Dastak Kohat Online

  • Home
  • Dastak Kohat Online

Dastak Kohat Online کوہاٹ ڈویژن کے رہنے والے عوام کے لئے خبروں ،بے لاگ تبصروں اورتجزیاتی رپورٹس کا اہم پلیٹ فارم Dastak Kohat Online
(4)

28/11/2023

کوہاٹ: رحیم یار خان کے علاقے تھانہ بھونگ چوک سے سستی گاڑی بیچنے کا جھانسہ دیکر جنگل خیل کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں فیصل اور کاشف کو اغوا کر لیا گیا۔ مغویوں کے بھائی ثاقب کا میڈیا کو بیان

کوہاٹ : دونوں بھائیوں کو اغواء کاروں نے اکتوبر میں اغوا کیا تھا اور دونوں کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے

کوہاٹ: اغوا کاروں کی دونوں بھائیوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے گھر والوں کو بھیج دی ۔

کوہاٹ: اغوا کار مغوی بھائیوں کی رہائی کیلئے تین کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں

کوہاٹ: اغوا کاروں کی مغوی بھائیوں کے رشتہ داروں سے وٹس ایپ پر رابطے کر رہے ہیں۔

کوہاٹ: سب کچھ بیچ کر اغواء کاروں کو تین کڑوڑ روپے دے دو ،مغوی بھائیوں کا اپنے خاندان کو وٹس ایپ پر پیغام کی وویڈیوز وائرل ۔۔

کوہاٹ ۔ رحیم یار خان کے تھانہ بھونگ چوک نے اغوائیگی کی روپورٹ درج کی ہے۔ مگر ابھی کوئی مدد نہیں کی۔ بھائی ثاقب کی حکومت سے مدد کی اپیل

چئیرپرسن کوہاٹ تعلیمی بورڈ ثمینہ الطاف ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ تعینات
28/11/2023

چئیرپرسن کوہاٹ تعلیمی بورڈ ثمینہ الطاف ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخواہ تعینات

26/11/2023

کوہاٹ میں تعلیم منظم کاروباربن گیا،گزرے امتحانات میں مبینہ طورپرپر 70لاکھ تک پوزیشنوں کاسوداہوا،الگ الگ اسکولوں کو نوازاگیا،باخبرلوگ مافیاکے خلاف اٹھ جائیں۔عوام

کوہاٹ تھانہ ایم آر ایس پولیس کی کارروائی کوہاٹ، تھانہ ایم آر ایس پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 4 م...
26/11/2023

کوہاٹ تھانہ ایم آر ایس پولیس کی کارروائی

کوہاٹ، تھانہ ایم آر ایس پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف،2 رپیٹر،5 پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے گئے

کامیاب کاروائی ایس ایچ او ایم آر ایس شاہ دوران خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی

گرفتار ملزمان کو تھانہ ایم آر ایس منتقل کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ہے

26/11/2023
Zarghunah Ana's (Mother Of King Ahmad Shah Abdali) Tomb In Kandahar Province, Afghanistan, June 1989 (c).د زرغونی انا (د...
26/11/2023

Zarghunah Ana's (Mother Of King Ahmad Shah Abdali) Tomb In Kandahar Province, Afghanistan, June 1989 (c).

د زرغونی انا (داحمد شاه ابدالی مور) مقبره د کندهار په ولایت کي.

مرقد زرغونه انا (مادراحمدشاه ابدالی) در ولایت کندهار.

اس ھسپتال کا مالک نامعلوم ھے ۔اس نے اس ہسپتال کا بتا کر الیکشن بھی نہیں لڑا ہے۔یہاں کینسر کا علاج بالکل مفت ہےکینسر کئیر...
18/11/2023

اس ھسپتال کا مالک نامعلوم ھے ۔
اس نے اس ہسپتال کا بتا کر الیکشن بھی نہیں لڑا ہے۔
یہاں کینسر کا علاج بالکل مفت ہے
کینسر کئیر ھاسپٹل لاھور کے نزدیک رائیونڈ تبلیغی جماعت کے مرکز کے قریب وسیع رقبہ پر تعمیر کیا گیا ہے۔یہ ہسپتال شوکت خانم ہسپتال سے بھی زیادہ جدید مشینری سے آراستہ ہے۔ہسپتال میں دور دراز سے آئے لوگوں کے لئے قیام گاہ بھی تعمیر کی گئی ہے یہاں پر غریب لوگوں کا علاج قیام و طعام بالکل مفت ھے۔صرف صاحب حیثیت لوگوں سے علاج کے مناسب پیسے لئے جاتے ہیں۔یہاں پر ‎‎ مریض آ رھے ہیں، جنکا علاج مفت کیا جا رہا ھے۔شوکت خانم ہسپتال میں لاعلاج مریضوں کو گھر بھیج دیا جاتا ھے جہاں وہ بہت تکلیف دہ حالت میں موت کا انتظار کرتے ہیں، لیکن یہاں پر 250 بیڈ کا علیحدہ بلاک قائم کیا گیا ھے جہاں لاعلاج مریضوں کو ڈیتھ (موت) تک رکھا جاتا ہے اور انکی زندگی میں تکلیف کو ہر ممکن کم کیا جاتا ھے اور خدمت کی جاتی ہے یہ بہت بڑی سہولت ھے۔ایک اور چیز جو اسکو شوکت خانم سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے ایمرجنسی سہولت جو کہ شوکت خانم میں میسر نہیں ہے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس ہسپتال کے متعلق آگاہ کریں تاکہ کینسر زدہ مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہاں پر پاکستان کے نامور اور انتہائی تجربہ کار
ڈاکٹر صاحبان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔
منقول .

Hospital Site :
1.5 km off Pajiaan chowk Ijtama road Bypass (Rohi Nala)
Raiwind Lahore, Punjab, Pakistan.
PHONE No.
00-92-423 52 18 956-60
00-92-423 53 97 605

17/11/2023

کمشنر کوہاٹ کے سیکریٹری حیدرحسین کا تبادلہ کرکے ڈی سی ہنگو تعینات کردیاگیا

سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان انتقال کرگئے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند، تحریک انصا...
17/11/2023

سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان انتقال کرگئے سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے فرزند، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان اور طارق ایوب خان کے والد، سابق وزراء یوسف ایوب خان ،ارشد ایوب خان ،اکبر ایوب خان کے چچا گوہر ایوب خان حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے جنکی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 3:00 بجے آبائی گاؤں ریحانہ ہری پور میں ادا کیا جائے گا
انا للہ و انا الیہ راجعون

17/11/2023

کے پی میں ٹی ایم اوزکی من چاہی ٹرانسفرپوسٹنگزمیں بھاری رشوت لی گئی ہے،تبادلے منسوخ کرکے انکوائری کی جائے۔اے این پی رہنماشہاب اللہ شاہ کامطالبہ

16/11/2023

امین گل کاتختہ الٹ گیا،محمدشعیب ایک بار پھر ٹی ایم اوکوہاٹ تعینات،عوام نے
امین گل کے دورمیں ہونیوالی کرپشن منظر عام پر لانیکامطالبہ کردیا

Shan Masood has been appointed Test captain while Shaheen Shah Afridi will lead the T20I side.
15/11/2023

Shan Masood has been appointed Test captain while Shaheen Shah Afridi will lead the T20I side.

نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کیلئے مانسہرہ پیراں خیر آباد کےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے  نام پر اتفاق ۔ گورنرجسٹس ریٹائرڈ ...
12/11/2023

نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کیلئے مانسہرہ پیراں خیر آباد کےجسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کے نام پر اتفاق ۔ گورنر
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین،گریڈ 22 افسر نظر حسین،اور ڈی آئی جی آپریشنز سابقہ ڈی پی او مانسہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کے بھائی ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کا تعلق مانسہرہ ایبٹ آباد سے ہے۔
وکالت ایبٹ آباد بار سے شروع کی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے پر رہے۔
پاکستان کے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر رہے۔
گلگت بلتستان سے بطور چیف جسٹس ریٹائرڈ ہوئے
موجودہ نگران کابینہ میں بطور نگران وزیر برائے قانون اور اوقاف تھے

10/11/2023

*پاکستان کا طَبقاتی نِظامِ تعلیم*

برٹش کونسل کے مطابق اس سال او لیول کے امتحان میں ایک لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ او لیول میں آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 211000 روپے ہیں۔ اس طرح صرف ایک او لیول کے امتحان میں کیمبرج بورڈ 21 ارب روپے پاکستان سے لے جائے گا۔ جبکہ فیڈرل گورنمنٹ کا پورے سال کا ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 6 ارب روپے ہے۔

کہاں صرف ایک امتحان میں ہماری اپر اور ایلیٹ کلاس 21 ارب خرچ کر دیتی ہے جبکہ ملک کی صَف اَول قائد اعظم یونیورسٹی کا یہ سات سال کا بجٹ ہے اور اس میں اے لیول، آئی جی سی ایس ای اور جی سی ایس ای کے طلباء شامل نہیں ہیں۔

اگر سب ملا لیں تو صرف ایک امتحان کی مد میں کیمبرج یونیورسٹی تیس ارب اکٹھے کر لیتی ہے۔ اور مزید جان لیں کہ او لیول، اے لیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات سال میں دو بار ہوتے ہیں، یعنی سال کا تقریباً پچاس ارب روپیہ پاکستان سے صرف ایک برطانیہ کی یونیورسٹی نکالتی ہے۔

امریکن سکولز، پاک تُرک سکولز اور دیگر گرامر سکولز و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس الگ کمائی کرتے ہیں، اور یہ بین الاقوامی ادارے ہمارے نظام کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ہمارے گھر میں گھس کر ہمارا مال بھی لوٹ رہے ہیں اور ہمارے بچوں کو بھی ملک سے باہر کھینچ رہے ہیں۔

(مَنقُول)

Railway map of India in 1909....!
10/11/2023

Railway map of India in 1909....!

09/11/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قابل توجہ قابل غور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وائسرائے ہند مولانا ابو الکلام آزاد سے ملاقات کرنے انکے گھر آتا ہے،اور اسکے ساتھ ترجمان بھی آتا ہے ،جو انگریزی کا ترجمہ کر کے مولانا آزاد کو سناتا ہے ،اور مولانا کی گفتگو کا ترجمہ کر کے اسکو سناتا ہے ،ہوا کچھ یوں کہ ترجمان انگریزی کا ترجمہ کچھ درست نہ کر سکا جس پر مولانا آزاد نے اس سے کہا یہ اسطرح نہیں ،اسطرح ہے ۔
گفتگو کے اختتام پر وائسرائے ہند نے مولانا سے فرمایا آپکو انگریزی آتی ہے تو انگریزی میں گفتگو کیوں نہیں کی ؟
مولانا آزاد نے بڑا عجیب جواب دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرمایا آپ پانچ سو میل دور سے آکر اپنی زبان نہیں چھوڑتے ،میں اپنے ہہ گھر میں کیسے اپنی زبان چھوڑ دوں ۔
یہ اقتباس ان لوگوں کے لئیے سبق ہے جو انگریزی کے دو لفظ سیکھ کر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کا بازار دورے کے موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ...
09/11/2023

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان کا بازار دورے کے موقع پر کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس کا وزٹ
کوہاٹ کےتاجر رہنماﺅں کی شرکت
دورے کا مقصد تاجر برادری اور عوام کے مسائل سے آگاہی اور دوستانہ ماحول پروان چڑھانا تھا اس موقع پر چیمبر کے عہدیداران اور تاجر رہنماﺅں نےمختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا صنعت و تجارت کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت اور اس دورے کو عوامی روابط میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا اگر اسی طرح آسان روابط برقرار رہے تو اکثر مسائل خود بخود حل ہوں گے جبکہ DC اورDPO کوہاٹ نے تاجر برادری سے ہر قسم کے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ عوام کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور چیمبر کے سربراہ رشیدپراچہ کے برخوردار اور بھتیجے کی شادی کی مبارکباد پیش کی علاوہ ازیں شرکاء کی طرف سے حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر وطن عزیز کے لئے انکی عظیم سوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا
اجلاس میں چیمبر کے عہدیداران رشیدپراچہ۔ ارشد حیات۔ پیر کامران شاہ۔ حاجی شاہین جان۔محسن عتیق۔ عظمت بنگش ۔تاجر رہنما شیر احمد خان۔ حاجی عابد خان ۔ امیر خان. حاجی مسافر گل۔ قاری فتح محمد۔ اسرار شینواری۔ منصور پراچہ۔ سیف اللہ۔ مبین اعوان۔ طارق درانی۔ الف نور۔ میڈیا۔ فیصل افغان۔
رحمت اللہ۔ عبدالمجیدودیگر معززین شہر شریک تھے اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں کوھاٹ چیمبر آف کامرس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں
علاوہ ازیں شرکاء کی طرف سے حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا

صحافی عبداللہ خان حیدر اپنے فرزند عبدالقادر کے ہمراہ اپنے کلاس فیلو سب انسپکٹر فضل محمد کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے ...
09/11/2023

صحافی عبداللہ خان حیدر اپنے فرزند عبدالقادر کے ہمراہ اپنے کلاس فیلو سب انسپکٹر فضل محمد کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے۔امیدوار اپنی اپنی واسکٹ نکال لیںغریبوں سے سلام لینا شروع کریں اور شادیوں، جنازوں میں شرکت کو یق...
09/11/2023

الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے۔
امیدوار اپنی اپنی واسکٹ نکال لیں
غریبوں سے سلام لینا شروع کریں اور شادیوں، جنازوں میں شرکت کو یقینی بنائیں!
ہمیں بیوقوف بنانے کا شکریہ

ایف آئی اے کے پی کے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔FIA پشاور زون اور FIA کوہاٹ زون
09/11/2023

ایف آئی اے کے پی کے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔FIA پشاور زون اور FIA کوہاٹ زون

08/11/2023

سارا ہی شہر اس کے جنازے میں تھا شریک
‏تنہائیوں کے خوف سے جو شخص مر گیا

⚡️🤨⚡️

  🌟💫💥👏. سیکرٹری فارسٹ جناب سید نظر حسین شاہ کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 کو پروموٹ کردیا گیا. بہت بہت مبارک ہو
08/11/2023

🌟💫💥👏.
سیکرٹری فارسٹ جناب سید نظر حسین شاہ کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 کو پروموٹ کردیا گیا. بہت بہت مبارک ہو

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے بھی یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان.9 نومبر بروز جمعرات کو خیبرپختونخوا میں عام تعط...
08/11/2023

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے بھی یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان.
9 نومبر بروز جمعرات کو خیبرپختونخوا میں عام تعطیل ہوگی. نوٹیفکیشن جاری!

کوہاٹ کے کچھ لوگ اس فراڈ کا نشانہ بن چکے ہیں شئیر کرنا ضروری ہے
08/11/2023

کوہاٹ کے کچھ لوگ اس فراڈ کا نشانہ بن چکے ہیں
شئیر کرنا ضروری ہے

‏مجھے   اپنے  ضبط  پہ ناز  تھا  سر  بزم رات یہ کیا ہوا‏مری  آنکھ  کیسے  چھلک  گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوا‏مری  زندگی  کے ...
08/11/2023

‏مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سر بزم رات یہ کیا ہوا
‏مری آنکھ کیسے چھلک گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوا

‏مری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیں
‏ابھی روشنی ابھی تیرگی نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوا

‏مجھے جو بھی دشمن جاں ملا وہی پختہ کار جفا ملا
‏نہ کسی کی ضرب غلط پڑی نہ کسی کا تیر خطا ہوا

‏مجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیے
‏مری داستان حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہوا

‏جو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھی
‏یہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہوا

‏ہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریک بزم خلوص ہوں
‏نہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوا

‏مجھے اک گلی میں پڑا ہوا کسی بد نصیب کا خط ملا
‏کہیں خون دل سے لکھا ہوا کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا

‏مجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرح
‏کئی منزلوں کا تھکا ہوا کہیں راستوں میں لٹا ہوا

‏ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئی
‏کوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا

‏اقبال عظیم

Peshawar Gate, Kohat Cantonment, 1946 (c).
08/11/2023

Peshawar Gate, Kohat Cantonment, 1946 (c).

06/11/2023

ہمارے پیارے پاکستان کو کس کس طریقے سے تباہ کیاجارہاہے
Courtesy Video

Bungalow Of British Explorer Robert Barkley Shaw, Murree, Punjab, 1875 (c).Robert Barkley Shaw (12 July 1839 – 15 June 1...
06/11/2023

Bungalow Of British Explorer Robert Barkley Shaw, Murree, Punjab, 1875 (c).

Robert Barkley Shaw (12 July 1839 – 15 June 1879) was a British explorer and diplomat. He was an early English traveller to Kashgar in Central Asia, and he established a relation with the local leader; he was later a member of a diplomatic expedition to the area. He became a diplomat in northern India and in Mandalay.

06/11/2023

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا
کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی

کوہاٹ: گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی
کوہاٹ: دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ،پولیس ذرائع

کوہاٹ: دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے ، پولیس ذرائع

کوہاٹ: لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں

06/11/2023

حضرت ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنه سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه سے یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ثوبان! اس وقت تمہاری کیا کیفیت ہوگی جب تمہارے خلاف دنیا کی قومیں ایک دوسرے کو ایسے دعوت دیں گی جیسے کھانے کی میز پر دعوت دی جاتی ہے؟
حضرت ثوبان رضی الله تعالیٰ عنه نے عرض کیا یا رسول اللهﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کیا اس وقت ہماری تعداد کم ہونے کی بنا پر ایسا ہوگا؟
فرمایا نہیں بلکہ اس وقت تمہاری تعداد بہت زیادہ ہوگی لیکن تمہارے دلوں میں وہن " ڈال دیا جائے گا صحابہ کرام نے پوچھا یا رسول الله ﷺ وہن کیا چیز ہے؟ فرمایا دنیا سے محبت اور جہاد سے نفرت.

(مسند الإمام أحمد بن حنبل،ج،١٤،ح،٨٧١٤،ص،٣٢٣،مؤسسة الرسالة)

06/11/2023

کھیلوں میں وقت گنوا بیٹھے
شمشیر زنی نہ یاد رہی.

جو کام ہمارے ذمّے تھا
اس کام کو کرنا بھول گئے.

ہم شیر بھی تھے شاہین بھی تھے
پر "وہن" ہمیں تو لے ڈوبا.

ہر باطل سے ڈر جاتے ہیں
الله سے ڈرنا بھول گئے.

کوہاٹ : ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب (4)  سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔...
06/11/2023

کوہاٹ : ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
(4) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او فرحان خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کوہاٹ میں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب کے دوران ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان نے ایس پی انویسٹیگیشن جمیل الرحمن کے ہمراہ (4) سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان نے مزید کہاکہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔

ترقی پانے والوں میں
(1) انسپکٹر اسلام الدین
(2) انسپکٹرز فضل محمد خان
(3) انسپکٹر واجد علی
(4) انسپکٹر رضوان خان
شامل ہیں

One Of The Earliest Photographs Of Cricket In British India.19th Century Cricket at Kohat, a photograph by Major Charles...
06/11/2023

One Of The Earliest Photographs Of Cricket In British India.

19th Century Cricket at Kohat, a photograph by Major Charles Patton Keyes of the 1st Punjab Infantry, between 1862-1865 (c).

Many of the first cricket matches played in northern British India during the 19th Century were instigated by the British Army who were stationed there.

Kohat is described by Edward Emmerson in his book 'Across the Border' published in 1890, as a 'picturesque town'. He noted that Kohat boasted a church, an assembly room, a library, racket courts, a cricket ground, polo field and racecourse all within a ring fence "so that society can take its exercise, or afternoon tea, without going beyond the range of the mess; that Garrison mess whose doors are open to every one, whom duty or pleasure carries in its direction".

The British introduced cricket to India in the 18th century. Initially, Indians were only spectators to contests played between Army and Navy units, but by the late 19th century the game had acquired popular appeal. Both Hindu and Muslim native soldiers took up cricket with enthusiasum. For the British, cricket was part of their colonising mission.

The cricketing historian Cecil Headlam, travelling in India during the 1903 Delhi Durbar, reflected on its place in the imperial scheme: 'First the hunter, the missionary, and the merchant, next the soldier and the politician, and then the cricketer - that is the history of British colonisation. And of these civilizing influences the last may, perhaps, be said to do least harm. The hunter may exterminate deserving species, the missionary may cause quarrels, the soldier may hector, the politician blunder - but cricket unites, as in India, the rulers and the ruled. It also provides a moral training, an education in pluck, nerve and self-restraint valuable to the character of the ordinary native'.

Like their British counterparts, Indian Army regiments took part in competitions against both Indian and British units stationed on the sub-continent. Today, Pakistan and India are both cricket-mad nations.

© Charles Patton Keyes

پہلی خواجہ سرا پنجاب پولیس میں تعینات زعنائیہ چوہدری پنجاب پولیس میں بطور وکٹم سپورٹ آفیسر کام کریں گی زعنائیہ کا تعلق ل...
05/11/2023

پہلی خواجہ سرا پنجاب پولیس میں تعینات زعنائیہ چوہدری پنجاب پولیس میں بطور وکٹم سپورٹ آفیسر کام کریں گی زعنائیہ کا تعلق لاہور سے ہے خواجہ سرا لبرٹی چوک میں واقع پولیس خدمت مرکز میں تعینات ہیں

مسکراہٹ، تبسم، ہنسی، قہقہے سب کے سب کھو گئے ہم بڑے ہو گئے💔
03/11/2023

مسکراہٹ، تبسم، ہنسی، قہقہے
سب کے سب کھو گئے ہم بڑے ہو گئے💔

02/11/2023

صوبہ کی معاشی صورتحال میں تیزی سے بہتری کے غرض سے چیف سیکرٹری آفس کی زیر نگرانی GoBiz رابطہ ایپ وزیر اعلٰی ہاوس میں لانچ کر دی گئی کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیطرف سےصوبائی حکومت کے اس انقلابی قدم اور دیگر احسن اقدامات پر خراج تحسین
ایپ کو لوکل سطح پر چیمبر آفس کے ذریعہ استعمال کیا جا سکے گا جس کا مقصد انویسٹمنٹ۔ پروپوزلز۔ تجاویز۔آئیڈیاز۔ مسائل اور انکا فوری حل ہے ان مسائل اور تجاویز وغیرہ کو فوری طور پر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر اور صوبائی سطح پر چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی تشکیل۔ضلعی سطح پر تمام متعلقہ اداروں کی موجودگی میں ماہانہ بنیادوں پر اجلاس کا اعلان۔ جس سے مطالبات و مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے گا اورعلاقہ ترقی کی طرف گامزن ہو گا آمدنی کے ذرائع اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے

Address

Kohat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dastak Kohat Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dastak Kohat Online:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share