28/02/2021
وه ابتدا میں چار تھے دارارقم میں 45 ھو گئے شعب ابی طالب میں 82 هو گئے ہجرت کے وقت وه 115 هو گئے تو غزوه بدر میں 313 تهے پهر رفته رفته بڑهتے چلے گئے صلح حدیبیه میں تعداد 1400 هوئی تو فتح مکه پر 10 هزار تهے پهر غزوه حنین میں 12 هزار هو گئے غزوه تبوک میں 40 هزار تهے میں ان کی تعداد 70 هزار سے ذیاده تهی کے وصال کے وقت یه سوا لاکھ تهے۔ عرصه 23 سال میں اس قدر افرادی قوت کسی اور مذھب کا اعجاز نہیں یه امتیاز صرف اسلام کو ہی حاصل هے وه لوگ اسلام میں اس قدر گھل مل گئے تھے که وه خود اسلام نظر آتے تھے مٹی کے بنے ھوئے مگر پرواز آسمان سے اوپر تھی وه موت سے نہیں ڈرتے تھے بلکه موت ان سے ڈرتی تھی زمانه انھیں نہیں بلکه وه زمانے کو مسخر کرتے تھے صحابه وه جن کا رب ﷲ صحابه وه جن کا مدرسه بیت ﷲ جن کے استاد رسول صلی ﷲ علیه وسلم جن کا نصاب کتاب ﷲ. جنکا امتحان لینے والا خود ﷲ نتیجه رضی ﷲ عنه❣️ صحابه خود حزب الله ﷲ ہمیں بھی صحابہ رضی ﷲ عنہ سا ایمان اور جذبہ عطا فرمائے۔ آمین