لزبن میں آزان دی گئی
پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد نے کرونا وائرس کے مضر اثرات سے بچاو کے لئے اسلامی روایات کے مطابق پرتگال گورنمنٹ سے لزبن مارتی مونیز پارک میں سپیکر پر آزان کہنے کی اجازت حاصل کی جس پر قاری احمد رضا عطاری نے آزان کہی اس موقع پر پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے
کرونا وائرس کس طرح تیزی سے پھیلتا ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط کریں
کرونا وائرس کس طرح تیزی سے پھیلتا ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط کریں گھروں پر رہیں اور اس کے پھیلاو کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین کی کرونا وائرس کے خلاف کامیابی
چین: کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہیروز کی طرح رخصتی عوام کا ڈاکٹرز کو ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین
چین میں کرونا وائرس کے خلاف مثبت پش رفت سامنے آئی ہے اور اب ملک بھر سے ووہان آنے والے ڈاکٹر اور نرسیں اپنے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں
independent urdu
27 اکتوبر کو بھارت کے کشمیر پر قبضے کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے سلسلے میں لزبن پرتگال میں بھی پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے محترمہ فرزانہ کاظم اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے
پرتگال : کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھی ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی باشا شاہدو سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پرتگال پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور مودی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ریلی پرتگال پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر میں کرفیو کے نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی کرفیو کے نفاذ سے کشمیر میں کھانے کی مختلف چیزوں اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے مقررین نے امت مسلمہ سے متحد ہو کر کشمیری عوام کی مدد کرنے کی اپیل کی تا کہ وہ بھی آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھ سکیں
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کا دورہ پرتگال کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کمیونٹی کے مسائل ۔پاکستان میں پرتگال کے سفارت کار کی تعیناتی اور اسلام آباد میں پرتگال ایمبیس کے ویزا سیکشن کی دوبارہ بحالی کیلئے اہم پیش رفت سے آگاہ کیا