Kissannews.com

  • Home
  • Kissannews.com

Kissannews.com Its Pakistan's First Agriculture Informations and News Website.
(68)

KissanNews has been on a mission to help farmers be better stewards of the land, and increase their yields and profitability. its Pakistan's first news website with our national language Urdu,So that farmer easily understand the information. Its covers all the events, articles of interest and stories which are relevant to farmers and others in their area. We gather news by observing, interviewing and researching relevant topics/events and publish them in Farmers Local Language Urdu

گاجر کے کاشت کار متوجہ ہوں              — in Punjab, Pakistan.
05/09/2024

گاجر کے کاشت کار متوجہ ہوں




— in Punjab, Pakistan.

*دیسی کیکر یا ببول کا درخت**کیکر ایک درخت ہے جو پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ بھارت میں بھی موجود ...
05/09/2024

*دیسی کیکر یا ببول کا درخت*

*کیکر ایک درخت ہے جو پاکستان اور خصوصاً پنجاب میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ بھارت میں بھی موجود ہے۔*

*اسے ببول اور مغیلاں بھی کہتے ہیں۔*
*ماہرینِ نباتات کے مطابق یہ Fabaceae خاندان سے تعلق رکھنے والے درخت یا جھاڑیاں ہیں۔ یہ درخت چھال دار ہوتے ہیں اور جب یہ چھال اُتاری جاتی ہے تو اس سے رس دار کیمائی مادّہ نکلتا ہے۔ اس درخت کی ایک تاریخ ہے اور ان کی زیادہ تر انواع دوا سازی اور مختلف اشیاء کو محفوظ رکھنے میں استعمال ہوتی ہیں۔*
*ریگزار یا سنگستان یا بیابان میں پیدا ہونے والا ایک کانٹے دار درخت عام طور سے تقریباً 42 ہاتھ تک بلند ہوتا ہے۔ اس کے تنے کا قطر چار پانچ قدم ہوتا ہے۔ پتے باریک، کانٹے سخت اور لمبے، پھول زرد خوشبودار ہوتے ہیں۔ تنے کی چھال پتلی، صاف، سبزی مائل ہوتی ہے۔ اسکی چھال سے چمڑے کی دباغت کی جاتی ہے۔ اس سے پان میں کھایا جانے والا کتھا بھی بنایا جاتا ہے۔ اس کا گوند طبِ مشرق میں بطور دوا مستعمل ہے۔*
استعمال :
*1- اس درخت کی شاخیں بطورِ مسواک استعمال ہوتی ہیں اور اسکی مسواک بہت اچھی سمجھی جاتی ہے۔*
*2- اس درخت کی قیمت اس کی لکڑی کیلئے ہے، جو پائیدار اور دیمک کے خلاف مزاحم ہے۔ اس درخت کی لکڑی سے بہت اچھا فرنیچر بنایا جاتا ہے جو کہ پائدار ہونے کے ساتھ ساتھ دیمک اور گھُن سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ اِسکا گوند بہت مفید ہے، جو کھانے، کاسمیٹکس اور دواسازی میں استعمال ہونے والا مادہ ہے۔*

زمینی پیمائش معلومات
03/09/2024

زمینی پیمائش معلومات

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے
02/09/2024

فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا جرم ہے

02/09/2024
02/09/2024



پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،مون سون با...
02/09/2024

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے ،مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم ای3 ستمبر تک دوران راولپنڈی اٹک چکوال جہلم منڈی بہائوالدین گجرات گوجرانولہ خوشاب سرگودھا میانوالی اور چنیوٹ میں بارشیں متوقع ہیں ۔
لاہور قصور نارووال ساہیوال ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل آباد جھنگ اور میانوالی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔3 سے 4 ستمبر تک جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور بہاولنگر خان پور ڈیرہ غازی خان ملتان لیہ راجن پور اور رحیم یار خان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق پنجاب کے تمام دریائوں و ندی نالوں میں پانی کا بہا ئومعمول کی سطح پر ہے ۔

دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا ئو معمول پر ہے ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی صورتحال معمول پر ہے ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 79 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ،فی الوقت پنجاب کے دریایوں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں

چیچہ وطنی۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت29سٹوڈنٹس کو آفر لیٹرز جاری کر د...
02/09/2024

چیچہ وطنی۔ 31 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی انٹرن شپ پروگرام کے تحت29سٹوڈنٹس کو آفر لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے سٹوڈنٹس کو لیٹرز جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزازاسلم مارتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو عملی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جدید زرعی تکنیکوں سے واقف ہوں اور اپنے تجربات کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے ایک اہم قدم ہے جس کے ذریعے منتخب امیدواروں کو زرعی تحقیق اور عملی تجربات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے بتایا کہ ضلع بھر میں زرعی انٹرن شپ پروگرام کے لئے 132درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے24کو مسترد کردیا گیا

آج اور کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
02/09/2024

آج اور کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سندھ میں طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، مکانات اور فصلوں کو نقصان، متاثرین بے یارو مددگارسندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی با...
01/09/2024

سندھ میں طوفانی بارش کی تباہ کاریاں، مکانات اور فصلوں کو نقصان، متاثرین بے یارو مددگار
سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑگئیں، متعدد مکانات گر گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص اور تھرپارکر کے مخلتف علاقوں سےپانی اب تک نہیں نکالا جا سکا، زمینی راستے منقطع ہونے پر دادو میں لوگوں نے کشتیوں پر سفر کرنا شروع کر دیا۔

ضلع بدین میں کئی علاقے ابھی تک پانی میں گھرے ہیں، محلوں اور گھروں میں بھی پانی موجود ہے۔

ٹھٹہ اور سجاول میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں لوگ گھروں میں داخل ہونے والا پانی اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیں۔

عمرکوٹ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار میں برسات متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، ٹنڈو آدم کے 50 کے قریب دیہات میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث متاثرین پریشان ہیں

ملتان۔ یکم ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی مینجمنٹ کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے...
01/09/2024

ملتان۔ یکم ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی مینجمنٹ کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت یہاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں کپاس کی فصل بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
کپاس کی موجودہ صورت حال اور حالیہ بارشوں کے فصل پر اثرات اور اس کی مینجمنٹ کے حوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ کپاس کی بہتر مینجمنٹ کیلئے فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کل 34لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے،روئی کے پیداواری ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں
افتخار علی سہو نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ کپاس کی مینجمنٹ کے حوالے سے بہت اہم ہے،کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے جاری فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے،کپاس کی فصل کی بہتر نگہداشت بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسمی پیشن گوئی کے مطابق ستمبر کا مہینہ کپاس کی فصل کیلئے بہتر رہے گا موسمی حالات کے پیش نظر کپاس کی فصل کو کیڑوں و بیماریوں سے بچانے کیلئے بروقت ایڈوائزری جاری کی جائے،ٹیکنیکل ایڈوائزی موسمی پشین گوئی کے مطابق جاری کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوان زرعی گریجویٹس 16ستمبر سے فیلڈ میں عملی سرگرمیاں شروع کردیں گے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کو کاٹن ویلی بنانے کیلئے قابل عمل پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
انہوں نے کپاس کی صاف چنائی،ذخیرہ و ترسیل بارے کاشتکاروں کو فنی رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب رانا شبیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید،ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ ڈاکٹر عامر رسول،ڈائریکٹرجنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں،ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ سروس عبدالقیوم،چیف سائنٹسٹ ایوب ریسرچ ڈاکٹر ساجد الرحمان،فوکل پرسن کاٹن ڈاکٹر محمد انجم علی،کپاس کے ترقی پسند کاشتکار سید حسن رضا،خالد محمود کھوکھر،کاٹن ایکسپرٹ ڈاکٹر محمد اقبا ل بندیشہ سمیت محکمہ زرعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے افسران نے شرکت کی

فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے ح...
01/09/2024

فیصل آباد۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے رواں ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع خالد اقبال نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجز کے ذریعے 10سے12انچ تک گہری 4فٹ کی کھیلیاں بنائی جائیں

انہوں نے بتایاکہ کمادکی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،ایس ایچ ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77-400، سی پی 72-2086، سی پی 433-33، سی پی ایف 237 وغیرہ درمیانی تیار ہونیوالی اقسام میں ایس پی ایف 245، 234،213، ایس پی ایس جی 26 وٖغیرہ کو کاشت کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں

سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 262500 روپے ہوگئی۔24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا اور ...
01/09/2024

سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 262500 روپے ہوگئی۔24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو 262,500 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 261,500 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر برقرار رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2516 ڈالر سے 13 ڈالر کم ہو کر 2503 ڈالر ہو گئی

اسلام آباد —  پاکستان کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا جب کہ نقد آور فصل کپ...
01/09/2024

اسلام آباد — پاکستان کے جنوبی علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا جب کہ نقد آور فصل کپاس کی پیداوار میں دس سے پندرہ فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

حالیہ دنوں میں ان بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں میں جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع شامل ہیں جہاں بارشوں کے بعد نہروں اور ندی نالوں میں آنے والی طغیانی سے کھڑی فصلیں شدید متاثر ہوئیں

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ م...
31/08/2024

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپےکمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے

Address


Opening Hours

Monday 08:00 - 18:00
Tuesday 08:00 - 18:00
Wednesday 08:00 - 18:00
Thursday 08:00 - 18:00
Friday 08:00 - 18:00
Saturday 08:00 - 18:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kissannews.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kissannews.com:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Our Story

KissanNews Pakistan No.1 Agriculture Website has been on a mission to help farmers be better stewards of the land, and increase their yields and profitability. its Pakistan's first news website with our national language Urdu,So that farmer easily understand the information. Its covers all the events, articles of interest and stories which are relevant to farmers and others in their area. We gather news by observing, interviewing and researching relevant topics/events and publish them in Farmers Local Language Urdu