18/12/2024
ایم پی اے صف خان محسود کاڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر رجسٹرڈ امد ،علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں صحافی برادری کے کردار کا اعتراف
جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان سے منتخب ایم پی اے اصف خان محسود نے ڈسٹرکٹ پریس كلب جنوبی زیرستان اپر کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صدر ملک حیات اللہ محسود ،سمیت دیگر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے اصف خان محسود نے جنوبی وزیرستان اپر کے مسائل کو غیر جانبدارانہ انداز میں پیش کرنے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صحافیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافی برادری کی جانب سے غلطیوں کی نشاندہی کو خوش امدید کہتے ہیں اور تنقید برائے اصلاح کو میں بذات خود سراہتا ہوں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کو دیگر پریس کلبوں کی طرح اپنی گرانٹ ملنی چاہیے اور اس حوالے سے میں وزیر اعلی خیبر بختون خواہ و سیکرٹری انفارمیشن کے سامنے اس معاملے کو اٹھاؤں گا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کو اپنا جائز حق ہر صورت دلا کر رہوں گا
ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود نے منتخب ایم پی اے آصف خان محسود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم پی اے اصف خان محسود سے ہمیں امید ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان اپر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اپنے تمام تر توانائیاں جاری رکھیں گے اور اس مرحلے میں صحافی برادری نہ صرف ان کو سپورٹ کرے گی بلکہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر وزیرستان کی اباد کاری میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
Asif Khan Mehsud Senator Dost Muhammad Mehsud KP 360 DPC News Geo News Urdu ARY News