Raise For Rights

Raise For Rights اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں
IFFAT RAUF

16/01/2025

تھانہ صدر واہ:بدنام زمانہ ڈکیت و قاتل مثل خان عرف مثلہہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جہنم واصل۔۔۔۔

جہیز لینے والے خبردار، قومی اسمبلی میں ممانعت کا بل پیش، کم از کم 5 سال قید ہوگی*پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فار...
15/01/2025

جہیز لینے والے خبردار، قومی اسمبلی میں ممانعت کا بل پیش، کم از کم 5 سال قید ہوگی*
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بل پیش کیا

اسلام آ باد :جہیز لینے والے اور دینے والے خبر دار ہو جائیں؛ قومی اسمبلی میں جہیزکی ممانعت کا بل پیش کردیاگیا ، بل کا نام اسلام آ باد دار الحکومتی علاقہ جہیز کی ممانعت کا بل 2025 رکھاگیا ہے جہیز لینا، لین دین میں معاو نت، حوصلہ افزا ئی یا اس کیلئے معاہدہ ا جرم قرار ۔ یہ بل قائمہ کمیٹی کو مزید غور کیلئے بھیج دیاگیا ۔ قا ئمہ کمیٹی کی منظوری کے بعد اسے ایوان میں پیش کیا جا ئے گا۔ بل کا اطلاق اسلام اباد کی حدود میں ہوگا۔نفاذ پر کم ازکم 5سال قید بمعہ کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ کا مستوجب ہوگا قومی اسمبلی میں یہ بل گزشتہ روز قومی اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی نے پیش کیا۔ بل کی تعریف میں کہاگیا ہے کہ جہیز سے مراد شادی کے سلسلے میں دلہن کو اس کے والدین کی جانب سے با لواسطہ یا براہ ارست کسی رقم یا کسی دیگر املاک کا انتقال ہے لیکن اس میں وہ جا ئیداد شامل نہیں جو وراثت اور جانشینی سے متعلق قوانین کے دلہن پر قابل اطلاق ہونے کے باعث اسے ورا ثت کے طور پر دی جا ئے۔ بل کے نفاذ کی صورت میں اگر کوئی شخص جہیز کے لینے دینے میں مدد کرتا ہے یا لیتا ہے یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا اس کیلئے کوئی معاہدہ کرتا ہے تو وہ کم ازکم پانچ سال کی سزائے قید بمع جرمانہ جو کم از کم اڑھائی لاکھ یا پھر جہیز کی مالیت کے برابر جرمانہ ہو سکتا ہے۔دولہا اور دلہن کو دیئے گئے تحائف پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

15/01/2025

وزارتوں کی رائٹ سائزنگ۔۔کون سی وزارت کس میں ضم ہوئی ؟؟ریٹائرمنٹ میں 7 سال رہتے ہوں تو کیا ہو گا؟تفصیل پہلے کمنٹ میں

مسنگ پرسن کمشن کا دوبارہ قیام ،متاثرہ خاندانوں کے لیے پیکجز کا اعلان سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صد...
15/01/2025

مسنگ پرسن کمشن کا دوبارہ قیام ،متاثرہ خاندانوں کے لیے پیکجز کا اعلان
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سید سیدال خان کی زیر صدارت ہوا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسنگ پرسن کمیشن دوبارہ بنا دیا ہے جب کہ جو کیسز حل نہیں ہوئے ان کی فیملیز کو 50 لاکھ کا سپورٹ پیکج دیا ہے۔

15/01/2025

پاکستان میں سونے کے ذخائر کی دریافت کا سلسلہ جاری۔۔۔اٹک کے بعد میانوالی،ستلج اور تربیلا کے مقامات پر سونے کے ذخائر دریافت

https://cnnurdu.org/13269/
15/01/2025

https://cnnurdu.org/13269/

اسلام آباد – وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیر کے روز قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سال کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کر....

راولپنڈی پریس کلب میں جشنِ ظہور حضرت علی ؑکے سلسلے میں پروقار تقریبتقریب میں سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری کی بڑی تعدا...
15/01/2025

راولپنڈی پریس کلب میں جشنِ ظہور حضرت علی ؑکے سلسلے میں پروقار تقریب
تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی
راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پریس کلب میں امسال بھی جشنِ ظہور ہر نور جناب حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز حدیث کساء تلاوت کلام پاک سے کیا گیامعروف منقبت خواں سید رضآ کاظمی اور شاعر اہل بیت شکیل اختر نے جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے فضائل بیان فرمائے سید حیدر عباس رضوی سجادہ نشین دربار عالیہ سخی شاہ چن چراغ بادشاہ سید اعتبار بخاری عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی سابق جوائنٹ سیکریٹری انچارج پریس کلب محترمہ شکیلہ جلیل سابق انچارج پریس کلب/سابق آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی چیف ایڈیٹر روزنامہ جہاں سید حسن وقار تراب خالد چوہدری سلطان شاہ صداقت علی فوٹو جرنلسٹ کے صدر سجاد حیدر کے علاو ہ جڑواں شہروں کے سیاسی سماجی مذہبی صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی سید اعتبار بخاری نے اس سال بھی خشوع و خضوع کے ساتھ اختتامی دعا کی اور منتظمین جشن اور حاضرین کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی میزبان چوہدری ساجد بنگیال گروپ ایڈیٹر روزنامہ جہاں اسلام آباد محترمہ شکیلہ جلیل علی فرقان اور طاہر کاظمی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب صدر اظہر جتوئی عابد عباسی جبکہ آخر میں حیدر عباس رضوی نے جشن پاک کی مناسبت سے خطاب کیا آخرمیں کیک کاٹا گیا اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

15/01/2025

Lieutenant General S M Kamr-ul-Hassan, Principal Staff Officer (PSO) of the Armed Forces Division of Bangladesh, along with his delegation, is visiting Pakistan. Today he held a detailed meeting with General Sahir Shamshad Mirza, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), at the Joint Staff Headquarters (JSHQ).

15/01/2025

واہ کینٹ
علامہ صاحبزادہ منیر عالم قادری ہزاروی کی قیادت میں دیگر علماء کرام اور احباب کی زیارات عراق اور عمرہ شریف کے لیے روانگی

اس موقع پر ابوا ڈریم انٹرنیشنل کے دفتر میں روانگی سے قبل مختصر دعائیہ نشست ہوئی جس میں زائرین سمیت اُن کے اہل خانہ بھی شریک تھے

زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ صاحبزادہ منیر عالم ہزاروی نے کہا کہ یہ سفر عقیدتوں ، محبتوں اور سعادتوں کا سفر ہے اور ایک امتحان بھی ۔ اللہ پاک سب کو اِس امتحان میں کامیاب فرمائے اور بخیر و عافیت منزل تک پہنچائے

علامہ صاحبزادہ منیر ہزاروی نے اپنے ہمراہ تمام رفقا کی مقدس مقامات پر حاضری کے لیے خصوصی دعا فرمائی

15/01/2025

ٹیکسلا پولیس راہ گیروں پر ٹوٹ پڑی شیر شاہ سوری روڈ پر بزرگ شہریوں پر ڈنڈے برسا دیے ۔۔۔رپورٹ حسرت عباس
fans Ministry of Interior GoP Rawalpindi Police Punjab Police Pakistan

Daily Everyday NewsRaise For Rights
15/01/2025

Daily Everyday News
Raise For Rights

پنجاب کالج گوجرخان نے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام کالجز کو ہرا کر میدان مار لیا۔ کیلی گرافی،اردو تقریر،سٹینڈ اپ کامیڈی،ف...
15/01/2025

پنجاب کالج گوجرخان نے راولپنڈی اسلام آباد کے تمام کالجز کو ہرا کر میدان مار لیا۔
کیلی گرافی،اردو تقریر،سٹینڈ اپ کامیڈی،فوٹوگرافی،مونو لوگ اور شطرنج میں پہلی پوزیشن
پرنسپل شاہ جہاں کی طرف سے ایونٹ انچارج پروفیسر ہمایوں۔ مرزا،پروفیسر مبین مرزا،پروفیسر سیدہ ردا فاطمہ،پروفیسر میڈم سعیدہ،پروفیسروسیم احمد،پروفیسر خرم ،پروفیسر اسد،پروفیسر حمزہ مسعود کو مبارک پیش کی۔
گوجرخان () گزشتہ روز راولپنڈی میں پنجاب گروپ کالجز کے تمام طلبہ و طالبات کے مابین علمی و ادبی مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کی تمام برانچز کے علاوہ مری،کہوٹہ،ٹیکسلا،کوٹلی ستیاں،کلر سیداں اور گوجرخان کمپیس نے بھرپور حصہ لیا،ان تمام مقابلہ جات میں پنجاب کالج گوجرخان کے طلبہ و طالبات نے اردو تقریر، خطاطی، سٹینڈ اپ کامیڈی،فوٹو گرافی،مونو لاگ اور شطرنج میں اعلی ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا،اہل گوجرخان نے اس شاندار کامیابی پر پرنسپل پنجاب کالج گوجرخان پروفیسر شاہجہان اکبر کو مبارک کے پیغامات ارسال کرتے ہوئے انکی شاندار کارکردگی کو سراہا،ادھر پرنسپل پروفیسر شاہجہان اکبر نے بچوں کو خصوصی تیاری کروا کر جیت کو یقینی بنانے کی کاوش کرنے والے ایونٹ انچارج پروفیسر ہمایوں مرزا،پروفیسر مبین مرزا، پروفیسر سیدہ ردا فاطمہ ،پروفیسر سعیدہ،پروفیسر خرم،پروفیسر اسد اور پروفیسر حمزہ کو خصوصی مبارک باد پیش کی، مقابلہ جیتنے والے طلبہ و طالبات کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے،اردو تقریر سید حسیب ، خطاطی و پینٹنگ ماہ رخ سلیم،سٹینڈ اپ کامیڈی فریال عامر،مونو لاگ زہرا رحمن،شطرنج دانیال گل اور فوٹوگرافی میں بلال احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے پنجاب کالج گوجرخان کو شاندار اور تاریخی کامیابی دلا دی۔

15/01/2025

راولپنڈی کچہری کے قریب میٹروسٹی گروپ کی دانیال گروپ پر فائرنگ؛دانیال کیانی جاں بحق 2افراد زخمی

تحریر سید مشتاق حسین نقوی   حصرت پیر حیدر صفدر رحمۃاللہ علیہ کا سلسلہ ءنصب 26 واسطوں سے حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتا ...
14/01/2025

تحریر
سید مشتاق حسین نقوی
حصرت پیر حیدر صفدر رحمۃاللہ علیہ کا سلسلہ ءنصب 26 واسطوں سے حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتا ہے

حضرت پیر سید حیدر صفدر رحمتہ اللہ علیہ 15 ویں صدی عیسوی کے آغاز میں افغانستان غزنی میں متولد ہوئے ۔ آپ کے آبائو اجداد نے سامرہ عراق سے ہجرت کر کے افغانستان میں سکونت اختیار کی تھی ۔ آپ کا سلسلہ نسب 26 واسطوں سے حضرت علی علیہ السلام سے جا ملتا ہے ۔آپ کا شجرہ نسب کچھ اس طرح ہے:
سید حیدر صفدر بن سید شاہ محمد بن شاہ عبدالقدوس بن عبدالمومن الحاج بن سید علا ئوالدین بن سید سلطان مہدی بن سید بدر الدین بھا کری بن سید صدر الدین صدر عالم بن سید محمود مکی شیر سوار بن محمد شجاع بن سید ابراہیم بن سید قاسم بن سید زید بن سید حمزہ بن سید ہارون بن سید زین الدین انور عالم بن سید عقیل الملک بن سید عبداللہ بن سید اسماعیل بن سید المحتار بھا کری و بخاری سادات بن سید جعفر ثانی بن امام علی نقی ۔

آپ کے والد ماجد سید محمد شاہ اپنے زمانے میں علم و عرفان کے حوالے سے اعلی و ارفع مقام پر فائز تھے ۔ آپ نے اسلامی تعلیم اپنے والد گرامی سے حاصل کی اور فقہ و احادیث پر مکمل دسترس حاصل کی ۔ انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت جلد ہی علم و دانش میں کمال حاصل کر لیا ۔
آپ کا عقد مبارک کھٹر خاندان میں ہوا جس سے آپ کے تین بیٹے پیدا ہوئے شاہ سید راج عالم جوانی میں ہی مجرد فوت ہوئے۔ آپ پدر بزرگوار کے متصل مزار میں اسودہ خاک ہیں آپ بچپن ہی سے صاحب کرامات تھے اور والد محترم کے لاڈلے ہونے کی وجہ سے آپ کے مزار اقدس پر اول و آخر دو مرتبہ سلام کیا جاتا ہے جبکہ شاہ سید قطب اور شاہ سید جعفر کی اولاد ٹیکسلا کے علاوہ تقریبا 36 دیہات راولپنڈی، ہزارہ اور پشاور کے علاقوں کے علاوہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ آپ کے رحلت فرمانے کے بعد عقیدت مندوں نے نہایت عالی شان روضہ مبارک تعمیر کیا۔ آپ کے والد بزرگوار سید شاہ محمد کا مزار کنڑ افغانستان میں واقع ہے ۔

اوچ شریف آمد:
پیر حیدر صفدر اپنے رفقا کی معیت میں کئی روز کے کٹھن سفر کے بعد بالآخر اپنے پہلے پڑائو یعنی اوچ شریف وارد ہوئے۔ اوچ ان دنوں سندھ کا حصہ تھا اور ماضی میں اس صوبے کا دارالحکومت بھی رہ چکا تھا ۔

انہوں نے یہاں ایک طویل عرصہ ریاضت میں بسر کیا ۔ دھیرے دھیرے علم و عرفان کے پیاسے اِن کی چوکھٹ کا رخ بھی کرنے لگے ۔ اس طرح رفتہ رفتہ اوچ، ملتان اور اس کے اطراف میں ان کی شہرت پھیلنے لگی، حتی کہ مقامی حکومت کے ایوانوں میں بھی ان کا چرچا سنائی دینے لگا ۔ غالب گمان ہے کہ آپ کی دینی خدمات کے اعتراف کے طور پر ہی ان کے لیے خان کا خطاب تجویز کیا گیا جس کے بعد وہ عوام میں شاہ فتح خان کے لقب سے معروف ہوئے ۔ولایت کے اوجِ کمال پر فائز ہونے کے بعد انہیں شمال مغربی پنجاب کی جانب اسلام کی تبلیغ کے لیے کوچ کا حکم ملا ۔

بھیکہ گجر کو مسلمان کیسے کیا؟
اپنے مقلدین اور ہمراہیوں کی قلیل جماعت کے ساتھ سب سے پہلے لاہور تشریف لائے ۔ لاہور میں عارضی قیام کے بعد پیر حیدر صفدر نے اگلی منزل کے لیے رختِ سفر باندھا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دریائے راوی کو عبور کرتے ہوئے گجرات کے بعد جہلم اور روات کے راستے سے ہوتے ہوئے راولپنڈی کے مضافات میں واقع میں موجودہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11کے پاس موضع بھیکہ میںعارضی قیام کیا ۔ اس علاقے میں ہندووں کی اکثریت تھی ۔ یہ لوگ راولپنڈی سے ٹیکسلا تک مختلف آبادیوں کی صورت میں پھیلے ہوئے تھے ۔ آج بھی یہاں قدیم مندروں کا وجود ان کی اکثریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بھیکہ میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی آباد تھے ۔ سب سے پہلے بھیکہ نامی شخص نے آپ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ، اس کا تعلق گجر قوم سے تھا ۔ بھیکہ جلد ہی پیر حیدر صفدر کے جانثاروں میں شامل ہوگیا ۔پیرحیدر صفدر کے قیام کے تھوڑے ہی عرصہ کے بعد حضرت سخی شاہ مزمل بھیکہ تشریف لائے۔ بھیکہ کے بعد آپ نے ٹیکسلا ، جو کہ ان دنوں ڈھیری جوگیاں کہلاتا تھا ، کا قصد کیا ۔جب ٹیکسلا تشریف لائے تو یہاں ان کا پہلا پڑائو مارگلہ کی مشہور گزرگاہ کے قریب ہوا ۔

پیر حیدر صفدر نے اپنے عارضی قیام کے لیے مارگلہ کو ہی منتخب کیا ، قریب سے برساتی پانی کا ایک نالہ گزرتا تھا جو عموما خشک رہتا تھا۔ وہاں ان کی ملاقات ایک چرواہے سے ہوئی ۔ وہ بھیڑ بکریوں کا ریوڑ چرانے آیا کرتا تھا ۔ اس نے دودھ سے تواضع کی اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہا ۔ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مضافاتی پہاڑوں سے بہہ کرآنے والا نالہ خشک ہو چکا تھا ۔ چرواہا جس کا نام کالا رام تھا، اس نے ان سے پانی کی کمی اور علاقے میں خشک سالی کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ اسے مویشیوں کو دور دراز واقع ایک چشمے تک ہانک کر لے جانا پڑتا ہے ۔ کالا رام کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے تھا ۔ یہ لوگ چند کوس دور پہاڑی کے دامن میں بنائے گئے جھونپڑے نما مکانوں میں رہتے تھے ۔ سردیوں کے آغاز میں جب شمالی علاقہ جات میں برف باری کا موسم شروع ہوتا تو یہ چرواہے اپنے مویشیوں سمیت میدانی علاقوں کا رخ کرتے اور موسم بہتر ہونے پر واپس چلے جاتے تھے۔ ان میں بعض خاندان اس روز روز کے آنے جانے کے تردد سے بچنے کے لیے دوبارہ لوٹ کر ہی نہیں گئے اور مقامی علاقوں میں ہی آباد ہو گئے ۔ کالا رام کا تعلق بھی ایک ایسے ہی خاندان سے تھا ۔آپ صاحبِ کشف و کرامت تھے، آپ نے اپنی کرامات سے اسی جگہ پر پانی کا چشمہ جاری کیا جو اسی کالا خان کے نام سے اب تک مشہور ہے ۔اس چشمے کا پانی آج بھی فوارے کی مانند امنڈ پڑتا ہے اور مقامی لوگ اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔پیرحیدرصفدر کی آمد اور پانی کے چشمے کی دریافت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح سارے شہر میں پھیل گئی اور لوگ ان سے ملنے کے لیے جوق در جوق حاضر ہونے لگے ۔ کالا رام مشرف بہ اسلام ہوا تو اس کے قبیلے کے دیگر لوگوں نے بھی اسلام قبول کر لیا ۔اطراف میں اپنا اثر و رسوخ مضبوط کرنے کے بعد پیر حیدر صفدر نے اپنا رخ ڈھیری جوگیاں(ٹیکسلا)کی جانب مبذول کیا اور انہوں نے مقامی آبادی کے عین مرکز میں ایک ایسے مقام کو اپنے قیام کے لیے منتخب کیا جسے ہندووں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا ۔ وہاں ان کا ایک اہم مندر بھی واقع تھا ۔ قدیم وقتوں میں یہاں عظیم الشان سالانہ میلہ لگا کرتا تھا ۔ چونکہ ٹیکسلا بین الاقوامی شاہراہ کے سنگم پر واقع تھا اس لیے مشہور منڈی ہونے کے ناطے دور دور سے سوداگر سامانِ تجارت کے ساتھ شہر میں آتے اور بازاروں میں خریداری کے لیے ہر جنس دستیاب تھی ۔ قافلے یہاں پڑاو کرتے اور سفر کی تھکان دور کی جاتی ۔ مذہبی تقاریب کے مواقع پر ہندوسان بھر سے عقیدت مند جمع ہوتے اور اپنے تہوار دھوم دھام سے مناتے ۔ یہاں ہندووں کا مشہور قبیلہ ناگی آباد تھا ۔ یہ لوگ سانپوں کی پوجا کیا کرتے تھے، اس لیے یہ مقام ڈھیری جوگیاں کے نام سے معروف ہوگیا ۔ سنسکرت زبان میں ٹیکسا کا مطلب کالا ناگ بھی ہے ۔ یہاں سانپوں کے پجاریوں کی بڑی تعداد آباد تھی ۔ اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ ناگی بھی کہلواتے تھے جس کامعرب ناجی ہے ۔جوگی قبیلے سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ ٹیکسلا کے مضافات میں بھی آباد تھے۔

پیرسید حیدر صفدر کے سکونت پذیر ہونے کے بعد مقامی جوگیوں نے انہیں بے دخل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور کئی مرتبہ راہ میں مزاحم بھی ہوئے مگر آپ کی بے پناہ مقبولیت اور لوگوںکے دلوں میں گھر کرنے کی وجہ سے انہیںہربار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ چنانچہ ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد وہ ایک ایسی صلح پر مجبور ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں اس علاقے سے دست بردار ہونا پڑا ۔ لوگوں کی اکثریت تیزی سے حلقہ بگوش اسلام ہو رہی تھی اپنا عرصہ حیات تنگ پا کر باقی ماندہ جوگیوں نے نقل مکانی میں عافیت جانی اور اپنی گورووں کے ساتھ راولپنڈی سے ہوتے ہوئے جہلم کے پہاڑوں کی جانب نکل گئے اور ٹلہ جوگیاں نامی قصبے میں سکونت اختیار کیا ۔Glossary of Tribes, Cast & Clans جیسی شہرہ آفاق کتاب کے مصنفین Ibbetson ,Maclagan & Rose کا کہنا ہے کہ گورو گورکھ ناتھ کی آمد کا زمانہ پندرھویں صدی عیسوی بنتا ہے اور یہ وہی دور ہے جب پیر سید حیدر صفدر کی آمد سے متنفر ہو کر ٹیکسلا کے جوگی وہاں سے نکلنے پر مجبور ہوئے تھے۔

جب پیر سید حیدر صفدر اپنے مقلدین اور اقربا ء کے ساتھ ٹیکسلا میں آباد ہو گئے تو یہ مقام ڈھیری جوگیاں کی بجائے ڈھیری شاہاں کہلوانے لگا ۔پیر حیدر صفدر نے امن کا پیامبر بن کر جہاں ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی، وہاں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہندووں کی مرکزی عبادت گاہ کو بھی جوں کا توں برقرار رکھا ۔

پیرسیدحیدر صفدر پر جب جذب کی کیفیت طاری ہوتی تو وہ چند کوس دور مارگلہ کی پہاڑی چوٹی پر تشریف لے جاتے اور کچھ وقت استغراق اور مجاہدے میں گزارتے ۔ پہاڑی سلسلے کی یہ بلند چوٹی آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہے ۔ شاید اسی مناسبت سے یہ پیر گگنکے نام سے مشہور ہے ۔ یہ روایت بھی عام ہے کہ پیر حیدر صفدر جب پہلی بار سر زمین ٹیکسلا میں تشریف لائے تھے تو آپ کا ابتدائی قیام اسی چوٹی پر رہا اور یہاں چند روز مالکِ حقیقی سے راز و نیاز میں بسر کیے ۔سید حیدر صفدر کی زندگی کا کٹھن سفر جو غزنی سے شروع ہوا تھا ۔ بالآخر ٹیکسلا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ دین کی خدمت کی گراں قدر امانت سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے ٹیکسلا میں ہی اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی ، انہوں نے جس مقام کو اپنی آخری آرام گاہ کے لئے منتخب کیا تھا وصیت کے مطابق انہیں وہیں دفن کیا گیا ۔ ان کی رحلت سے تاریخ کا ایک روشن اوردرخشاں باب اپنے اختتام کو پہنچا ۔ان کو ساڑھی والی سرکار بھی کہا جاتا ہے جس کی توجیہہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ انہوں نے سادگی اور پاکیزگی کو زندگی کا شعار بنائے رکھا اور تمام عمر چادر نما لباس میں ہی بسر کی ۔ آج بھی جب نئے نویلے بیاہتے جوڑے ان کے مزار پر حاضر ہونے کا شرف حاصل کرتے ہیں تو اپنی عقیدت کے اظہار کے طور پر ساڑھیاں اور چادریں نذر کرتے ہیں ۔پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے سے پیشتر پیرحیدر صفدر کے مزار اقدس پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ہجوم رہتا تھا ۔ مسلمانوں کے علاوہ عیسائی، سکھ اور ہندو برادری بھی کثیر تعداد میں ان کے فیوض و برکات سے استفادہ کرتی تھی ۔ ان کے عقیدت مندوں میں مہاراجا رنجیت سنگھ بھی شامل تھا ۔ جب یہ خطہ سکھوں کی عملداری میں آیا تو پیر حیدر صفدر کے خاندان کا حکومتی ٹیکس جو پٹہ یا بیگار کی صورت میں تھا، بطور خاص معاف کر دیا گیا ۔ ملکہ برطانیہ کے دور میں بھی وائسرائے ہند نے اس روایت کو برقرار رکھا ۔ سابق صدر محمد ایوب خان بھی ان کے مزار پر باقاعدگی سے حاضری دیتے اور پھول نچھاور کیا کرتے تھے ۔

ہر سال 11 رجب المرجب سے لے کر 14 رجب المرجب تک آپ کا سالانہ عرس بعنوان جشن مولود کعبہ ولادت با سعادت امیر المومنین امام المتقین حضرت علی سے شاہ فتح خانی فورس اور سجادہ نشین و گدی نشین پیر سید اعجاز حسین شاہ، گدی نشین سید طبیب حسین ،شاہ گدی نشین سید زبیر حسین شاہ ،سید محمود حسین شاہ فتح خانی، سید ناصر حسین شاہ فتح خانی و برادران اور جملہ مقامی اولاد پیر شاہ فتح حیدر صفدر کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے ۔ اس عرس کی بنیادمرحوم و مغفور گدی نشین سید فرزند حسین شاہ مرحوم ، بابو یونس مرحوم و مغفور، گدی نشین سید فیاض حسین شاہ مرحوم و مغفور، سید وقار حیدر عرف حیدری شاہ ،سید سخاوت حسین شاہ عرف باجی شاہ آف ڈھوک وجن مرحوم و مغفور ،خادم مرتجز المعروف متولی سید شبیر حسین شاہ ،سید ذوالفقار حسین شاہ مرحوم، سید اذکار حسین شاہ مرحوم، سید مشتاق حسین شاہ نقوی، سید قاصد حسین شاہ، سید سبطین نقوی مرحوم و مغفور ،سید اختر محمود شاہ المعروف میدانی پاپا شفیق مرحوم و مغفور، متولی سید افتخار حسین شاہ ،سید اسد علی شاہ سابق کونسلر کے والد سید گلزار حسین شاہ مرحوم اور دیگر بزرگوں نے رکھی تھی جس میں پوری دنیا سے اور خاص طور پر ہزارہ ڈویژن ،راولپنڈی ڈویژن اور پشاور ڈویژن سے آپ کی اولاد اور عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ اس عرس میں تین دن تک ملک کے مشہور و معروف قوال اور نعت خواں اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مقامی فنکار نوبت بجا کر قلندری دھمال ڈالتے ہیں آخری دن یعنی 14 رجب المرجب کو پیر شاہ فتح حیدر صفدر کے حضور ان کے جد امجد امام حسین اور شہدائے کربلا ء کا پرسہ ماتمی حضرات سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔

صدر واہ پولیس نے والد کے قاتل کو گرفتار کر لیاجائیدادکے تنازعہ پر والد کو قتل کرنے والےملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے وال...
14/01/2025

صدر واہ پولیس نے والد کے قاتل کو گرفتار کر لیا

جائیدادکے تنازعہ پر والد کو قتل کرنے والےملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے والد رشید کو قتل کردیا تھاواقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا،

صدر واہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا،

راولپنڈی :تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار، ملزمہ نے میرے بی...
14/01/2025

راولپنڈی :تھانہ سول لائن پولیس کی کارروائی

4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ گرفتار،

ملزمہ نے میرے بیٹے پر ڈنڈے سے تشدد کیا اور گلا دبا کر قتل کیا، مدعیہ مقدمہ

واقعہ کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کر لیا،

واقعہ کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

مقتول کے والد نے دو شادیاں کی تھیں

ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،

معصوم بچے پر تشدد کر کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

بچوں اور خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

ترجمان راولپنڈی پولیس

13/01/2025
*پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات,رائزنگ پینل کی ارم سعید سخت مقابلے کے بعد صدر منتخب،پروفیشنل پینل کے ام...
13/01/2025

*پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات,رائزنگ پینل کی ارم سعید سخت مقابلے کے بعد صدر منتخب،پروفیشنل پینل کے امیدوار برائے صدر راجہ رفاقت اور پیٹریاٹک پینل کے بلال حسین کو شکست*

*پروفیشنل پینل کی ثانیہ اعوان ملک سب سے زیادہ ووٹ لے کر نائب صدر منتخب جبکہ راجہ مدثر جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب*

راولپنڈی (سرفراز بٹ) پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات 2025 راولپنڈی پریس کلب میں منعقد ہوے جہاں رائزنگ پینل،پروفیشنل پینل اور پیٹریاٹک جنرلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا ۔جس میں سابق صدر 2024 صباء شاہین کی حمایت یافتہ رائزنگ پینل کی ارم سعید سخت مقابلے کے بعد صدر کا الیکشن جیت گئ۔جبکہ پروفیشنل پینل کی ثانیہ اعوان ملک سب سے زیادہ ووٹ لے کر نائب صدر کی سیٹ پر کامیاب ہوگئی ۔ راجہ مدثر جنرل سیکرٹری کے انتخابات پر دونوں مخالف امیدواروں کو ہرا کر جنرل سیکرٹری کی سیٹ اپنے نام کر گئے ۔ رائزنگ پینل کے ہر دل عزیز عمر فاروق اور حافظ محمّد کامران کے درمیان سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں دونوں امیدواروں نے 39،39 ووٹ حاصل کیے۔جس پر فیصلہ الیکشن کمیشن اور چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بابر اورنگزیب اور دونوں امیدواروں کے سامنے پرچی سسٹم پر ہوا جس میں رائزنگ پینل کے عمر فاروق کامیاب قرار پاے۔جبکہ پروفیشنل پینل کے عثمان ابرار فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر کامیاب ہوگئے۔پہلی بار انتخاب میں حصہ لینے والے پیٹریاٹک پینل صدر کے امیدوار بلال حسین سمیت کوئی امید وار کامیاب نہ ہو سکا۔

ووٹنگ کا سلسلہ 10 بجے شروع ہوا جوکہ 3 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا، بابر اورنگزیب چوہدری نے الیکشن کمیشن پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے نتائج پر دستخط کردئیے، چیف الیکشن کمیشن صاحبان میں سمیع اللہ ایڈوکیٹ، ملک شرجیل لیاقت ایڈوکیٹ اور ملک قیصر اعوان شامل تھے
چیف الیکشن کمیشن صاحبان نے جاری کردہ تحریری نتائج پر دستخط کردئیے جیتنے والے امیدوار کچھ جلد ہی اپنے عہدوں کا حلف لیں گے اور صحافی برادری کے لیے خدمات کا آغاز کرے گے ۔

Address

Wah

Telephone

+923369761054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raise For Rights posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raise For Rights:

Videos

Share