09/06/2024
ٹیکسلا حسن کالونی ڈکیتی کی بڑی واردات ، متعدد شہری مرد خواتین لٹ گئے، تفصیلات کے مطابق اج شام 8 بجے کے قریب حسن کالونی ٹمبر مارکیٹ روڈ پر ڈاکوؤں نے ایک رکشے کو روک کر بندوق کی نوک پہ خواتین اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس سے لاکھوں روپے کے موبائل نقدی اور زیورات لوٹ لیے، ڈاکوں کے ہاتھ میں پسٹل اور کلیکشن کاف اور دیگر اتشی اسلحہ تھا، جبکہ رکشہ ڈرائیور پر شدید تشدد بھی کیا گیا، خواتین سے بدتمیزی کی گئی اور زبردستی ان کے زیورات اتروائے گئے جس سے ایک خاتون کا ہاتھ بھی زخمی ہو گیا، واقعے کی رپورٹ تھانہ ٹیکسلا میں درج کروا دی گئی۔متاثرین کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کے ذمہ ہوتی ہے جبکہ پولیس اپنا کام بخوبی کرنے میں ناکام ہے اور ائے روز ڈکیتی چوری کی ورداتیں ہو رہی ہیں اور اکثر میں عوام جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹیکسلا ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے سٹریٹ کرائم میں کمی لائی جا سکے