Awami Web

Awami Web This page is Official page of Awami Web website AwamiWeb was launched in 2010 with the aim of delivering timely news and updates.

Since its inception, the platform has been committed to providing accurate, reliable, and up-to-date information. Join Our Youtube Channel
http://www.youtube.com/user/awamiwebcom

Follow us on Instagram
https://www.instagram.com/awami_web/

Follow our Company Page on LinkedIn
https://www.linkedin.com/company/awami-web

Follow us on X
https://X.com/awamiweb

Like us on Facebook
https://Facebook.com/AwamiWeb/

02/01/2025
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم  10500 سے بڑھا کر ...
01/01/2025

چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹرروبینہ خالد نے جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کردی گئی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں،بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے،رواں سال بھی ایمانداری کے ساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ آئی جی اور دیگر اداروں کو واضح احکامات دے دیے کہ کراچی کی سڑکیں یرغمال بنا...
01/01/2025

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ آئی جی اور دیگر اداروں کو واضح احکامات دے دیے کہ کراچی کی سڑکیں یرغمال بنانے نہیں دے سکتے، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کریں گے، اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کون سی قوتیں کراچی کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں؟، ہم مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنا چاہ رہے تھے، مذاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن لیا جائے گا، اس میں ہمیں میڈیا کی جانب سے مثبت رد عمل کا ساتھ چاہیے ہوگا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دھرنے والوں کو الگ مقام کی آفر کرتا ہوں، یہ مہلت نہیں ہے، بلکہ پیشکش ہے، سڑکیں بلاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، پارا چنار کے واقعے پر ہمیں افسوس ہے، تمام متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ کراچی کی تمام اہم سڑکیں بند کردی جائیں۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ہم پر بھی تنقید ہورہی ہے کہ پورا کراچی محصور ہے اور ہم کچھ نہیں کر رہے، کراچی کی مختلف شاہراہیں بند کردی گئی ہیں، جو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرے گا، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئر وزرا نے دھرنے والوں سے مذاکرات کیے، انہیں الگ جگہ کی پیشکش کی لیکن وہ نہیں مانے، دھرنے والے کہتے ہیں کہ ہم پر امن ہیں، 8 موٹرسائیکلیں جلادی گئیں، ہمارے اہلکار شدید زخمی ہوئے، ان کے اسلحہ کو نقصان پہنچا، ایسا کرنے والوں کو پر امن نہیں کہا جاسکتا، یہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی؟۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام اور فقہ جعفریہ کے علما کی جانب سے بیک وقت احتجاج کی کالز دے دی گئیں، اس کے بعد حکومت کہاں کھڑی ہے؟، ہم نے عوام کو تکلیف سے بچانے کے لیے سڑکیں خالی کروانے کے لیے ایکشن کیا۔

انہوں نے بدترین ٹریفک جام کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ شہر کے یہ حالات ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوا، ایئرپورٹ جانے والوں کو موٹرسائیکلوں پر لفٹ دیکر ہوائی اڈے تک پہنچایا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن دادا بن گئے ہیں.  ان کے بیٹے راول شرجیل کے بیٹ...
01/01/2025

سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن دادا بن گئے ہیں. ان کے بیٹے راول شرجیل کے بیٹے کی پیدائش ٣١ دسمبر کو ہوئی. ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں، شرجیل میمن نے اس خبر کا اعلان کیا .

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ دھرنوں کی سیاست نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نئے سال...
01/01/2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ دھرنوں کی سیاست نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، نئے سال کے لیے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام نیک شگون ثابت ہوگا، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

Netizens can’t stop cheering for Daigen & Co for pulling off the ultimate Shark Tank Pakistan  heist—free marketing with...
01/01/2025

Netizens can’t stop cheering for Daigen & Co for pulling off the ultimate Shark Tank Pakistan heist—free marketing without giving up a single bite of equity! 😎

Hats off, Daigen&co, for turning the sharks into free influencers!

Is free marketing more valuable than accepting a deal for equity? What's your take on this?

حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نو...
01/01/2025

حکومت نے نئے سال پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

31/12/2024

سال 2024 میں بابر اعظم کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، وہ تینوں فارمیٹس میں ایک بھی سینچری نہ بنا سکے لیکن اس کے باوجود وہ ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان29-2024‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اس موقع کو پاکستان کے لیے عظی...
31/12/2024

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان29-2024‘ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اس موقع کو پاکستان کے لیے عظیم دن قرار دیا اور کہا کہ بھارت کو ترقی دینے کے لیے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے ماڈل کو اختیار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی پلان ’اڑان پاکستان29-2024‘ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عظیم دن ہے، بے پناہ چیلنجز کے باوجود معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، پیچھے رہنے جانے پر رونے کا فائدہ نہیں، ایماندارانہ تجزیہ قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےٹول ٹیکس...
31/12/2024

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کے مختلف موٹر ویز کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نےٹول ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے ٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔

این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 460 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔

لاہور سےعبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا۔

پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور موٹر وے پر گاڑی کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا۔

سکھر سے ملتان جانے والی ایم فائیو موٹر وے پر گاڑی کا ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کردیا گیا۔

ڈی آئی خان سےہکلہ موٹر وے ایم 14 پر ٹول ٹیکس 600 روپے ہوگیا، این ایچ اے کے مطابق نئےٹول ٹیکس کے ریٹس کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 7 ماہ میں تیسری دفعہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد 7 ماہ میں ٹول ٹیکس کی شرح دوگنا سے بڑھ گئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام:“مجھے اللہ پر پورا یقین ہے کہ 2025 اس قوم کے لیے حقیقی آزادی ک...
31/12/2024

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام:

“مجھے اللہ پر پورا یقین ہے کہ 2025 اس قوم کے لیے حقیقی آزادی کا سال ہو گا۔

رجیم چینج کے بعد ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں اور نیا سرمایہ آنے کی بجائے صنعت کار اپنی انویسٹمنٹ نکال رہے ہیں۔ معاشی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، لوگوں کو تکلیف ہو تو اسے خت...
31/12/2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، لوگوں کو تکلیف ہو تو اسے ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ملیر ایکسپریس کے فضائی معائنے کے بعد کے بی فیڈر کی لائننگ کا جائزہ لینے کے لیے ٹھٹہ میں موجودگی کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں دھرنے دینے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہیں ایک مقام پر احتجاج کی پیشکش کی ہے، انتظامی اقدامات اور مذاکرات سے کراچی میں دھرنے ختم کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے مخالف نہیں، پہلے ایک جگہ دھرنا تھا، اب 12 مقامات تک دھرنوں کا دائرہ پھیلا دیا گیا، مسئلے کو اچھے انداز میں حل کرنا چاہتے ہیں، پاراچنار میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کی ایم نائن تک تکمیل سے کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کا ایک گھنٹے کا وقت بچے گا، آج ملیر ایکسپریس وے کا فضائی جائزہ لیا ہے، اس منصوبے سے کراچی میں شاہراہ فیصل کے علاوہ دیگر اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈ...
31/12/2024

نئی تحقیق بتاتی ہے کہ جو جوڑے اکٹھے ڈائیٹ کرتے ہیں ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اور جلدی کم ہوتا ہے جو اکیلے ڈائیٹ کرتے ہیں۔

یہ تحقیق بورن ماؤتھ یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے کی ہے جس میں محققین نے کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے مشورے شادی شدہ جوڑوں کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ دونوں پارٹنر ایک جیسی خوراک کھاتے ہیں

31/12/2024

Agar Pakistan aur Bangladesh Aik Hojain? 😂🫣

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Web posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awami Web:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share