Mera Murshid Sohna.

Mera Murshid Sohna. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mera Murshid Sohna., Video Creator, Vehari.
(1)

14/01/2025
آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مراکز روحانیت میں ہوتا ہے جس نے علم وفضل ،اِخلاق وکردار اور تعلیمات ...
24/11/2024

آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مراکز روحانیت میں ہوتا ہے جس نے علم وفضل ،اِخلاق وکردار اور تعلیمات کے ذریعے دین اسلام کی عظیم الشان خدمات سرانجام دیں ۔ اولیائے کرمانوالہ شریف کا سلسلہ ٔ نسب اُوچ شریف کے بخاری سادات کے سالار حضرت سید جلال الدین سرخ بخاری رحمۃ اللہ علیہ سے ملتا ہے ۔ یہ آستان مقدس ہمیشہ سے علمی ،دعوتی ، اصلاحی اور روحانیت کا مرکز رہا ہے جہاں سے ہزاروں لاکھوں گمشدگان راہ نے ہدایت وفیض پایا اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا ۔ سید محمد علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ المعروف حضرت بڑے بابا جی سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا شمار ہندوستان کے عظیم صوفیاء کرام میں ہوتا ہے ۔آپ کے والد گرامی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ المعروف حضرت کرمانوالے بھی نامور صوفی بزرگ ہیں ۔جانشین گنج کرم ’’ سید محمد علی شاہ بخاری ‘‘ المعروف بابا جی سرکار رحمۃ اللہ علیہ ! آپ کی ولادت با سعادت 3 مئی 1922ء کو موضع کرمونوالہ شریف ضلع فیروز پور انڈیا میں ہوئی ۔آپ حضرت کرمانوالے سرکار کے دوسرے بیٹے تھے پہلے بیٹے صرف اڑھائی سال کی عمر میں وصال فرماگئے تھے اس لئے آپ کی ولادت پر اعلی ٰحضرت کرمانوالے نہایت خوش ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم و تربیت کرموں والابھارت میں مولانا رحمت علی صاحب اور والد گرامی سے عربی اور فارسی کتب کی تعلیم حاصل کی اور والد گرامی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ المعروف حضرت کرمانوالے کی سرپرستی میں روحانی علوم کی تکمیل کی حضرت سید محمد علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ بچپن ہی سے تہجد گزار اور صوم صلوۃ کے پابند اور شریعت اور طریقت کے پیکر ِمجسم تھے اپنے والد گرامی کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے انتہائی عاجز و منکسر المزاج تھے ۔حضرت شیر ربانی علیہ الرحمۃ نے آپ کا نام محمد علی شاہ رکھا ۔آپ کی تعلیم و تربیت کرمانوالہ شریف میں ہوئی ،ابتدائی کتب فارسی و صرف و نحو مولانا رحمت علی صاحب سے پڑھیں ،دیگر کتب فقہ وحدیث و تفسیر خود اعلیٰ حضرت گنج کرم علیہ الرحمۃ سے پڑھیں، روحانی منازل ومراتب آپ کے زیرسایہ طے کئے صفائے قلب اور روحانی مزاج کی وجہ سے قلیل عرصے میں آپ روحانیت کے بلند مقام پر فائز ہوئے ۔آپ اپنے والد ِگرامی کے صفات کا مظہر اتم تھے ، اپنے شیخ مکرم کی مسند کواُسی طریق پر آراستہ کیا ایک بال برابر بھی فرق نہ آنے دیا ۔آپ کی طبیعت مرنجاں مرنج تھی ، ہنس مکھ اور شیریں کلام تھے ،سادگی ،تواضع اور حلم کا حسین پیکر تھے ۔حضرت علامہ پیر محمد عنایت احمد نقشبندی رح اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ قطب دوراں، باباجی سید محمد علی شاہ بخاری رح حضرت کرماں والے سرکار کے نورنظر الولد سِر لابیہ کے مظہر تھے، اور لکھتے ہیں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں جو اولیاء اللہ کی تعریف انہوں نے پڑھی ہے وہ حضرت قبلہ باباجی سرکار میں موجود تھیں۔ آپ حق گوئی میں مصلحتوں کے خوگر نہ تھے ۔اپنے پاس آنے والوں کو شریعت مطہرہ اور سنت مبارکہ کی پابندی اور پاسداری کی تلقین فرماتے ، تشہیر بالکل پسند نہ تھی ۔ لباس ، عمامہ ،اور ریش مبارک سنت کے مطابق تمام دینی و دنیوی اُمور میں اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشعل راہ بنائے رکھا ۔ہمیشہ آداب ِخانقاہ کا خیال رکھنے کا فرماتے مسجد میں کسی کو ننگے سر بیٹھنے کی اجازت نہ ہوتی ،دربار شریف ہرطرح کے غیر شرعی اُمور سے منع فرماتے ،نماز پنجگانہ ،نماز تہجد کے نوافل اور درود پاک کی پابندی کی جاتی ہے ۔ آپ کے ملفوظات طیبات قیامت تک مشعل راہ ہیں ۔ 1965ء کو حج مبارک اورسرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے لیے تشریف لے گئے اور 28فروری 1966کو اپنے والد گرامی کے منصب پہ جلوہ گر ہوئے اور رشدوہدایت کا سلسلۂ جاری فرمایا آپ کی نصیحت و تربیت کے لیے نہایت سادہ انداز اختیار فرماتے ہوئے مریدین و متعلقین کے لیے ’’بیلی ‘‘دوست کا لفظ استعمال فرماتے اور ہمیشہ شریعت و طریقت کی پابندی کا حکم فرماتے آپ رحمۃ اللہ علیہ اہل بیت اطہار علیہم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اولیاء و صالحین سے بہت محبت و عقیدت فرماتے تھے ۔تبلیغ دین کے لیے اندروں و بیرون ممالک تشریف لے جاتے اور اس وقت پوری دنیا میں آپ کے ہزاروں متعلقین و مریدین موجود ہیں۔آپ نے 26,27مرتبہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی کئی دفعہ عمرے کیے ، حج مبارک کی ادائیگی کے بعد آپ مدینہ منورہ تشریف لے جاتے اور زیادہ وقت مسجد نبوی شریف اور روضہ اطہر پر ہی گزارتے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک پر آپ کو خاص مقام حضوری حاصل رہتا ۔مسجد نبوی شریف اور روضہ مبارک کے نزدیک آپ رحمۃ اللہ علیہ ہمیشہ دوزا نو بیٹھتے اور ہمیشہ با ادب رہتے اور دوسروں کو بھی مؤ دب رہنے کی تاکید فرماتے ۔20ذوالحجہ 1413ہجری بمطابق 10 جون 1993ئکو آپ نے وصا ل فرمایااور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ حضرت گنج کرم علیہ الرحمۃ کے پہلو میں آرام فرما ہیں ۔آپ حقیقتاً صاحب حقائق ومعارف تھے ،آپ کے پاکستان میں لاکھوں اور بیرون ملک ہزاروں مریدین وعقیدت مند ہیں ۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجیون
07/10/2024

انا للّٰہ وانا الیہ راجیون

19/08/2024

میرے مرشد کامل کی روحانی گفتگو

13/06/2024

حضرت صاحب پاک کرماں والے رحمتہ اللہ علیہ

07/05/2024

جن کی وجہ سے پوری کائنات روشن ھے.
وہ رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ ہیں.

🥀🍃💕 سبحان الله 🤍💕🌿✨️
🥀🍃💕 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم 🤍💕🌿✨

07/05/2024

تیری شان۔نرالی ہے میرے سو ھنے میر طیب. . . . . . .  تیری ذات ہدایت ہے میرے سوھنے میر طیب
06/05/2024

تیری شان۔نرالی ہے میرے سو ھنے میر طیب. . . . . . . تیری ذات ہدایت ہے میرے سوھنے میر طیب

💗🥰💖💕😍😗😙💥❣️🔥💫😘⭐🌟✨⚡🌈☀️❄️💦🫧💧🌼🌸🌺🪷🪻🌹🌷💐🍄🍁*مرشد لجپال سخی ابن سخی ولی ابن ولی شیخ المشائخ مرشد العصر خواجہ غریب نواز  نائب رسول...
11/04/2024

💗🥰💖💕😍😗😙💥❣️🔥💫😘⭐🌟✨⚡🌈☀️❄️💦🫧💧🌼🌸🌺🪷🪻🌹🌷💐🍄🍁*مرشد لجپال سخی ابن سخی ولی ابن ولی شیخ المشائخ مرشد العصر خواجہ غریب نواز نائب رسول اللہ عاشق رسول اللہ پیر سید میرطیب علی شاہ بخاری رضی اللہ عنہ سجادہ نشین حضرت صاحب کرماں والے سرکار رضی اللہ عنہ اوکاڑہ*❤️💝💞💜🌷💗💕❣️💖😘🥰😍💥🔥💫⭐🌟✨⚡🌈☀️❄️💦🫧💧🌼🌸🌺🪷🪻🌹🌷💐🍄🍁

11/01/2024

Mery pier o murshid ka farmaan.

( مُرید کا مطلب . ارادت رکھنے والا،  #صاحب ارادہ،  #مطیع،  #فرمانبردار، دینی یا  #روحانی، باطنی شاگرد ، معتقد، گرویدہمری...
18/12/2023

( مُرید کا مطلب .
ارادت رکھنے والا، #صاحب ارادہ، #مطیع، #فرمانبردار، دینی یا #روحانی، باطنی شاگرد ، معتقد، گرویدہ

مرید کون ہوتا ہے

( #اَلمُریدُ لاَ یُرید )
مُرید وہ ہوتا ہے
جس کی اپنی خواہش ختم ہو جائے۔
جس کی اپنی سوچ ختم ہو جائے ۔
جس کا اپنا #اِرادہ #ختم ہو جائے ۔
جس کی اپنی #خوشی ختم ہو جائے ۔
جس کا اپنا #دکھ ختم ہو جائے ۔

جو سوچے بھی تو #مرشد کے لیے
جو ہنسے بھی تو مرشد کے لیے
جو روئے بھی تو مرشد کے لیے

پھر اُس کا اپنا کچھ نہیں رہتا ۔ اب یہ نہیں کہ وہ #خواہش نہیں کرتا سوچتا نہیں #خوش نہیں ہوتا غمگین نہیں ہوتا ۔
مطلب یہ ہے کہ پھر اُس کی ایک ہی خواہش ہوتی اپنے کامل مُرشد کو #راضی کرنا ۔
اُس کی ایک ہی سوچ ہوتی کہ اپنے #کامل مُرشد کے بتاۓ راستے پہ چلو بس ۔
اُس کی خوشی #دیدارِ #شیِخ ہی ہوتی ہے۔
اُس کو ایک ہی #غم لاحق ہوتا کے جانے انجانے میں کسی غلطی #گستاخی کے باعث میرا شیِخِ کامل مجھ سے منہ نہ پھیرلے ۔
وہ اپنے آپ کو بیعت ہونے کے بعد اس طرح اپنے کامل مُرشد کے سپُرد کر دیتا ہے ۔جس طرح ایک مُردہ پھٹے پہ پڑا ہوا نہلانے والے کہ #رحم وکرم پہ پڑا ہوتا ہے ۔
یہ مطلب ہے مُرید کا ۔ المُریِدُ لاَ یُرید
کہ یہ #بیعتِ ارادت ہے کہ #مرید جب کسی #پیر کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیتا ہے تو وہ کیوں دیتا ہے۔
اس لیے کہ تُو میرا #وسیِلہ ہے ۔
اب مجھے اللہّ کی طرف لے چل ۔۔۔۔
( اَلمُریدُ لاَ یُرید )
مُرید وہ ہوتا ہے جس کی اپنی کوئی #مرضی نہ ہو۔۔۔۔
مرید وہ ہوتا ہے
جو مرشد کے فرمان پر اپنے قول کو ترک کر دے ۔
یعنی جب کوئی مرید کسی بات کو اپنی #عقل کے گھوڑے دوڑائے مگر اس کے مرشد خانے کا فرمان اس کے برعکس ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے پیر خانے کے فرمان کو سنتے ہی بغیر دلیل کے فوراً مان لے اور اپنی عقل کو پیر خانے کے فرمان پر #قربان کر دے ۔

عشق جھلّے نمبر لے گئے
عَقلاں والیاں ایویں عُمراں گالیاں

#در #حقیقت مُرید وہی ہے جس کی کوٸی مُراد نہ ہو سواۓ اپنے شیِخِ کامل کے۔۔۔


نوٹ : اب ذرا خود پر غور کیجیئے ، کیا آپ حقیقت میں مرید کہلانے کے قابل ہیں اگر نہیں تو اور توجہ دیں خود پر اور اپنے آپ کو مرید بنائے بابا جی پاک کا۔

30/11/2023

روحانی گفتگو کریم مرشد ۔۔

ماشااللہ جی سبحان اللہ میرے حضور باباجی سرکار کی       ہر ہر ادا سنت مصطفی ﷺ ایسے پیر طریقت رہبر شریعت پر لاکھوں کروڑوں ...
19/11/2023

ماشااللہ جی سبحان اللہ میرے حضور باباجی سرکار کی ہر ہر ادا سنت مصطفی ﷺ ایسے پیر طریقت رہبر شریعت پر لاکھوں کروڑوں سلام صدقے جاؤں قربان جاؤں اپنی قسمت پر ناز کرو مجھ کو ایسا سخی لجپال شہنشاہ گھرانہ ملا ہے میرے سیدی مرشدی لجپال شہنشاہ حضور بحر کرم المعروف حضور بابا جی سرکار سید محمد علی شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ المعروف حضرت کرماں والے لجپال شہنشاہ

17/11/2023

جانشین گنج کرم بابا جی سید میر طیب علی شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ المعروف حضرت کرماں والے

Address

Vehari
61150

Telephone

+923181637118

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Murshid Sohna. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mera Murshid Sohna.:

Videos

Share

Category