PBB News

PBB News قومی اور بین الاقومی خبریں
کھیل
صحت
ادب
ٹیکنالوجی
سی?
(1)

اسلام اباد(ویب ڈیسک نیوزذرائع، نیوزایجنسیاں، پی بی بی نیوز) ملک بھر میں 1087 بڑے کرنسی سمگلرز اورحوالہ ہنڈی سنٹرز کی نشا...
13/09/2023

اسلام اباد(ویب ڈیسک نیوزذرائع، نیوزایجنسیاں، پی بی بی نیوز) ملک بھر میں 1087 بڑے کرنسی سمگلرز اورحوالہ ہنڈی سنٹرز کی نشاندہی کی گئی جنہوں نے ہنڈی کے زریعے پچھلے تین سال میں 49 ارب روپے مالیت کی فارن کرنسی سمگل کی تھی

کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے بعد ڈالر سمیت عالمی کرسنی کا ذوال شروع ہوگیا تفصیلات کے مطابق منگل کو کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے28 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر299 روپے88پیسے کی سطح پربندہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز 4 روپے کی کمی کے بعد 3 سو روپے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں یورو1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 324، برطانوی پائونڈ بھی 1 روپیہ سستا ہونے کے بعد 378 پرآگیا ہے۔

اماراتی درہم کی قیمت برقرار جبکہ سعودی ریال میں 50 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 78 روپے 70 پیسے پر آگئی ہے ۔

علاوہ ازیں اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 357 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس 45ہزار508 کی سطح پربند ہوا۔

ملک میں درآمدی گندم آنے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔روسی جہازتیل کےبعدگندم لیکر پاکستان روانہ آٹا...
21/08/2023

ملک میں درآمدی گندم آنے سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی۔

روسی جہازتیل کےبعدگندم لیکر پاکستان روانہ آٹاسستا
لاہور(پی بی بی نیوز )لاہور میں گندم کی قیمت 4630 روپے، رحیم یار خان میں 4590 روپے ہے۔ بہاولنگر میں گندم ترسیل میں کمی ، قیمت میں 1300 روپے فی بوری کمی ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی تاجروں نے روس سے 3 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی ہے جو پاکستان پہنچنےپر آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

روس سے گندم لانے والے جہاز اگلے ماہ ستمبر میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔

17/08/2023
برلن،اسلام آباد، فیصل آباد(ویب ڈیسک،نیوز ذرائع، نیوزایجنسیاں،پی بی بی نیوز)فیصل آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حل...
27/06/2023

برلن،اسلام آباد، فیصل آباد(ویب ڈیسک،نیوز ذرائع، نیوزایجنسیاں،پی بی بی نیوز)فیصل آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حلقہ انتخاب کےنواحی گاؤں 64ج ب کے نوجوان ایتھلیٹکس لقمان رفیق نے جرمنی میں ورلڈ چیمپئن ریس جیت کرپاکستان کےایک اور گولڈ میڈل میں اضافہ کردیاپاکستان کے محمد لقمان نے اسپیشل ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈمیں مکمل کیا محمد لقمان نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کے میرواعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا لیا انہوں نے یہ فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان ابتک مجموعی طور پر9 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے ۔

پاورلفٹنگ میں پاکستان کے حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا حبیب اللہ نے اس کے علاوہ اسکواٹ،بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کئے۔

فیلڈہاکی کے مکس ایونٹ میں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیکر برونز میڈل جیت لیا واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کی ہے۔

سوئمنگ کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے 1 منٹ اور 03.93 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے برونز میڈل جیت لیا۔

ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیت لیا۔

باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈمینز نے پاکستان یونفائڈ مکس کو شکست دیکر برونز میڈل اپنے نام کرلیا

جبکہ محمد لقمان کااپنےنواحی گاؤں پہنچنے پراہل علاقہ کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے میاں اجمل آصف کی قیادت میں قومی نغموں اورڈھول کی تھاپ پرتپاک استقبال کیا گیا
Www.pbbnews.com

https://youtu.be/BEbSATwlnBcعیدالاضحٰی کےقریب آتےہی ہرشخص کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ سب سےخوبصورت جانورکوسنت ابراہیمی ادا کرتے...
11/06/2023

https://youtu.be/BEbSATwlnBc
عیدالاضحٰی کےقریب آتےہی ہرشخص کی کوشش ہوتی ہےکہ وہ سب سےخوبصورت جانورکوسنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئےقربان کریں وہیں ایک مافیاجوخوبصورتی کےنام پرلوگوں کوتولوٹتے ہی ہیں لیکن جانوروں کے ساتھ بھی خوبصورتی کےنام پربڑاظلم وستم کیاجاتاہے مکمل تفصیل ملاحظہ فرمائیں
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

خوبصورتی کے نام پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ ظلممنڈی سے جانور خریدنے سے پہلے یہ وڈیو لازمی دیکھیںCruelty to sacrificial animals in the name of beautyYou must...

29/05/2023

استنبول(پی بی بی نیوز)ترکیہ الیکشن میں صدررجب طیب اردوان نے میدان مارلیافتح حاصل کرنے کے بعد رجب طیب اردوان نے قوم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ ہم نے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور اپنی قوم کے حق میں مکمل کر لیا ہے۔

استنبول میں بس کے اوپر سے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے پانچ سالوں تک ملک پر حکومت کریں گے۔ انشاء اللہ ہم آپ کے اعتماد کے مستحق ہوں گے۔ قوم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کیا جس نے ایک بار پھر ہمیں اگلے پانچ سال تک ترکیہ پر حکومت کرنے کی ذمہ داری سونپی۔

انہوں نے ترک عوام کا شکریہ ادا کیا کہ اس ”جمہوریت کے تہوار“ کا ملک نے انتخاب کے دوران تجربہ کیا۔

صدر نے کہا کہ انشاء اللہ ہم آپ کے بھروسے کے قابل ہوں گے جیسا کہ ہم گزشتہ 21 سالوں سے کر رہے ہیں۔ ملک کے تمام 85 ملین شہری 14 مئی اور 28 مئی کو ہونے والے دو انتخابات کے فاتح ہیں
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

28/05/2023

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےسابق وزیراعظم عمران خان سےکیاشکوہ تھاایک یادگارانٹر ویو

26/05/2023

پاکستان پیپلزپارٹی نےپاکستانی سیاست میں‌ ایک نئی تاریخ قائم کردی پاکستان پیپلزپارٹی نےپی پی 114فیصل آباد کےصوبائی اسمبلی کےجنرل الیکشن میں اقلیتی کارکن کوٹکٹ دےکرایک نئی روایات اورتاریخ قائم کردی یادرہےکہ اس حلقہ میں حالیہ ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی کوشکست دی اس سے پہلےاسی حلقہ سےوفاقی وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی الیکشن لڑچکےہیں‌
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی ٹرانسپورٹرز کی غنڈہ گردی برقرار حکومت کےاحکامات کی دھجیاں اڑھا...
17/05/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرایوں میں کمی نہ ہوسکی ٹرانسپورٹرز کی غنڈہ گردی برقرار حکومت کےاحکامات کی دھجیاں اڑھادی:عوام پریشان

فیصل آباد(پی بی بی نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں کوئی ریلیف نہ دیا۔مسافر تاحال ..مزید پڑھیں

تہران،الریاض، اسلام آباد(ویب ڈیسک ،نیوز ذرائع، نیوزایجنسیاں، پی بی بی نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران...
07/05/2023

تہران،الریاض، اسلام آباد(ویب ڈیسک ،نیوز ذرائع، نیوزایجنسیاں، پی بی بی نیوز)ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی ۔ اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔ خطے کے مسلمان عوامی مزاحمت اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ اہم نکتہ یہ ہے ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم نے ہمیشہ تاکید کی ہے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اصل دشمن امریکا اور اسرائیل ہیں۔ ہم اس بات کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کرتے سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے۔ یا یہ بات کی جائے کہ ہم کبھی اس کے دشمن رہیں گے۔ آج خطے کے بہت سے ممالک پر ایران فوبیا سے متعلق حقائق واضح ہو چکے ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی بات صرف خطے میں دہشت پھیلانے کے لیے تھی۔ رئیسی نے نشاندہی کی کہ جس طرح شام مغربی میڈیا کی طرف سے حق اور آزادی کا مطالبہ کرنے والے تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوا۔ اسی طرح ہم ایران کے بارے میں ان کے میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک ان تنظیموں کے ساتھ تعاون اور معاملات کر رہے تھے۔ یہ ممالک داعش کی حمایت کر رہے تھے اور انہیں ہتھیار فراہم کر رہے تھے۔ لیکن اب انہیں احساس ہے کہ وہ بالکل غلط تھے۔ واضح رہے اس ہفتے کے شروع میں رئیسی نے شام کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ Www.pbbnews.com

https://www.pbbnews.com/archives/7313لاہور(پی بی بی نیوز)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وز...
06/05/2023

https://www.pbbnews.com/archives/7313
لاہور(پی بی بی نیوز)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ بھارتی نے میزبانی کے آداب کا بھی لحاظ نہیں رکھا
مزیدخبروں اوراپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

لاہور(پی بی بی نیوز)شاہ محمود قریشی بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ بھارتی نے میزبانی کے آداب ..مزید پڑھیں

*لاہور(پی بی بی نیوز)چاند کو گرہن لگ گیا، سال 2023 کا پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہو...
05/05/2023

*لاہور(پی بی بی نیوز)چاند کو گرہن لگ گیا، سال 2023 کا پہلا چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوا جو کہ 12 بج کر 32 منٹ تک جاری رہے گا*

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن پینمبرل (penumbral) ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے، عام طور پر اس کا مشاہدہ مشکل ہوتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، چاند گرہن رات 8 بج کر14 منٹ پرشروع ہوا، 10 بج کر 22 منٹ پر عروج پرہوگا جبکہ 6 مئی کو 12 بج کر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ،ایشیا کے بیشترحصوں، آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک، اٹلانٹک اورانٹارکٹکا میں بھی نظرآئےگا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹرجاویداقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ میں چاند گرہن مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر14 منٹ پر شروع ہو کر 4 گھنٹے 18 منٹ بعد رات 10 بج کر 31 منٹ پرختم ہوگا۔
مزیدخبروں اوراپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

23/04/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، عید کا دن سرحد پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارا ، اورافسروں ، جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر عید کے پہلے روز باجوڑ ، خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پرپہنچے، جہاں کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اور افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ وطن کے محافظ دشوار راستوں اور سخت موسمی حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور ہونے کے باوجود فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔ ملک کی سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدس کچھ بھی چیز نہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید پر ہمیں دفاع وطن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہیدوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

12/04/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں بیان قلمبند کرانے کے لیے مفتی سعید اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ساتھ کمرہ عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا، عمران خان سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان نے کہا کہ نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے۔

مفتی سعید کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ اس پر خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔

مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھادیا، پھر عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے۔

مفتی سعید کےمطابق عمران خان نےکہاکہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔

مفتی سعید نے کہا کہ بعد میں پتا چلانکاح اورشادی کی تقریب فراڈپرمبنی ہے، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح غیر قانونی تھا جو پیشگوئی کی وجہ سے ہوا، عمران خان نےکہا 2018 کے پہلےدن نکاح ہونے پر وزیراعظم بن جائیں گے۔

مفتی سعید کا کہنا تھا کہ قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائےتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ Www.pbbnews.com

*فیصل آباد(پی بی بی نیوز)حلقہ پی پی 96 بھوانہ سے ڈاکٹر فخر النساء کی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتض...
09/04/2023

*فیصل آباد(پی بی بی نیوز)حلقہ پی پی 96 بھوانہ سے ڈاکٹر فخر النساء کی پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی سے ملاقات*

حلقہ پی پی 96 بھوانہ سے ڈاکٹر فخر النساء نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ڈاکٹر فخر النساء نے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضی سے ڈیرہ حسن مرتضی رجوعہ سادات میں ملاقات کی

ڈاکٹر فخر النساء بھوانہ کے مشہور ڈاکٹر ارشاد کی صاحبزادی اور حامد رضا اعوان کی اہلیہ ہیں

ملاقات میں چنیوٹ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی بھی شرکت کی

ڈاکٹر فخر النساء کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے بھوانہ میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی

ڈاکٹر فخر النساء اور انکے ساتھیوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

پیپلز پارٹی تحمل رواداری اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھنے والی واحد نظریاتی جماعت ہے

باشعور اور سنجیدہ سیاسی کارکنان کا مستقبل پیپلزپارٹی میں ہی روشن ہے

دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھٹو شہید کا نواسہ اور بینظیر بھٹو شہید کا بیٹا آج نفرت کی سیاست کے دور میں بھی خدمت کی سیاست کر رہا ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک کو جلد بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی سیدحسن مرتضی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی
مزیدخبروں اوراپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

الریاض(پی بی بی نیوز)سعودی عرب میں روزے کی حالت میں عمرے کی ادائیگی کے دوران مصری خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی...
30/03/2023

الریاض(پی بی بی نیوز)سعودی عرب میں روزے کی حالت میں عمرے کی ادائیگی کے دوران مصری خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔

کسی بھی مسلمان کے لیے اس سے بڑی کیا بات ہوگی کہ وہ رمضان کے مہینے میں اللہ کے گھر میں اس دنیا سے رخصت ہو،مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون حیبا مصطفیٰ خوش نصیب ہیں جو عمرہ ادائیگی کے دوران روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حیبا مصطفیٰ لاکھوں مسلمانوں کی طرح رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ پہنچیں۔


تاہم روزے کی حالت میں عمرہ ادائیگی کے دوران خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے نزدیک ہی انتقال کر گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون کے جنازے میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔

مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

اسلام آباد (پی بی بی نیوز)موٹر سائیکل والوں اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول سو روپے لیٹر سستا ملے گا،حکومت نے ت...
21/03/2023

اسلام آباد (پی بی بی نیوز)موٹر سائیکل والوں اور 800 سی سی تک کی گاڑی والوں کو پیٹرول سو روپے لیٹر سستا ملے گا،حکومت نے تیاری کر لی، اسکیم 6 ہفتوں میں سامنے آ جائے گی

وزیر مملکت مصدق ملک نے نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو سستا پیٹرول دینے کے لیے امیروں کے لیے پیٹرول مزید 50 روپے لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ملے گا جس سے ڈاکیومنٹیشن کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا، ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول مل سکے گا۔

مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل والے ماہانہ 21 لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینی پڑے گی
مزیدخبروں اوراپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

آج سے چودہ سو سال پہلے عورتوں کے حقوق کولازم قرار دیا ۔جیسا قرآن مجید میں ارشاد باری ہے ،اﷲتعالی نے سب سے پہلے عورت کو ا...
08/03/2023

آج سے چودہ سو سال پہلے عورتوں کے حقوق کولازم قرار دیا ۔جیسا قرآن مجید میں ارشاد باری ہے ،اﷲتعالی نے سب سے پہلے عورت کو اعزاز دیا اسے برابری کے ساتھ حضرت آدم علیہ اسلام کے ساتھ جنت میں رکھاپھر ہم نے آدم علیہ السلام سے کہا تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو(سورة البقرہ آیت۴۳) جاری ہے

چند دہائیوں سے تقریباََپوری دنیامیں آئے روز کسی نہ کسی چیز کا عالمی دن منایا جاتا ہے کئی دنوںکاتو ہمارے ہاں بھی رواج پڑچکا ہے ..مزید پڑھیں

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دیپہلے...
07/03/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی

پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین افراد کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورسیکرٹری فوڈ و دیگراعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں غریب ترین لوگوں کوخصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کیا جائےگا۔

وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں روزے داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کیلئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا

اسلام آباد(پی بی بی نیوز) فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئےاداکار قوی خان اپنے صاحبزاد...
05/03/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز) فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا، اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بیٹے عدنان قوی خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قوی خان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی، انہیں کینیڈا کوبرامپٹن شہر کے میڈوویل قبرستان میں سپرِدِ خاک کیا جائے گا۔

قوی خان نے اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔

قوی خان کو 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے نامور اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں قوی خان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے، ان کی وفات پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا سہنری دور ختم ہوا، انہوں نےاپنی ورسٹائل اداکاری سےٹی وی ڈراموں کونئی جہت دی۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے اداکار قوی خان کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوی خان ہمہ گیر شخصیت اور عظیم فنکار تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ کیا جا سکے گا۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

آسٹریلیا (ویب ڈیسک ،نیوز ذرائع، پی بی بی نیوز)آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوگئی، شہری یہ منظر دیکھ کر ح...
28/02/2023

آسٹریلیا (ویب ڈیسک ،نیوز ذرائع، پی بی بی نیوز)آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش ہوگئی، شہری یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے ایک دور دراز قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں، یہ غیر معمولی نظارہ دیکھ کر رہائشی حیران رہ گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حیرت انگیز مناظر آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے۔

گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ 2010 میں بھی اس قصبے میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔

آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے جار میں ڈالا

لجامانو کے کونسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان بستی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا،مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ موسلادھار بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو مقامی لوگوں نے آسمان سے پانی کے ساتھ مچھلیاں گرتی بھی دیکھیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر آنے والے طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیوں یا دیگر چھوٹے آبی جانداروں کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور پھر آسمان سے یہ جاندار ہوا کے ذریعے گرتے ہیں۔

کچھ افراد نے ایسی غیر معمولی بارش کو 'خدا کی ایک نعمت' قرار دیا۔
مزیدخبروں اوراپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

پاکستان میں 4G چلتا نہیں اور دنیا نے 6G کے لیے کام شروع کردیا https://www.pbbnews.com/archives/7144مزیدخبروں اورتازہ تری...
21/02/2023

پاکستان میں 4G چلتا نہیں اور دنیا نے 6G کے لیے کام شروع کردیا https://www.pbbnews.com/archives/7144
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)یوں تو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں 5G متعارف نہیں ہوا لیکن جنوبی کوریا میں اب 6G نیٹ ورک ..مزید پڑھیں

سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کےمتعلق مسافروں ،ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردیمزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے...
21/02/2023

سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کےمتعلق مسافروں ،ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ

الریاض ،اسلام آباد(پی بی بی نیوز)سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ ..مزید پڑھیں

استنبول(ٹی آرٹی ورلڈ،ویب ڈیسک پی بی بی نیوز)ترکیہ کے میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ نے ایک ویڈیو شیئر کی ۔جس میں 261 گھنٹے عمارت ک...
20/02/2023

استنبول(ٹی آرٹی ورلڈ،ویب ڈیسک پی بی بی نیوز)ترکیہ کے میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ نے ایک ویڈیو شیئر کی ۔جس میں 261 گھنٹے عمارت کے ملبے تلے سے بحفاظت نکل جانے والے شخص مصفطیٰ آوچی نے اپنی خیریت کے حوالے سے اپنے بھائی کو فون کال کی اس فون کال پر دونوں بھائیوں کے درمیان جذباتی گفتگو ہوئی ۔

مصطفیٰ : قدیر ؟؟

قدیر : بھائی ؟؟ آپ کیسے ہو میرے پیارے بھائی ؟؟

مصطفیٰ : میں ٹھیک ہوں کوئی مسئلہ نہیں ، میرے خیال سے میں ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ہسپتال میں ہوں ، یہ لوگ مجھے جب صحیح ہوگا یہاں سے کہیں اور بھیج دیں گے ۔ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں ۔

قدیر : کیا آپ عبدالقدیر کے بھائی ہو ناں ؟؟ بھائی مجھے خدا کے لئے بتا دو کہ آپ کہاں ہو ؟

مصفطیٰ : گھر میں سب کیسے ہیں امی کیسی ہیں؟؟

قدیر : بھائی سب آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ سب آپکا انتظار کر رہے ہیں ۔

مصفطیٰ : اور تمہارے بچے

قدیر : سب خیریت سے ہیں ہاں سب خیریت سے ہیں

مصطفیٰ : کیا تم مجھے ان کی آوازیں سنا سکتے ہو کچھ دیر میں

قدیر : بھائی میں راستے میں ہوں بھائی!
میں بس یہاں پہنچنے والا ہوں بھائی

مصطفیٰ : اللہ کا شکر ہے ۔ اسی دوران مصفطیٰ نے ریسکیو ورکر کے ہاتھ کو بوسہ دیا اورمعجزاتی طور پر261 گھنٹے بعد ملبے سے زندہ بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

19/02/2023

پاکستان میں سعودی عرب کے تعاون سے 10 ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری لگانےکامنصوبہ
مزید خبروں اور تازہ ترین اپڈیٹس کےلیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ https://www.pbbnews.com/archives/7104

فیصل آباد (پی بی بی نیوز)ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے، اس موقع پر خصوصی محافل میں ...
18/02/2023

فیصل آباد (پی بی بی نیوز)ملک بھر میں شب معراج آج انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے، اس موقع پر خصوصی محافل میں رب العالمین سے رحمت اللعالمین ﷺ کی ملاقات کے واقعہ معراج کی فضیلت بیان کی جائے گی۔

ستائیس رجب کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطاء کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماںؐ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے اور اپنے رب سے ملاقات کیلئے چل دیئے۔

اس مقدس سفر کے دوران آپﷺ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئیں۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے، آج رات مساجد میں خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

دبئی (پی بی بی نیوز)سابق صدر  جنرل (ر)  پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیںسفارتی ذرائع نے سابق صدر  جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال...
05/02/2023

دبئی (پی بی بی نیوز)سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں

سفارتی ذرائع نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

سابق صدر کے خاندان کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم سفارتی ذرائع نے پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، ان کا انتقال 79 سال کی عمر میں ہوا۔

جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

کراچی (پی بی بی نیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور  مائع قدرتی گیس (ایل ا...
28/01/2023

کراچی (پی بی بی نیوز)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او کے پاس ضرورت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ایس او کا کہنا ہےکہ ادارے کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل اسٹاک میں موجود ہے، ایل این جی کے 9 کارگوز پلان اور وقت کے مطابق وصول کیے جارہے ہیں، 23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں اوربقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل سیز جاری کردی گئی ہیں اور 2 اضافی کارگوز بھی درآمدکیے جا رہے ہیں، پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھنےکے باوجود ہماری ٹیمیں 24 گھنٹےکام کر رہی ہیں

مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

اسلام آباد(پی بی بی نیوز )ملک بھر میں 16 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ...
23/01/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز )ملک بھر میں 16 گھنٹے کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد مختلف شہروں میں جزوی طور پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق تیل اور گیس بچانے کیلئے رات کے وقت کئی تھرمل پاور اسٹیشن کی بندش بڑے نقصان کا باعث بن گئی۔ نيشنل گرڈ حکام نے ایندھن کی بچت کیلئے اتوار کی شب بند کیے گئے کئی تھرمل پاور اسٹیشن پیر کی صبح آن کیے تو زیادہ لوڈ کی وجہ سے فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔

پير کی صبح سات بجکر 37 منٹ پر سب سے پہلے گدو پاور اسٹیشن بند ہوا۔ اُس کے 3 یونٹس جو 1700 میگاواٹ کا لوڈ اٹھارہے تھے اُن کا بوجھ اگلے اسٹيشن پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

جامشورو پاور پلانٹ جس کی صلاحيت ہی صرف 880 میگاواٹ لوڈ اٹھانے کی تھی، اچانک 1700 ميگاواٹ کا لوڈ برداشت نہ کرسکا اور ٹرپ کرگيا اور پھر بتی گل کا کھیل شروع ہوا۔

کوئٹہ 28 میگاواٹ، مظفرگڑھ 1350 میگاواٹ، فیصل آباد 144، کوٹ ادو 1600 میگاواٹ، حویلی بہادر شاہ 1277 میگاواٹ اور بلوکی 1276 میگاواٹ سمیت 60 سے زيادہ تھرمل پاور اسٹیشن بند ہوگئے۔ بريک ڈاؤن نے 5 منٹ کے اندر اندر ملک کے نوے فيصد حصے کو اندھيرے ميں ڈبو ديا۔
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج follow کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹکریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی بحال کردی...
23/01/2023

اسلام آباد(پی بی بی نیوز)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا ہےکہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بجلی بحال کردی ہے، ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، امید ہےکہ رات تک ملک بھرمیں بجلی بحال کردی جائےگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں کوئی خرابی یا حادثہ نہیں ہوا، ایک ایک کرکے ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، بجلی کا نظام معطل ہونےکی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی ہے۔

خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے بھی جزوی طور پر سسٹم بحال کردیا ہے، ہائیڈل سسٹم کو دوبارہ چلانے میں کچھ مشکلات آئی ہیں، ملک کے تمام پاور پلانٹس چلانا شروع کر رہے ہیں، ان پلانٹس کو چلانےکے لیے بھی بجلی درکار ہوتی ہے، پلانٹس چلانے کے لیے فرنس آئل پر بجلی پیدا کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کے نارتھ ساؤتھ نظام میں خرابی ہوئی ہے، صبح 7 بج کر 34 منٹ پرنارتھ ساؤتھ ترسیلی کوریڈور میں وولٹیج کا غیر معمولی اتار چڑھاؤ آیا، فریکوئنسی میں بھی اتار چڑھاؤ آیاجس سے نیشنل گرڈکی سسٹم فریکوئنسی متاثرہوئی، سسٹم فریکوئنسی متاثر ہونے سے ملک میں بجلی کا وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک میں دستیاب ہر بجلی پلانٹ چلانےکی ہدایت دے دی ہے
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ Www.pbbnews.com

21/01/2023

ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی طرف سے روزانہ صبح ایک گھنٹہ
دفتر استقبالیہ پر شہریوں کے مسائل سننےاور ان کے حل کے لئے مختص

21/01/2023
اسلام آباد: (پی بی بی نیوز)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے گندم کو صوبائی حکومتوں کا معاملہ قرار دیتے ہو...
13/01/2023

اسلام آباد: (پی بی بی نیوز)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے گندم کو صوبائی حکومتوں کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ وفاق کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک میں گندم کی قلت کا غیر ضروری شور پڑا تھا ، گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ، پہلے دن سے ہی بھانپ لیا تھا کہ گندم کے وافرذخائر ملک میں موجود ہیں ، آٹے اور گندم پر وزیراعظم کے بہت تحفظات ہیں،گندم صوبائی حکومتوں کا مسئلہ ہے اس معاملے پر وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں صرف غذائی اجناس کو یقینی بناناہوتا ہے اور یہ ہماری ذمےداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہاں گندم کی قلت ہے،کے پی کی 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ڈیمانڈ پوری کی، وفاق نےصوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے، ہمارا کام صوبوں کو گندم پہنچانا ہے، اب صوبوں سے کہا ہے کہ پورٹ سے ڈائریکٹ گندم اٹھالیں، پورٹ سے گندم اٹھانے سے انہیں کرائے کی مد میں بچت ہوگی۔

چیک پوسٹ نہ ہوں تو آٹا افغانستان اور دیگر میں اسمگل ہو جائے: وفاقی وزیر

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بتائیں کس صوبے نے گندم مانگی ہے اور ہم نے نہیں دی، شور بہت ہے کہ گندم نہیں ہے پتا نہیں کہاں چلی گئی، آزادکشمیر میں پاسکو کے ذریعے گندم پہنچائی جاتی ہے، 13لاکھ 76 ہزار میٹرک ٹن گندم مل چکی ہے، 4 لاکھ ٹن گندم پورٹ پر موجود ہے، وفاق نے کم گندم ریلیزکرنے پر شورمچایا، پنجاب 21 ہزار یومیہ گندم ریلیز کررہا تھا، 10 جنوری کو پنجاب نے 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کی، صوبوں نے کوٹہ بڑھایا تو قیمتیں کم ہوئیں، پنجاب میں 800 ، کے پی میں 600 روپے گندم فی من کم ہوئی، ملوں کو 2200 روپے فی من گندم ریلیز کی جارہی ہے، فلور ملز 2200 میں گندم لے کر مہنگی فروحت کردیتے ہیں، حکومت اگر چیک پوسٹ نہ لگائیں تو جو آٹا مل رہا ہے وہ بھی نہ ملے، چیک پوسٹ نہ ہوں تو آٹا افغانستان اور دیگر میں اسمگل ہو جائے۔

مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

*اسلام آباد(پی بی بی نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے*وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیب...
05/01/2023

*اسلام آباد(پی بی بی نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے*

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں دیر، سوات، مالاکنڈ، چترال، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ اور گرد و نواح میں جمعرات کو شام سوا سات بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب میں جھنگ، سیالکوٹ، سرگودھا اوردیگرشہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ وادی نیلم، وادی جہلم، مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اسکا مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلےمیں تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرئی 173 کلومیٹر تھی۔

پاکستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت زیادہ ہے لیکن گہرائی زیادہ ہونے سے سنگینی کم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جبکہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کی اطلاعات ہیں
مزیدخبروں اورتازہ ترین اپڈیٹس کے لیے پیج لائک کریں اور رہیں ہر خبرسے باخبر وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ
Www.pbbnews.com

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PBB News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share