موت پر آپ کی آواز میں آپ کا کلام احباب کی نذر
سوچا نہیں تھا بلال بھائی کہ آپ کے لئے ہی آپ کا لکھا کلام آپ کی زبانی سننا پڑے گا
اللہ حافظ طاہر بلال چشتی صاحب کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
محبتیں سلامت رہیں
#میر_اسامہ
Seerath institute Meer Usama
“سیرۃ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد: مختصر ویڈیو میں کورسز کی جھلکیاں
سیرۃ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں دین، اخلاقیات، اور جدید علوم کے امتزاج پر مشتمل مختلف کورسز کی پیشکش کی جاتی ہے۔ یہ ادارہ طلباء کو قرآنی علوم، حدیث، فقہ، اور سیرۃ النبی ﷺ کی تفہیم کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کرتا ہے۔
اس مختصر ویڈیو میں، آپ جان سکیں گے کہ سیرۃ انسٹیٹیوٹ کے کورسز میں کیا کچھ شامل ہے اور یہ کس طرح آپ کی علمی اور روحانی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے دیکھتے رہیں!”
غلافِ کعبہ فیکٹری میں نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کی سعادت نصیب ہوئی الحمدللہ رب العالمین ۔۔۔۔ محبتیں سلامت رہیں #میر_اسامہ
غلافِ کعبہ فیکٹری میں نئے غلافِ کعبہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کی سعادت نصیب ہوئی الحمدللہ رب العالمین ۔۔۔۔محبتیں سلامت رہیں#میر_اسامہ
ایک دیرینہ خواہش تھی کہ مرشدِ کامل حضرت خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل ہو۔ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے یہ تمنا پوری فرما دی
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ اپنے محبوب بندوں کی صحبت اور رہنمائی عطا فرمائے۔ آمین۔
محبتیں سلامت رہیں
#میر_اسامہ
الحمدللہ، مدینہ منورہ کی پاک سرزمین پر گزارے گئے بابرکت لمحات کو دل میں بسائے، میقات ذو الحلیفة سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ احرام کی حالت میں زبان پر تلبیہ کے الفاظ جاری
لیکن مدینہ منورہ چھوڑتے ہوئے دل کی حالت عجیب سی تھی۔ نبی کریم ﷺ کے شہر کو چھوڑنے کا احساس دل کو اداس کر رہا تھا، جیسے کوئی اپنا گھر اور محبوب سے جدا ہو رہا ہو۔
یہی وہ مقام ہے جہاں سکونِ قلب نصیب ہوتا ہے، جہاں دل عبادت اور محبتِ رسول ﷺ کے جذبات سے بھر جاتا ہے۔ مدینہ کی ہر گلی، ہر مسجد، اور ہر لمحہ ایک یادگار ہے۔ ربِّ کریم سے یہی دعا نکلتی ہے کہ وہ بار بار اس در کی بابرکت حاضری کا شرف عطا فرمائے اور ہمارے دلوں کو ہمیشہ مدینہ کی محبت سے جوڑے رکھے۔
اب مکہ مکرمہ کی جانب سفر ہے، جہاں خانہ کعبہ کی زیارت اور طواف کا شرف مقدر ہوگا۔ دل میں شکر کے جذبات اور لبوں پر دعا ہے کہ یہ سفر عبادت، بخشش، اور قربتِ الٰہی کا ذریعہ بنے۔ اللہ ہمیں ہمیشہ ان پاک مقامات کی زیارت نصیب فرمائے اور ہمارے اعمال کو قبول فرمائے۔ آمین۔
محبتیں سلامت رہیں
سالانہ نقشبندی اجتماع چکوال
چکوال اجتماع میں کہاں سے شرکت کر رہے ہیں
خانیوال سے براہ راست
قاضی مطیع اللہ سعیدی صاحب