Nice girls

Nice girls العشق ھواللہ
الفقر ھواللہ
الصوفی ھواللہ
Admins: mujib yamin

06/01/2024
06/01/2024

*کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے* 🤔

ﺳﻮﺭﺝ ﻓﻀﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺮﺭ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺮ ﭘﭽﮭﻠﮯ 5 ﺍﺭﺏ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ 600 ﻣﯿﻞ ﻓﯽ ﺳﯿﮑﻨﮉ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺑﮭﺎﮔﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔

ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ، 9 ﺳﯿﺎﺭﮮ ، 27 ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﻻﮐﮭﻮﮞ میٹرﺍﺋﭧ ‏ﮐﺎ ﻗﺎﻓﻠﮧ ﺍﺳﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔
ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺗﮭﮏ ﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺭە ﺟﺎﮰ ﯾﺎ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍِﺩﮬﺮ ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﻮﺟﺎﮰ۔
ﺳﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍە ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﺗﺎﺑﻌﺪﺍﺭﯼ ﺳﮯ ﭼﻠﮯ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮩﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﭼﻼﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ، ﮈﯾﺰﺍﯾﻦ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺫﯾﺰﺍﺋﻨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ، ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﮨﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﮐﻨﭩﺮﻭﻟﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺲ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﯾﮏ ﺣﺎﺩﺛﮧ ﮨﮯ۔

ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ؟

ﭼﺎﻧﺪ ﺗﯿﻦ ﻻﮐﮫ ﺳﺘﺮ ﮨﺰﺍﺭ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﮯﺍﺭﺑﻮﮞ کھرﺑﻮﮞ ﭨﻦ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺮ ﺭﻭﺯ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﺪﻭ ﺟﺰﺭ ﺳﮯ ﮨﻼﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﮯ لئے ﮨﻮﺍ ﺳﮯ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﮐﺴﯿﺠﻦ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ، ﭘﺎﻧﯽ ﺻﺎﻑ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﮯ ،ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺗﻌﻔﻦ ﭘﯿﺪﺍ ﻧﮧ ﮨﻮ۔
ﺳﺎﺣﻠﯽ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻏﻼﻇﺘﯿﮟ ﺑﮩﮧ ﮐﺮ ﮔﮩﺮﮮ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﻠﺘﯽ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔
ﯾﮩﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺎﺭﺍ ﮨﮯ۔
ﭘﭽﮭﻠﮯ ﺗﯿﻦ ﺍﺭﺏ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺯﯾﺎﺩە ﻧﮧ ﮐﻢ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺗﻮﺍﺯﻥ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﮍﮮ ﺳﺐ ﺁﺑﯽ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺗﯿﺮ ﺳﮑﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻻﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﺑُﻮ ﻧﮧ ﭘﮭﯿﻠﮯ۔
ﺍﻧﮩﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﮩﺮﯾﮟ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﮩﺘﯽ ﮨﯿﮟ ۔

ﺳﻄﺢ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﮯ ﻧﯿﭽﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﭩﮭﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮐﮭﺎﺭﮮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﮐﮭﻠﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﮨﻮ ﮰ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺐ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺍﯾﮏ ﻏﯿﺐ ﭘﺮﺩە ﮨﮯ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺎﺭﺍ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮭﺎﺭﺍ۔

ﺍﺱ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮐﻮﻥ ﺳﯽ ﻋﻘﻞ ﮨﮯ ؟ ﺍﺱ ﺗﻮﺍﺯﻥ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﮨﮯ ؟
ﮐﯿﺎ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﭺ ﺗﮭﯽ ﯾﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ؟

ﺳﺎﮌﮬﮯ ﭼﻮﺩە ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺐ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮎ ﮐﻮﺋﯽ ﻭﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔
ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺻﺤﺮﺍﺯﺩە ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﮑﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻟﺞ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ، ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺍُﭨﮫ ﮐﮯ ﺳﻮﺭﺝ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ :
ﯾﮧ ﺳﺐ ﺍﯾﮏ ﺣﺴﺎﺏ ﮐﮯ ﭘﺎﺑﻨﺪ ﮨﯿﮟ ۔ " ﻭﺍﺷﻤﺲ ﻭﺍﻟﻘﻤﺮ ﺑﺤﺴﺒﺎﻥ " ‏
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ:5 ‏)

ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ
" ﺑﯿﻨﮭﻤﺎ ﺑﺮﺯﺥ ﻻ ﯾﺒﻐﯿٰﻦ "
ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺮﺯﺥ ‏( Barrier ‏) ﮨﮯ ﺟﻮ ﻗﺎﺑﻮ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﮨﮯ " ۔ ‏( ﺳﻮﺭۃ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ:20 ‏)

ﺟﺐ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﻟﭩﮑﮯ ﮨﻮﮰ ﭼﺮﺍﻍ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻭە ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ " ﻭﮐﻞ ﻓﯽ ﻓﻠﮏ ﯾﺴﺒﺤﻮﻥ "
ﯾﻌﻨﯽ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺪﺍﺭ ﭘﺮ ﺗﯿﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ‏(ﺳﻮﺭە ﯾٰﺴﯿﻦ:40)

ﺟﺐ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﻮ ﺳﺎﮐﻦ ﺗﺼﻮﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻭە ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ:
" ﻭﺍﻟﺸﻤﺲ ﺗﺠﺮﯼ ﻟﻤﺴﺘﻘﺮﻟﮭﺎ " ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﻣﻘﺮﺭﺷﺪە ﺭﺍﺳﺘﮯ ﭘﺮ ﮐﺴﯽ ﺍﻧﺠﺎﻧﯽ ﻣﻨﺰﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺳﮯ ﭼﻼ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ۔ ‏(ﺳﻮﺭە ﯾٰﺴﯿﻦ:38)

ﺟﺐ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺟﺎﻣﺪ ﺁﺳﻤﺎﻥ ‏(ﭼﮭﺖ) ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻭە ﮐﮩﺘﺎ ﮨﮯ ﯾﮧ ﭘﮭﯿﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ:
" ﻭﺍﻧﺎ ﻟﻤﻮﺳﻌﻮﻥ " ‏
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﺬﺭﯾﺎﺕ:47 ‏)

ﻭە ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﻮﺍﻧﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﮯ۔

ﺍﻟﺒﺮﭦ ﺁﺋﻦ ﺳﭩﺎﺋﻦ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﺭﯾﺎﻓﺖ " ﻗﻮﺍﻧﯿﻦ ﻗﺪﺭﺕ ﺍﭨﻞ ﮨﯿﮟ " ﭘﺮ ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﺎ ﺑﺎﻧﯽ ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ اس ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ
" ﻣﺎﺗﺮﯼ ﻓﯽ ﺧﻠﻖ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﻣﻦ ﺗﻘٰﻮﺕ " ﺗﻢ ﺭﺣﻤٰﻦ ﮐﯽ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺟﮕﮧ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﻭٴ ﮔﮯ؟
( ﺳﻮﺭە ﺍﻟﻤﻠﮏ:3 ‏)

ﺟﺪﯾﺪ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﯽ ﺍﻥ ﻗﺎﺑﻞِ ﻓﺨﺮ ﺩﺭﯾﺎﻓﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﺎﮌﮬﮯ ﭼﻮﺩە ﺳﻮ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﺮﺩە ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﺲ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﺎ ﺗﮭﺎ؟
ﮐﺲ ﻟﯿﺒﺎﺭﭨﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ؟

ﻧﻮﻣﻮﻟﻮﺩ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺳﻤﺠﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﮐﮧ ﺑﮭﻮﮎ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺭﻭ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺒﺬﻭﻝ ﮐﺮﺍﮰ؟ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﮐﻮﻥ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﺮ ﺧﻄﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﯿﻨﮧ ﺳﭙﺮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺑﭽﺎﮰ۔ ﺍﯾﮏ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺳﯽ ﭼﮍﯾﺎ ﺷﺎﮨﯿﮟ ﺳﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﭘﺮ ﺍﺗﺮ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ،ﯾﮧ ﺣﻮﺻﻠﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯾﺎ ؟ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺍﻧﮉﮮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﮨﯽ ﭼﻠﻨﮯ ﻟﮕﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺣﯿﻮﺍﻧﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﮑﮭﺎﮰﻣﺎﻭٴﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﮯ لئے ﻟﭙﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﮐﻮﻥ ﺳﮑﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﻣﺤﺒﺖ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﭼﻮﻧﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﻻ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻮﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﯿﮟ ؟
ﯾﮧ ﺁﺩﺍﺏِ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ سیکھے؟

ﺷﮩﺪ ﮐﯽ ﻣﮑﮭﯿﺎﮞ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﺑﺎﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﭘﮭﻮﻝ ﺳﮯ ﺭﺱ ﭼﻮﺱ ﭼﻮﺱ ﮐﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺍﯾﻤﺎﻧﺪﺍﺭﯼ ﺳﮯ ﻻ ﮐﺮ ﭼﮭﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ۔ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺎﮨﺮ ﺳﺎﺋﻨﺴﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﺎﻧﺘﯽ ہیں ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﭘﮭﻮﻝ ﺯﮨﺮﯾﻠﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎتیں۔ ﺍﯾﮏ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺷﮩﺪ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻡ ﮐﻮ ﻋﻠﯿﺤﺪە ﻋﻠﯿﺤﺪە ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﻦ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﻧﺘﯽ ہیں۔ ﺟﺐ ﮔﺮﻣﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺷﮩﺪ ﮐﻮ ﭘﮭﮕﻞ ﮐﺮ ﺑﮩﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﮯ کے لئے ﺍپنے ﭘﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﺳﮯ ﭘﻨﮑﮭﺎ ﭼﻼ ﮐﺮ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﺑﮭﯽ ﮐﺮﺗﯽ ہیں، ﻣﻮﻡ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﺗﯽ ہیں ﺟﺴﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺑﮍﮮ ﺳﮯ ﺑﮍے ﺁﺭﮐﯿﭩﯿﮑﭧ ﺑﮭﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﺯﺩە ﮨﯿﮟ۔ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﻨﻈﻢ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﺜﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﺎ ﺭﺍﮈﺍﺭ ﻧﻈﺎﻡ ﻧﺴﺐ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭە ﺩﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﻧﮑﻞ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ کا ﺭﺍﺳﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﻮﻟﺘﯿﮟ۔ ﺍﻧﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﯾﮧ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎﮰ ؟
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﯾﮧ ﻋﻘﻞ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺩﯼ؟

ﻣﮑﮍﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻨﮧ ﮐﮯ ﻟﻌﺎﺏ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﺭ ﭘﮑﮍﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﯾﺴﺎ ﺟﺎﻝ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺪﯾﺪ ﭨﯿﮑﺴﭩﺎﺋﻞ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮز ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮐﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﻔﯿﺲ ﺩﮬﺎﮔﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﯿﮟ۔

ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﭼﯿﻮنٹیاں ‏( Ant ‏) ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ موسم سردا ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﯽ ہیں، ﺍﭘﻨﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﺗﯽ ہیں، ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ تنظیم ﺳﮯ ﺭﮨﺘﯽ ہیں ﺟﮩﺎﮞ مینیجمینٹ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺍﺻﻮﻝ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﺣﺪ ﺗﮏ ﮐﺎﺭﻓﺮﻣﺎ ﮨﯿﮟ۔

ﭨﮭﻨﮉﮮ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﭽﮭﻠﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﮉﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻃﻦ ﺳﮯ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﻣﯿﻞ ﺩﻭﺭ ﮔﺮﻡ ﭘﺎﻧﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﮯ ﺟﻮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﻭﻃﻦ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ ﭘﮩﻨﭻ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ۔

ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﺑﮭﯽ ﮐﻢ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﻧﮩﯿﮟ، ﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﺍﻭﺭ ﺑﯿﮑﭩﯿﺮﯾﺎ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﻘﺎ ﮐﻮ ﻗﺎﺋﻢ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮰ ﮨﯿﮟ؟
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﮔﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎﮰ؟
سوشل مینیجمینٹ ﮐﮯ ﯾﮧ اصوﻝ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﻧﮯ سکھائے؟

ﮐﯿﺎ ﺯﻣﯿﻦ ﺍﺱ ﻗﺪﺭ ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪ ﮨﮯ؟
ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ ﻟﯿﻞ ﻭ ﻧﮩﺎﺭ ﮐﺎ ﻧﻈﺎﻡ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ، ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﻮﺭ ﭘﺮ -67 1/2 ﮈﮔﺮﯼ ﺟﮭﮏ ﮔﺌﯽ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻣﻮﺳﻢ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ، ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮩﺎﺭ ، ﮐﺒﮭﯽ ﮔﺮﻣﯽ، ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺮﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﺰﺍﮞ ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺑﺴﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺮ ﻃﺮﺡ ﮎ ﺳﺒﺰﯾﺎﮞ ، ﭘﮭﻞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻣﻠﺘﯽ ﺭﮨﯿﮟ۔

ﺯﻣﯿﻦ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺷﻤﺎﻟًﺎ ﺟﻨﻮﺑًﺎ ﺍﯾﮏ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺴﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ ﮨﯽ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ؟
ﺗﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺮ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺠﻠﯿﺎﮞ ﮐﮍﮐﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻮﺍ ﮐﯽﻧﺎﺋﭩﺮﻭﺟﻦ ﮐﻮ ﻧﺎﺋﭩﺮﺱ ﺁﮐﺴﺎﺋﮉ ‏( Nitrous Oxide ‏) ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﮐﺮ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﭘﻮﺩﻭﮞ کے لئے ﻗﺪﺭﺗﯽ ﮐﮭﺎﺩ ﻣﮩﯿﺎ ﮐﺮﯾﮟ،

ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﭼﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﺤﺮﯼ ﺟﮩﺎﺯ ﺁﺑﺪﻭﺯ ‏( Submarine ‏) ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺍﻭٴﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﮌﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻃﯿﺎﺭﮮ ﺍﺱ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺲ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺎﺋﯿﮟ، ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﮩﻠﮏ ﺷﻌﺎﺋﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﻘﻨﺎﻃﯿﺴﯿﺖ ﺳﮯ ﭨﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﭘﻠﭧ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺗﺎﮐﮧ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﮩﻠﮏ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﮯ

ﺯﻣﯿﻦ ،ﺳﻮﺭﺝ، ﮨﻮﺍﻭٴﮞ، پہاﮌﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻤﺠﮭﻮﺗﺎ ﮐﺮ رکھا ہے تاﮐﮧ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﮔﺮﻣﯽ ﺳﮯ ﺁﺑﯽ ﺑﺨﺎﺭﺍﺕ ﺍﭨﮭﯿﮟ، ﮨﻮﺍﺋﯿﮟ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﭨﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺵ ﭘﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﺗﮏ ﻻﺋﯿﮟ، ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺭﯾﮉﯾﺎﺋﯽ ﺫﺭﮮ ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻗﻄﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﯾﮧ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﭩﮭﺎ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺧﺸﮏ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﮱ ﺑﺮﺳﮯ۔

ﺟﺐ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﮐﻢ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﻮتی ہے ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﮩﺎﮌﻭﮞ ﭘﺮ ﺑﺮﻑ ﮐﮯ ﺫﺧﯿﺮﮮ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮨﻮجاتا ہے۔ ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺯﯾﺎە ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨوتی ہے ﺗﻮ ﯾﮧ ﭘﮕﮭﻞ ﮐﺮ ﻧﺪﯼ ﻧﺎﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﯾﺎﻭٴﮞ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺪﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﮰ ﻭﺍﭘﺲ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ جاتا ہے۔

ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﻣﺘﻮﺍﺯﻥ ﻧﻈﺎﻡ ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺳﯿﺮﺍﺏ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﺿﺎﺋﻊ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔

ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ۔ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﮨﻤﯽ ﺳﻮﭺ ﺗﮭﯽ؟

ﮨﻤﺎﺭﮮ Pancreas ‏( ﻟﺒﻠﺒﮯ ‏) ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﻨﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ ، ﺩﻝ ﮐﺎ ﭘﻤﭗ ﮨﺮ ﻣﻨﭧ ﺳﺘﺮ ﺍﺳﯽ ﺩﻓﻌﮧ منظم باقاعدہ حرکت سے ﺧﻮﻥ ﭘﻤﭗ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ 75ﺳﺎﻟﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﻼ ﻣﺮﻣﺖ ﺗﻘﺮﯾﺒًﺎ ﺗﯿﻦ ﺍﺭﺏ ﺑﺎﺭ ﺩﮬﮍﮐﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﮨﻤﺎﺭﮮ ﮔﺮﺩﮮ ‏( Kidneys ‏) ﺻﻔﺎﺋﯽ ﮐﯽ ﺑﮯﻣﺜﻞ ﺍﻭﺭ ﻋﺠﯿﺐ ﻓﯿﮑﭩﺮﯼ ہیں ﺟﻮ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻢ کے لئے ﺟﻮ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯﻭە ﺭﮐﮫ ﻟﯿﻨﺎ ﮨﮯ اور ﻓﻀﻼﺕ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ۔

ﻣﻌﺪە ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮐﻦ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ ﮐﻤﭙﻠﯿﮑﺲ ‏( Chemical Complex ‏) ﮨﮯ ﺟﻮ ﺧﻮﺭﺍﮎ ﺳﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺨﺶ ﺍﺟﺰﺍ ﻣﺜﻠًﺎ ﭘﺮﻭﭨﯿﻦ ،ﮐﺎﺭﺑﻮﮨﺎﺋﯿﮉﺭیٹس ﻭﻏﯿﺮە ﮐﻮ ﻋﻠﯿﺤﺪە ﮐﺮﮐﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﻀﻼﺕ ﮐﻮ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﺎﻝ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ۔

ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﺠﯿﻨﺌﺮﻧﮓ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺷﺎﮨﮑﺎﺭ، ﺳﺎﺋﻨﺲ ﮐﮯ ﯾﮧ ﺑﮯ ﻣﺜﻞ ﻧﻤﻮﻧﮯ، ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﭘﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻻﺟﻮﺍﺏ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﺎﮞ ، ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﮨﯽ ﺑﻦ ﮔﮱ ﺗﮭﮯ؟

ﺩﻣﺎﻍ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ؟ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺧﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ، ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﯿﺮﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﻋﻘﻞ ﮐﺎ ﺧﺰﺍﻧﮧ، ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﮐﺎ ﺳﭩﻮﺭ، ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎ سینٹر، ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮐﺎ ﺫﺭﯾﻌﮧ ، ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﮧ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﮐﻮ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺳﻤﺠﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﯾﺎ، ﻻﮐﮫ ﮐﻮﺷﺸﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﮨﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﺫﮨﻦ ﮐﺎ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﭙﺮ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ کے ﻋﺸﺮ ﻋﺸﯿﺮ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮑﺘﺎ۔

ﮨﺮ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﮭﺮﺑﻮﮞ ﺧﻠﯿﺎﺕ ‏( Cell ‏) ﮐﺎ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﮨﮯ۔ ﺍﺗﻨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﮐﮧ ﺧﻮﺭﺩﺑﯿﻦ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ، ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺐ ﮐﮯ ﺳﺐ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﻮﮞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺧﻠﯿﮧ ﺷﻌﻮﺭ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﺟﻮﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﮯ ۔ ﺍﻥ ﺟﯿﻨﺰ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﭘﻮﺭﯼ پروگرامنگ لکھی ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﺱ ﭘﺮﻭﮔﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺧﻮﺩﺑﺨﻮﺩ چلتی ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ، ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻋﻘﻞ ﻭ ﺩﺍﻧﺶ ، ﻏﺮﺽ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺧﻠﯿﺎﺕ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔
ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ پروگرامنگ ہے؟

ﺣﯿﻮﻧﺎﺕ ﮨﻮﮞ ﯾﺎ ﻧﺒﺎﺗﺎﺕ ، ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻥ ﮐﺎ ﭘﻮﺭﺍ ﻧﻘﺸﮧ ﺑﻨﺪ ﮨﮯ، ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ ﻧﻘﺸﮧ ﺑﻨﺪﯼ ﮨﮯ؟

ﺧﻮﺭﺩﺑﯿﻦ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺳﯿﻞ ‏( Cell ‏) ﺍﯾﮏ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺗﻮﺍﻧﺎ ﻋﻘﻞ ﻭ ﮨﻮﺵ ﻭﺍﻻ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﮐﺲ ﮐﯽ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﮨﮯ ؟
ﮨﻮﻧﭧ، ﺯﺑﺎﻥ، ﺍﻭﺭ ﺗﺎﻟﻮ ﮐﮯ ﺍﺟﺰﺍ ﮐﻮ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺣﺮﮐﺖ ﺩﯾﻨﺎ ﮐﺲ ﻧﮯ ﺳﮑﮭﺎﯾﺎ؟

ﺍﻥ ﺣﺮﮐﺎﺕ ﺳﮯ ﻃﺮﺡ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﻋﻘﻞ ﻣﻨﺪ ﺁﻭﺍﺯﯾﮟ ﮐﻮﻥ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟
ﺍﻥ ﺁﻭﺍﺯﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﻌﻨﯽ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ؟
ﻻﮐﮭﻮﮞ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﻭﺭ ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺯﺑﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﮐﻮﻥ ﮨﮯ؟

*صرف اور صرف اللّٰہ*
. .*لا الٰہ الا اللہ*
*محمد الرسول اللہ*
*صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم*

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم 🍂والدین بیٹی کو بیٹا کہہ کر پُکار لیتے ہیں مگر بیٹے کو بیٹی کہہ کر نہیں پُکارا جاتا 😊;کیونکہ ...
09/03/2023

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
🍂والدین بیٹی کو بیٹا کہہ کر پُکار لیتے ہیں مگر بیٹے کو بیٹی کہہ کر نہیں پُکارا جاتا 😊
;کیونکہ بیٹیاں خاص ہوتی ہیں وہ وقت آنے پر بیٹا بھی بن کر دیکھاتی ہیں اور بیٹیوں کا کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں 🌿
کبھی والدین کی عزت کی خاطر آٹے میں آنسو گوندھتی ہیں🥺
تو کبھی گھر کی بقاء کے لئے مرد کے شانہ بشانہ چلتی ہیں 👐
بے شک یہ اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت ہیں انکی نا قدری مت کیجئے۔۔🤲
اللّٰہ تعالیٰ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین یارب العالمین☺️
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم۔۔۔

آج مجھے ایک عظیم خاتون بہت یاد آئیزنگی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ابن زنگی کی عمر بہت کم تھی اس وقت صلیبیوں کی مکار چالوں ...
08/03/2023

آج مجھے ایک عظیم خاتون بہت یاد آئی
زنگی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد ابن زنگی کی عمر بہت کم تھی اس وقت صلیبیوں کی مکار چالوں نے انہیں اپنے گھیرے میں لے لیا
ان کی والدہ رضیہ سلطانہ نے ایوبی رحمہ اللہ کو پیغام بھیجا کہ میرا بیٹا عیسائیوں کے ہاتھوں میں کھلونا بن کے رہ گیا ہے آپ آئیں اور سلطنت کے حالات سنبھالیں
اس کے بعد ایوبی رحمہ اللہ جب تشریف لاۓ اور ابن زنگی کے رنگ ڈھنگ دیکھے تو انہیں بہت دکھ ہوا
رضیع خاتون (اہلیہ زنگی) نے ایوبی کا ہر طرح سے ساتھ دیا اور عین اس وقت جب مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی
اور ایوبی رحمہ اللّٰہ کے لشکر کو شکست ہو رہی تھی
تو دور سے ایک لشکر آیا جہنوں نے اپنی بہادری سے مسلمانوں کو فتح دلوائی
ایوبی رحمہ اللّٰہ نے جب تحقیق کا حکم دیا کہ لشکر کہاں سے آیا تھا تو پتا چلا کہ
زنگی رحمہ اللہ کی بیوہ نے ان عورتوں کی تربیت کی تھی جو اس وقت میدان میں آئی
جب مسلمان مغلوب ہو رہے تھے
ایسی تھی ہماری اسلاف کی مائیں بیٹیاں🤍

*گمنام مجاھدہ*

03/03/2023

*صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم*

سب فیس بک یوزرز اس میسج کو کاپی کر کے جہاں تک ھو سکے اس میسج کو پھیلائیں۔۔۔
تاکہ مخیر حضرات تک یہ میسج پہنچ جائے۔۔۔
اللہ سبحانہ وتعالی مخیر حضرات کو اور ھم سب مسلمانوں کو اپنے سفید پوش غریب لوگوں کی مدد و نصرت کرنے والا بنائیں
آمین آمین آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدنا النبی الکریم الامین محمد الرسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

ہر بار رمضان میں مہنگائی کمر توڑ دیتی تھی سفید پوش طبقہ سحر و افطار میں کھجور پانی اور سادے کھانے تک ہی محدود تھا مگر اس بار حالات پہلے سے کہیں زیادہ مخدوش ہیں۔۔۔ گھر میں بیوی بچے حسرت بھری نگاہ سے میرے خالی ہاتھوں کو اپنے خشک ہونٹوں کو دیکھیں گے۔۔ سو روپے کی چیز ڈھائی سو روپے میں بیچی جائیں گی۔۔میں انہیں رمضان کی فضیلتیں دینے کے بجائے عام دنوں میں میسر چیزیں بھی دینے سے قاصر ہوجاؤں گا۔۔

مگر اس بار بھی کراچی میں مخیر حضرات اپنے خزانوں کا منہ کھول دیں گے سڑکوں پر جگہ جگہ مفت سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا۔۔ خیراتی تنظیموں کی جانب سے شتر مرغ کی کڑاہی مفت کھلائے جائے گی۔۔
وہاں اندرون علاقوں سے موسمی فقیر زکواۃ خیرات جمع کرنے والے ڈھونگی اور روزہ خور لوگ روز بیٹھ کر مفت خوری کریں گے کوئی سفید پوش روزے دار سڑکوں پر پکوان کے انتظار میں نہیں کھڑا ہوگا۔۔
اب میرے پاس دو ہی راستے ہیں ۔۔ یا میں ۔مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی اولاد کو بھی فاقہ کشی پر مجبور کروں بھیک نہیں لوں جو اپنی محنت حق حلال سے اک وقت کی سوکھی روٹی مہیا کردوں۔۔
یا پھر میں بھی مفت خورہ بن جاؤں۔۔ٹھاٹ سے دونوں تینوں وقت کسی بھی ادارے کے دسترخوان پر جا کے بیٹھ جاؤں۔۔ اپنی انا اور خودداری مار کر خود بھی مفت کھاؤں اور اپنے بچوں کو بھی مفت میں عیش کی عادت ڈال دوں۔۔

میرے کراچی کے بھائی کیوں نہیں سوچتے۔۔میری ریڑھ کی ہڈی میری غیرت کا سودا کرنے کے بجائے عقل سے کام۔کیوں نہیں لیتے۔۔ کاش اس سال کوئی مفت کے سحر و افطار کے دسترخوان سجانے کے بجائے کرسمس کی طرح بچت بازار سجا دے۔۔ جہاں ہزار روپے کلو گوشت دو سو روپے میں فروخت ہو۔۔میں مفت سامان لے کر اپنی نظروں اور اولاد کے سامنے نیچا ہونے کے بجائے پیسے سے خرید کر سامان گھر لے جاؤں۔۔مفت بانٹنے والے سستا بھی تو بیچ سکتے ہیں۔۔کوئی سفید پوش آپ کے دسترخوان سے مفت نہیں کھانا چاہے تو کیا کرے؟

خدارا 🙏🙏 ۔۔اس بار کراچی کے بھائی سڑکوں پر افطار مفت بانٹنے کے بجائے بچت بازار سجالیں ہر علاقے ہر روڈ پر۔۔
میرے جیسے سفید پوش لوگ جو کسی ادارے کے دسترخوان سے مفت کی شتر مرغ کڑاہی کھانے کے بجائے پیسے دے کر اپنے بیوی بچوں کے لیئے گوشت سبزی پھل اناج سب لے جائیں۔۔اس طرح ذخیرہ اندوز گران فروش سب کی کمر ٹوٹے گی۔۔ اور سفید پوش طبقہ عزت نفس کے ساتھ اپنے گھر والوں کو اپنے حق حلال کی کمائی سے روزہ افطار کروانے کے قابل ہوسکے گا۔۔۔
*کراچی سے ایک دردمند کا پیغام* (منقول)

*صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم*

16/02/2023

🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍
🤍❤️صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم❤️🤍

آبــــِ حیاتــــ ڈھونڈنے والو
درودِپاکــــ ہی تو آبِ حیاتــــ ہے....
جس کو درودِپاکــــ کا وِرد مل گیا
سمجھو اسے آب حیاتِ مل گئی....

❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️
❤️🤍 صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم🤍❤️

16/02/2023

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔۔۔

ماشاءاللہ لا قوۃ الا باللہ ملک شام میں زلزلے سے بچ جانے والے زخمی بچے کو بیہوشی کی حالت میں دیکھیں کہ کیسے نبی کریم شفیع عظیم محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار کر رھا ھے
اللہ سبحانہ وتعالی ھم سب مسلمانوں کو بھی اپنے پیارے حبیب مکرم شفیع اعظم محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی محبت کرنے والا بنا کر ھر وقت ھر گھڑی اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، کھاتے پیتے ، سوتے جاگتے ھر حال میں اپنے پیارے اپنے دلارے حبیب مصطفی محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے والا بنائیں
اور اللہ جل شانہ ھمیں صحت و عافیت والی اور عزت و کامل ایمان والی زندگی عطا فرمائیں
اور اللہ رب العالمین ھمیں جب بھی موت دیں تو صحت و عافیت والی اور عزت و کامل ایمان والی اور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھتے ھوئے موت نصیب فرمائیں
آمین آمین آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدنا النبی الکریم الامین محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

16/02/2023

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔۔

ترکی میں زلزلے کے وقت نرس نی اپنی فکر نہیں کی بلکہ بھاگتی ھوئی مریضوں کی طرف گئیں مریضوں کو بچانے میں لگ گئی۔۔۔
اور چھوٹے معصوم بچوں کے ساتھ رھیں۔۔۔
ایسی عورتیں ھماری ھیروز ھیں ۔۔۔۔
اللہ سبحانہ وتعالی انہیں احسن احسن جزائے خیر عطا فرمائیں
اور اللہ جل شانہ انہیں امت محمدالرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ھدایت کا ذریعہ بنائیں
اللہ کریم اپنے خاص فضل و کرم سے انہیں صحت و عافیت والی اور عزت و کامل ایمان والی لمبی زندگی عطا فرمائیں
اور اللہ جل جلالہ انہیں جب بھی موت دیں تو صحت و عافیت والی اور عزت و کامل ایمان والی موت سے نوازیں ۔۔۔۔
آمین آمین آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سیدنا النبی الکریم الامین محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

13/01/2023

🔰صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🔰
ایک بھی کافر بغیر کلمہ کے مرا تو پکڑ مسلمانوں کی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات سے ایک جماعت چالیس دن کیلئے روس میں تبلیغ کی غرض سے گئی۔ جس مسجد میں ان کی تشکیل ہوئی بدقسمتی سے اس کا قفل بھی زنگ آلود ہو چکا تھا ۔
جماعت کے ساتھیوں نے مسجد کھولی تو ساری مسجد مٹی کا ڈھیر بنی ہوئی تھی ۔
پوری مسجد میں گَرد جمع تھی۔ انہوں نے پوری مسجد کی صفائی کی، نماز کا وقت ہوا آذان کی آواز سن کر ایک بڑھیا تیز قدموں سے چلتی ہوئی مسجد کی دہلیز پر آ کھڑی ہوئی ۔ اور حیرت سے جماعت کے ساتھیوں کو تکنے لگی ۔ غور سے اردگرد کا معائنہ کرتی رہی۔ ساتھیوں کے دریافت کرنے پر کہا کہ میں یہیں پڑوس میں رہتی ہوں، ستر سال ہو گئے ہیں میں نے کبھی اس مسجد میں کسی کو آتے نہیں دیکھا ۔ جیسا آپ کو کرتے دیکھا، یہ سب میرے باپ دادا کرتے تھے، لیکن ان کے بعد جوں جوں وقت گزرتا گیا سب بدلتا گیا ۔
جب تبلیغیوں نے یہ دل سوز باتیں سنیں تو رونے لگ گئے کہ ہم نے آنے میں بہت دیر کر دی ۔
اگلے دن یہ لوگ محلے میں گھر گھر دکان دکان پر جا کر کے لوگوں کو جو ناسمجھی کی وجہ سے مرتد ہو چکے تھے، ان کو اسلام کی دعوت دی پھر سے مسلمان کیا اور مسجد میں لائے ۔ چند ہی ہفتوں میں پورے محلے میں دین کی لہر آ گئی ۔ جیسا کہ اسلام ان کے کیلئے اک نیا مذہب ہو ۔ کچھ دنوں بعد محلے والوں نے 500 گز کی قالین پر تمام لوگوں کو جمع کیا اور جماعت والوں سے دین کے معاملات سیکھے اور مزید محنت کیلئے لوگوں کو تاکید کی ۔
پھر جب ان کے چالیس دن پورے ہو گئے تو ان کی رخصتی کے دن اس محلے میں گھمسان کا عالم تھا، جیسے کہ ان کا کوئی خاص عزیز فوت ہو گیا ہو ۔ یہ آپ کہاں جا رہے ہیں؟ کیا آپ لوگوں کو دکانیں چاہئیں؟
کیا آپ لوگوں کو مکان چاہیئے یا عورتیں؟ دکان مکان کا بندوبست ہمارے ذمے ہے، ہم اپنی بیٹیوں کے نکاح آپ سے کرنے کیلئے تیار ہیں، بس آپ لوگ ہمارے ساتھ رہ کر ہماری اسلام سے متعلق مزید رہنمائی فرمائیں۔
تو جماعت والوں نے ان کو اپنی ترتیب سے متعلق بتایا لیکن وہ نہ مانے ۔ وہ لوگ بضد تھے کہ آپ لوگ واپس نہ جائیں، کہیں پھر سے ہماری نسلیں تباہ نہ ہو جائیں۔ تبلیغیوں نے اپنی مجبوریاں اور تقاضے بتائے تو بالآخر اس بات پر وہ آمادہ ہو گئے کہ ہم لوگ جاتے ہی اک دوسری جماعت بھیجنے کے لئے اپنے مرکز میں درخواست کریں گے ۔
اس طرح سے یہ جماعت اللّٰـــہ کی راہ سے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئی۔

امریکہ میں قریبا 52 صوبے ہیں، وہاں کے لوگ جب رائیونڈ میں اجتماع پر آئے تو درخواست کی کہ ہمیں ہر صوبے کیلئے الگ سے ایک جماعت چاہیئے، جو در
در پہنچ کر اسلام کی حقانیت سے لوگوں کو مستفید کریں۔
امریکہ میں اک جماعت گئی، اس جماعت کے دو لوگ ایک بندے کے پاس دین کی غرض سے پہنچے۔ اس نے اک بندے کا گریبان پکڑ کر کہا، میرے ابو امی بغیر کلمہ پڑھے اس دنیا سے چلے گئے ہیں، اس سب کے ذمہ دار تم لوگ ہو ۔ تم لوگوں نے دین پہنچانے میں بہت دیر کر دی۔ قیامت کے دن میں تم لوگوں سے اس بات کا حساب لوں گا ۔
جب اس آدمی کا غصہ ٹھنڈا ہوا تو اس سے اس ملال کی وجہ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ کچھ ہی ماہ پہلے وہاں کی اک دوسری جماعت آئی تھی جنکی بدولت یہ بندہ اسلام سے متاثر ہو کر حلقہ بگوشِ اسلام ہوا ہے۔ اس کو دکھ ہے کہ اس کے والدین بہت بڑی نعمت سے شرمندہ ہو کر ہمیشہ کیلئے جہنم کی آگ میں جلیں گے۔

فلپائن میں 400 سال پہلے 100 فیصد مسلمان تھے۔ لیکن اسلام سے ناہم آہنگی کی بدولت یہ لوگ اسلام سے دور ہوتے گئے اور کچھ لوگ تو برائے نام مسلمان رہ گئے، باقی سب مرتد ہو گئے ۔
کسی کا بھائی عیسائی تو کسی کا باپ ۔
جب پہلی بار 1976ء میں رائیونڈ سے وہاں جماعت گئی تو سات آدمی اس کام میں لگ گئے۔ پھر 1993ء تک ایک لاکھ فلپائینی تبلیغ کی محنت پر گامزن ہو چکے تھے .

بنگلہ دیش میں تبلیغی اجتماع کے موقع پر ایک فرانسیسی اچانک ممبر پر آ کر کہنے لگا کہ اے لوگو! ہم نے تم لوگوں تک چھوٹی سے چھوٹی اپنی ایجادات بھیجیں، تاکہ سارے لوگ ہماری ایجادات سے مستفید ہوں، لیکن تم لوگوں نے مفت کا کلمہ تک ہمارے اجداد سے روکے رکھا۔ اس کا حساب اللّٰـــہ تم سے لے گا ۔

چند سال پہلے تنزانیہ میں ایک جماعت گئی ۔ کچھ ماہ بعد ان کا ایک خط رائیونڈ میں موصول ہوا کہ یہاں کے لوگوں میں دین کی اتنی طلب اور پیاس ہے کہ ایک دن میں تین ہزار لوگوں نے اسلام کی دعوت قبول کر لی ۔ جب وہ جماعت سال پورا کر کے واپس آئی تو کارگزاری میں بتایا کہ ایک سال میں 20 ہزار لوگ مسلمان ہوئے ہیں ۔

انگلینڈ میں 1952ء میں جب پہلی جماعت گئی تو وہاں صرف دو مسجدیں تھیں اور اب تبلیغ کی محنت اور اللّٰـــہ کے کرم سے 1500 مساجد ہیں۔ جن میں سے 100 سابقہ گرجا گھر ہیں ۔ انگلیڈ والوں کا کہنا ہے کہ وہاں اب گرجا گھر بہت کم رہ گئے ہیں، جب بھی کوئی گرجا گھر فروخت ہونے لگتا ہے تو مسلمان خریداری میں پہل کرتے ہیں۔ ایک گرجا گھر کی خریداری پر ایک ہندو نے مندر بنانے کیلئے قیمت میں چھڑائی کر دی تو مسلمانوں کی عورتوں نے اپنے زیور بیچ کر اس کی رقم ادا کی اور گرجا گھر کی جگہ مسجد تعمیر کرائی ۔ یاد رہے گرجا گھروں کی جگہ مسجدوں کی تعمیر کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حکومت نے پابندی بھی لگائی تھی ۔ اب وہاں گرجا گھر صرف اتوار والے دن کھولے جاتے ہیں باقی پورا ہفتہ بند رہتے ہیں ۔

یوگوسلاویہ میں جب پہلی جماعت گئی تو دور دور تک مسجدوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان کو ہوٹل میں رہنا پڑا اور اب الحمدللہ دعوت و تبلیغ کی محنت سے وہاں آج 3500 مساجد آباد ہیں ۔

ہالینڈ کا موجودہ تبلیغی مرکز پہلے پادریوں کا دینی مدرسہ تھا، جہاں پر پادریوں کو دینی تعلیم دی جاتی تھی ۔

لندن میں جو تبلیغی مرکز ہے وہ پہلے عیسائیوں کا گرجا گھر تھا ۔
کینیڈا میں پادریوں کا ایک بہت بڑا مدرسہ تھا لیکن آج وہاں پر قرآن و حدیث کا درس دیا جاتا ہے ۔

فلپائن سے ایک جماعت کو کیوبا بھیجا گیا، جس کی برکت سے وہاں کے 3000 مرتدوں نے کلمہ پڑھا اور 30 باقی لوگ بھی اسلام کی دولت سے مالا مال ہوئے۔ جب یہ جماعت واپس آنے لگی تو کیوبا والے زارو قطار رونے لگے اور درخواست کی کہ ہمارے بھائیوں سے کہنا ہمیں بھول نہ جائیں۔ ہمارے یہاں راہنمائی کیلئے اسلام کے فروغ کیلئے اور ہماری نسلوں کے ایمان کے تحفظ کیلئے آتے رہنا ۔

فلپائن میں عورتوں کی ایک جماعت گئی تو ان کا بیان سن کر 60 فلپائینی عورتوں نے وہیں بیٹھ کر اپنے لئے برقعے منگوائے اور واپسی پر برقعوں میں ملبوس ہو کر واپس گھر ہوئیں ۔ انہوں نے اپنے بچوں کو دین کی تعلیم کیلئے رائیونڈ بھیجا، جب پتہ چلا کہ دینی تعلیم کیلئے پوری دنیا سے لوگ رائیونڈ کی طرف آ رہے ہیں اور تعداد میں کثرت کی وجہ سے کچھ بچوں کو واپس کیا جا رہا ہے تو فلپائنی عورتوں کی طرف سے ایک خط موصول ہوا کہ خدارا ہم نے اپنے زیور بیچ کر بچوں کو دین کی تعلیم کیلئے روانہ کیا ہے، خدا کیلئے ان کو واپس نہ کرنا ورنہ یہ کبھی بھی دین کو سمجھ نہ سکیں گے ۔

دنیا آپ کے انتظار میں بیٹھی ہے۔ ان تک اللّٰہ کا پیغام پہنچائیں ۔ تاکہ وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہو کر اپنے رب سے تعلق جوڑ سکیں اور آپ کی بھی نجات کا سبب بنیں ۔ مگر پہلے تیاری کر لیں ۔
یاد رکھنا، دنیا میں بغیر کلمہ پڑھے کافر کے مر جانے پر پکڑ ہم مسلمانوں کی ہو گی۔
اللّٰه تعالٰى ہم سب کو اپنے راستے میں قبول فرما. (آمين)

کریما ب بخشائے بر حال ما ۔
کہ ھستم اثیر کمند ھوا ۔
نداریم غیر ازتو فریاد رس۔
توئی عاصیاں راخطابخش بس⚘
🔰صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🔰

02/01/2023

♧ تحریک ریشمی رومال کا ایک درخشندہ ستارہ
شیخ المشائخ،بانی دین پور شریف
حضرت خلیفہ غلام محمد دین پوری رح

سر زمین 18ہزاری موضع لوہاراں والا ضلع جھنگ میں جنم لینے والا ایک بچہ جسے دنیا آج قطب الاقطاب، امام الاولیا، قائد ثانی تحریک ریشمی رومال، مولانا خلیفہ غلام محمد دینپوریؒ صاحب کے نام سے یاد کرتی ہے۔۔۔

دنیا اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ جھنگ کی زمین ایسی ذرخیز زمین ہے کہ جس نے اپنے بطن سے بہت سے ” بے باک، نڈر، مجاھد، موحّد، اولیاء، علماء، خطباء، صوفیا، شعراء، توحید و سُنّت کے پروانوں، اصحاب و اہلبیتِ عُظّام کے دیوانوں “ کو جنم دیا جن کے اسماء و اوصاف کی تفصیل کا یہ مختصر مضمون متحمل نہیں،
مذکورہ تمام اوصاف کو اپنے اندر سموئے ہوئے ( 1835ء) کو موضع عالمے خان ( لوہاراں والا ) کے اندر ایک بچے نے جنم لیا
کسی کو معلوم نہیں تھا کہ اس بچے نے بڑے ہو کر کے دنیا کے اندر دین احمد ﷺ کا مظہر بننا ہے،اور ہزاروں لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بننا ہے،آیئے اُس ہستی کا مختصر تعارف ملاحظہ فرمائیے۔۔۔

اسم گرامی : ” غلام محمد “ تھا۔۔۔

سلسلہ نسب : ” غلام محمدؒ بن نور خانؒ بن چراغ خانؒ بن حسین خانؒ بن محمد خانؒ بن رحیم داد خانؒ بن عالم خانؒ عرف عالمے خان بن عاقل خانؒ عرف آکی خان۔۔۔

قومی پس منظر۔۔۔
مغل بادشاہ ہمایوں نے اپنے کھوئے ہوئے پایہ تخت دہلی پر جب لشکر کشی کی تو اس کے ساتھ مشہور سردار میر چاکر خان رند بلوچ کی قیادت میں دس ہزار جنگجو بلوچ موجود تھے بہادر بلوچوں نے جنگ کا پاسہ پلٹ کر رکھ دیا شکست خوردہ سلطان کو یوں بلوچوں نے دوبارہ تاج و تخت دلوادیا اسکے بعد ہمایوں نے برصغیر کے مختلف حصوں میں بلوچوں کو بھیج کر آباد کروایا پھر انہیں بلوچوں میں سے عاقل خان کو بہت شہرت حاصل ہوئی اس عاقل کا ایک بیٹا عالَم خان تھا پھر اسکی اولاد میں ایک چراغ خان تھا چراغ کا بیٹا نور خان جو غلام محمدؒ کے والد تھے جس کا ذکر حضرت والگویا آپؒ کا تعلق بلوچوں کی اعلٰی ترین شاخ رند بلوچ سے ہوا اور کبھی عاقل خان کی طرف نسبت کرکے اکیانہ بلوچ بھی کہا جاتا ہے۔۔۔

ایسے درویشوں سے ملتا ہے ہمارا شجرہ نسب
جن کے قدموں میں کئی تاج پڑے رہتے تھے

ترک وطن۔۔۔
آپؒ کے والد نور خانؒ کی دو شادیاں تھیں ایک بیوی سے ایک بیٹا محمد اسماعیل تھا اور وہ بیوی انتقال کرگئیں اور دوسری بیوی سے دو بیٹیاں اور دو بیٹے غلام محمد اور غلام رسول پیدا ہوئے آپکے والدؒ نے اپنی جائیداد بڑے بیٹے اسماعیل کے حوالے کی اور اپنی بیوی اور چاروں بچوں سمیت حجاز مقدس حجرت کے ارادہ سے 18ہزاری سے روانہ ہوئے غلام محمد صاحبؒ تقریباً سات سال کے تھے اور باقی چھوٹے تھے ریاست بہاولپور شہر رحیم یار خان میں مختصر قیام کے دوران اچانک آپؒ کے والد نور خان علیل ہوئے اور انتقال فرما گئے جسکے بعد مجبوراً میزبانوں کے اصرار پر اس قافلے کو وہی قیام کرنا پڑا اور غلام محمد صاحبؒ کی والدہ اپنے بچوں سمیت الگ ایک جھونپڑی میں رہنے لگیں۔۔۔

یہاں پر ایک اور بات بھی قابل ذکر ہے کہ سر زمین 18ہزاری جھنگ کے معروف بزرگ اور اللہ والے حضرت مولنا حکیم عبداللطیف صاحبؒ خلیفہ غلام محمد صاحبؒ کے قریبی رشتہ دار تھے تیسری پشت یعنی چراغ خانؒ پہ جاکر دونوں ہستیوں کا سلسلہ مل جاتا ہے نیز سر زمین 18ہزاری جھنگ کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ خلیفہ غلام محمدؒ کی طرف کی ہی منسوب ہے حضرت حکیم صاحبؒ کی سوانح حیات بھی عنقریب اپنے اسی پیج پہ منظر عام پہ لاؤنگا۔۔۔

تعلیم و تربیت۔۔۔
آپؒ نے قرب میں واقع بستی مولویاں سے تعلیم کا آغاز کیا اور تقریباً دس سال وہاں پڑھا زمانہ طالبعلمی میں ہی آپنے حافظ محمد صدیق بھرچونڈیؒ سے سلسلہ قادریہ میں بیعت کی اور 28،27 سال اُنکی خدمت میں گزارے چالیس سال کی عمر میں شیخ نے آپکو خلافت سے نوازا اور دُور خانپور کے قریب جنگل میں آباد ہونے کا حکم فرمایا آپؒ وہاں گئے اور جنگل میں بستی کا نام دین پور شریف رکھ دیا اور وہاں پہ لوگوں کو اللہ اللہ سکھانا شروع کردیا ۔۔۔

جہاں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیں
اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے ، اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے

خُلفاء کرام۔۔۔
آپکے ویسے تو بہت سے خلفاء ہیں لیکن مشہور خُلفاء یہ ہیں
1 شیخ العرب و العجم حضرت مولنا حسین احمد مدنی صاحبؒ
2 شیخ التفسیر مولنا احمد علی لاھوری صاحبؒ
3 ثانی سائیں صاحبزادہ عبدالہادی صاحبؒ

شادیاں۔۔۔
آپکو آپکی والدہ اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ تحصیل 18ہزاری( جھنگ ) لے آئیں اور محمد خانؒ کی بیٹی فاطمہ سے غلام محمدصاحبؒ کی شادی کرکے رشتے داروں کے واپس نہ جانے کے اصرار کے باوجود بہو کو لیکر دوبارہ واپس رحیم یار خان چلی گئیں اس بیوی سے یکے بعد چار بیٹیاں پیدا ہوئیں پھر ایک بیٹا سراج احمد پیدا ہوا جو چھوٹی عمر میں فوت ہوگیا اور دوسرا بیٹا عبدالہادیؒ تھا جو آپؒ کا جانشیں بنا اور ثانی سائیں کا لقب پایا اور اس بیوی سے آپکا بیٹا عبدالرشید بھی تھا پہلی بیوی کی وفات کے بعد امام انقلاب مولنا عبیداللہ سندھی صاحبؒ کی بیٹی سے شادی ہوئی سندھی صاحبؒ دورہ کابل پہ تھے واپس آکر اپنی بیٹی کے سرپرست مولنا عبدالقادرؒ کے اس فیصلے کو سراہا اور اس بیوی سے دو بیٹے عبدالحقؒ اور ظہیرالحقؒ پیدا ہوئے عبدالحقؒ بچپن میں فوت ہوگئے اور دوسرے عالم باعمل بنے۔۔۔

خصوصیات۔۔۔
حضرتؒ سخاوت، قناعت، اطاعت، شجاعت، ولایت، تقوٰی، علم، حلم، اور خاموش مزاجی میں اپنی مثال آپ تھے۔۔۔

اپنی مثال آپ تھا ائے قطب وہ نصیر
جو اپنی آب و تاب دکھا کر چلا گیا

مشاہیر علماء کرام کی دینپور شریف آمد۔۔۔

مولنا عبیداللہ سندھیؒ کی دینپور شریف آمد۔۔۔
مولنا عبیداللہ سندھی صاحب مسلمان ہوکر دینپور تشریف لائے مجلس ذکر شروع تھی خلیفہ غلام محمد صاحب نے اس نوجوان کو دیکھ کر بلایا اور سینے سے لگایا بس سینے سے لگتے ہی عبیداللہ کا سینہ ٹھنڈا ہوگیا اور آپ نے اپنے آپکو دینپور شریف کیلئے وقف کردیا اور پھر دینپور شریف میں ہی تعلیم کا آغاز کیا ذمہ داریاں سنبھالیں
اور اس خانقاہ میں امام انقلام مولنا عبیداللہ سندھیؒ کا کمرہ اور اس کمرے کی دوسری منزل پر حضرتؒ کی لائبریری اب بھی اسی حالت میں موجود ہیں مولنا عبیداللہ سندھیؒ تحریک ریشمی رومال میں دینپور کے اندر مولنا خلیفہ غلام محمدؒ کی سرپرستی میں بطور جرنیل کام کرتے رہے اور عرب و عجم میں اس تحریک کو تقویت بخشی ساری زندگی وہی گزاری انگریز نے انکے بدبخت شاگرد کے ذریعہ حضرت کو زہر دلوایا اور آپ انتقال فرما گئے ثانی سائیں عبد الہادیؒ نے آپکا جنازہ پڑھایا اور اب آپکی قبر حضرت خلیفہ صاحبؒ کے قدموں میں ہے۔۔۔

مولنا احمد علی لاھوریؒ کی دینپور شریف آمد اور مولنا عبیداللہ سندھیؒ سے رشتہ داری۔۔۔
مولنا احمد علی لاھوریؒ مولنا عبیداللہ سندھیؒ کے قریبی رشتہ دار تھے مولنا سندھیؒ کی والدہ مولنا لاھوریؒ کے دادا کی بہن تھیں 1895ء میں جب لاھوری صاحبؒ کے والد حبیب اللہ مسلمان ہوئے تو سندھی صاحبؒ انکو ملنے سیالکوٹ تشریف لائے تو لاھوری صاحبؒ کے والد نے لاہوری صاحبؒ کو سندھی صاحبؒ کے حوالے کردیا کہ یہ میرا بچہ ہے اسکو لے جاؤ یہ دین کیلئے وقف ہے تو مولنا عبیداللہ سندھیؒ مولنا احمد علی لاھوریؒ کو لیکر دینپور شریف تشریف لے آئے لاہوری صاحب کے والد کا انتقال ہوگیا تو سندھی صاحب خلیفہ صاحبؒ کے حکم پر لاھوری صاحبؒ کی والدہ اور تین بھائیوں کو دینپور شریف لے آئے اور بوجہ کفالت لاہوری صاحبؒ کی والدہ سے سندھی صاحبؒ کی شادی کردی گئی اس بیوی کے انتقال کے بعد سندھی صاحبؒ نے دوسری شادی کی اور اس بیوی کے بطن سے پیدا ہونے والی پہلی بچی کی شادی احمد علی لاہوریؒ سے کی اسطرح حضرت سندھیؒ حضرت لاہوریؒ کے سوتیلے والد بھی ہیں اور سُسر بھی اور سندھی صاحبؒ کی ایک بیٹی کی شادی خلیفہ غلام محمدؒ سے ہوئی تو سندھی صاحبؒ خلیفہ صاحبؒ کے بھی سُسر ہوئے۔۔۔

تحریک ریشمی رومال میں اہل دینپور شریف کا کردا۔۔۔
تحریک ریشمی رومال کا مین مرکز دیوبند تھا اور قائد اول شیخ الھند محمودالحسنؒ تھے اور مرکز ثانی دینپور شریف تھا اور قائد ثانی امام انقلاب مولنا عبیداللہ سندھیؒ اور اس مرکز کے سرپرست اعلی خلیفہ غلام محمدؒ تھے اس تحریک میں سعودیہ،ترکی،اور افغانستان کے دورے مولنا عبیداللہ سندھیؒ نے دینپور شریف سے کئے اور ہندوستان کی مسلمان آبادی کو آزادی کی خاطر انگریز کی بغاوت پر برانگیختہ کیا دینپور شریف کے ایک تہخانہ میں باقاعدہ اسلحہ کی ایک فیکٹری بنائی گئی بدقسمتی سے ملتان کے ایک آدمی سے خطوط پکڑے گئے پھر راتو رات اسلحہ کو مریدین کی مدد سے دفن کردیا گیا اور صبح حضرت دینپوریؒ کو بمع رفقاء گرفتار کرلیا گیا لاھور جیل میں قید بامشقت کے ساتھ چھ ماہ بعد حضرت دینپوری رہا کردئے گئے اسی جرم میں مولنا احمد علی لاہوریؒ کو انگریز نے برف کے بلاکوں پہ لٹا کر پوچھا سناؤ ؟ آپنے فرمایا جسم ٹھنڈا ہورہا ہے اور ایمان جوش مار رہا ہے۔۔۔سبحان اللہ
مولنا اشرف علی تھانویؒ اور فرزند نانوتویؒ محمد احمدؒ کی دینپور شریف آمد۔۔۔
مولنا سندھیؒ فرماتے ہیں کہ مولنا اشرف علی تھانویؒ کی ٹرین جب سمہ سٹہ پہنچی تو تھانوی صاحب بار بار ڈبے سے باہر منہ نکالتے اور فرماتے کہ مجھے کسی اللہ والے کی خوشبو آرہی ہے میں نے کہا کہ دنیا اولیاءاللہ سے خالی تو نہیں اسٹیشن پہ اترنے کے بعد تین گھوڑیاں موجود تھیں سوار ہوکر چلے خلیفہ صاحب استقبال کیلئے سڑک پہ تشریف لائے جب تھانوی صاحبؒ نے دور سے دیکھا تو سواری کو روک کر فوراً نیچے اُتر آئے اور بار بار فرمانے لگے کہ عبیداللہ آج تونے مروا دیا یہ تو اتنے پائے کا ولی سامنے کھڑا ہے کہ جتنے پائے کے ولی مولنا امداداللہ مہاجر مکیؒ تھے اس کے بعد یہ ملاقات کا تسلسل قائم ہوگیا۔۔۔

خواجہ غلام فریدؒ کا خلیفہ صاحبؒ سے اظہار محبت۔۔۔
خواجہ صاحبؒ کا جب بھی دینپور شریف کے قریب سے گزر ہوتا آپؒ پالکی پر سوار ہوتے اور دین پور شریف کی حدود سے احتراماً سواری سے اُتر آتے اور فرماتے باخدا غلام محمدؒ نے جنگل میں روحانیت کی آگ لگا رکھی ہے۔۔۔

حضرت شیخ الھند محمودالحسنؒ کی دینپور شریف آمد کا پروگرام۔۔۔ 1920ء کو شیخ الھندؒ اسارت مالٹا سے رہا ہوئے آپکی صحت بالکل بگڑ چکی تھی وجود ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا تھا گیا گویا مرض الموت شروع ہوچکی تھی خلیفہ صاحب نے انکی تیمار داری کیلئے ایک وفد بھیجا آپنے فرمایا کہ اگر میں تندرست ہوگیا تو انشاءاللہ دینپور شریف ضرور آؤنگا صحت اچھی ہونے لگی تو آپنے تاریخ مقرر کر کے بھیج دی کہ میں آرہا ہوں کہ اچانک طبیعت ناساز ہوئی اور شیخ الھندؒ کا انتقال ہوگیا۔۔۔

شیخ العرب والعجم مولنا حسین احمد مدنی کی دینپور شریف آمد۔۔۔
پہلی دفعہ 1921ء میں مدنی صاحبؒ کراچی کی ایک کانفرنس سے واپسی پر دینپور تشریف لائے پھر دوسری مرتبہ آپؒ جب تشریف لائے تو دوپہر کو آکر مسجد کی چٹائی پر سو گئے خلیفہ صاحب جب ظہر کو مسجد میں آئے تو پریشان ہوگئے اور فرمایا کہ حضرت کو بیدار نہ کرو وہ تھکے ہوئے ہیں، بعد میں بھی کئی دفعہ مدنی صاحب کی آمد و رفت رہی اور ہفتہ ہفتہ یہاں قیام فرماتے تھے۔۔۔

سید عطاءاللہ شاہ صاحب بخاریؒ کی دینپور شریف آمد۔۔۔
ڈیرہ نواب صاحب آمد کے موقع پر عطاءاللہ شاہ صاحب بخاریؒ نے فرمایا کہ ایک ولی کے دنیا میں چرچے ہیں میں اس کی زیارت کا شوق رکھتا ہوں احباب آپؒ کو دین پور شریف لے آئے آپکی نظر جونہی خلیفہ غلام محمدؒ پر پڑی تو فرمانے لگے ھٰذَا وَلِیُّ اللّٰہ یہ تو بھائی واقعی اللہ کا ولی ہے پھر شاہ صاحب کئی کئی دن دینپور شریف میں قیام کیلئے تشریف لاتے تھے ایک دفعہ شاہ صاحب خلیفہ صاحب کے آگے پشت کر کے عرض کرنے لگے حضرت میری پشت پر ہاتھ پھیر دیں تاکہ جہنم کی آگ حرام ہوجائے شاہ صاحبؒ خلیفہ صاحب کی وفات کے بعد بھی دینپور شریف آتے جاتے رہتے تھے ایک دفعہ خلیفہ صاحب کی قبر کے قریب نلکے پر غسل کر رہے تھے اور یہ شعر بار بار پڑھ رہےتھے...

آباد رہے ساقی یہ تیرا ہر دم مئے خانہ
ہو خیر تیرے گھر کی بھر دے میرا پیمانہ

فریاد کر رہی ہیں ترسی ہوئی نگاہیں
بہت دن گزر گئے ہیں دیکھے ہوئے تمہی کو

حافظ الحدیث مولنا عبداللہ درخواستیؒ۔۔۔۔
درخواستی صاحب کا مادر علمی دینپور شریف ہی تھا اور آپؒ اسی گلشن دینپور کے ایک پھول تھے۔۔۔

حضرت خلیفہ غلام محمدؒ مشاہیر علماء کی نظر میں۔۔۔

حضرت شیخ الھند محمودالحسنؒ نے فرمایا۔۔۔
جو کچھ دوسرے بزرگوں کے ہاں ورد اور اوراد سے بھی نہیں ملتا وہ حضرت دینپوریؒ کی صحبت اور نشست و برخواست سے حاصل ہوجاتا ہے۔۔۔

حکیم الامت مولنا شاہ اشرف علی تھانویؒ نے فرمایا۔۔۔
حضرت دینپوری کی ولایت مسلّم ہے اور آپؒ مولنا امداداللہ مہاجر مکیؒ کے پائے کے ولی ہیں۔۔

شیخ العرب والعجم مولنا حسین احمد مدنیؒ نے فرمایا۔۔۔
کہ حضرت دینپوریؒ نے پیغمرانہ زندگی گزاری۔۔

چلتا پھرتا کتب خانہ مولنا انور شاہ کشمیریؒ نے فرمایا۔۔۔
حضرت دینپوریؒ کے چہرے پر نظر ڈالنے سے ہی تصوف کے کئی مقامات طئے ہوجاتے ہیں۔۔

امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ صاحب بخاریؒ نے فرمایا۔۔۔
محسوس ہوتا ہے یہ دینپور شریف والے حضرات قافلہ اصحاب رسول ﷺ سے بچھڑ کر پیچھے رہ گئے تھے جو اب رونما ہوئے۔۔۔

امام الھند مولنا ابوالکلام آزادؒ نے فرمایا۔۔۔
حضرت دینپوریؒ کا امت محمدیہ میں مقام متعین کرنا مشکل ہے۔۔۔

امام انقلاب مولنا عبیداللہ سندھی صاحب نے فرمایا۔۔۔
حضرت دینپوری سیاست و طریقت میں مستقل امام تھے۔۔۔

شیخ التفسیر مولنا احمد علی لاہوریؒ نے فرمایا۔۔۔
میں بصیرت کی بنا پر کہتا ہوں کہ حضرت دینپوری کا درجہ بڑے بڑے اولیاء کرام سے کسی طرح کم نہیں تھا۔۔۔

مولنا حبیب الرحمن لدھیانویؒ نے فرمایا۔۔۔
کاش میں حضرت دینپوریؒ کو قادیان لے جا سکتا، کیا عجب ! کہ تمام قادیانی آپکے چہرے کو دیکھتے ہی مسلمان ہوجاتے۔۔۔

مولنا محمد علی جالندھریؒ نے فرمایا۔۔۔
کہ ایک رات حضرت دینپوریؒ کو ایک خادم دوائی پلارہاتھا پہلی نظر میں میں نے محسوس کیا کہ وہ خادم آپؒ کے چہرے پر لائٹ کیئے ہوئے ہے جب میں قریب پہنچا تو یہ روشنی خلیفہ غلام محمدؒ کے چہرے سے پھوٹ رہی تھی۔۔۔

تمہارا نام لیتا ہوں فضائیں رشک کرتی ہیں
تمہاری یاد آتی ہے، تو ارماں لڑکھڑاتے ہیں

سفرِآخرت۔۔ـ
آپؒ پر زندگی کے آخری دو سالوں میں استغراق کی کیفیت طاری ہوگئی تھی دو سال تک دن رات ہی عشق خدا وندی میں غرق نظر آئے
عمر سو سال سے اوپر ہوچکی تھی کمزوری کے باوجود باجماعت نماز نہیں چھوڑی بالاٰخر 24 مارچ 1936ء کو رات کے ساڑھے بارہ بجے رشد و ھدایت کا یہ چراغ غروب ہوگیا۔۔۔

ہائے حسرت آج کے اس قحطِ رجالی دور میں
کب ملینگے آپ جیسے ہم کو انسان باشعور
اپنی بے نوری پہ نرگس جب روتی ہے سالہا سال
دیدہ ور کا پھر کہیں جاکر کے ہوتا ہے ظہور

جنازہ و تدفین۔۔۔
آپکا جنازہ مولنا غلام محمد گھوٹویؒ نے پڑھایا اور آپکی کی قبر مبارک آپکی مسجد کے قریب جہاں پہ اکثر آپ مراقبہ کرتے تھے بنائی گئی پھر آہستہ آہستہ یہ قبرستان بڑھتا گیا اور اب دین پور شریف کا قبرستان کوئی معمولی لوگوں کو اپنے بطن میں میں سمائے ہوئے نہیں ہے بلکہ ایسی ایسی ہستیاں اس قبرستان میں رنگین دنیا سے منہ موڑ کر آرام فرما ہیں جن کی مثل نہ تو ان کے بعد اب تک رونما ہوئی ہے اور نہ ہی شاید ہوسکے ....
مولنا احمد علی لاہوری رحمة اللہ کی طرف منسوب ہے کہ آپ نے فرمایا کہ دین پور شریف کا قبرستان کوئی معمولی قبرستان نہیں ہے، دین پور شریف کا قبرستان جنت کا ٹکڑا ہے.
اس جنت کے مکین مشاہیر علماء اولیاء اور بزرگ یہ ہیں .....

امام الاولیا حضرت مولنا خلیفہ میاں غلام محمد صاحب دینپوریؒ
امام انقلام حضرت مولنا عبیداللہ سندھی صاحبؒ
ثانی سائیں میاں عبدالہادی صاحب دینپوریؒ
میاں سراج احمد صاحب دینپوریؒ
میاں زبیر احمد صاحب دینپوریؒ
مولنا عبداللہ صاحب درخواستیؒ
مولنا عبدالشکور صاحب دینپوریؒ
مولنا لقمان علی صاحب پوریؒ
مولنالعل حسین صاحب اخترؒ
مولنا شفیق الرحمن صاحب درخواستیؒ
مولنا انیس الرحمن صاحب درخواستیؒ
مولنا احسان اللہ صاحب شھیدؒ دیگر بھی بہت سارے اللہ والے...!!

دونوں جہان رب کی محبت میں ہار کے
جنت میں سو رہے ہیں شبِ غم گزار کے

جانشین خلیفہ صاحب۔۔۔
امام الاولیاء خلیفہ غلام محمدؒ کی وفات کے بعد آپکے صاحبزادے میاں عبدالہادی صاحبؒ جانشین بنے اُنکی وفات کے بعد اُنکے صاحبزادے میاں سراج احمد صاحبؒ جانشین بنے اُنکی وفات کے بعد اُنکے صاحبزادے میاں مسعود احمد خان جو کہ اب موجودہ جانشین اور ولایت کے کمال درجے کو پہنچے ہوئے ہیں اللہ تعالی حضرت کو صحت و عافیت والی لمبی زندگی نصیب فرمائیں۔۔۔آمین
ماْخذ از ”یدِ بیضاء“

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

اللہ تعالٰی شانہٗ حضرت خلیفہ صاحبؒ کے درجات بُلند فرمائیں اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے اور اُنکی نسبت کی لاج رکھنے کی توفیق نصیب فرمائیں۔۔۔آمین

آسمان تیری لحد پہ شبنم آفشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گهر کی نگہبانی کرے

مرقدِ مردقلندر پہ حاضر ہوکر اتنا ہی کہا میں نے کہ جو علّامہ اقبالؒ نے مجدّد الف ثانیؒ کی مرقد پہ کہا۔۔۔

حاضر ہُوا میں شیخ مُجدّد کی لحد پر
وہ خاک کہ ہے زیرِ فلک مطلع انوار
اس خاک کے ذرّوں سے ہیں شرمندہ ستارے
اس خاک میں پوشیدہ ہے وہ صاحب اسرار
خادم العلماء والصلحاء۔۔۔۔
قاری صفدر نزیر عفی اللہ عنہ۔۔۔۔

Address

Saudia Arabia
Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nice girls posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nice girls:

Videos

Share