Yasin Forest & Wildlife

Yasin Forest & Wildlife Save Wildlife To Conserve Landline of Our Planet

نامعلوم شکاری نے ننھے مارخور کا شکار کرنے کی کوشش کی لیکن ننھا مارخور اپنی جان بچاتے ہوئے زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر ک...
13/12/2024

نامعلوم شکاری نے ننھے مارخور کا شکار کرنے کی کوشش کی لیکن ننھا مارخور اپنی جان بچاتے ہوئے زخمی حالت میں پہاڑوں سے اُتر کر نپور بسین کی آبادی میں پہنچ گیا، مقامی لوگوں نے ننھے مارخور کو ریسکیو کیا، مرہم پٹی لگائی اور محکمہ Wild Life کو سونپ دیا۔

گلگت امریکی شکاری جیمز کیون نے  USD 131,000 ادا کر کے جوٹیال کنزروینسی گلگت میں استور مارخور 43 انچ  کا شکار کرنے میں کا...
15/11/2024

گلگت امریکی شکاری جیمز کیون نے USD 131,000 ادا کر کے جوٹیال کنزروینسی گلگت میں استور مارخور 43 انچ کا شکار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

Gilgit baltistan🤓
06/07/2024

Gilgit baltistan🤓

02/05/2024

مرغابیوں کے شکار کے لیے تالاب ۔۔جس کو وائلڈ لائف یاسین کے فیلڈ اسٹاف نے ختم کر دیا

07/04/2024

سبحان اللّه

12/03/2024

Sherazi

10/03/2024
29/02/2024
19/02/2024

گلگت بلتستان کے کاربن کریڈٹ کی فروخت کے لیے مختلف ممالک اور کمپنیوں سے رابطے شروع

اتوار 18 فروری 2024
author image
فہیم اختر

icon-facebook
icon-twitter
icon-whatsapp
گلگت بلتستان میں 6 کھرب مالیت کا کاربن کریڈٹ موجود ہے۔ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کی ایک سروے اور تحقیق کے مطابق مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں 6 کھرب مالیت کا کاربن کریڈٹ موجود ہے۔

مذکورہ کاربن کریڈٹ کی خریداری کے لیے مختلف ممالک اور کمپنیوں نے گلگت بلتستان حکومت سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں تاہم شرائط و ضوابط تاحال حتمی شکل اختیار نہیں کر سکے، اس وقت محض ابتدائی مرحلے کی خط و کتابت جاری ہے۔

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم سے کم کرنے اور 10 سالہ منصوبوں اور اہداف کی روشنی میں یہ طے پایا تھا کہ جو ممالک اور کمپنیز کاربن کا اخراج کرکے ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں ان پر یہ بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دنیا کے ان ممالک کا کاربن جذب کرنے کی مد میں سپورٹ کریں اور کاربن جذب اور اخراج کو برابر کریں تاکہ ماحول کو آلودہ کرنے سے بچاجاسکے یا کم سے کم کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان نے اس حوالے سے اپنا سروے اور جائزہ مکمل کرلیا ہے اور کاربن کریڈٹ، جو یہاں کے درخت اور جنگلات جذب کررہے ہیں، کی مالیت کا تخمینہ 6 کھرب سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کریڈٹ کی خریداری کے لیے بین الاقوامی کمپنی ایمیریٹس، جو دبئی کی ہوا بازی کی کمپنی ہے، نے بھی رابطہ کیا ہے جبکہ اس کے علاوہ بعض یورپین کمپنیوں کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی اس بابت اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم معاملات جلد حتمی شکل اختیار کر لیں گے۔

محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے مطابق بین الاقوامی طور پر کاربن کریڈٹ کا کم سے کم معیار بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق گلگت بلتستان نے کم از کم 5 کھرب مالیت کا کا کاربن کریڈٹ بطور کم سے کم معیار کے طور پہ برقرار رکھنا ہے اور اس سے زیادہ کو قابل فروخت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمریٹس ایئر لائن بین الاقوامی جنگلات دبئی درخت عرب امارات فروخت فضائی آلودگی کاربن کاربن کریڈٹ گلگت بلتستان یورپین کمپنیوں
icon-facebook
icon-twitter
icon-whatsapp

Forest & wildlife
13/01/2024

Forest & wildlife

Great 👍
30/11/2023

Great 👍

یاسین
یاسین نالہ اسمبر میں غیر قانونی طور پر کیل ائی بیکس کا شکار کرنے والے ملزم شیر داؤد ولد محمد عزیز خان کو ڈی ایف او محکمہ وائڈلائف نے جرم ثابت ہونے پر وائڈلائف ایکٹ 1975 کے تحت ایک سال قید اور دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے جیل منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی علاقہ سندھی اسمبر نالہ میں کیل ائی بیکس کی غیر قانونی شکار کرنے والےشکاری کو مخبر کے اطلاع پر محکمہ وآئلڈلائف کے جانب سے یاسین میں تعینات گیم واچر سید شاہ پرور نے راستے میں ناکہ لگا کر رنگ ہاتھوں گرفتار کیا ۔ محکمہ وائڈلائف کے گیم واچر نے غیرقانونی شکار میں ملوث شخص کو نالہ سے اتے ہوے راستے میں روک کرتلاشی لیا جس پر ملوث کے کے پاس موجود بیگ میں کیل آئی بیکس کا چمڑا اور تقریباً سات / آٹھ کلو صافی کیل آئی بیکس کا گوشت برآمد ہوا جس کو وآئلڈلایف کا ملازم نے اپنے قبضے میں لیکر ڈی۔ایف۔او وائلڈلائف گلگت کے دفتر میں پیش کر دیا جس کا جرم ثابت ہونے پر وائلڈلائف ایکٹ 1975 کے تحت ایک سال قید اور 2 لاکھ 10 ھزار روپے جرمانہ عائد کر کے جیل بھیجا اور شکار میں استعمال شدہ ہھتیار ضبط کرلیا گیا ۔

31/08/2023

پریس ریلیز

چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کی سربراہی میں ایف ڈبلیو ایف مینیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس۔
بارہ کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔
کل مورخہ 30 اگست 2023 کو فارسٹ اینڈ وائلڈ فنڈ مینیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کیا۔ دیگر شرکاء میں سیکریٹری مالیات گلگت بلتستان، سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی گلگت بلتستان، سیکریٹری جنگلات جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر فارسٹ اور محکمہ جنگلات، جنگلی حیات کے دیگر سنئیر آفیسران نے شرکت کیا۔

اجلاس میں انتہائی اہمیت کے حامل پانچ سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کافی غور و خوض کے بعد انہیں فارسٹ اینڈ وائلڈ فنڈ سے منظور کیا گیا۔ ان سکیموں میں سیاحت کو فروغ دینے اور سیاحوں کو بہتر سہولیات پہنچانے کیلئے گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی علاقوں میں پری فیبریکیٹڈ واش رومز بنانے کیلئے ساڑے چار کروڑ روپے، ٹیٹوال استور میں سرکاری سکول کی تزئین و مرمت کیلئے ستائیس لاکھ روپے، کلشئی استور میں فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف انسپکشن ہٹ کی تعمیر کیلئے اسی لاکھ روپے، محکمہ جنگلات جنگلی حیات کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پچیس لاکھ روپے اور دیو سائی میں بکروالوں کی آمد کو ریگولیٹ کرنے کیلئے جامع میکانزم اور پالیسی بنانے کیلئے 20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی.

https://www.youtube.com/
15/06/2023

https://www.youtube.com/

Our goal with this initiative is to increase the pace and scale of conservation actions that sustain wildlife populations and improve habitat corridors throu...

Address

Yasin

Telephone

+923431180131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasin Forest & Wildlife posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasin Forest & Wildlife:

Videos

Share