Haji Fiaz Hussain Thaheem

Haji Fiaz Hussain Thaheem Chairman Amma Sedan Baba Fazal Memorial Welfare Society Tibba Sultanpur. CEO AKH Foods Saudia Arabia.
(1)

فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم دو خصلتیں کسی مؤمن میں جمع نہیں ہو سکتیں، بخل اور بدخلقی(ترمذی۔ 377/3 حدیث نمبر۔196...
12/01/2025

فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
دو خصلتیں کسی مؤمن میں جمع نہیں ہو سکتیں، بخل اور بدخلقی
(ترمذی۔ 377/3 حدیث نمبر۔1969)

کعبہ، اللہ تعالیٰ کا مقدس ترین گھر، مسلمانوں کے لیے عقیدت و محبت کا مرکز ہے۔ یہ زمین پر تعمیر ہونے والا سب سے پہلا گھر ہ...
10/01/2025

کعبہ، اللہ تعالیٰ کا مقدس ترین گھر، مسلمانوں کے لیے عقیدت و محبت کا مرکز ہے۔ یہ زمین پر تعمیر ہونے والا سب سے پہلا گھر ہے جسے عبادت کے لیے مخصوص کیا گیا۔ قرآن مجید میں اس مبارک مقام کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں۔ یہ مقام نہ صرف اللہ کی عبادت کا محور ہے بلکہ اتحادِ امت اور مسلمانوں کے لیے ایک عظیم روحانی تجربے کا مرکز بھی ہے۔
رسول اللہ ﷺ کے خاندان قریش، خصوصاً بنو ہاشم، نے حجاج کرام کی خدمت کو اپنی سعادت سمجھا۔ ان کی یہ خدمت پورے عرب میں مشہور تھی، اور یہی عمل ان کی عزت، وقار اور معاشی ترقی کا سبب بنا۔ اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کے باعث ان کی تجارت میں برکت عطا فرمائی اور انہیں پورے خطے میں ممتاز مقام عطا کیا۔
حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، اور ان کی خدمت ایک عظیم عبادت اور سعادت ہے۔ ایسے لوگ جو حجاج کی سہولت، رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے خود کو پیش کرتے ہیں، وہ یقیناً اللہ کی رضا اور بے شمار اجر کے مستحق ہیں۔ ان کی یہ خدمت نہ صرف دنیاوی عزت کا باعث بنتی ہے بلکہ آخرت میں بھی ان کے درجات بلند کرتی ہے۔
الحمدللہ، پی ایچ وی جی (پاکستان حج والنٹیئرز گروپ) اسی عظیم مقصد کو جاری رکھتے ہوئے ہر سال حاجیوں کی خدمت کے مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ ان رضاکاروں کا جذبہ، ایثار اور محبت بے مثال ہے، جو منیٰ، عرفات، اور دیگر مقدس مقامات پر حجاج کرام کی مدد اور سہولت کو یقینی بناتے ہیں۔
اس سلسلے میں، پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں حج 2024 کے سیزن میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں۔ اس تقریب کی صدارت کونسل جنرل جناب احمد فاروق صاحب نے کی، جنہوں نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور ان کے جذبہ خدمت کو قابل تقلید قرار دیا۔
منیٰ اور عرفات جیسے مقدس مقامات پر رضاکاروں نے حاجیوں کی خدمت میں انتھک محنت کی۔ یہ خدمت صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور حجاج کرام کی دعائیں حاصل کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ رضاکاروں کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں نہ صرف تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے بلکہ ان کے جذبے کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
ان شاء اللہ، پی ایچ وی جی کا یہ مشن آئندہ سال بھی مزید جذبے اور محنت کے ساتھ جاری رہے گا۔ اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور ان رضاکاروں کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ یہ مشن مسلمانوں کے اتحاد اور خدمتِ خلق کا ایک شاندار نمونہ ہے
نیز جو بھی لوگ سعودی عریبیہ میں مقیم ہیں ان سے درخواست ہے کہ
Pakistan Hajj Volunteers Group - PHVG جوائن کریں اور اللہ کے مہمانوں (حجاج کرام) کی خدمت کے اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں اپنا حصہ ملائیں ۔

Pakistan Hajj Volunteers Group - PHVG
Pakistan International School Jeddah












اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ(4)ترجمہ:ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ اس آیت میں بتا...
10/01/2025

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ(4)
ترجمہ:
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

اس آیت میں بتایا جارہا ہے اور اسی کے ساتھ یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی کسی قسم کی عبادت کے لائق نہیں، نیز ہر کام میں حقیقی مدد اللہ تعالیٰ ہی سے مانگنی چاہیے، کیونکہ صحیح معنی میں "کار ساز" اس کے سوا کوئی نہیں۔

اِھدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ
ترجمہ:
ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما
(آمین)

‏”گُمان اچھا رکھیں ،،، ‏کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کے لیے نہیں تھے ۔کچھ لوگ چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ایک صفحہ تھے پو...
08/01/2025

‏”گُمان اچھا رکھیں ،،، ‏کچھ دروازے نہیں کھلے کیونکہ یہ آپ کے لیے نہیں تھے ۔
کچھ لوگ چلے گئے ہیں کیونکہ وہ ایک صفحہ تھے
پوری کتاب نہیں ۔
‏ کچھ خواہشیں پوری نہیں ہوتیں کیونکہ (ان کے لیے یہ ) وقت مناسب نہیں ہے ۔
کچھ دعائیں قبول نہیں ہوتیں کیونکہ باری تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لئے کیا سودمند ہے۔
کچھ مواقع ضائع ہوگئے کیونکہ آپ کو کامیابی سے زیادہ تجربے کی ضرورت ہے۔
کچھ درد طویل ہوتے ہیں کیونکہ اس کے بعد آنے والی خوشی اس سے زیادہ لمبی ہوتی ہے۔
‏پس خوبصورت گمان رکھیں کیونکہ مثبت سوچ درحقیقت مثبت و خوشگوار زندگی کی بنیاد ہے🥀
یہی تو وہ وقت ہوگا جب رکنا نہیں، تھمنا نہیں، حوصلہ نہیں ہارنا، ہمت نہیں ٹوٹنے دینی۔
آخر کار، کامیابی تمہارا مقدر ہوگی، انشاء اللہ۔

“لوگوں کو خوش کرنے کی دوڑ میں اپنی زندگی کا سکون برباد مت کریں۔ دنیا میں ہر کسی کو راضی کرنا ناممکن ہے، کیونکہ ہر انسان ...
06/01/2025

“لوگوں کو خوش کرنے کی دوڑ میں اپنی زندگی کا سکون برباد مت کریں۔ دنیا میں ہر کسی کو راضی کرنا ناممکن ہے، کیونکہ ہر انسان کی سوچ اور توقعات مختلف ہوتی ہیں۔ اپنی نیت کو صاف رکھیں اور اپنے عمل کو اللہ کی رضا کے لیے کریں، کیونکہ آخر میں صرف وہی آپ کے دل اور نیت کو جانتا ہے۔
جو لوگ آپ کی نیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں، ان کے لیے خود کو صفائی دینے میں وقت ضائع نہ کریں۔ اگر آپ کا دل مطمئن ہے کہ آپ درست ہیں، تو باقی معاملات اللہ پر چھوڑ دیں۔”
“یاد رکھیں:”
لوگوں کے کہنے سننے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنے رب کے سامنے سرخرو ہوں۔
بس اپنی نیت ٹھیک رکھیں، فیصلہ اللہ کے سپرد کر دیں۔
‎اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کریں، دنیا کو نظرانداز کریں۔ سکون آپ کے قریب ہوگا۔

مذہب میں سے خدمت اور انسانیت نکال دی جائے تو صرف عبادت رہ جاتی ہے، اور محض عبادت کے لئے اللہ پاک کے پاس فرشتوں کی کوئی ک...
06/01/2025

مذہب میں سے خدمت اور انسانیت نکال دی جائے تو صرف عبادت رہ جاتی ہے، اور محض عبادت کے لئے اللہ پاک کے پاس فرشتوں کی کوئی کمی نہیں۔

 اماں سیدن بابا فاضل میموریل ویلفئیر سوسائٹی، حاجی فیاض حسین تھہیم کی ویلفئیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ٹبہ...
03/01/2025


اماں سیدن بابا فاضل میموریل ویلفئیر سوسائٹی، حاجی فیاض حسین تھہیم کی ویلفئیر اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے حوالے سے ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی ضلع وہاڑی میں کئے گئے پروجیکٹس کی ایک جھلک
آج کے روزنامہ نوائے وقت میں۔

"دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کرو بیاں"

احساس ہمدردی کو اپنے اردگرد لوگوں میں پیدا کرنے کے لیے سب سے پہلے خود مثال بننا پڑتا ہے۔ حاجی فیاض حسین تھہیم اپنے نام کی طرح اِسْمْ با مُسَمّیٰ ہیں، انکی اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کے لیے خدمات بےمثال ہیں۔


نئے شمسی یا قمری سال کے آغاز پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے خیر و برکت کی دعا دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے میں ...
31/12/2024

نئے شمسی یا قمری سال کے آغاز پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے خیر و برکت کی دعا دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہيں، خاص طور پر جب اس کا مقصد محبت و الفت کا تعلق قائم کرنا اور خوشدلی کے ساتھ پیش آنا ہو۔ نئے سال کی مبارکباد دینے والا اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ اللہ نے ہمیں زندگی کا ایک اور سال بھی دکھا دیا ہے، جس میں ہمیں توبہ و استغفار اور نیک عمل کمانے کا مزید موقع میسر آسکتا ہے۔

#نیاـسال2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ماشاءاللہ آج اے ایس بی ایف میموریل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مقابلہ نعت کا اہتمام ک...
29/12/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ آج اے ایس بی ایف میموریل ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مقابلہ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے نوجوان نعت خوانوں نے مقابلے میں حصہ لیا، شان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم بیان کرنے کے لیے ہر امیدوار نے جوش اور جذبے،محبت سے اپنا کلام پیش کیا۔

ججز کے فرائض سر انجام دینے والوں میں آل پاکستان انعام یافتہ ثناء خوان مصطفٰے جناب محترم سید عبد الرؤف بخاری صاحب قطب پور سادات، محترم جناب ثناء خوان مصطفٰے جناب محترم محمد سلیم طاہر صاحب وہاڑی، محترم جناب مولانا ثناء خوان مصطفٰے قاری مفتی غضنفر عباس صاحب فریدی رضوی دنیا پور نے سر انجام دئیے

تمام ججز نے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دئیے، مقابلہ میں 76 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جس میں سے پہلا انعام مبلغ 25 ہزار روپے بمع ٹرافی حماد علی ولد محمد حفیظ اے ون لارل گرلز بوائز ہائی سکول اڈا ٹیل فارم رحیم شاہ تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال نے جیتا
دوسرا انعام 15 ہزار روپے بمع ٹرافی محمد شوال ولد محمد آصف جن کا تعلق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گڑھا موڑ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی نے جیتا اور تیسرے انعام 10 ہزار بمع ٹرافی کے حقدار معمبر حسین ولد غضنفر حسین سلیم پبلک سکول تحصیل احمد پور ایسٹ ضلع بہاولپور قرار پائے

ایونٹ کے اختتام پر مولانا عبد العزیز صاحب ( خطیب جامع مسجد پرنا اڈا ٹبہ سلطان پور) نے دعا کروائی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی پروفیسر شوکت حسین شاہ صاحب تھے اس کے علاوہ حاجی فیاض حسین تھہیم کے صاحبزادگان عمر فیاض تھہیم، ابوبکر فیاض تھہیم، حسن، حسین فیاض تھہیم، اور ملک علی بپی صاحب تھے۔
اے ایس بی ایف میموریل ویلفئیر سوسائٹی تمام شرکت کرنے امیدواران کی آمد کی شکر گزار ہے کہ موسم کی سختی کے باوجود اس نعتیہ مقابلے میں شرکت کے لیے دور دور سے تشریف لائے۔ پروگرام کے اختتام پر طعام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ان شاءاللہ اے ایس بی ایف سوسائٹی مقامی سطح پر ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے اپنے منشور کے مطابق فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔ اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

29/12/2024
ہر چیز میں خوبصورت بنیں! دوسروں کے ساتھ دوستی میں، لوگوں کو محبت دینے میں، اپنے اخلاق و آداب میں، لوگوں کے ساتھ نزدیکی م...
26/12/2024

ہر چیز میں خوبصورت بنیں! دوسروں کے ساتھ دوستی میں، لوگوں کو محبت دینے میں، اپنے اخلاق و آداب میں، لوگوں کے ساتھ نزدیکی میں اور ان سے دوری میں۔۔
مختصر یہ کہ ہمیشہ خوبصورت ہی بنیں۔

قائد ڈے، عزمِ نو کا دن۔ مل کر یہ عہد کریں کہ آج سے نظریۂ پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری طاقت لگا دیں گے...
25/12/2024

قائد ڈے، عزمِ نو کا دن۔ مل کر یہ عہد کریں کہ آج سے نظریۂ پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری طاقت لگا دیں گے۔

اگر آپ کا ضمیر اور نیت صاف ہے تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو اچھا کہے یا برا، آپ اپنی نیت سے جانچے جائیں ...
23/12/2024

اگر آپ کا ضمیر اور نیت صاف ہے تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو اچھا کہے یا برا، آپ اپنی نیت سے جانچے جائیں گے لوگوں کی سوچ سے نہیں۔

زندگی کی سب سے بہترین ہجرت گناہوں سے نیکی کی طرف پلٹ جانا ہے۔
21/12/2024

زندگی کی سب سے بہترین ہجرت گناہوں سے نیکی کی طرف پلٹ جانا ہے۔

ہمیشہ اللہ پاک کے شکر گزار بن کر رہو، اگر ایک نگاہ تمہیں حقارت سے دیکھے تو یہ مت بھولو کہ سو نگاہیں تم پر رشک کرتی ہیں۔ ...
18/12/2024

ہمیشہ اللہ پاک کے شکر گزار بن کر رہو، اگر ایک نگاہ تمہیں حقارت سے دیکھے تو یہ مت بھولو کہ سو نگاہیں تم پر رشک کرتی ہیں۔

17/12/2024


پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کو 10 برس بیت چکے ہیں، لیکن  قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔   د...
16/12/2024

پشاور میں آرمی پبلک سکول سانحہ کو 10 برس بیت چکے ہیں، لیکن قوم کے دل پر کیے گئے زخم آج بھی پہلے دن کی طرح تازہ ہیں۔
دہشت گردوں نے مستقبل کے معماروں کونشانہ بنا کرملک اورسیکیورٹی اداروں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش کی لیکن ملک بھرمیں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمنوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کےعزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان شاءاللہ

دل کو بھی غسل دیا کرو توبہ کے پانی سے، دنیا و آخرت سنور جائے گی۔
15/12/2024

دل کو بھی غسل دیا کرو توبہ کے پانی سے، دنیا و آخرت سنور جائے گی۔

Address

Jeddah Corniche, Saudia Arabia
Jeddah
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Fiaz Hussain Thaheem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haji Fiaz Hussain Thaheem:

Videos

Share