One five news tv channel

  • Home
  • One five news tv channel

One five news tv channel Please subscribe my youtube channel also
"One Five News Tv Channel"

15/11/2024

*پیٹرول مشین کا فراڈ*
*متوجو ہوں*
پیڑول ڈلواتے وقت سٹار کا بٹن دبا کر سکرین سے تیسرا نقظہ ختم کروائیں ورنہ تیل مشین آدھا ڈالے گی۔ *ویڈیو ضرور دیکھیں* پیڑول مشین کا فراڈ
صدقہ جاری سمجھ کر گروپوں میں شیئرکریں تاکہ شہری پیٹرول مشینوں کے فراڈ سے بچ سکیں۔

15/11/2024

‏حضرت محمّدﷺ وہ پاک ہستی ہیں جن کیلئے درود پاک عرش پر بھی پڑھا جاتا ہے

مُحَمَّدَﷺصَـلیَّ اللهُ ﷺ عَلَيهِ وَسَـــــلَّـمْﷺ.. 🤍 *(بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ)* 🤍

*🤍🥀اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ*

*اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ🥀🤍*
🤍🌼 **🤍🌼
♥️✨ *إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ* ♥️✨

فیصل ابادتھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے سابق انویسٹیگیشن انچارج پر مقدمہ درج۔۔۔ سب انسپکٹر اسلم صابری پر قتل کیس میں 30 لاکھ ...
14/11/2024

فیصل اباد

تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے سابق انویسٹیگیشن انچارج پر مقدمہ درج۔۔۔

سب انسپکٹر اسلم صابری پر قتل کیس میں 30 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام۔۔۔

اسلم صابری پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

مقدمہ انکوائری کے بعد اینٹی کرپشن تھانہ میں درج کیا کیا۔۔۔

اسلم صابری اس سے قبل میں کئی بار رشوت کے الزام میں معطل اور نوکری سے فارغ ہو چکے ہیں۔۔۔

مگر موصوف بااثر ہونے کی وجہ سے بچ نکلتے ہیں۔۔۔

إنا لله وإنا إليه راجعون‏• میجر حسیب شہید (134 PMA L/C, 85 W)‏• حوالدار نور محمد شہید‏دونوں بہادر سپوت بلوچستان کے زیارت...
14/11/2024

إنا لله وإنا إليه راجعون

‏• میجر حسیب شہید (134 PMA L/C, 85 W)
‏• حوالدار نور محمد شہید

‏دونوں بہادر سپوت بلوچستان کے زیارت علاقے میں منگی ڈیم کے قریب IED دھماکے میں جام شہادت نوش کر گئے

‏شہداء کی قربانیوں کو سلام، آپ کا خون ہمارے وطن کی مٹی کا قرض ہے جو کبھی فراموش نہیں ہوگا، ان شاءاللہ

*پنجاب میں سول جج کے تحریری امتحانات میں 1526 میں سے صرف 33 وکیل پاس، جبکہ 1493 وکیل فیل*
14/11/2024

*پنجاب میں سول جج کے تحریری امتحانات میں 1526 میں سے صرف 33 وکیل پاس، جبکہ 1493 وکیل فیل*

پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن
14/11/2024

پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کو وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

13/11/2024

کمشنر فیصل آباد سلوت سعید ڈویژن کو سموگ فری بنانے کے لئےفرنٹ فٹ پر۔

ڈویژن میں انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصوراحمد خان نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس ردنھاوا،سی ٹی او فرحان اسلم،سیکرٹری آرٹی اے ہمایوں سیال ودیگر افسران موجود۔

کمشنر نے محکمہ ماحولیات،ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ کے سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کئے گئے ایکشنز پر بریفنگ لی۔

یونین کونسلز کی سطح پر تشکیل کئے گئے سکواڈز کی بدولت مانیٹرنگ اور ایکشن سے واضح فرق پڑا ہے۔

چیکنگ سکواڈ ڈے اینڈ نائٹ فیلڈ میں سرگرم رہنا چاہیے۔

اینٹوں کے بھٹوں کی جیو ٹیگنگ ہونے کے بارے میں دریافت کیا۔

محکمہ ماحولیات اور اربن یونٹ کے نمبر میں فرق کو کلیئرکریں۔

شاہرات پر دھواں دینے والی وہیکلز کو تھانوں میں بند اورفٹنس کے بغیر سپرداری نہ ہونے دیں۔

وکس سنٹر سے فٹنس سرٹیفیکیٹس کے اجراء کی تفصیل آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔

کوالٹی چیک کرنے والی ڈیوائسز کو بروئے کار لاکر شاہرات پر وہیکلز کی مانیٹرنگ کریں۔

شہر میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانے کے لئے سی ٹی او کو ہدایت جاری۔

فیصل آباد کی طرز پر دیگر اضلاع بھی مرکزی شاہرات پر اضافی وغیر ضروری یو ٹرنز ختم کرائیں۔

شاہرات پرتجاوزات کا صفایا کرایا جائے۔

بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن جلانے والے یونٹس کے بوائلر کی تعمیرات مسمار کریں۔

ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں.

محکمہ زراعت کو کسانوں کو سپر سیڈر کی فراہمی کے بعد اب تک فصلوں کی باقیات کو جلانے کے واقعات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت۔

پی ایچ اے سے درختوں وپودوں کی واشنگ پر بریفنگ۔

ہسپتالوں میں سموگ کے ممکنہ متاثرہ مریضوں کے فوری علاج میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

ڈویژن بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں کسی بھی لمحہ نرمی نہیں آنی چاہیے۔

کارروائیوں کا تسلسل برقرار رکھیں۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہرات پر پانی کے چھڑکائو کے بعد سویپنگ کریں۔

کوڑا جلانے والے جیل جانے چاہیں۔

کمیونٹی کو صفائی یقینی بنانے اور کوڑا جلاکر ماحول آلودہ کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے متحرک کریں۔

سموگ قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر کی تشہیر کی جائے۔

شکایات پر فوری ایکشن لیں اور درخواست دہندہ کو آگاہ کریں۔

کمیونیکیشن پلانز بنائیں اور آئندہ اجلاس میں موصولہ شکایات وحل ہونےوالی کمپلینٹس سے آگاہ کیا جائے۔

کمشنر فیصل آباد۔

ڈپٹی کمشنرز نے انسداد سموگ اقدامات سے آگاہ کیا۔

ڈویژن کے چاروں اضلاع میں صنعتی یونٹس،شاہرات پر وہیکلز اور اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کی بریفنگ۔

13/11/2024

آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔

اردل روم میں ریجن بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کی گئی

کرپشن ، ناقص کارکردگی اورغفلت و لاپرواہی برتنے پر پولیس افسران و اہلکاران کو مختلف نوعیت کی سزائیں دی گئیں۔

شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران کرپشن، اختیارات سے تجاوز۔غفلت لاپرواہی اور ناقص کارکردگی پر افسران کو نوکری سے برخاست اور رینک میں تنزلی کرتے ہوئے

سب انسپکٹر سعد زمان کو نوکری سے برخاست،

محمد ریاض اٹھوال کو انسپکٹر سے سب انسپکٹر،

محمد مجاہد کو سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر،

محمد عمران کو سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کردیا

محکمہ میں کرپٹ ، نااہل ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسران و اہلکاران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔ڈاکٹر محمد عابد خان

تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیاجائے،آر پی او

کرپٹ،بد اخلا ق اور اچھی شہرت نہ رکھنے والے ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے،ڈاکٹر محمد عابد خان

*کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی کوئٹہ آمد ریلوے اسٹیشن دھماکہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ م...
10/11/2024

*کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی کوئٹہ آمد ریلوے اسٹیشن دھماکہ میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کی-*

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کالعدم تنظیم کی جانب سے خوفناک خودکُش دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ آج کوئٹہ اسٹاف کالج میں ادا کردی گئی, نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے بھی شرکت کی,نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی,وزیراعلی بلوچستان,گورنر بلوچستان, وزراء و اراکین صوبائی اسمبلی سمیت عسکری اور سویلین نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی۔

10/11/2024

فیصل آباد
پولیس ہارس رائیڈنگ سکول میں بچوں کے وزٹ کا معاملہ
فیصل آباد
سی پی او فیصل آباد نے معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکومتی احکامات اور سموگ کے پیش نظر ہارس رائیڈنگ سکول کی سرگرمیوں کومئوخرکر دیا ۔
فیصل آباد
ہارس رائیڈنگ سکول میں دیگر تمام سرگرمیوں کو بھی مئوخر کر دیا گیا ہے آئندہ سموگ کے حوالے سے حکومتی احکامات تک کوئی بھی سرگرمی انجام نہیں دی جائے گی ۔
فیصل آباد
ہارس رائیڈنگ سکول میں وزٹ کیلئے آنے والے بچوں کو سموگ کے پیش نظر حکومتی احکامات سے آگاہ کیا گیا ۔
فیصل آباد
بچوں کی صحت اور ان کی حفاظت فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ سی پی او کامران عادل

ترجمان
فیصل آباد پولیس

بھوک کے فوائد اور صحت پر اس کے اثرات 👌🏻سبحان اللہ! جس کے لیے ہم روزے رکھتے ہیں اور علم نے ثابت کیا کہ دین اور سنت نبوی ﷺ...
09/11/2024

بھوک کے فوائد اور صحت پر اس کے اثرات 👌🏻
سبحان اللہ! جس کے لیے ہم روزے رکھتے ہیں اور علم نے ثابت کیا کہ دین اور سنت نبوی ﷺ حق ہیں۔

جب انسان کا جسم بھوکا ہوتا ہے تو وہ اپنی صفائی کرتا ہے۔ یعنی یہ خود کو صاف کرنے کے عمل سے گزرتا ہے، جس میں سرطانی خلیات، بوڑھے خلیات اور الزائمر کی ابتدائی شکل کے خلیات کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

یہ عمل جسم کی جوانی کو برقرار رکھتا ہے اور شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خاص پروٹین پیدا کرتا ہے، جو مخصوص حالات میں ہی بنتے ہیں۔

تفصیلات: جب جسم ان پروٹینز کو پیدا کرتا ہے تو یہ مخصوص طور پر مردہ، بیمار اور سرطانی خلیات کے گرد جمع ہوتے ہیں، انہیں توڑ کر اس شکل میں بدل دیتے ہیں جس سے جسم فائدہ اٹھا سکے۔ یہ عمل کچرے کو دوبارہ استعمال کرنے جیسا ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ جسم کو "آٹوفیجی" (autophagy) کے عمل میں جانے کے لیے غیر روایتی حالات درکار ہیں، جس میں انسان کو 8 سے 16 گھنٹے تک بغیر کھائے پئے رہنا ہوتا ہے۔ اس دوران انسان کو حرکت کرنی چاہیے اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہییں، اور اس عمل کو مستقل طور پر دہرانا چاہیے تاکہ جسم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اور سرطانی خلیات کو دوبارہ نشوونما کا موقع نہ ملے۔

جب انسان روزانہ اس طرح مکمل بھوکا رہتا ہے تو سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ جسم میں عجیب پروٹینز "آٹوفیگسومز" (autophagisomes) کے طور پر متحرک ہو جاتے ہیں، جو دماغ، دل اور جسم کے دیگر ٹشوز میں پھیل جاتے ہیں اور ہر غیر معمولی خلیے کو ختم کر دیتے ہیں۔

مطالعے کی سفارشات: مطالعے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو سے تین دن بھوکا اور پیاسا رہنا مفید ہے۔

کچھ مفید ورزش کی معلومات:

ورزش کے ساتھ متوازن غذا ضروری ہے، ورنہ وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کم کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا بلکہ جسم میں چربی بڑھ سکتی ہے۔

زیادہ پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

پسینہ آنا ہمیشہ جسم سے چربی گھلنے کی علامت نہیں ہے۔

لڑکیوں کے جسم میں مردوں کی طرح ٹیسٹوسٹیرون زیادہ مقدار میں نہیں ہوتا، اس لیے ان میں مردوں جیسی بڑی عضلات نہیں بنتیں۔

ہر سیٹ کے درمیان 30 سے 60 سیکنڈ آرام کرنا بہتر ہے۔

چربی ختم کرنے کے لیے کوئی خاص سپلیمنٹ نہیں ہے، جب جسم کی چربی کم ہوتی ہے تو پٹھے خود نظر آنے لگتے ہیں۔

ورزش کے لیے 60 منٹ کا وقت بہترین ہے۔

ہر دو ماہ بعد ورزش کا شیڈول تبدیل کرنا چاہیے۔

جوڑوں کی آوازیں عام طور پر ہوا کے بلبلے ہوتے ہیں، فکر کی بات نہیں۔

چربی کے دو اقسام ہیں؛ صحت بخش اور غیر صحت بخش۔

عضلات بڑھانے کے لیے زیادہ کھائیں، جلدی سوئیں اور صبح جلدی اٹھیں۔

ہلکے وزن کے ساتھ زیادہ تکرار قوت برداشت میں اضافہ کرتی ہے، لیکن چربی گھلانے میں غذا اور کارڈیو کا عمل اہم ہے۔

پیٹ کی ورزش کو روزانہ کرنے کے بجائے ہفتے میں 3-4 دن کریں۔

چربی جلانے کا عمل سردیوں میں بھی اتنا ہی مؤثر ہوتا ہے جتنا کہ گرمیوں میں۔

سبحان اللہ وبحمده سبحان الله العظيم

09/11/2024
07/11/2024

فیصل آباد میں شدید سموگ کی خطرناک لہر چھا گئی سورج کی چمک مدم پڑ گئی ماسک کا استمعال لازمی کریں

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when One five news tv channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share