Badiana, Sialkot, Punjab, Pakistan

  • Home
  • Badiana, Sialkot, Punjab, Pakistan

Badiana, Sialkot, Punjab, Pakistan Let's be updated
(5)

11/02/2024
18/08/2023

السلام علیکم!
قصبہ بڈیانہ کے اس پیج کے توسط سے ہم بحیثیت ایک زمہ دار مسلمان جڑانوالہ میں مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والے اس دل سوز واقعہ کی پُرزور مزمت کرتے ہیں. کیونکہ تمام آسمانی کتابوں پر ایمان اُمتِ محمدﷺ کے ایمان کا جُز ہے، لہذا اس واقعہ میں نہ صرف ایک اہلِ کتاب کی عبادت گاہ کو نذر آتش کیا گیا اور توہین کی گئی بلکہ وہاں پر موجود تیسری آسمانی کتاب انجیل مقدس بھی نذر آتش ہوئی، یعنی ایک آسمانی کتاب جس پر ایمان مسلمان ہونے کے لیے فرض ہے اس کی بھی توہین کی گئی. ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ زمہ داران کیخلاف خصوصاً مسجد میں اعلان کرنے اور کروانے والے کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے. اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ایسے مذہبی انتشار سے اپنی پناہ میں رکھے. الٰہی آمین 🤲

30/10/2021

A short story of star ✨ Batsman Ali

Mr. Majid Sohail CEO Infinite Web Solutions
06/10/2021

Mr. Majid Sohail CEO Infinite Web Solutions

6 marla plot for sale near کہکشاں مارکی motra road badiana.Owner  # 03316364537
10/08/2021

6 marla plot for sale near کہکشاں مارکی motra road badiana.
Owner # 03316364537

تلاش لواحقین ڈسکہ کے قریبی گاؤں ورسالکے کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے بول نہیں سکتا حالت خراب ہے اس کے لواحقین تلاش کرنے میں م...
23/07/2021

تلاش لواحقین
ڈسکہ کے قریبی گاؤں ورسالکے کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا ہے بول نہیں سکتا حالت خراب ہے اس کے لواحقین تلاش کرنے میں مدد کریں شئیر کریں
یہ بھائی ڈسکہ سول ہسپتال میں زیرعلاج ہے

جب  سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں اور اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں ، "یہ توکھیل ہے! اور جب ڈینمارک می...
13/07/2021

جب سپین میں چھری اور نیزوں سے ہزاروں بیل ہلاک ہوجاتے ہیں
اور اذیت دیتے ہوئے کہتے ہیں ،
"یہ توکھیل ہے!
اور جب ڈینمارک میں ہر سال سیکڑوں افراد ہزاروں ڈالفن کو قتل کردیتے ہیں.
(یہاں تک کہ سمندر کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے)
وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک "تہوار
( مھرجان) ہے!
اور جب یہودیوں کا ایک گروہ ہزاروں مرغیوں کو پتھروں پہ ماردیتے ہیں
وہ اپنے عقیدے کے مطابق اسی طرح انکے گناہ معاف ہوجاتے ہیں.
وہ کہتے ہیں "عقیدہ اور مذہب!
اور جب عیسائی بھارتی پرندوں کو ذبح کرتے ہیں
نئے سال کے دن اور اسکو وہ اپنا مقبول کھانا کہتے ہیں.
لیکن جب مسلمان خدا کے لئے کسی جانور کو قربان کرکے اتنا احتیاط برتے ہیں
کہ چھری تیز ہو جانور کو چارہ و پانی ڈال کر پھر کوئی اور جانور سامنے نہ ہو اور انکا گوشت مساکین میں تقسیم ہو تو سرخوں اور کفار کی پلی ہوئی اولاد سوشل میڈیا پہ نمودار ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قربانی سے بہتر ہے یہ رقم مساکین کو دی جائے۔
اسکی وجہ یہ ہے کہ اسلام دین حق ہے اور حق سے شیطانوں کو تکلیف ہوتی ہے.

04/07/2021
بسم الله الرحمن الرحیمالسلام علیکم*💫 💫💫حضور نبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟* 💫💫💫 *ایک پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ کا...
04/07/2021

بسم الله الرحمن الرحیم
السلام علیکم
*💫 💫💫حضور نبی کریم ﷺ نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟* 💫💫💫

*ایک پروفیسر صاحب لکھتے ہیں کہ کافی عرصہ کی بات ھے کہ جب میں لیاقت میڈیکل کالج جام شورو میں سروس کررھا تھا تو وہاں لڑکوں نے سیرت النبی ﷺ کانفرس منعقد کرائی اور تمام اساتذہ کرام کو مدعو کیا۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو (جو ہڈی جوڑ کے ماہر تھے) کے ھمراہ اس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس نشست میں اسلامیات کے ایک لیکچرار نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی پرائیویٹ زندگی پر مفصّل بیان کیا اور آپ کی ایک ایک شادی کی تفصیل بتائی کہ یہ شادی کیوں کی اور اس سے امت کو کیا فائدہ ھؤا؟*

*یہ بیان اتنا مؤثر تھا کہ حاضرین مجلس نے اس کو بہت سراھا۔ کانفرس کے اختتام پر ہم دونوں جب جامشورو سے حیدر آباد ھذریعہ کار آ رھے تھے تو ڈاکٹر عنایت اللہ جوکھیو نے عجیب بات کی... انہوں نے کہا کہ ۔۔۔۔۔۔ آج رات میں دوبارہ مسلمان ھؤا ھوں۔*

*میں نے تفصیل پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ آٹھ سال قبل جب وہ FRCS کے لیے انگلستان گئے تو کراچی سے انگلستان کا سفر کافی لمبا تھا۔ ھوائی جہاز میں ایک ائیر ہوسٹس میرے ساتھ آ کر بیٹھ گئی۔ ایک دوسرے کے حالات سے آگاھی کے بعد اس عورت نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارا مذھب کیا ھے؟*
*میں نے بتایا اسلام۔ ھمارے نبی ﷺ کا نام پوچھا۔ میں نے حضرت محمد ﷺ بتایا۔ پھر اس لڑکی نے سوال کیا کہ کیا تم کو معلوم ھے کہ تمہارے نبی ﷺ نے گیارہ شادیاں کی تھیں؟*
*میں نے لاعلمی ظاھر کی تو اس لڑکی نے کہا یہ بات حق اور سچ ھے۔ اس کے بعد اس لڑکی نے حضور ﷺ کے بارے میں (معاذاللہ) نفسانی خواھشات کے غلبے کے علاوہ دو تین دیگر الزامات لگائے، جن کے سننے کے بعد میرے دل میں (نعوذ بااللہ) حضور ﷺ کے بارے میں نفرت پیدا ھو گئی اور جب میں لندن کے ھوائی اڈے پر اترا تو میں مسلمان نہیں تھا۔*

*آٹھ سال انگلستان میں قیام کے دوران میں کسی مسلمان کو نہیں ملتا تھا۔ حتیٰ کہ عید کی نماز تک میں نے ترک کر دی۔ اتوار کو میں گرجوں میں جاتا اور وہاں کے مسلمان مجھے عیسائی کہتے تھے۔*

*جب میں آٹھ سال بعد واپس پاکستان آیا تو ہڈی جوڑ کا ماہر بن کر لیاقت میڈیکل کالج میں کام شروع کیا۔ یہاں بھی میری وھی عادت رھی۔ آج رات اس لیکچرار کا بیان سن کر میرا دل صاف ھو گیا اور میں نے پھر سے کلمہ پڑھا ھے۔*

*غور کیجئے ایک عورت کے چند کلمات نے مسلمان کو کتنا گمراہ کیا اور اگر آج ڈاکٹر عنایت اللہ کا یہ بیان نہ سنتا تو پتہ نہیں میرا کیا بنتا؟*

*اس کی وجہ ھم مسلمانوں کی کم علمی ھے۔ ھم حضور ﷺ کی زندگی کے متعلق نہ پڑھتے ہیں اور نہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔*

*کئی میٹنگز میں جب کوئی ایسی بات کرتا ھے تو مسلمان کوئی جواب نہیں دیتے، ٹال دیتے ہیں۔ جس سے اعتراض کرنے والوں کےحوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔ اس لئے بہت اھم ھے کہ ھم اس موضوع کا مطالعہ کریں اور موقع پر حقیقت لوگوں کو بتائیں۔*

*میں ایک دفعہ بہاولپور سے ملتان بذریعہ بس سفر کر رہا تھا کہ ایک آدمی لوگوں کو حضور ﷺ کی شادیوں کے بارے میں گمراہ کر رھا تھا۔ میں نے اس سے بات شروع کی تو وہ چپ ھو گیا اور باقی لوگ بھی ادھر ادھر ھو گئے۔*

*لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی خاطر جانیں قربان کی ہیں۔ کیا ھما رے پاس اتنا وقت نہیں کہ ھم اس موضوع کے چیدہ چیدہ نکات کو یاد کر لیں اور موقع پر لوگوں کو بتائیں۔ اس بات کا احساس مجھے ایک دوست ڈاکٹر نے دلایا جو انگلستان میں ھوتے ہیں اور یہاں ایک جماعت کے ساتھ آئے تھے۔ انگلستان میں ڈاکٹر صاحب کے کافی دوست دوسرے مذاھب سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ان کو اس موضوع پر صحیح معلومات فراھم کرتے رھتے ہیں۔*
*انہوں نے چیدہ چیدہ نکات بتائے، جو میں پیش خدمت کر رھا ھوں۔ اتوار کے دن ڈاکٹر صاحب اپنے دوستو ں کے ذریعے ”گرجا گھر“ چلے جاتے ہیں۔ وھاں اپنا تعارف اور نبی کریم ﷺ کا تعارف کراتے ہیں۔ عیسائی لوگ خاص کر مستورات آپ کی شادیوں پر اعتراض کرتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب جو جوابات دیتے، وہ مندرجہ ذیل ہیں:*

*1) میرے پیارے نبی ﷺ نے عالم شباب میں (25 سال کی عمر میں) ایک سن رسیدہ بیوہ خاتون حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی عمر 40 سال تھی اور جب تک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا زندہ رہیں آپ ﷺ نے دوسری شادی نہیں کی۔ 50 سال کی عمر تک آپ نے ایک بیوی پر قناعت کی۔ (اگر کسی شخص میں نفسانی خواھشات کا غلبہ ھو تو وہ عالم ِ شباب کے 25 سال ایک بیوہ خاتون کے ساتھ گزارنے پر اکتفا نہیں کرتا۔) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد مختلف وجوھات کی بناء پر آپ ﷺ نے نکاح کئے۔ پھر اسی مجمع سے ڈاکٹر صاحب نے سوال پوچھا کہ یہاں بہت سے نوجوان بیٹھے ہیں ...... آپ میں سے کون جوان ھے جو 40 سال کی بیوہ سے شادی کرے گا....؟*
*سب خاموش رھے۔ ڈاکٹر صاحب نے ان کو بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے یہ کیا ھے۔ پھر ڈاکٹر صاحب نے سب کو بتایا کہ جو گیارہ شادیاں آپ ﷺ نے کی ہیں سوائے ایک کے، باقی سب بیوگان تھیں۔ یہ سن کر سب حیران ھوئے۔*
*پھر مجمع کو بتایا کہ جنگِ اُحد میں ستر صحابہ رضوان اللہ عنہم شہید ھوئے۔ نصف سے زیادہ گھرانے بے آسرا ھو گئے۔ بیوگان اور یتیموں کا کوئی سہارا نہ رھا۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ رضوان اللہ عنہم کو بیوگان سے شادی کرنے کو کہا۔ لوگوں کو ترغیب دینے کے لئیے آپ ﷺ نے ۔۔۔*

2) *حضرت سودہ رضی اللہ عنہا*

*3) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور*

*4) حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے مختلف اوقات میں نکاح کئے۔*
*5) عربوں میں کثرت ازدواج کا رواج تھا۔ دوسرے شادی کے ذریعے قبائل کو قریب لانا اور اسلام کے فروغ کا مقصد آپ ﷺ کے پیش نظر تھا۔*

*ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ عربوں میں دستور تھا کہ جو شخص ان کا داماد بن جاتا، اس کے خلاف جنگ کرنا اپنی عزت کے خلاف سمجھتے*
*ابوسفیان رضی اللہ عنہ اسلام لانے سے پہلے حضور ﷺ کے شدید ترین مخالف تھے۔ مگر جب ان کی بیٹی امِّ حبیبہ رضی اللہ عنہا سے حضور ﷺ کا نکاح ھؤا تو یہ دشمنی کم ھو گئی۔ ھؤا یہ کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا شروع میں مسلمان ھو کر اپنے مسلمان شوھر کے ساتھ حبشہ ھجرت کر گئیں۔ وھاں ان کا خاوند نصرانی ھو گیا۔ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے اس سے علیحدگی اختیار کی اور بہت مشکلات سے گھر پہنچیں۔ حضور ﷺ نے ان کی دل جوئی فرمائی اور شاہِ حبشہ کے ذریعے ان سے نکاح فرمایا.*

*6) حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کا والد قبیلہ مصطلق کا سردار تھا۔ یہ قبیلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان رھتا تھا۔ حضور ﷺ نے اس قبیلہ سے جہاد کیا، ان کا سردار مارا گیا۔ حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا قید ھو کر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے حصّہ میں آئیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم نے مشورہ کر کے سردار کی بیٹی کا نکاح حضور ﷺ سے کر دیا اور اس نکاح کی برکت سے اس قبیلہ کے سو گھرانے آزاد ھوئے اور سب مسلمان ھو گئے۔*

*7) خیبر کی لڑائی میں یہودی سردار کی بیٹی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا قید ھو کر ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے حصہ میں آئیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم نے مشورے سے ا ن کا نکاح حضور اکرم ﷺ سے کروا دیا۔*

*8) اسی طر ح میمونہ رضی الله عنہا سے نکاح کی وجہ سے نجد کے علاقہ میں اسلام پھیلا۔ ان شادیوں کا مقصد یہ بھی تھا کہ لوگ حضور ﷺ کے قریب آسکیں۔ اخلاقِ نبی ﷺ کا مشاھدہ کر سکیں تاکہ انہیں راہِ ھدایت نصیب ھو۔*

*9) حضرت ماریہ رضی اللہ عنہا سے نکاح بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھا۔ آپ پہلے مسیحی تھیں اور ان کا تعلق ایک شاھی خاندان سے تھا۔ ان کو بازنطینی بادشاہ شاہ مقوقس نے بطور ھدیہ آپ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں بھیجا تھا۔*

*10) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح متبنی کی رسم توڑنے کے لیے کیا۔ حضرت زید رضی الله عنہ حضور ﷺ کے متبنّٰی (منہ بولے بیٹے) کہلائے تھے۔ ان کا نکاح حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے ھؤا۔ مناسبت نہ ھونے پر حضرت زید رضی الله عنہ نے انہیں طلاق دے دی تو حضور ﷺ نے نکاح کر لیا اور ثابت کر دیا کہ متبنّٰی ھرگز حقیقی بیٹے کے ذیل میں نہیں آتا۔*

*11) اپنا کلام جاری رکھتے ھوئے ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ علومِ اسلامیہ کا سرچشمہ قرآنِ پاک اور حضور اقدس ﷺ کی سیرت پاک ھے۔ آپ ﷺ کی سیرت پاک کا ھر ایک پہلو محفوظ کرنے کے لیے مردوں میں خاص کر اصحاب ِ صفہ رضوان الله عنہم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عورتوں میں اس کام کے لئے ایک جماعت کی ضرورت تھی۔ ایک صحابیہ سے کام کرنا مشکل تھا۔ اس کام کی تکمیل کے لئے آپ ﷺ نے کئی نکاح کیے۔ آپ نے حکما ً ازواجِ مطہرات رضوان اللہ عنہن کو ارشاد فرمایا تھا کہ ھر اس بات کو نوٹ کریں جو رات کے اندھیرے میں دیکھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جو بہت ذھین، زیرک اور فہیم تھیں،۔ حضور ﷺ نے نسوانی احکام و مسائل کے متعلق آپ کو خاص طور پر تعلیم دی۔*
*حضور اقدس ﷺ کی وفات کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا 48 سال تک زندہ رہیں اور 2210 احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین فرماتے ہیں کہ جب کسی مسئلے میں شک ھوتا ھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس کا علم ھوتا۔*
*اسی طرح حضرت امِّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایات کی تعداد 368 ھے۔ ان حالات سے ظاھر ھؤا کہ ازواجِ مطہرات رضوان اللہ عنہن کے گھر، عورتوں کی دینی درس گاھیں تھیں کیونکہ یہ تعلیم قیامت تک کے لئے تھی اور ساری دنیا کے لئے تھی اور ذرائع ابلاغ محدود تھے۔ اس لئے کتنا جانفشانی سے یہ کام کیا گیا ھو گا، اس کا اندازہ آج نہیں لگایا جاسکتا۔*

*آخر میں ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ یہ مذکورہ بالا بیان میں گرجاگھروں میں لوگوں کو سناتا ھوں اور وہ سنتے ہیں۔ باقی ھدایت دینا تو اللہ تعالیٰ کے ھاتھ میں ھے۔*

*اگر پڑھے لکھے مسلمان ان نکات کو یاد کرلیں اور کوئی بدبخت حضور ﷺ کی ذات پر حملہ کرے تو ھم سب اس کا دفاع کریں۔*
*🌹جزی الله عنّا سيدنا محمداً صلی اللہ علیه وسلم بما هو اهله🌹*

*کم سے کم اسے اپنے ہر گروپ واٹس ایپ، فیس بک پر شیئر کر کے اپنی ذمّہ داری نبھائیں۔*
*اللہ تعالیٰ ھم سب کو توفیق دے اور عمل کرنے والا بنائے۔ آمین ۔*

منقول

ضلع سیالکوٹ کی تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کے نام و رابطہ نمبر.
26/03/2021

ضلع سیالکوٹ کی تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کے نام و رابطہ نمبر.

28/09/2020
15/05/2020

کرونا کی وبا کے دوران کچھ لوگ بد قسمتی سے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی طور قیمتیں بڑھا نے اور نا جائز منافع خوری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کہ جاتی ہے کہ ایسی ذخیرہ اندوزی کی ا طلاع دیے گئے نمبروں پر دیں۔

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے، کہ فیس بک آپ کی ہر ایکٹیوٹی پر نظر رکھ رہا ہے۔جب آپ فیس بک استعمال نہیں کرتے تو کیا چیز استع...
03/05/2020

کیا آپ کو اس بات کا علم ہے، کہ فیس بک آپ کی ہر ایکٹیوٹی پر نظر رکھ رہا ہے۔

جب آپ فیس بک استعمال نہیں کرتے تو کیا چیز استعمال کرتے ہیں وہ سب فیس بک ایپ ریکارڈ کرتی ہے چاہے آپ آفلائن ہی کیوں نہ ہو۔ اور یہ یکم فروری کے اپڈیٹ کے بعد شروع ہوا ہے، جس کے متعلق فیس بک نے کسی کو مطلع نہیں کیا۔

فیس بک سیٹنگ میں جا کر 'Facebook Information' پر کلک کریں، اور 'Off Facebook Activity' پر کلک کریں آپ کو مکمل لسٹ مل جائے گی کہ آپ کون کون ایپ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو پہلے تو 'More Option' پر کلک کرکے 'Manage Future Activity' میں جا کر ساری ہسٹری ڈیلیٹ کر دیں جو جو فیس بک اب تک ریکارڈ کر چکا ہے، پھر اُس کو مستقل بند کرنے کے لئے اِسی آپشن میں جا کر 'Future Off-Facebook Activity' کو ڈھونڈ لیں اور اسے OFF کر دیں۔

فیس بک ہر چیز کو مانیٹر کرتی ہے جس سے انسان کی شخصیت اور دلچسپیوں کا اندازہ لگا کے ایک ڈیٹا بیس تیار کرتی ہے اور ہمارا ڈیٹا اُن کمپنیوں کو بیچا جاتا ہے جو ایسی پروڈکٹس بناتی اور بیچتی ہیں جن دلچسپیوں میں ہمارا وقت زیادہ گزرتا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badiana, Sialkot, Punjab, Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share