Prophet's ﷺ daughter who was born on the 20th Jumada al-Akhirah. May Allah allow our wo...
14/01/2023

This is the resting place of the Prophet's ﷺ daughter who was born on the 20th Jumada al-Akhirah. May Allah allow our womenfolk to neighbour her in the highest abodes of Jannah.

Sayyidah Fatimah al-Zahra was born on 20 Jumad al-Akhirah. She is the pure one who was born in a purified land (Makkah) to the purest of parents, and then grew up to marry the man who was purified from prostrating to anything except Allāh (Sayyiduna 'Ali). The Lord granted her pure children (Sayyiduna Hasan and Husayn) whose purity has been declared in the Purest Book (Qur'an). Her family are the Pure Household (Ahl al-Bayt) and they are guides to everything that is pure. She passed away in the purest month (Ramadan) and now rests in the purest of all cities (Madinah). رضي الله عنهم

May Allāh allow our women folk to embody her noble way and grant us all her intercession on the Last Day.

*حج اور عمرہ انشورنس سکیم کی فیس میں کمی کا اعلان* اردو نیوز جدہسعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج ا...
11/01/2023

*حج اور عمرہ انشورنس سکیم کی فیس میں کمی کا اعلان*

اردو نیوز جدہ

سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ حج انشورنس سکیم کی فیس میں 73 فیصد کم کی گئی ہے۔
عاجل اور سبق ویب کے مطابق پیر کو ’حج ایکسپو‘ کانفرنس اور نمائش سے خطاب میں ڈاکٹرتوفیق الربیعہ کہا کہ ’عازمین حج کے لیے انشورنس سکیم کی فیس 109 ریال سے کم کرکے 29 ریال کی جائے گی۔‘

’اسی طرح عمرہ زائرین کے لیے انشورنس سکیم فیس 235 ریال سے کم کرکے 88 ریال کردی گئی ہے۔‘
حج مشنز کو پرمٹ ہولڈر کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ ’حج مشنز کو کسی بھی پرمٹ ہولڈر کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت جلد دی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پرمٹ ہولڈر کمپنی کے ساتھ معاہدے کی اجازت تمام کمپنیوں کے درمیان مسابقت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے دی جا رہی ہے۔‘
یاد رہے کہ ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش میں مختلف منصوبوں کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے ہر سال حج و عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی میں مدد گار ہوں گے۔
سعودی وژن 2030 کا ہدف ہے کہ آئندہ برسوں کے دوران حج و عمرہ زائرین کی سالانہ تعداد 30 ملین تک پہنچ جائے۔
کانفرنس اور نمائش میں مختلف ممالک کے سفرا، قونصل جنرلز اور سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر کے 200 سے زیادہ اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔
مباحث اور 13 محدود مکالموں سے حج میپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ شرکا ’حج ٹاک‘ اور 36 ورکشاپس میں بھی حصہ لیں گے۔
جدہ میں حج ایکسپو کانفرنس اور نمائش 12 جنوری تک جاری رہے گی۔

https://www.urdunews.com/node/733051

 #الحرمین ٹرین مکہ  #مکرمہ سے مدینہ  #منورہ
10/01/2023

#الحرمین ٹرین مکہ #مکرمہ سے مدینہ #منورہ

*مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدان سیدالشہدا کےلیے ’گالف شٹل سروس‘* اتوار 8 جنوری 2023اردو نیوز جدہسعودی عرب میں مدینہ منورہ...
09/01/2023

*مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدان سیدالشہدا کےلیے ’گالف شٹل سروس‘*

اتوار 8 جنوری 2023
اردو نیوز جدہ

سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدان سیدالشہدا آمد ورفت کے لیے گالف شٹل سروس کا تجرباتی آغاز کیا ہے۔
100 گالف شٹلز کے ذریعے زائرین کو ان تینوں مقامات پر آمد و رفت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ یہ انفرادی ٹرانسپورٹ سروس کی شروعات ہے۔ مسجد نبوی آنے جانے والے راستوں پر چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں گالف گاڑیوں میں 5 سے 7 افراد کی گنجائش ہوگی۔ مسجد نبوی جانے والے روٹس پر الیکٹرا نک بسیں بھی چلائی جائیں گی اور 60 مسافروں والی ٹرین کی سہولت بھی مہیا ہوگی۔
جادۃ قبا اور مسجد نبوی کے اطراف والے علاقے (منطقی مرکزیہ) سے میدان سید الشہدا تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ آئندہ چھ ماہ کے دوران گالف گاڑیو ں کی تعداد 500 تک کردی جائے گی
https://www.urdunews.com/node/732741

*حج پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد داخلی عازمین اپنے اہل خانہ کو شامل کرسکتے ہیں؟* پیر 9 جنوری 2023اردو نیوز جدہسعودی وزارت ح...
09/01/2023

*حج پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد داخلی عازمین اپنے اہل خانہ کو شامل کرسکتے ہیں؟*

پیر 9 جنوری 2023
اردو نیوز جدہ

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اندرون مملکت سے حج بکنگ کی آخری تاریخ اور بکنگ کے حوالے سے معلومات کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ اس سال اندرون مملکت سے حج کے امیدوار وزارت کی ای ویب سائٹ اور نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔ اس کا سلسلہ جاری ہے‘۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ’25 جون 2023 تک حج کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے بشرطیکہ اس سال داخلی عازمین کے لیے مقرر کوٹے میں اس کی گنجائش ہو‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ بکنگ کی کارروائی مکمل ہونے پر امیدوار کو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے فوری طور پر مطلع کردیا جاتا ہے۔ وزارت حج کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے بھی بکنگ کے حوالے سے معلومات لی جا سکتی ہیں‘۔
یاد رہے کہ وزارت نے اس سال 4 حج پیکیج متعارف کرائے ہیں۔ شروعات 3984 ریال سے ہورہی ہے۔ سب سے بڑا پیکیج 11435 ریال کا ہے۔
وزارت نے حج امیدواروں کو حج پیکیج کی تمام رقم ایک ساتھ اور تین قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ پیکیج فیس ادا کرنے کے بعد عازم حج اپنے بیوی بچوں کو شامل نہیں کراسکتا۔ سسٹم میں اس کی گنجائش نہیں ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’حج ویزا ہولڈر ہی حج پر جاسکتے ہیں۔ ان کے سوا کسی کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں۔ اندرون مملکت سے صرف اقامہ ہولڈرز ہی کو حج کا پرمٹ حاصل کرنے کی استحقاق ہے‘۔
وزارت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر توجہ دلائی ہے کہ حج امیدوار اپنی بکنگ داخلی عازمین حج ویب سائٹ کے ذریعے منسوخ کراسکتا ہے۔

https://www.urdunews.com/node/732781

06/01/2023

*‏تصوير جوي لأكبر أودية المدينة المنورة*

مشاهد تاريخية بعد ثلاثة أيام من الأمطار الغزيرة على خير سيدة المدن ، التي جعلت أوديتها كالأنهار الجارية ⛈🌴

Address

Madina
Medina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madina point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Social Media Agencies in Medina

Show All