SADA .E.WANA صدائے وانا

SADA .E.WANA  صدائے وانا نیوز

28/12/2024

وانا یار گل خیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیرمین ولی محمد کا میڈیا سے گفتگو

پشاور / جناح پارک پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات، حقوق اور ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا...
26/12/2024

پشاور / جناح پارک پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات، حقوق اور ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا، جس میں جنوبی وزیرستان کے تحصیل چیئرمینز اور کونسلرز اتحاد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ یہ دھرنا بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث ان کے تین قیمتی سال ضائع ہو چکے ہیں، اور اس نقصان کے ازالے کے لیے وہ مزید تین سال کی توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے شکوہ کیا کہ تاحال انہیں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی مالی وسائل فراہم نہیں کیے گئے، جس سے عوامی مسائل مزید گمبھیر ہو گئے ہیں۔ خصوصاً، مرج اضلاع (سابقہ فاٹا) میں بلدیاتی دفاتر کی غیر فعالیت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے حکومت سے فوری طور پر مرج اضلاع میں بلدیاتی دفاتر کو فعال کرنے اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا۔

26/12/2024

وانا (پریس ریلیز ) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ممبرشپ کے حوالے سے جنرل باڈی کی میٹنگ صدر مجیب الرحمٰن وزیر کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پانچ افراد کو ممبرشپ دی گئی جن کے نام درج ذیل ہیں، جسمیں سعید الرحمٰن وزیر، روشان خان وزیر، عمر وزیر، مبشر وزیر، اور وسیم سجاد وزیر شامل ہیں۔ اس موقع پر جنرل باڈی نے متفقہ رائے سے ان افراد کو ممبرشپ دینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کی ممبرشپ کے ساتھ ایک شرط بھی عائد کی گئی کہ یہ پانچ نئے ممبران اس مرتبہ ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ممبرشپ کے حوالے سے ہونے والی جنرل باڈی کی میٹنگ کئی لحاظ سے اہمیت کی حامل تھی، کیونکہ یہ اجلاس نہ صرف نئے ممبران کے انتخاب کے لیے منعقد ہوا بلکہ اس میں پریس کلب کی پالیسیز اور اصولوں پر بھی بحث کی گئی۔ صدر مجیب الرحمٰن وزیر کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں ممبران نے مشاورت اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے پانچ نئے افراد کو ممبرشپ دینے کا اعلان کیا۔ یہ تمام افراد اپنی صحافتی خدمات اور صلاحیتوں کی بنیاد پر منتخب کیے گئے، اور انہیں جنرل باڈی نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ ان ممبران کو فوری طور پر پریس کلب کا حصہ بنایا گیا، لیکن ان کی ممبرشپ کے ساتھ ایک شرط رکھی گئی۔ انہیں حالیہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ فیصلہ شاید اس وجہ سے کیا گیا کہ نئے ممبران پہلے پریس کلب کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا ایک اہم صحافتی ادارہ ہے، جو علاقے کے صحافیوں کے لیے نہ صرف ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے بلکہ ان کے حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ نئے ممبران کی شمولیت نہ صرف ادارے کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ بھی بتاتی ہے کہ صحافتی دنیا میں نوجوان اور قابل افراد کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مجیب الرحمان وزیر نے جنرل باڈی کی آخری میٹنگ کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی کابینہ تحلیل کردی،اور نئے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے،25 دسمبر کو ہونیوالے جنرل باڈی کے میٹنگ میں پریس کلب کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی الیکشن کمیٹی برائے سال 2025 کیلئے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،کمیٹی کے چیئرمین احمد نور اور شہزادین ، نیک محمد ممبرز ہوں گے۔الیکشن کمیٹی نے نئے انتخابات برائے سال 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔30 دسمبر 2024 کو الیکشن ہوں گے،جبکہ 26 دسمبر سے 28 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی کمیٹی کے ہاں جمع کریں گے،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق الیکشن الیکشن کمیٹی کے زیر انتظام ضلع لوئر وزیرستان بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی زیر نگرانی کرانے جائیں گے۔

جنوبی وزیرستان اپر کے  تحصیل مکین کے گاؤں دشکہ،ظریف خیل ،ابا خیل   میں ممکنہ اپریشن  کے باعث  مقامی رہائیشوں نے محفوظ عل...
25/12/2024

جنوبی وزیرستان اپر کے تحصیل مکین کے گاؤں دشکہ،ظریف خیل ،ابا خیل میں ممکنہ اپریشن کے باعث مقامی رہائیشوں نے محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ممکنہ اپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد اپنی مدد اپ کے تحت محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں

جبکہ مقامی لوگوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو رہائش اور کھانے پینے کی فراہمی سمیت ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں اہم اردا کردار ادا کیا
نقل مکانی کرنے والے افراد ضلعی انتظامیہ،سیاسی نمائندوں اور محسود قوم کے اہم شخصیات سے شکوہ کرتے نظر ائے
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر سلیم جان مروت سے معلومات لینے اور انتظامیہ کے خاموش کردار کے حوالے سے موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش کی مگر ان کے ساتھ رابطہ نہ ہو سکا اور اب تک اس حوالے سے مقامی سطح پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں ایا
مقامی ذرا ئع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے اس سارے معاملے میں اہم کردار ادا کیا گزشتہ رات مقامی جرگہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مصالحت میں اہم کردار ادا کیا اور مقامی جرگے کو اعتماد میں لیتے ہوئے مذکورہ گاؤں اور اس کے قریب واقع ابادی کو اج دن 12 بجے تک خالی کرنے کا وقت مانگ کر گزشتہ رات گئے سیکیورٹی فورسز کے اپریشن کو شروع کرنے میں مہلت پر مقام جرگہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اتفاق پیدا کیا جس کے بعد اج مقامی لوگوں نے نقل مکانی کی اور سیکورٹی فورسز نے اپریشن کا اغاز کر دیا۔

وانا ضلع ٹانک اور ڈی آئی خان کے راستے میں موجود ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور چلغوزہ کاروبار سے واب...
25/12/2024

وانا ضلع ٹانک اور ڈی آئی خان کے راستے میں موجود ڈاکوؤں اور چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے اور چلغوزہ کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لئے وانا ڈی آئی خان شاہراہ محفوظ بنائی جائے۔ یہ باتیں چلغوزہ یونین کے عہدیداروں نے آج ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ کل ضلع ٹانک کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے چلغوزے سے بھری گاڑی کو لوٹ کر ہمیں کروڑوں کا نقصان پہنچا دیا اور اس چلغوزے سے حکومت نے کچھ چلغوزہ چوروں کے قبضے سے برآمد کرلیا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں پولیس چلغوزہ ریکوری کے لئے مزید کاروائی کرے گی تاکہ ہمارا سارا چلغوزہ ریکور ہو جائے۔ انھوں نے کہا کہ لوئر وزیرستان کی عوام کے پہاڑوں میں اربوں روپوں کا چلغوزہ پیدا ہوتا ہے اور وانا ڈی آئی خان کی سڑک ہمارے کاروبار کے لئے مفید ہے اگر ہم چلغوزے کو دوسروں راستوں سے لے جانے پر مجبور ہوگئے تو ہمارا سارا کاروبار خسارے میں چلا جائے گا۔ چلغوزہ یونین کے عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کاروبار کے لئے وانا ڈی آئی خان سڑک محفوظ بنائی جائے اور یہاں وجود چوروں کا صفایا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ چلغوزہ کا جو مال ہم ڈی آئی خان کے راستے لاہور لے جاتے ہیں اس میں کسی قسم کا غیر قانونی مال نہیں ہوتا ہم قانون کے سارے تقاضے پورے کرتے ہیں۔ انھوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میرا چوری شدہ چلغوزہ کل تک برآمد نہ کیاگیا تو ہم ڈی پی او ٹانک کے دفتر کے سامنے نہ ختم ہونے والا دھرنا دیں گے۔

25/12/2024

پرائم این جی او میں مبینہ غیر شفاف بھرتیوں پر اعتراض، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
عابد وزیر، صدر انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کی اہم پریس کانفرنس کا اعلان

جنوبی وزیرستان کے لوئر اور اپر علاقوں میں پرائم کے نام سے کام کرنے والی این جی او میں بھرتیوں کے حوالے سے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے صدر عابد وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اس این جی او نے بغیر کسی باضابطہ اشتہار کے انٹرویوز کا انعقاد کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر میرٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے لین دین کا عمل جاری ہے۔

عابد وزیر کا کہنا تھا کہ بغیر کسی شفاف طریقہ کار کے بھرتیاں کرنا نہ صرف قابل قبول نہیں بلکہ علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اس این جی او کی بھرتیوں کا عمل میرٹ پر نہیں ہوتا اور باقاعدہ اشتہار جاری نہیں کیا جاتا، انصاف یوتھ ونگ اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بہت جلد اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کی جائے گی، تاکہ عوام کو اس غیر شفاف عمل سے آگاہ کیا جا سکے اور متعلقہ ادارے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

25/12/2024

لوئر وزیرستان وانا چلغوزہ یونین کا وانا ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

وانا : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے صدر عابد وزیر نے پرائم این جی او کی جانب سے ج...
24/12/2024

وانا : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے صدر عابد وزیر نے پرائم این جی او کی جانب سے جنوبی وزیرستان (لوئر اور اپر) کے مختلف علاقوں میں جاری انٹرویو کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ این جی او نے بغیر کسی باقاعدہ اشتہار یا عوامی آگاہی کے انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جو نہ صرف غیر پیشہ ورانہ بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔

عابد وزیر نے مزید کہا کہ انٹرویو کے عمل میں مبینہ طور پر مالی لین دین کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو شفافیت اور میرٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہتھکنڈے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں یا فلاحی سرگرمیوں کے لیے میرٹ پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ علاقے کے حقیقی مستحقین مستفید ہو سکیں۔

عابد وزیر نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے اور این جی او کو پابند کرنے کی اپیل کی کہ وہ اپنے تمام اقدامات کو شفاف اور عوامی مشاورت سے انجام دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پرائم این جی او اپنے عمل کو شفاف اور قانون کے دائرے میں نہیں لاتی، تب تک ان کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ بہت جلد اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جہاں مزید انکشافات اور تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

وانا : جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے کاریز کوٹ گنگی خیل کے معززین نے ایک بیان میں اس امر پر گہری تشویش کا ا...
24/12/2024

وانا : جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے کاریز کوٹ گنگی خیل کے معززین نے ایک بیان میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ان کا علاقہ صحت عامہ کی بنیادی سہولیات سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں پرائم این جی او (PRIME NGO) کی جانب سے ہر ماہ طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں عوام کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ اقدام علاقے کے عوام کے لیے ایک عظیم نعمت اور صحت کے شعبے میں بہتری کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔

تاہم، کاریز کوٹ گنگی خیل کے معززین کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ اس تمام عمل میں مسلسل نظرانداز ہو رہا ہے، جو کہ ایک سنگین ناانصافی ہے۔ عمائدین کے مطابق پرائم این جی او کی ٹیمیں دیگر علاقوں میں جا کر عوام کی خدمت انجام دے رہی ہیں، لیکن کاریز کوٹ گنگی خیل کے رہائشیوں کو ان سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو ان کے جائز حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔

معززین نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان، اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پرائم این جی او کے ذمہ داران سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کاریز کوٹ گنگی خیل کے مسائل پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائم این جی او کی ٹیموں کو اس علاقے میں بھیجا جائے تاکہ یہاں کے غریب اور مستحق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

کاریز کوٹ گنگی خیل کے معززین نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے علاقے کے باشندے بھی اسی طرح کے بنیادی حقوق کے مستحق ہیں جیسے دیگر علاقوں کے لوگ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس علاقے کے مسائل کو مزید نظرانداز کرنا ایک ناقابلِ برداشت عمل ہوگا۔ عمائدین نے کہا کہ کاریز کوٹ گنگی خیل کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور یہاں کے عوام کو وہی سہولیات مہیا کی جائیں جو دیگر علاقوں کے لوگوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

وانا / گزشتہ روز شام کے وقت ٹانک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان، لوئر وانا سے لاہور جانے والی چلغوزہ س...
24/12/2024

وانا / گزشتہ روز شام کے وقت ٹانک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان، لوئر وانا سے لاہور جانے والی چلغوزہ سے لدے ہوئے سنگل کیبن ڈاٹسن گاڑی کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے بندوق کی نوک پر گاڑی میں سوار دو افراد کو اتار دیا اور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔ بعد ازاں، اطلاعات کے مطابق، مسلح افراد نے اگلی صبح خالی گاڑی کو ڈبرہ پٹرول پمپ کے قریب چھوڑ دیا، جبکہ چلغوزہ کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ قیمتی چلغوزہ وانا کے تاجروں کی ملکیت تھا، جو لاہور منڈی لے جایا جا رہا تھا۔ چلغوزہ یونین کے نمائندوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر پولیس نے جلد از جلد لوٹا ہوا چلغوزہ برآمد نہ کیا تو لوئر وانا میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ یونین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات علاقے کی معیشت پر تباہ کن اثر ڈال رہے ہیں اور تاجروں کو غیر محفوظ کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے تاجروں اور مقامی معیشت کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔ چلغوزہ، جو اس خطے کی معیشت کا ایک اہم ستون ہے، کی چوری نہ صرف تاجروں کے مالی نقصان کا باعث بنی ہے بلکہ علاقے میں بدامنی اور غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کرتی ہے۔ چلغوزہ تجارت نہ صرف مقامی افراد کی روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ملک کی مجموعی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چلغوزہ کی قیمت عالمی منڈی میں بہت زیادہ ہے، اور ایسے واقعات نہ صرف مقامی تاجروں بلکہ قومی معیشت پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ وانا کے تاجروں کا نقصان اور اعتماد کی کمی ان کی کاروباری سرگرمیوں کو محدود کر سکتی ہے، جس سے تجارت کا حجم متاثر ہوگا۔ چلغوزہ یونین کے نمائندوں کی طرف سے سخت ردعمل اور احتجاج کی دھمکی اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر ان کے مطالبات کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو علاقے میں عوامی غم و غصہ مزید بڑھے گا، جو بڑے پیمانے پر احتجاج اور دیگر سماجی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

جنوبی وزیرستان:  ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے انتخابات مکمل، ملک حیات اللہ محسود صدر جبکہ وسیم محسود جنرل سیکرٹ...
24/12/2024

جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے انتخابات مکمل، ملک حیات اللہ محسود صدر جبکہ وسیم محسود جنرل سیکرٹری منتخب،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے انتخابات مکمل جس میں چیئرمین رقیب اللہ ،ملک حیات اللہ محسود صدر، سنئیر نائب صدر فیاض برکی، نائب صدر شباب باتور،جنرل سیکرٹری وسیم محسود، فنانس سیکرٹری ارشاد محسود، کرم علی محسود جائنٹ سیکرٹری، پریس سیکرٹری نثار احمد اور آفس سیکرٹری عمران تھیم منتخب کئے گئے۔

اس موقع پر ،ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک، دامان پریس کلب، جنڈولہ پریس کلب اور کانیگرم پریس کلب کے وفود کے علاؤہ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر ،تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، سیاسی و سماجی رہنماؤں، منتخب بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ میئر سرویکئی شاہ فیصل غازی ،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شیراز محسود، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی خالق نور، صدر آئی ایس ایف جنوبی وزیرستان بلال درویش، وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج سنیٹر محمود،چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت بركی ،سماجی شخصیت ملک اکبر علی بھٹنی، سپروائزر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ عابد انور،ویلج سیکرٹری حکیم اللہ، انچارج لائسنس برانچ محمد علی کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور منتخب کابینہ کو مبارکباد دے دی گئی،

لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جنوبی وزیرستان اپر ڈاکٹر طفیل شیرانی ، پیرامیڈکس جنوبی وزیرستان اپر کے صدر حکمت اللہ محسود ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈاکٹر نثار برکی ، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فخر ،ایگریکلچر ایکسٹینشن جنوبی وزیرستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران وزیر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی سمیع خان ،ایس ایچ او تھانہ سرا روغہ نیاز اور سب انسپکٹروانا پولیس عالمگیر خان ،ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان کے انچارج رشید محسود سپریٹنڈنٹ معراج خان، جنوبی وزیرستان اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینیئر زبیر کے علاوہ دیگر آفسران نے شرکت کی

نو منتخب صدرملک حیات اللہ محسود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پریس کلب کے ممبران کے بھر پور اعتماد پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کئی سالوں سے صحافیوں اور پریس کلب کی خدمت کرکے معیاری صحافت کو پروان چڑھانے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اب بطور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان کی ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

23/12/2024


چیف آف احمدزائی وزیر ملک طارق وزیر کو دژہ غونڈئی کے مقام سے نامعلوم افراد نے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، زرائع

23/12/2024



شمالی وزیرستان میرعلی کے اسیسٹنٹ کمیشنر ڈرائیور اور 2گارڈ سیمت اغواء

جنرل سید عاصم منیر، NI(M)، چیف آف آرمی سٹاف (COAS) نے آج جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔  دورے کے دوران، سی او...
22/12/2024

جنرل سید عاصم منیر، NI(M)، چیف آف آرمی سٹاف (COAS) نے آج جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران، سی او اے ایس نے موجودہ سیکیورٹی منظرنامے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ حاصل کی۔

افسران اور دستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، سی او اے ایس نے دہشت گردی کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل لچک اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں پر قوم کے فخر کی تصدیق کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ، پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ مل کر، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم رہے گی، انشاء اللہ ’’اللہ۔

آرمی چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، لچک اور غیرمتزلزل عزم ملک کی خودمختاری کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے مسلح افواج اور ایل ای اے کے جوانوں کو قوم کے حقیقی ہیرو قرار دیا، جن کی بہادری اور بے لوث لگن پورے ملک کو متاثر کرتی ہے۔

سی او اے ایس نے فتنہ الخوارج کے تعاقب کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا جسے ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں کی قیمت ادا کرنے کے لیے سہولت کار، معاونت کرنے والوں اور مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اس کے خاتمے تک شکار کیا جائے گا۔

وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

وانا لوئر وزیرستان وانا یارگل خیل۔ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر والی احمدزائ وزیرنے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ  یارگ...
22/12/2024

وانا لوئر وزیرستان وانا یارگل خیل۔ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر والی احمدزائ وزیرنے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یارگل خیل ویلفیئر آرگنائزیشن کو فیصل آباد لاہور اور دیگر شہروں میں جرابوں کے کاروبار سے وابسطہ عابد زیشان کی طرف سے عطیہ کردہ کوٹ جرسی اور ٹوپیاں 12 مختلف حلقوں میں تقسیم کے لئے پیک کرکے مزید تقسیم کے لئے حلقہ زمہ دار کے حوالے کئے جائیں گے. . سپین تنائی ثمرباغ الیوم ڈوگ کریکوٹ غواہ خواہ کالوتائی دژہ غونڈئے اپر لوئر کالوشہ اعظم ورسک طورہ گولہ زالئ اور نرگاسئ کے یارگل آبادی پر مشتمل علاقوں میں غریب مسکین اور مستحقین میں 1200 تک کوٹ جرسی اور ٹوپیاں تقسیم کئے .یارگل خیل ویلفیئر آرگنائزیشن عابد زیشان کا شکرگزار ہے .اور اجر و ثواب کے لئے دعاگوں رہے گا

22/12/2024

لوئر وزیرستان ملک گلاب خان کا قوم زلی خیل کے نام پیغام
سنیئے

22/12/2024

لوئر وزیرستان قوم زلی خیل کے مشران کا مدی جان سے لیکر نوگوندائی تک روڈ کی ٹینڈر کے حوالے سے جرگہ ھوا اس موقع پر ملک موسی جان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

20/12/2024

قوم احمد زئی وزیر کا مشترکہ احتساب کمیٹی کے ارکان کا میڈیا سے گفتگو

Address

Dabkot
Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SADA .E.WANA صدائے وانا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share