Phander Times

Phander Times Phander Times is a project of Phander Production & Communication Services Private Limited Phander Times is an emerging Digital Media House in Gilgit Baltistan.
(2)

It focuses on the interest of mountain communities, live in Gilgit Baltistan and Chitral. As the real Voice of Region, Phander Times believes in true professional media landscape which can mobilize and sensitise the communities towards behavioural change, peace and love for diversity. We also believe that a free but professional and responsible press can play a vital role to maintain accountability in a society.

11/01/2025

قدرتی طور پر منجمد خلتی جھیل پر بہت جلد Sevendays winter Festival 2025 آغاز ہونے جا رہا ہے

11/01/2025

این ایچ اے اورآر اےڈی سی کا قبرستان غذر شاہراہ مسافروں کی جان و مال کے لئے خطرہ بن گیا ہے مگر انتظامیہ خواب خرگوش میں مد ہوش ہے

کسی بھی حادثے کا ذمہ دار انتظامیہ اور این ایچ ہونگے، داہمل گہوگاہ میں سڑک کی کھودائی کے بعد نالے اور چشمے کے پانی کی نکاسی ختم کرکے عوام کے لئے وبال جان بنایا گیا ہے

پھنڈر ٹینٹ سروس عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار پھنڈر میں اپنی سروسز کا آغاز کر رہا ہے اب آپ کو کسی بھی...
11/01/2025

پھنڈر ٹینٹ سروس عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار پھنڈر میں اپنی سروسز کا آغاز کر رہا ہے

اب آپ کو کسی بھی تقریب کے لئے پریشان یا فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہمیں بتا دیجئے گا، ہم آپ کی تقریب کو چار چاند لگا دیں گے

پھنڈر ٹینٹ سروس
پروپرائیٹرز: محمد یاسین و ارشاد ولی

بہت جلد
10/01/2025

بہت جلد

Phander Students Organization in collaboration with Nutrashine is thrilled to announce the start of Winter Tuition Centr...
10/01/2025

Phander Students Organization in collaboration with Nutrashine is thrilled to announce the start of Winter Tuition Centre in Phander! 🌟
Dedicated to students of Class 6 to 8, we’re here to help you ace your studies and achieve your goals.

✅ Expert Guidance
✅ Focused Learning Environment

📅 Limited seats available! Don’t miss this chance to make your winter productive and rewarding.

Time: 10 am to 1 pm

👉 Enroll now and let’s make this season count!
📍 Location: Government Girls Middle Hugh school Phander


"


https://www.instagram.com/p/DEngrl1oU1E/?igsh=cXl2dGYyYnBidjU2

09/01/2025

اعلان گمشدگی

آج گو پس کارپوریشن مارکیٹ سے گوپس فٹبال گراؤنڈ کے درمیان ایک بھائی کے مبلغ 22500 کی رقم گر گئی ہے۔ کسی کو ملی ہے برائےمہربانی واپس لوٹا کر ایمانداری کا مظاہرہ کریں اور اس نمبر پر رابطی کریں۔

03554803841

08/01/2025

وزیرستان میں شہادت پانے والے لانس حوالدار عباس علی اپنے آبائی گاوں شمرن، غذر کے آغوش میں ہمیشہ کے لئے سو گئے

سینکڑوں افراد حوالدار عباس علی کو سفر آخرت پرروانہ کیئے، فوج کی جانب سے شہید سلامی، آرمی چیف اور کمانڈر ایف سی این اے کی طرف سے شہید کے آخری آرام۔گاہ پر پھولوں کے گلدستے رکھے گئے

06/01/2025

بؙلبؙلِ کھوار و قصہ

نامور ادیب و لکھاری شمس الحق نوازش بؙلبؙلِ کھوار گؙل نواز خان مرحوم کی حالات زندگی و ادب کے لئے خدمات اور ان کی وفات پر ادیبوں اور شعراٴ کے خیالات سے آگاہی دے رہے ہیں

گَنی کھوارو نغمان بؙلبؙلِ کھوار راہی ہوئے

پس منظر موسیقی: آفتاب عالم خان

06/01/2025

برفباری کے بعد زندگی معمول کی جانب گامزن ،کینوٹ دالومل میں خوش گاو (یاک) نظر آرہے ہیں

نامور ادیب و لکھاری شمس الحق نوازش غذری "بؙلبؙلِ کھوارو قصہ" کی نشست میں کھوار زبان کے محسن معروف شاعرو گلوکار گؙل نواز ...
05/01/2025

نامور ادیب و لکھاری شمس الحق نوازش غذری "بؙلبؙلِ کھوارو قصہ" کی نشست میں کھوار زبان کے محسن معروف شاعرو گلوکار گؙل نواز خان خاکی مرحوم کی حالت زندگی اور ادب و موسیقی کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے

کل رات 9 بجے پھنڈر ٹائمز کی وال پر بؙلبؙل کھوارو قصہ کی دوسری نشست نشر ہوگی

05/01/2025

خالد حسین قوت گویائی سے محروم ہے مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں کمال ذہنیت، قابلیت اور شرافت سے نوازا ہے۔ پیشے کے لحاظ سے درزی ہے۔ موبائل اور سوشل میڈیا کا درست استعمال کررہا ہے۔ اپنے ایک اور ساتھی سعید ولی سے مل کر ولاگ کرتا ہے۔ فطرت پر اشاروں کے زریعے گفتگو کرتے ہیں ۔

فیس بک پر کمینٹ کرتا ہے اور اپنے غصے، غم اور خوشی کے لئے ایموجیز کا استعمال کرکے حیران کر دیتا ہے۔ اپنے تمام بھائیوں ، کزن اور قریبی رشتہ داروں کانام لکھتا ہے اور جانتا ہے۔ سکول کا نام نشان نہیں دیکھا مگر ہندوسوں سے پورہ واقف ہیں۔ ایک دفعہ سعید کیساتھ پھنڈر ٹائمز کے لئے ولاگ کیا تھا آج برف کے حوالے سے ویڈیو بھیجی ہے۔

ضرور دیکھ لیجئے گا

غذر کے بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند بجلی کا نظام زندگی درہم بر ہمٹنل بلاسٹنگ کے فوائد بھی سامنے آنے لگے، داہیمل ...
05/01/2025

غذر کے بالائی علاقوں میں برفباری، سڑکیں بند بجلی کا نظام زندگی درہم بر ہم

ٹنل بلاسٹنگ کے فوائد بھی سامنے آنے لگے، داہیمل میں پہاڑ گرنے کے سبب غذر روڑ بند مسافر خوار

غیر قانونی اور ان کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے غذر روڈ کو دوسرا شاہراہ بلتستان بنایا گیا، خاموش تماشائی بننے والے عوام اب واویلا کرنے لگے ہیں

04/01/2025

انچارج ریسکیو 1122 راجہ اجمل نذیر رائے عامہ کے لئے پیغام دے رہا ہے

03/01/2025

آج ہم آپ کو پؙرتگال کے روحانی دارلخلافہ لے جائیں گے ۔۔۔۔ لزبن سے 138 کلومیٹر دور تومار شہر

آئیں چلتے ہیں ۔۔۔

02/01/2025

نوغ یورانو پووا غذر بتھنو ژوانن مظفر الدین بیگانو بشاونو باشے دبستانِ ٹیرو بو شہیلی و مشاہور پھونک گل ولی لالو پھونینیان

مہربان علی دلکش ہایہ ویڈیو پسہ بچین ٹپیئ اسور

اشکومن میں بڑھتے واردات چوری، اغوا، سود خوری اور منشیات کے کھلے عام دھندے پر تحریک انصاف کے رہنما ظفرشادم خیل نے تشویش ک...
02/01/2025

اشکومن میں بڑھتے واردات چوری، اغوا، سود خوری اور منشیات کے کھلے عام دھندے پر تحریک انصاف کے رہنما ظفرشادم خیل نے تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے یوتھ ، نمبردران ، تمام سیاسی وسماجی رہنماوں اور کارکنوں سے آپیل کی ہے کہ وہ ان مکروہ دھندوں کے خلاف احتجاج میں ان کا ساتھ دیں
اؙنہوں نے کہا ہے حلقہ ون غذر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اؙن کی آنے والی نسل خطرے اور تباہی سے دوچار ہوگی، اس لئے ان واردات پر خاموشی کے بجائے ان کی تدارک کے لئے آواز اؙٹھائیں

اشکومن میں بڑھتی چوری کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جبکہ غریبوں کو بہلا پھسلا کر سودخوری کے کاروبارکا شکار بنایا جارہا ہے، یہ عمل سماج کی تباہی کا باعث بن رہا ہے

ظفر شادم خیل نے کہا ہے سود کے کاروبار کے سبب لوگوں کی چادرو چار دیواری پامال ہوچکی ہے، کئی لوگوں کے گھر ویران یوئے، جائداد سے ہاتھ دھو بیٹھے اورمنشیات کی لت میں نئی نسل کو سوچی سمجھی منصوبے کے تحت مبتلا کی جارہی ہے
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سودی نظام کاروبار اور منشیات کے دھندے کے سبب کئی لوگوں کے ازدولوجی رشتے طلاق کی نذر ہوچکے ہیں

ظفر شادم خیل نے سرکاری اداروں کی عدم دلچسپی اور ناکامی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مٹھی بھر لوگوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی اور اےتنے بڑے پیمانے ہر افیون اور چرس کہاں سے لائی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ ایک مقامی شخص کو اغواہ کیا گیا اس پر پولیس نے کیا کاروائی دیکھائی، 8 دن گزرنے کے باوجود بھی اغواہ کاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے

رہنما تحریک انصاف گلگت بلتستان ظفر شادم خیل سوال اؙٹھایا ہے کہ آخر پولیس سمیت دیگر ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کیوں نہیں کرتے ہیں افیون اور چرس اس علاقے میں کاشت نہیں ہوتی تو پھر اس علاقے میں روزانہ منوں کے حساب سے کہاں سے آتا ہے

شیرقلعہ تا ایمت تک پانچ چیک پوسٹ کس مرض کی دوا ہیں ؟ تلاشی کیوں نہیں ہوتی پولیس چیک پوسٹوں پر کیوں نہیں بیھٹائی جاتی ہے ؟

انہوں نے حلقے کے عوام، یوتھ، نمبردران،سیاسی سماجی رہنماوں سے گزارش اور اپیل ہے کہ ہم آج ان جرائم کے بارے کوئی واضح حکمت عملی مرتب نہیں کریں گے تو آگے جاکے بڑے مسائل درپیش ہونگے اس بارے بہت جلد احتجاج اور پریس کانفرنس پر غور کیا جا رہا ہے اس میں آپ سب نے شریک ہونا ہے

انہوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پکورہ کے مغوی کی فوری بازیابی، ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں اور چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاج کی کال زیر غور لائیں گے

02/01/2025

گلگت بلتستان اور چترال کے بالائی علاقوں موسم سرما کی پہلی برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

ویڈیو : ایچ جان

امید کی کرن فریاد فدائینئے سال کا سورج گزرے وقت کی تلخ یادوں کو ماضی کی دریا میں بہا کر بہتر مستقبل اور پر سکون زندگی کی...
01/01/2025

امید کی کرن

فریاد فدائی

نئے سال کا سورج گزرے وقت کی تلخ یادوں کو ماضی کی دریا میں بہا کر بہتر مستقبل اور پر سکون زندگی کی نوید لے کر نمودار ہوا ہے۔ یقیناً کل کی دھوپ اور اس کی آخری کرنیں ماضی کا ماتم کررہی ہوں گی، گزرے ایام کے لمحات آبدی قبرستان میں دفن ہوچکے ہیں ہاں جو اچھے گزرے ہیں وہ ذہنوں کو آرام بخشنے کے لیے کافی ہیں انہیں سنبھال کر رکھ لیں جو برے گزرے یا جو ناگوار گزری اس کو سپرد خاک کرتے ہوئے کوئی پچھتاوا نہیں ہونا چاہیے۔
2024ء کا سال زندگی کی رگوں میں دوڑتے ہوئے کچھ سانحات،کچھ ناگوار لمحات اور مٹھی بھر خوشیوں کو اپنے دامن میں لپیٹ کر ہمیں داغ مفارقت دے گیا، نئے سال کی روح ہم سے تقاضا کرتی ہے ہم گزرے لمحوں کے احتساب آمدہ ایام کو نیکوں، انسانیت شناسی اور خوف خدا کو اچھی معنوں میں سمجھ سکے۔ جمشید خان دکھی مرحوم کے ان اشعار کے ساتھ اجازت۔

بلبل کبھی چمن میں نہ غم سے نڈھال ہو
یا رب میرے وطن کا خصوصی خیال ہو

ایسی ہوئے آمن و محبت چلے یہاں
جس کی کہیں مثال نہ ہو بے مثال ہو

دلوں میں بسے عشق رسالت مآب کا
ہر سو حضور پاک کا حسن و جمال ہو

نفرت میرے چمن کے نہ آئے کبھی قریب
میرے خدا یہ سال محبت کا سال ہو

Endereço

7 1 D, 2810/175
Almada
2800

Notificações

Seja o primeiro a receber as novidades e deixe-nos enviar-lhe um email quando Phander Times publica notícias e promoções. O seu endereço de email não será utilizado para qualquer outro propósito, e pode cancelar a subscrição a qualquer momento.

Entre Em Contato Com O Negócio

Envie uma mensagem para Phander Times:

Vídeos

Compartilhar