Concept Tv News

  • Home
  • Concept Tv News

Concept Tv News Concept TV is Pakistan's first Trilingual News Websites & Web TV. Presenting programs & news in Urdu

وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) پر پا...
06/10/2024

وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کر دی ہے، کیونکہ یہ ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ کا سبب بنی ہوئی ہے۔

پاکستان کے نوجوان پہلوان حسن علی بھولا نے روس کے شہر یاکوتسک میں جاری چلڈرن آف ایشیا گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل ...
06/07/2024

پاکستان کے نوجوان پہلوان حسن علی بھولا نے روس کے شہر یاکوتسک میں جاری چلڈرن آف ایشیا گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ کھیلوں میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی پہلوان بھولا نے پورے مقابلے میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس نے فائنل میں پہنچنے کے لیے آذربائیجان، تاجکستان اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی.

وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے کے اثرات، مہنگائی کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 29 اشیاء کی قی...
06/07/2024

وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے کے اثرات، مہنگائی کی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.28 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 23 اعشاریہ 59 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا...
06/07/2024

بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 67 پیسے سستی کردی گئی.

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔...
06/07/2024

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا، گھریلو صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقررکر دیا گیا۔ن...
05/07/2024

حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا، گھریلو صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقررکر دیا گیا۔نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو کردیے گئے ہیں۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ک...
05/07/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کے اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 80 ہزار888 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک یکم جولائی بروز پیرکو بینک ہالیڈے کی بنا پربند رہے گا۔تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے،مائیکرو فنانس بینک بھی عو...
29/06/2024

اسٹیٹ بینک یکم جولائی بروز پیرکو بینک ہالیڈے کی بنا پربند رہے گا۔تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے،مائیکرو فنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک ایکسچینج کے آغ...
28/06/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 78 ہزار 720 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے78500 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 39.64 فیصد کم رہا۔

مسلسل 4 بار قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔موقر قومی اخ...
28/06/2024

مسلسل 4 بار قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7.54روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.84 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا بڑھنا ہے۔

حکومت نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جا...
26/06/2024

حکومت نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوامی سطح پر جنگلات کی کٹائی کے حوالے پائی جانے والی تشو...
26/06/2024

خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے عوامی سطح پر جنگلات کی کٹائی کے حوالے پائی جانے والی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور شدہ پلان کے تحت مخصوص جنگلات اور پرائیویٹ ووڈ لاٹس میں کی جانے والی ہر قسم کی کٹائی پر پابندی عائد کردی ہے، اس ضمن میں محکمہ جنگلات کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات...
26/06/2024

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بروز بدھ 26 جون سے یکم جولائی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جون سے یکم جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی و...
25/06/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79 ہزار382 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 2103 پوائنٹس اضافے سے 78810 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں نے ایبٹ آباد کے سیاحی مقام گلیات کا رخ کیا۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھ...
25/06/2024

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں نے ایبٹ آباد کے سیاحی مقام گلیات کا رخ کیا۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ نتھیا گلی میں 2 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ فرانس، جاپان، جرمنی ،نیپال اور چین سے غیرملکی سیاح بھی گلیات پہنچے۔5 روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں گلیات آئیں ۔ ہرنو، نتھیاگلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور دیگر مقامات پر سہولت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

Eid Mubarak to all Muslim Ummah. May the sacrifice of   strengthen your faith in Allah and light up your world with unco...
17/06/2024

Eid Mubarak to all Muslim Ummah. May the sacrifice of strengthen your faith in Allah and light up your world with uncountable blessings.

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے...
14/06/2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون بروز پیر تا بدھ بند رہے گا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Concept Tv News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share