Mohsin

Mohsin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohsin, Digital creator, Medina.

02/01/2025

تب تم سمجھو گے کہ ہر دکھ، ہر ہار اور ہر جیت تمہیں اللہ تک لے جانے کے مختلف بہانے تھے۔ جس دل کے ٹوٹنے پر اب تم غم کرتے ہو، اس پر پھر تم مطمئن ہو جاؤ گے۔ ❤️ 💯

02/01/2025

لوٹ جاؤ اپنے رب کی طرف اور کہو کہ میں بھٹک گیا تھا۔ ❤️

90 موڑ  بستی سردار والی میں سولر سسٹم کی ٹرالی کھولتے وقت غریب مزدور اللہ بخش منڑھانوالی کا رہائشی سولر پینل کی زد میں آ...
28/09/2024

90 موڑ بستی سردار والی میں سولر سسٹم کی ٹرالی کھولتے وقت غریب مزدور اللہ بخش منڑھانوالی کا رہائشی سولر پینل کی زد میں آگیا۔
جس سے غریب مزدور کی گردن ٹوٹ گئی۔ اور موقع پہ جاں بحق ہوگیا. انا للہ وانا علیہ راجعون

🤣🙈🤣.  the best photo❤‍🩹                        Actres  # jamilanagudu with   and  also   known as   in    movie📽📺👈      ...
24/09/2024

🤣🙈🤣.
the best photo❤‍🩹













Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈

Ameen 🤍🌼
23/09/2024

Ameen 🤍🌼

Ameen
23/09/2024

Ameen

18 lane highway in China.😳😱
23/09/2024

18 lane highway in China.😳😱

ONLY MUSLIM WILL RELATE
22/09/2024

ONLY MUSLIM WILL RELATE

پاکستانی ٹرکوں سے متاثر ہو کر، سعودیہ نے بوئنگ 777 کو جدہ سے ریاض کے نئے ٹورسٹ پوائنٹ، بلیوارڈ رن وے کے لیے منتقل کیا۔  ...
21/09/2024

پاکستانی ٹرکوں سے متاثر ہو کر، سعودیہ نے بوئنگ 777 کو جدہ سے ریاض کے نئے ٹورسٹ پوائنٹ، بلیوارڈ رن وے کے لیے منتقل کیا۔ 😁

ڈاکٹر حنا  ۔۔ ہمدرد یونی ورسٹی ہسپتال میں کام کرتی تھیں  جمعرات کو ہسپتال آتے ہوئے ؛  کراچی کی سڑکوں کے ایک گڑھے میں بائ...
20/09/2024

ڈاکٹر حنا ۔۔ ہمدرد یونی ورسٹی ہسپتال میں کام کرتی تھیں
جمعرات کو ہسپتال آتے ہوئے ؛ کراچی کی سڑکوں کے ایک گڑھے میں بائیک اچھلنے سے وہ گر گئیں اور اُن کے سر پر چوٹ آئی ۔ جس سے وہ جانبر نہیں ہو سکیں اور کل ان کا انتقال ہوگیا۔ کس قدر بڑا نقصان ہے۔ ایک ٹرینڈ ڈاکٹر ۔۔ برسوں ٹریننگ میں لگے ۔ محنت سے کام کرنے والی ، با صلاحیت ڈاکٹر ۔۔ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی نذر ہوگئی ۔۔
بشکریہ : ثمرین ہاشمی

ھم  واٹر بیٹری تیزاب کمپنی والوں کو أگاہ کرتے ھیں کہ وہ سفید پانی واٹر بوتل کی مطابقت رکھنے والی پیکنگ کو ختم کرکے کسی ا...
20/09/2024

ھم واٹر بیٹری تیزاب کمپنی والوں کو أگاہ کرتے
ھیں کہ وہ سفید پانی واٹر بوتل کی مطابقت رکھنے والی پیکنگ کو ختم کرکے کسی اور رنگ کی بوتل پیکنگ کریں کیونکہ ہر گھر میں سولر بیٹری سسٹم چل رہا ھے بچے یا بڑے انجانے میں اس کو واٹر سمجھ کر استعمال نہ کر لیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے

بشکریہ

*پنجاب میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار*لاہور: پنجاب کابینہ نے انسداد گدا...
27/08/2024

*پنجاب میں انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور؛ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار*

لاہور: پنجاب کابینہ نے انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم منظور کرلی، بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بھکاری مافیا چیفس کے گرد شکنجہ سخت کردیا، پنجاب کابینہ نے The Punjab Vagrancy Ordinance 1958 میں اہم ترامیم منظور کرلیں جس کے تحت بھیک منگوانے والے مافیا چیفس کی سزاؤں میں اضافہ کردیا گیا۔

ترامیم کے تحت کسی ایک شخص سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 3 سال قید اور 1 لاکھ سے 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سے سال قید اور 3 سے 5 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔

بچوں سے بھیک منگوانے والے مافیا چیف کو 5 سے 7 سال قید اور 5 لاکھ سے 7 لاکھ جرمانہ ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔ کسی بچے یا بڑے کو جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 10 لاکھ سے 20 لاکھ جرمانہ ہوگا جرمانے کی عدم ادائیگی پر مافیا لیڈر کو مذید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈی ننس میں دی گئی سزا سے دگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے مافیا چیفس کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، سزاؤں اور جرمانے میں کئی گنا اضافہ بھکاری مافیا کی حوصلہ شکنی کرے گا۔

*کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان*کراچی ،ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں ...
08/07/2024

*کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان*

کراچی ،ٹھٹہ، بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مومسیات کے مطابق آج اسلام آباد ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر ، اورگلگت بلتستان کے بعض مقامات پر بھی بارش ہو سکتی ہے ۔

اتوار کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دالبندین43، لسبیلہ، نوکنڈی 42، نوابشاہ 40، کوئٹہ ،کراچی37، اسلام آباد،لاہور،ڈیرا غازی خان، فیصل آباد، پشاور34، مظفر آباد 31 اورگلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

افسوس ناک خبر باجوڑ ۔سابقہ سینیٹر ھدایت اللہ  خان کی گاڑی پر بم دھماکہ ۔ جس میں وہ جان بحق ہوگئے ۔باجوڑ ۔ اطلاعات کیمطاب...
08/07/2024

افسوس ناک خبر
باجوڑ ۔
سابقہ سینیٹر ھدایت اللہ خان کی گاڑی پر بم دھماکہ ۔ جس میں وہ جان بحق ہوگئے ۔

باجوڑ ۔
اطلاعات کیمطابق سابقہ سینیٹر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحصیل ماموند کے دورے پر تھے
جہاں پر ان کی گاڑی سڑک کے کنارے رکھے گئے بم دھماکے کا شکار ہوگئی ۔
باجوڑ ۔
ابتدائی اطلاعات کیمطابق سابقہ سینیٹر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلیورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان...
07/07/2024

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

فل مسٹرڈ 30 اور کیون اوبرائن 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 اور عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

پاکستان کے عشب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دیکر کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لیپاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہو...
07/07/2024

پاکستان کے عشب عرفان نے بھارتی حریف کو شکست دیکر کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونیوالی کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں عشب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ویر چوٹھرانی کو شکست دی۔

80 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ پاکستانی پلیئر نے تین ۔ دو سے جیتا، عشب عرفان کی فائنل میں جیت کا اسکور 7-11، 11-8، 10-12، 11-8 اور 8-11 رہا۔

ہیوسٹن میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔

*ایران سے بجلی کی فراہمی بند: گوادر اور پنجگور کےگرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل*ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے ...
07/07/2024

*ایران سے بجلی کی فراہمی بند: گوادر اور پنجگور کےگرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل*

ایران سے بجلی کی سپلائی کی بندش کے بعد بلوچستان کے مکران ڈویژن کے اضلاع کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

کیسکو ترجمان کے مطابق ایران سے مکران کے اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

مکران میں ٹرانسمیشن لائنوں کو بجلی کی سپلائی ایران میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث معطل ہوئی ہے۔

متاثرہ گرڈ اسٹیشنوں میں مند، تُمپ،تُربت،ہوشاب، پنجگور، جیوانی،گوادر ڈور گرڈ اسٹیشن شامل ہیں۔ بجلی کی سپلائی سےگوادر ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ، پسنی اور اورما ڑہ گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے ہیں۔

کیسکو ترجمان کے مطابق بجلی بحالی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پنجگور اور تربت کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، توقع ہےکہ ایران سے بجلی جلد بحال ہونے سے صورتحال معمول پر آجائےگی۔

تصاویر: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظرمکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ  کی...
07/07/2024

تصاویر: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے جبکہ غلاف کعبہ کی تیاری میں 159 کاریگروں نے حصہ لیا۔

غلاف کعبہ 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا ،ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا ہے۔

Address

Medina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohsin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share