MashriQ

MashriQ Newsweek

14/03/2024

استا محمد میں بھی اسکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے محکمہ تعلیم اوستہ محمد اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار احمد جمالی ڈی ڈی ای او سلطان احمد جمالی سید علی رضاء شاہ عبد الرشید سولنگی استاد عبدالرزاق دایو محمد صادق جمالی ساجد علی رند کی قیادت میں ہائی سکول سے ریلی نکالی گئی ڈی سی آفس کے سامنے ریلی سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اختیار علی خطاب کررہے ہیں ۔

اوستا محمد ایس ایچ او سٹی  عبدالرؤف جمالی کی کارروائی موبائل یونین کے رہنما کا چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے واپس مالک...
09/03/2024

اوستا محمد
ایس ایچ او سٹی عبدالرؤف جمالی کی کارروائی موبائل یونین کے رہنما کا چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے واپس مالکان کو دی اس موقع پر موبائل یونین کے صدر حاجی عابد حسین رند کی ہدایت پر روشن موبائل مارکیٹ کے صدر نیاز حسین جمالی و دیگر رہنماؤں نے عبدالرؤف جمالی ایس آئی کرم حسین ببر و دیگر پولیس پارٹی کو ہار پہنا کر شکریہ ادا کررہے ہیں

استا محمدبکھرڑہ میں روڈ پر محمد  نواز بروہی   گن پوائنٹ پر ڈاکو موٹر سائیکل  چھین کرکے فرار جس کے بعد لوگوں نےبکھرڑا کے ...
09/03/2024

استا محمد
بکھرڑہ میں روڈ پر محمد نواز بروہی گن پوائنٹ پر ڈاکو موٹر سائیکل چھین کرکے فرار جس کے بعد لوگوں نےبکھرڑا کے مقام پر اوستا محمد تا جھٹ پٹ روڈ پر بند کرکے احتجاج شروع کردیا

05/03/2024

اوستا محمد
میر حسن بلیدی کے ورثا ٹھیکدار حاکم بلیدی مولوی عیبد الللہ بلیدی کے خلاف سٹی تھانہ اوستا محمد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں

21/11/2023

سول سوسائٹی استاد محمد کی جانب سے فلسطینیوں بھائیوں کے حق میں ریلی PTV News

15/11/2023

عوامی لیڈر میر فاروق جمالی

24/10/2023

میر فاروق خان جمالی

اوستہ محمد سابق صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمّد خان لہڑی کی عمرانی ہاؤس اوستہ محمد آمد حاجی محمّد خان لہڑی قبائلی شخصیت ...
13/10/2023

اوستہ محمد

سابق صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمّد خان لہڑی کی عمرانی ہاؤس اوستہ محمد آمد

حاجی محمّد خان لہڑی قبائلی شخصیت میر عبدالستار خان عمرانی سے ملاقات کر رہے ہیں ملاقات میں آئندہ انتخابات حلقہ پی بی 12 تمبو سے سابق وزیر میر عبدالغفور لہڑی حاجی محمّد خان لہڑی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اس موقع پر حاجی احمد سلطان لہڑی میر اسرار احمد عمرانی و دیگر موجود تھے

05/09/2023
اوستہ محمد کے وسط ڈیرہ اللہ یار روڈ نزد بلال تبلیغی مرکز کے ساتھ قائم  ایک   اسکیم کو ان لیگل قرار دیا گیا ہے جس کا آج ت...
01/09/2023

اوستہ محمد کے وسط ڈیرہ اللہ یار روڈ نزد بلال تبلیغی مرکز کے ساتھ قائم ایک اسکیم کو ان لیگل قرار دیا گیا ہے جس کا آج تحصیلدار محمد ابراہیم پلال نے بینر بھی اتار دیئے اور انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کی جعلی اورغیرقانونی اسکیموں سے پلاٹ کی خریدو فروخت مت کریں

16/08/2023

محکمہ صحت ضلع اوستا محمد نیوز

02/08/2023

جیکب آباد تھانہ مولاداد پولیس کی کارروائی، بارودی مواد اور گرینڈ کے گولے برآمد اوستا محمد کا رہائشی ایک ملزم گرفتار

۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچنے والی بھارتی خاتون نے نصراللہ نامی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔انجو نامی...
25/07/2023

۔پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچنے والی بھارتی خاتون نے نصراللہ نامی نوجوان سے شادی کر لی ہے۔

انجو نامی خاتون چند روز قبل ایک ماہ کے وزٹ ویزے پر پاکستان پہنچی تھیں۔

انجو اور نصراللہ کی دوستی 2019 میں فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے کے مطابق منگل کو دیر بالا ڈسٹرکٹ کورٹ میں دونوں نے شادی کر لی۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ انجو نے اسلام قبول کر لیا ہے اور ان کا نام فاطمہ رکھا گیا ہے۔

18/07/2023

فراڈ کا نیا طریقہ

کوئٹہ سے ایک سو تیرہ کلو میٹر دور ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے خواجہ عمران کا پہاڑی سلسلہ کہا جاتا ہے اس پہاڑی سلسلے میں شانزل...
15/06/2023

کوئٹہ سے ایک سو تیرہ کلو میٹر دور ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے خواجہ عمران کا پہاڑی سلسلہ کہا جاتا ہے اس پہاڑی سلسلے میں شانزلہ اور شیلا باغ کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی ریلوے ٹنل ہے جسے خوجک ٹنل کہتے ہیں، یہ وہی ٹنل ہے جس کی تصویر پانچ روپے کے متروک نوٹ پر ہوا کرتی تھی۔

یہ ٹنل 14 اپریل 1888ء کو تعمیر ہونا شروع ہوئی، یہ 5 کلومیٹر لمبی ہے اور اس کی تعمیر میں لگ بھگ آٹھ سو مزدور ہلاک ہوئے اور ان میں سے اکثر وہیں آس پاس دفن ہو گئے اس ٹنل میں ایک کروڑ ستانوے لاکھ چوبیس ہزار چار سو چھبیس اینٹیں لگی ہیں مزدوروں کی اول صف کھدائی کرتی جاتی جبکہ پچھلی اینٹیں لگاتی اور ان سے پیچھلی صف پٹڑی بچھاتی جاتی، بھاری مشینری کا وجود نہ ہونے کی وجہ سے کھدائی کا سارا کام انسانی ہاتھوں سے ہوتا۔

اس ٹنل کی تعمیر کے لیے 80 ٹن پانی روزانہ کی بنیاد پہ صرف ہوتا، دن رات کام کرنے کے لیے چھ ہزار پانچ سو چورانوے چراغ جلتے جو پوری ٹنل کو اندر سے روشن رکھتے، مزدوروں کی ریفریشمنٹ کے لیے آج کے انڈیا کے علاقے سے مشہور زمانہ رقاصہ شیلا منگوائی گئی جو رات کو رقص کرتی اور دن کے تھکے ماندے مزدوروں کی تفریح کا کچھ سامان پیدا کیا جاتا۔

اب آئیے اس دلچسپ و عجیب ٹنل کے سب سے مزیدار پہلو کی طرف، اس ٹنل کے انجنئیر جس نے اس کا سروے کیا تھا، اس کے مطابق اگر پہاڑ کے دونوں طرف سے اس ٹنل کی کھدائی کی جائے تو 3 سال 4 ماہ اور 21 روز بعد دونوں طرف سے کھدائی کرنے والے مزدور ایک دوسرے سے آن ملیں گے۔

5 ستمبر 1891ء کو انجنیئر کے لگائے اور بتائے گئے تخمینے کے مطابق اس ٹنل نے مکمل ہوناتھا، مقررہ تاریخ نزدیک سے نزدیک آتی جا رہی تھی اور سرا نہیں مل رہا تھا، چند لوگوں نے افواہیں اڑانا شروع کر دیں کہ مزدور راستہ بھول کر راستے سے ہٹ گئے ہیں، انجنئیر نے غلط سروے کیا، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کروڑوں ڈوب جائیں گے، مگر انجنئیر پر امید تھا۔

مقررہ تاریخ کو دونوں طرف آنے والی اور بچھائی جانے والی پٹڑی کے آخری بولٹ لگنے تھے، دن بارہ بجے تک ٹنل کے اندر سے کوئی خبر نہ آئی، ساری رات بے چینی سے ٹہلتا انجنیئر اب بھی ٹہل رہا تھا، اسے لگا کہ آج اس کا علم اسے دھوکا دے گیا، آج اس کا سب سے بڑا خواب پورا ہونے کی بجائے ریزہ ریزہ ہو رہا تھا، انجنیئر چپکے سے اٹھا اور پہاڑی کے اوپر اس مقام پر جا پہنچا جہاں پر رات کو شیلا رقص کرتی تھی،وہاں پہنچ کے رکا چند لمحے ٹنل کے دھانے پر نظر ڈالی اور پہاڑی کی چوٹی سے گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی، اور تقریبا‘‘ عین اسی وقت دونوں طرف سے کھدائی کرتے ایک دوسرے کی طرف بڑھتے مزوروں کے درمیان ریت کی آخری دیوار بھی گر گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی خوجک ٹنل مکمل ہو گئی، دونوں طرف کے مزدوروں نے ایک دوسرے سے گلے ملنے کے بعد اپنی اپنی مخالف سمت میں دوڑ لگا دی اور نعرے لگاتے چیختے چلاتے اڑھائی اڑھائی کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ٹنل سے باہر نکلے دونوں طرف جشن کا سماں برپا ہو گیا، معاً کسی کو انجنیئر کا خیال آیا اور جب تلاش کی گئی تو انجینئر غائب، کافی دیر بعد کسی نے کھائی میں کسی انسانی نعش کی نشاندہی کی اور جب دیکھا گیا تو وہ وہی انجنیئر تھا جس نے دنیا کی سب سے بڑی ٹنل کا سروے کیا اور اس کی فزیبلٹی تیار کی اور مقررہ مدت تک اپنی کمٹمنٹ پوری نہ ہونے کی صورت میں ندامت سے بچنے کے لیے پہاڑ کی چوٹی پر سے چھلانگ لگا دی۔

تاریخ میں اس جیسے کئی واقعات ملیں گے مگر تمام کے تمام "کافروں" کے ہاں، اگر آج کے ذمہ داران ہوتے تو یقیناً درمیان میں ہی چھوڑ کر کس نئی طرف سے شروع کرا دیتے اور اگر پھر بھی کامیاب نہ ہوتے تو پہاڑ سے چھلانگ لگانا تو دور کی بات آنکھیں تک نیچی نہ کرتے، اپنے ملک میں بڑی سے بڑی آفت، مصیبت یا حادثے پے ذمہ داران یوں بغلیں جھاڑ دیتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں؟

اس وقت آلو بخارا کا سیزن فل جوبن پر ہے اس لیئے آپ لوگ آلو بخارا لازمی کھائیں اس سے یہ فوائد حاصل ہوں گے۔آلو بخارے کے طبی...
14/06/2023

اس وقت آلو بخارا کا سیزن فل جوبن پر ہے اس لیئے آپ لوگ آلو بخارا لازمی کھائیں اس سے یہ فوائد حاصل ہوں گے۔
آلو بخارے کے طبی فوائد
٭ آلو بخارا قبض کشا ہے۔
٭ آلو بخارا خون کو صاف کرتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے۔
٭ آلو بخارا بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔
٭آلو بخارا سرطان کے مریض کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭آلو بخارا دل کی دھڑکن کو معمول پہ لاتا ہے۔
٭آلو بخارا دماغ کو طاقت دے کر دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭آلو بخارا یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا صفرادی سر درد میں فائدہ مند ہے۔

٭آلو بخارا بلغم کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔
٭آلو بخارا بواسیر کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔
٭آلو بخارا پیاس بجھاتا ہے۔
٭آلو بخارا گیس کو خارج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭آلو بخارا گرمیوں کے بخار میں کھانا مفید ہے

10/06/2023

اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کی فراہمی کرکے قبولہ ریگولر لیٹر کا کام کروایا ہے

All Professionals newspersons Alliance (Apna)............................سب آئیں ھمارے ساتھہاتھ میں لے کر ہاتھ،ہماری اور...
02/06/2023

All Professionals newspersons Alliance (Apna)............................
سب آئیں ھمارے ساتھ
ہاتھ میں لے کر ہاتھ،
ہماری اور آپکی تنظیم (اپنا) کا منشور " صحافی بھائیوں کو درپیش مسائل کا فوری حل اور مشکل وقت میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ھونا۔اس تنظیم کے روح رواں میاں غفار " مرکزی صدر "مزمل سہر وردی مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان۔ شاہد صدیق اڈیشنل سیکرٹری جنرل ،سید قلب حسن جائیںٹ سیکرٹری۔ اس تنظیم میں تمام علاقائی رپورٹرز، سب ایڈیٹرز سٹاف رپورٹرز اعزازی نمائندگان، کالم نگار حضرات و شعبہ صحافت سے وابستہ تمام دوستوں کو شمولیت کی دعوت ہے
برائے رابطہ نمبر . شاہد صدیق 03008693123۔۔۔ سید قلب حسن، 03216346600 مہر محمد عباس 03009694329

22/05/2023

استا محمد
افواج پاکستان کے حق میں ریلی نیوز پی ٹی وی بولان کوئٹہ

14/05/2023

پاک آرمی زندہ آباد

14/05/2023

ملکی اداروں پر حملے کرنے والے دھشت گردی پارٹی تحریک انصاف پر پاپندی عائد کیاجائے

28/04/2023

استا محمد
مستری مزدور یونین کے صدر محمد رفیق عمرانی یکم مئی اور میونسپل کارپوریشن کے دو میونسپل کارپویشن ملازمین کی جانب سے مستری مزدور یونین میں دھڑا بازی کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں

کوئٹہ قندھاری بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ۔۔۔        نتیجے میں 4 افراد شہید اور  تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی ...
10/04/2023

کوئٹہ قندھاری بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ۔۔۔
نتیجے میں 4 افراد شہید اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ۔
دھماکے سے متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جبکہ ہلاکتوں کی خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،،

10/04/2023

اوستہ محمد ۔ معزز عدالت کی جانب سے عبدالستار لاکھٹی و برداران کی زمین پر لیموں خان حجیجہ (بلیدی) ودیگر کی جانب سے ناجائز قبضہ کے خلاف لاکھٹی برادری کے حق میں فیصلہ دیا اور معزز عدالت نے حکم دیا کہ قبضہ ختم کروا کے زمین مالکان کے حوالے کی جائے ۔ اس فیصلے کی کاپی ڈی آئی جی نصیر آباد ڈی پی او اوستہ محمد ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی کو بھی دے دی گئی اس معاملے سے ان کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن آج لیموں خان اسکے فرزند اور دیگر شر پسندوں نے پولیس کی موجودگی میں زمین پہ چار دیواری کے کام کو روک کر وہاں پر موجود عرفان سیال مقیم لاکھٹی اور مزدوروں کو زود کوب کر کے کام بند کرایا اور ٹینٹ اکھاڑ کر لے گئے اور مزید شر پسندی کر کے اپنے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں ۔ جو کہ اس وڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے ۔ عبدالستار لاکھٹی نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد ڈی پی او اوستہ محمد سے اپیل کی کہ ایسے ناجائز قبضہ خوروں اور شر پسند عناصروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو معزز عدالت اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں

Address

Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MashriQ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MashriQ:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Usta Muhammad

Show All