![ہیڈ لائن:پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرارسعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی ...](https://img3.medioq.com/757/997/1212127807579978.jpg)
06/02/2025
ہیڈ لائن:
پاکستان سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی (گاگا) نے پاکستان سمیت دیگر ایئر لائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 7 فروری سے عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
ناظرین، سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اب 7 فروری سے پاکستان سے جانے والے زائرین کے لیے کم از کم 4 ہفتے پہلے کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
ایڈوائزری کے مطابق، ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر سرٹیفکیٹ کے کسی بھی زائر کو سفری سہولت فراہم نہ کریں، بصورت دیگر ایئر لائن اور مسافر دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تاہم، اقامہ ہولڈرز کے لیے یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اپنی ویکسینیشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔