Roz Pakistan

Roz Pakistan Pakistan Latest News And Entertainment Channel ��
Kyu KY Har Khaber Hoti Hai Zaroori

18/09/2023

قاضی کے وڈے فیصلے ۔۔۔
کیس کی سماعت ptv پر live چلے گی ۔۔
انتظامات مکمل ۔۔پی ٹی وی کا عملہ پہنچ گیا ۔۔
حتمی حکم کا انتظار ۔۔

15/09/2023



نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خلاف بھی نیب کیس بحال ہو گیا!

15/09/2023

بڑی بریکنگ نیوز
*سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی*

14/09/2023

‏سائفر وزارت خارجہ سے وزیراعظم کو ملا، لیکن سائفر ہے کہاں؟، وزیراعظم، ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف، وزارت خارجہ کا سائفر ڈاکومنٹ الگ الگ ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

11/09/2023

*آٸی جی پولیس کے وارنٹ گرفتاری جاری*
*روز پاکستان نیوز:::::* ‏رہائی کے حکم کے باوجود پرویز الٰہی کی گرفتاری پر توہین عدالت کا کیس
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
عدالت کا آئی جی اسلام آباد کو 18 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم
عدالت نے سیشن جج اسلام آباد کو عملدرآمد کروانے کی ہدایت کردی
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو آج طلب کیا تھا ۔۔پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔۔۔۔۔ روز پاکستان نیوز

09/09/2023

آر ڈی اے نےاڈیالہ روڈ پر روڈن انکلیو نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی

05/09/2023

پرویز الہی کیس،

سپریٹنڈنٹ جیل اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکے کہ اٹک جیل میں عمران خان گرفتار ہیں اسلئے سیکیورٹی رسک ہے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل

تو آپ کو بھی نہیں آنا چاہیئے تھا۔جسٹس مرزا وقاص روف کا شدید برہمی کا اظہار

دو بجے تک ٹائم دے دیں سپریٹنڈنٹ اٹک جیل آ جاتے ہیں۔سرکاری وکیل

کل جو آرڈر ہوا تھا اس پر جب پیش نہیں ہوئے تو اب توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہوں ان کے پاس بہت ٹائم ہو گا پیش ہونے کا۔۔جسٹس وقاص رؤف

04/09/2023

اہم ترین
آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری
جسٹس امجد رفیق نے بڑا فیصلہ سنا دیا ۔۔۔
:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں جسٹس امجد رفیق
کوئی سمجھ رہا ہے کہ کارروائی ختم ہو گئی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
جسٹس امجد رفیق

*کمر توڑ مہنگائی سے ہوئی عوام کی تباہی*گزشتہ چند مہینے پاکستان کی عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے ایک طرف مہنگی ا...
04/09/2023

*کمر توڑ مہنگائی سے ہوئی عوام کی تباہی*

گزشتہ چند مہینے پاکستان کی عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے
ایک طرف مہنگی اشیا خوردو نوش تو دوسری جانب آمدن سے ذیادہ بلز ،عوام پریشان

گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کی سر زمین پر کیا کچھ ہوا

جانیے مکمل تفصیل ،شاہزیب اکبر کے اس تجزیے میں۔

https://youtu.be/3fMjYxG8ohE?si=BFv_P7ZWLtVSK6Oi

کمنٹ باکس میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا مت بھولیے

#وائسآفپنجاب
#سوشلمیڈیاٹیموائسآفپنجاب

What happened on the land of Pakistan in the last few months?

04/09/2023

پرویز الہی کیس،آئی جی پنجاب اور CCPOلاہور بھی لاہور ہائیکورٹ میں طلب۔"،پرویز الہی کی گاڑی روک کے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے اشارہ کیا 17 سے 18 سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے ایک منٹ میں اٹھا کر لے گئے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے گئے"۔وکیل

04/09/2023

ضمانت پر سماعت جمعرات تک ملتوی۔۔!!!

01/09/2023

لیں جی بادشاہ سلامت کا ایک اور حکم نامہ قبول کریں

ہدایات کوریج بجلی بل احتجاج

کسی بھی ہیڈ لائن میں پہلی 3 ہیڈ لائنز میں بجلی احتجاج شامل نہیں ہو گا
بجلی بلوں میں اضافے کی ہیڈ لائن نیچے چلے گی
(بلوں کو آگ لگانے ، گلے میں روٹیاں لٹکا کر احتجاج اور دوران احتجاج جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج نشر نہیں کی جائے گی )
24گھنٹے میں 12 نیوز بلیٹن ہوتے ہیں ،
بلٹن میں بجلی احتجاج کی 2 منٹ کی خبریں چلیں گی جبکہ باقی 6 بلیٹن میں 30 سیکنڈ زیادہ احتجاج کی خبر نہیں چلے گی ۔
بجلی کے بلوں پر احتجاج پر بغیر اجازت اور اپرول تجزیہ کار نہیں لیے جائیں گے

01/09/2023

‏لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی رہائی کا تحریری حکم جاری کردیا۔۔!!!

عدالت نے پرویز الہی کو نیب اور کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کرنے سے روک دیا۔۔
کوئی اتھارٹی، ایجنسی اور آفس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے۔۔
پرویز الہی کو نظر بندی کے قانون کے تحت بھی حراست میں نا لیا جائے۔۔!!!

30/08/2023

‏عمران خان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں وہ اٹک جیل میں رہیں گے 30 اگست کو عدالت میں پیش کریں
29/08/2023

عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں
وہ اٹک جیل میں رہیں گے 30 اگست کو عدالت میں پیش کریں

29/08/2023

اب سبکی نظریں اٹک جیل کی طرف کیا عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کیا جائے گاب

29/08/2023

عمران خان کے وکلاء کا کہنا کہ وہ ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی لے کر اٹک جیل جائینگے

29/08/2023

عمران خان کی سزا معطل اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

چیرمین پی ٹی آئی کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلیں منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

29/08/2023

ججز کچھ دیر میں آرہے سب بیٹھ جائیں عدالتی عملہ

29/08/2023

کمرہ عدالت میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود
فیصلہ سنانے میں تاخیر کمرہ عدالت میں ہلچل شروع

تمام لوگ بیٹھ جائیں عدالتی عملہ

28/08/2023

فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔۔!!!

25/08/2023

25 منٹ سے زائد ہوگئے لطیف کھوسہ اسلامآباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں

25/08/2023

توشہ خانہ کیس

ایک ٹرائل کورٹ نے میری غیر موجودگی میں مجھے سزا دے دی اب آپ اس کو معطل کرنے کے لئے تیار نہیں ، وکیل لطیف کھوسہ

اگر آپ نے ملتوی کرنا ہے تو میں پھر اس کا حصہ نہیں بن رہا ، وکیل لطیف کھوسہ

بالکل آج کیس ملتوی نا کیا جاہے ، وکیل لطیف کھوسہ

آپ کا جونئیر جج آپ کی خلاف ورزی کرتا ہے ، وکیل لطیف کھوسہ

ٹرائل کورٹ نے جو کیا میں اس کو ایڈمنسٹریٹوسائیڈ میں دیکھوں گا ، چیف جسٹس

اگر پیر تک ملتوی کر رہے ہیں ہم پھر نہیں گے پیر کو ، وکیل لطیف کھوسہ

ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے، چیف جسٹس

ایک شخص بیس روز سے جیل میں ہے، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ

ہم پیر تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں ، چیف جسٹس عامر فاروق

ہم پھر جا رہے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ

یہ ایک شخص کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی

لطیف کھوسہ روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے

فکس میچ عامڑ فاروق عامر فاروق کے نعرے

کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے

عمران تیرے جان نثار بے شمار بے شمار کے بھی نعرے

عدالت الیکشن کمیشن کے وکیل کو ایک گھنٹہ دے دے ، بیرسٹر گوہر کی استدعا

ججز سماعت پیر تک ملتوی کرنے کا حکم نامہ لکھوا کر چیمبر چلے گئے

24/08/2023

خواجہ حارث نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے علیحدگی اختیار کر لی آج توشہ خانہ کیس کی پیروی نہیں کر رہے

24/08/2023

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت شروع

انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل 2 بجے بلا لیا،دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی دعوت دی گئ...
23/08/2023

انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کل 2 بجے بلا لیا،دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔۔

‏صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ، کو خط صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے ...
23/08/2023

‏صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر، سکندر سلطان راجہ، کو خط

صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی

صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر کے خط کا متن

صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، خط

چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے، خط

23/08/2023

رپورٹ سید امتیاز شیرازی
میرا تعلق چونکہ بٹگرام سے ہے اس لیے آج کے واقعے کا اصل منظرنامہ آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں, الائی ضلع بٹگرام کی تحصیل ہے جس کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل ہے, یہ ایک دور افتادہ اور پہاڑی علاقہ ہے جو کہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن سہولیات زندگی خاص کر سڑکیں اور پل نہ ہونے کی بنا پر یہاں کے باشندے دو پہاڑوں کے درمیان اس طرح کے چیئر لفٹ لگا کر اس کے زریعے سفر کے ساتھ ساتھ اپنی ضروریات کی چیزیں سپلائی کرتے ہیں, اس سے دو فائدے ہوتے ہیں ایک گھنٹوں کا سفر چند منٹوں میں کٹ جاتا ہے دوسرا جب بارش کے وقت ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوجاتے ہیں تو لوگ انہی چیئر لفٹ کے زریعے آمد و رفت کرتے ہیں,

آج صبح سات بجے جب معمول کے مطابق یہ بچے اپنے استاد کے ساتھ چیئر لفٹ پر ایک پہاڑ سے دوسری پہاڑ پر موجود اپنے سکول جارہے تھے تو بدقسمتی سے چیئر لفٹ کی دو رسیاں ایک سات ٹوٹ گئیں اور چیئر لفٹ درمیان میں پھنس کر رہ گئی, نیچھے تقریباً ایک ہزار فٹ کی گہرائی تھی, بھلا ہو مقامی افراد اور صحافیوں کا جنہوں نے ان پھنسے ہوئے افراد کی بچاؤ کے لیے ایک ساتھ بھرپور آواز اٹھائی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی، اس سے پہلے بھی ایسے واقعات یہاں رونما ہوچکے ہیں جس میں ہمیشہ مقامی لوگ ہی اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے لوگوں کو بچا لیتے ہیں لیکن اس بار سوشل میڈیا اور مقامی صحافیوں نے ہیلی کاپٹر کے لیے بھرپور مہم چلائی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس طرح ان پھنسے ہوئے افراد کی جانیں نہ صرف فوری بلکہ باآسانی بچائی جاسکیں گی, میڈیا اور سوشل میڈیا پر زبردست کمپئین اور مقامی سیاسی افراد کی کوششوں سے خدا خدا کرکے آخرکار چار گھنٹے بعد تین ریسکیو ہیلی کاپٹرز موقع پر پہنچ گئے, پہلی مرتبہ کوشش کرنے پر ریکسیو ٹیم کو کچھ خاص کامیابی نہ مل سکی اور وہ پھنسے ہوئے لوگوں کو یہ کہہ کر چھوڑ گئے کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں وہ بالاکوٹ سے دوسری ٹیم لیکر آئیں گے جو کہ اس کام میں ماہر ہیں, کئی گھنٹے گزرنے کے بعد جب دوسری ٹیم بزریعہ ہیلی کاپٹر پہنچی تو ان کی مہارت بھی دھری کے دھری رہ گئی بڑی کوششوں کے بعد وہ بمشکل ایک ہی بندے کو ریکسیو کرنے میں کامیاب ہوئے تھے کہ اتنے میں شام ہوگئی اور اندھیرا چھا گیا, یہ کہہ کر فضائی آپریشن روک دی گئی کہ اب مزید بزریعہ ہیلی کاپٹر ان لوگوں کو ریکسیو نہیں کیا جاسکتا اور یوں دن بھر چکریں کاٹنے والے ہیلی کاپٹرز سات افراد کو موت کی منہ میں چھوڑ کر اپنی ریکسیو ٹیموں سمیت واپس چلے گئے,

مقامی افراد جن میں سے اس کام کے ایکسپرٹ موجود تھے واقع رونما ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے ساز و سامان سمیت موقع پر پہنچ چکے تھے اور بار بار انتطامیہ سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ باآسانی ان افراد کو ریسکیو کرسکتے ہیں لہذا ان کو اجازت دی جائے لیکن انتظامیہ اور پھنسے ہوئے افراد کے اہل خانہ کے نزدیک ایسا کرنا زیادہ رسکی تھا جس سے نقصان کا خدشہ تھا اس لیے انہوں نے ان افراد کو اجازت نہیں دی,

جب ہیلی کاپٹرز واپس چلے گئے تو پھنسے ہوئے افراد کے اہل خانہ اور انتظامیہ کے پاس کوئی دوسرا آپشن باقی نہیں تھا لہذا انہوں نے مقامی افراد کو اجازت دی کہ وہ مزید پھنسے ہوئے لوگوں کو ریکسیو کریں اور پھر انہوں نے اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ریکسیو آپریشن شروع کیا وہ رسی کے ذریعے چیئر لفٹ تک پہنچے اور وہاں سے ایک ایک کرے باقی افراد کو مخص تین گھنٹوں میں ریکسیو کرنے میں کامیابی حاصل کی, (الحمدللہ)

اب اگر کوئی ٹی وی پر بیٹھ کر آپ کو یہ بھاشن دیں کہ ہم نے انتھک محنت اور کوششوں سے ان افراد کی جانیں بچائی ہیں تو ان پر ایک عدد لعنت بھیج کر آگے بڑھیں, اور ہاں اگر خدانخواستہ آئندہ کسی جگہ ایسا حادثہ پیش آئے تو ہیلی کاپٹرز کا انتظار کیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوشش کیا کریں تاکہ آپ کو سارا دن اپنے پیاروں کو موت کے منہ میں بیٹھا دیکھ کر اذیت نہ اٹھانی پڑے, یہ ملک اشرافیہ کا ہے اور یہاں کے سارے وسائل انہی لوگوں کی عیاشیوں کے لیے بروئے کار لائے جاتے ہیں, ایک عام شہری کی زندگی سنوارنے یا بچانے کا پروگرام یہاں کسی کے پاس نہیں, شکریہ

(سید امتیاز شیرازی)

23/08/2023

‏توشہ خانہ کیس میں ہم آج مداخلت نہیں کریں گے کل ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کو دیکھیں گے ہائیکورٹ کل صبح اپیلوں پر سماعت کرے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو جانے کے بعد ہم مقدمہ سنیں گے،چیف جسٹس عمر عطابندیال

‏ٹرائل کورٹ نے 3سے4 مرتبہ کیس میں وقفہ کیالیکن ملزم کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا، پھر کورٹ نے فیصلہ کردیا۔ وکیل الیکشن کمیشن

کتنے دن کے مواقع دیے گئے؟ چیف جسٹس

ٹرائل کرنے میں اتنی جلدی کیا تھی؟ جسٹس جمال خان مندوخیل
‏توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ جج نے غلطیاں کیں، ہائیکورٹ کل صبح فیصلہ کرے وگرنہ کل ایک بجے سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔
الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کرے گا تو ہم فوری رہائی کا حکم دیں گے۔ چیف جسٹس

عدالت نے سماعت کل ایک بجے تک ملتوی کر دی

22/08/2023

اسلام اباد لہتراڑ روڈ سلطانہ فاٶنڈیشن کے سامنے عین سکول کی چھٹی کے ٹاٸم دو موٹر ساٸیکل سوارو نے سزوکی کے ڈراٸیور اور کنڈیکٹر کو فاٸر مار کر شدید زخمی کر دیا جنہیں ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے
۔ان کا پہلے پیچھے کوٸی جھگڑا ہوا تھا موٹر ساٸیکل والے جو شکل اور حلیے سے ہی ڈکیت لگ رہے تھے ان دونوں کے پاس پسٹل تھے نے سلطانہ فاٶنڈیشن سکول کے سامنے سزوکی والے کو روکا اور نیچے اتار کر ڈراٸیور اور کنڈیکٹر کو گولیاں مار کر موٹر ساٸیکل 125 بلیک کلر پر بھاگ گٸے

20/08/2023

بریکنگ: آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میں نے دستخظ نہیں کیے سٹاف کو منع بھی کیا مگر انہوں نے خود سے کرکے بھیج دیا۔
صدر عارف علوئ کا تہلکہ خیز انکشاف

16/08/2023

بریکنگ نیوز، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کا آڈر معطل کردیا

شہریار آفریدی کو اسلام آباد گھر رہنے کا حکم۔

شہریار آفریدی رہا، مگر اسلام آباد کے گھر رہیں گے، اسلام آباد نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنا دیا

12/08/2023

بلوچستان سے باپ پارٹی کے رہنماء انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہوں گے !!

05/08/2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد

ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے، جج ہمایوں دلاور

ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کروائیں ۔جج ہمایوں دلاور

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد

ملزم کیخلاف جرم ثابت ہوتا ہے، جج ہمایوں دلاور

ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، عدالت

ملزم کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں، عدالت

سیشن عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، عدالت

ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جج ہمایوں دلاور

ملزم آج عدالت میں پیش نہیں ہیں، عدالت

فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو عملدرآمد کیلئے بھجوائی جائے، عدالت

ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، عدالت

ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، جج ہمایوں دلاور

ملزم آج عدالت میں پیش نہیں ہیں، عدالت

فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد کو عملدرآمد کیلئے بھجوائی جائے، عدالت

چیئرمین پی ٹی آئی کو فوراً گرفتار کرنے کا حکم

05/08/2023

*چیئرمین پی ٹی آئی تین سال قید، ایک لاکھ جرمانہ اور پانچ سال کےلئے نااہل قرار دئیے گئے. عدالت نے توشہ خانہ محفوظ فیصلہ سنادیا*

بارہ کہو بائی پاس جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے اس کا حال دیکھ لیں اور مرمت کرنے والی انٹرنیشنل کمپنی کے ورکر کے کام کا...
04/08/2023

بارہ کہو بائی پاس جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے
اس کا حال دیکھ لیں اور مرمت کرنے والی انٹرنیشنل کمپنی کے ورکر کے کام کا معیار بھی دیکھ لیں

03/08/2023

‏بریکنگ نیوز

Quick Marriage and Swift Divorce after receiving 250000 Haq Mehar……

‏ڈھوک کھبہ کی چکر باز حسینہ نادیہ گل نے راولپنڈی میں بڑا گُل کھلا دیا

‏ایبٹ آباد کے سادہ لوح لڑکے سے “Quick Marriage” کر کے “Swift Dicorce کروا کر 250000 روپے لوٹ لیے

‏گزشتہ دن راولپنڈی کچہری میں دن گیارہ بجے گُل کے نقلی بھائی نے بہن کا نکاح لڑکے سے کروایا ‏کیس کچہری چوکی ⁦‪‬⁩ میں پہنچ گیا

‏راولپنڈی کچہری میں رولا پڑ گیا

‏250000 دلہن نے حق مہر کی صورت میں کیش وصول کیا تھا

‏فراڈی دلہن گزشتہ رات 11 بجے راولپنڈی سے اپنے شوہر ساتھ ایبٹ آباد کا سفر کیا اور جب وہاں پہنچی تو شور مچا دیا مجھے گھر نہیں پسند مجھے واپس پنڈی پہنچاؤ شوہر کے سہاگ رات منانے کے اصرار پر چکر باز حسینہ نے گھر کی چھت پر چڑھ کر چیخنا چلانا شروع کر دیا اور اہل محلہ کو جمع کر لیا

‏عزت کے ڈر سے لٹ جانے والا چند گھنٹے کا شوہر دلہن کو واپس پنڈی لایا تو چکر باز حسینہ بھاگ کر کچہری آگئی اور طلاق کی فرمائش کر ڈالی

‏جی ایچ کیو حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ کافی حد تک چشم کشا ہے۔۔فیصلہ جسٹس انوار الحق ا...
01/08/2023

‏جی ایچ کیو حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ کافی حد تک چشم کشا ہے
۔۔
فیصلہ جسٹس انوار الحق اور جسٹس صفدر سلیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جاری کیا ۔۔ پڑھتے جائیں اور ان لوگوں کی بےشرمی پر شرماتے جائیں جو کہتے تھے
ہمارے پاس شواہد موجود ہیں
۔۔
1: 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں نہ کوئی زخمی ہوا نہ کوئی آرمی آفیسر مدعی بنا
2: جی ایچ کیو کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے کو قبضے میں نہیں لیا گیا
3: شناخت پریڈ میں فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے
4: جی ایچ کیو حملہ مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا
لاہورہائیکورٹ نے 9 مئی کو ایک عظیم سانحہ قرار دینے کے پورے منصوبے پر ڈیٹول والا پانی ڈال دیا ہے

01/08/2023

پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی

27/07/2023

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے،
پاکستان اسٹیٹ آئل نے قومی ائیرلائن کی متعدد پروازوں کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا، فیول نہ ہونے پر متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
‎ ‎

Address

Sohawa

Telephone

+923425305074

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Roz Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share