DK News HD Bhakkar

  • Home
  • DK News HD Bhakkar

DK News HD Bhakkar ہر پل ہر جگہ

Zeshan Khan Marwat  میرا کریم رب ہمیشہ سلامت رکھے پیارے بھائی ذیشان خان مروت۔ ان شاءاللہ بشرطِ زندگی اس یادگار محفل کا ح...
04/05/2024

Zeshan Khan Marwat
میرا کریم رب ہمیشہ سلامت رکھے پیارے بھائی ذیشان خان مروت۔ ان شاءاللہ بشرطِ زندگی اس یادگار محفل کا حصہ بننے کی بھرپور شرکت ہوگی اللہ تعالی کامیابی سے ہمکنار کرے ۔آمین

صحافت کے عالمی دن پرتمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا ہے3 مٸی آزادی صحافت ...
03/05/2024

صحافت کے عالمی دن پر
تمام صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا ہے

3 مٸی آزادی صحافت کا عالمی دن ہے، آئیں عہد کریں کہ ہمیشہ قلمی جہاد کریں ، ایمانداری کے ساتھ پُرامن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیں ، ملک اور قوم کی تعمیرو ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز بنیں گے۔ سچ کہنے، لکھنے، چھاپنے اور دکھانے سے گریز نہیں کریں گے۔
آج عالمی یومِ صحافت کے موقع پر عامل صحافیوں اور شُہداۓ صحافت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

مطلوب احمد رانا ۔ سی ای او ڈی کے نیوز ایچ ڈی بھکر ڈسٹرکٹ رپورٹر اے این این نیوز ۔ڈسٹرکٹ رپورٹر روزنامہ عوامی درشن ملتان

13/04/2024

1 ایکڑ گندم کاٹنے کی اُجرت 3من اناج ہے جسکی مالیت تقریباً 12000ہے۔
اگر ایک خاندان کے 5افراد ہوں تو 20دنوں میں آرام کے ساتھ 12ایکڑ گندم کی کٹائی کر سکتے ہیں۔ جس کے حساب سے وہ 36من گندم بغیر کسی کے آگے ہاتھ پھیلائے اکٹھی کر سکتے ہیں۔جو ان کے سال بھر کے آٹے کے لیےکافی ہوگی۔
سرکاری آٹے کے ٹرکوں کا پیچھا کم کر دیں اور محنت کریں🙏.
"محنت میں عظمت ھے "

السلام علیکم میری طرف سے آپ کو آپ کے اہل و عیال کو عید کی ڈھیروں خوشیاں۔مبارک دعا ہے ہمیشہ سلامت رہیں ۔ شاد وآباد رہی...
10/04/2024

السلام علیکم میری طرف سے آپ کو آپ کے اہل و عیال کو عید کی ڈھیروں خوشیاں۔مبارک
دعا ہے ہمیشہ سلامت رہیں ۔ شاد وآباد رہیں۔

09/04/2024
محکمہ ایجوکیشن دریاخان کی جانی پہچانی شخصیت ماسٹر رانا لیاقت علی بھی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ھو گئے
30/03/2024

محکمہ ایجوکیشن دریاخان کی جانی پہچانی شخصیت ماسٹر رانا لیاقت علی بھی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ھو گئے

*ایک عہد تمام ہوا*چار دہائیوں تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رہ کر قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کے فرائض کی بجا...
30/03/2024

*ایک عہد تمام ہوا*
چار دہائیوں تک محکمہ تعلیم سے وابستہ رہ کر قوم کے بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کے فرائض کی بجاآوری میں مصروف عمل رہنے والے
*چوہدری عبدالرحمان صاحب* نے 1980 کی دہائی میں بطور پی ٹی سی ٹیچر محکمہ تعلیم کو جوائن کیا اور ای ایس ٹی، ایس ایس ٹی، ایس ایس ، ییڈ ماسٹر ، پرنسپل ، ڈپٹی ڈی ای او ، ڈی ای اوز سیکنڈری و ایلیمنٹری اسکول سے ہوتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی ضلع بھکر کے سربراہ تک پہنچے ، اپنی تمام سروس کے دوران اپنے قلم اور عمل سے ماتحت ملازمین میں بطور ایک شفیق اور مہربان آفیسر کے شہرت پائی ، آج 30 مارچ 2024 کو اپنی مدت ملازمت پوری کر کے بطور سی ای او ایجوکیشن ضلع بھکر محکمہ تعلیم سے الوداع ہو رہے ہیں، ان کی شرافت ، ملنساری ، ہنس مکھ طبعیت کی وجہ سے مدتوں یاد رکھا جائے گا ، ان کی آنے والی زندگی کے لئے رب العالمین سے دعا گو میرے مالک ان کے لئے ہر معاملے میں آسانیاں فرمانا ،
اول سے دہم تک کلاس فیلو 1970تا 1980
*ملک صفدرحسین عاصم* ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین عباسی شہید گروپ ضلع بھکر

21/03/2024

رحمتوں کا عشرہ اختتام پذیر اور مغفرت کا عشرہ شروع یا اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما آمین ہماری ہمارے والدین کی مغفرت فرما آمین🥹 🤲
مطلوب احمد رانا

10/03/2024

‏کل رات عشاء کے بعد محترم ابلیس صاحب پاکستان بھر کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ایک آن لائن کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے
اور رمضان المبارک میں اپنی غیر موجودگی میں تاجروں کی سابقہ خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے
اور آ رہے رمضان کیلئے خصوصی ہدایات جاری فرمائیں گے
محترم ابلیس صاحب سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی تاجر حضرات خصوصاً الحاج ٹائپ تاجر حضرات کبھی میری کمی محسوس نہیں ہونے دیتے
میں ایک ماہ قید رہتا ہوں تو میرا سارا کام یہ سنبھالتے ہیں
ذخیزہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، ملاوٹ، بے ایمانی کے جو طریقے ان تاجروں نے ایجاد کئے ہیں میں تو خود ان سے بہت متاثر ہوتا ہوں، مگر مجھے ایک بات کبھی سمجھ نہیں آتی، رمضان میں میری تعلیم و تبلیغ پر چل کر یہ تاجر اپنے مسلمان بھائیوں کا خون چوس کر کروڑوں روپے اکٹھے کرتے ہیں
پھر انہی پیسوں سے حج پہ جاتے ہیں
اور وہاں آ کر مجھے کنکریاں مارتے ہیں
یہ بڑی عظیم منافقت ہے
حالانکہ کنکریاں تو ان کو پڑنی چاہیے تھیں
بہرحال ابلیس کے فرزندان اس کی تقریر سننے کیلئے بے چین ہیں۔

افسوس ہے حالت اے مسلم قابل رشک صد افسوس ۔۔۔😞

دریاخان پیارے بھاٸی ندیم ضیاء کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبہ رکھتے ہوٸے ہوم میڈ ناشتہ پوائنٹ کے نام سے کام کا آغاز کیا ہے...
03/03/2024

دریاخان پیارے بھاٸی ندیم ضیاء کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبہ رکھتے ہوٸے ہوم میڈ ناشتہ پوائنٹ کے نام سے کام کا آغاز کیا ہے ماشاءاللہ بہت زبردست ذائقہ اور معیارکے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی بہت خاص خیال رکھا گیا اللہ تعالیٰ آپکے کاروبار کو مزید ترقی عطا فرمائے آمین

08/02/2024

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد رزلٹ کا انتظار شروع

08/02/2024

ملک میں عام انتخابات
پولنگ کا وقت ختم ہونے میں کچھ منٹ باقی
پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شام 5 بجے ختم ہو جائے گا
تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کردیئے جائیں گے
احاطہ پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

شکریہ برادرم محترم ارشد حسین کھوکھر ۔۔۔۔ورکنگ جرنلسٹ فورم کے دوستو کے اعزاز میں پیارے بھاٸی مکک ارشدحسین  کھوکھر نے دستر...
04/02/2024

شکریہ برادرم محترم ارشد حسین کھوکھر ۔۔۔۔
ورکنگ جرنلسٹ فورم کے دوستو کے اعزاز میں پیارے بھاٸی مکک ارشدحسین کھوکھر نے دسترخوان سجایا ، ربّ العزت بھاٸی کے جان ومال اہل و عیال زندگیوں میں خیروبرکت دے۔آمین۔۔۔۔
بہت محبتیں شاندار دعوت کے اہتمام پر۔شکریہ خوبصورت مہمان نوازی ۔۔اللہ تعالی ہیمشہ آپ کے جسن مال میں برکت دے آمین

ورکنگ جرنلسٹ فورم آمدہ الیکشن کے جملہ امیدواران کو حلقہ کے اور بالخصوص شہر دریاخان کے دیریمہ مسائل سے آگاہ کرنے اور ان ک...
31/01/2024

ورکنگ جرنلسٹ فورم آمدہ الیکشن کے جملہ امیدواران کو حلقہ کے اور بالخصوص شہر دریاخان کے دیریمہ مسائل سے آگاہ کرنے اور ان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا مؤثر و منظم کردار ادا کرے گی۔ سینئر صحافی اور ممبر ورکنگ جرنلسٹ فورم اکرام ناصر پراچہ کے گھر منعقدہ اجلاس میں یہ طے پایا کہ الیکشن کے انعقاد سے پہلے پہلے تمام قابل ذکر امیدواران اسمبلی سے ملاقات کرکے علاقہ کی تعمیروترقی کے حوالے سے ان کاوژن اور سنجیدہ مسائل کے حل میں ان کے کردار کو عوام کے سامنے لایا جائےگا۔اس موقع پر اکرام ناصر پراچہ کی طرف سے شرکاءِ اجلاس کی تواضع کا پرتکلف اہتمام بھی کیاگیا۔

22/12/2023

*دریاخان کی عوام کے لیے CEO ہیلتھ بھکر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن خان۔DDHO دریاخان ڈاکٹر الیاس رضا لک۔MS.THQ دریاخان ڈاکٹر شاہد محمود*

*کی خصوصی کاوش سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 24 دسمبربروز اتوار تحصيل ہیڈکوارٹر ہسپتال دریاخان میں منعقد ہو رہا ہے جس میں لاہور کے*

*1-پروفيسراکبرملک(پیڈزنیورولوجسٹ)*
*2-ڈاکٹرمحمدحاشر(نیوروفزیشن)*
*3۔ڈاکٹر مطیع الرحمٰن (نیورو سرجن)*
*4۔ڈاکٹر سیدہ سمیعہ افتخار (کنسلٸنٹ ساٸیکاٹرسٹ)*
*5۔ڈاکٹر عبدالباسط رانا (پی ایچ ڈی خصوصی تعلیم)*
*6۔ڈاکٹر محمد حسیب (جنرل فزیشن)*

*بچوں کے امراض خصوصاً مرگی۔ فالج۔ لقوہ۔ہڈیوں اور پھٹوں کی کمزوری ۔سماعت وبصارت اطفال۔ بول وچال ذہنی وجسمانی مسائل کےعلاج کےلیےتشریف لاٸیں*

*صبح 9:00بجے سے دوپہر 2:00بجے تک دریاخان سرکاری ہسپتال میں مریضوں کا مفت معاٸنہ کریں گے اور ادویات بھی دی جاٸیں گی مریضوں کے لواحقين وقت مقررہ پر تشریف لاٸیں*

*انا اللہ وانا الیہ راجعون*محمد امین چوہان ویکسی نیٹر محکمہ صحت دریاخان کے بھائی، محمد سلیم امین اور ندیم امین کے چچا، م...
22/12/2023

*انا اللہ وانا الیہ راجعون*
محمد امین چوہان ویکسی نیٹر محکمہ صحت دریاخان کے بھائی، محمد سلیم امین اور ندیم امین کے چچا، محمد شاہزیب کے والد، معروف صحافی اور سابقہ سیکرٹری یونین کونسل محکمہ بلدیات *محمد اختر عاصم* بقضائے الٰہی وفات پاگئے ہیں ۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

ہم اپنےپیارے بھائی رانا وقار اشرف کو بھکر کے مقامی اخبارعوام کی عدالت کا چیف رپورٹر بننےپر مبارک آباد پیش کرتے ہیں اور ا...
11/12/2023

ہم اپنےپیارے بھائی رانا وقار اشرف کو بھکر کے مقامی اخبارعوام کی عدالت کا چیف رپورٹر بننےپر مبارک آباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں عوامی مسائل کو بھرپور طریقہ سے اجاگر کریں گے اللہ تعالی مزید کامیابی سے ہمکنار کرے آمین

سپیشل افراد پر ترس کھانے کی بجائے ان کو معاشرے کا فعال رکن بننے میں مدد فراہم کیجئے، یہ ہم سب کی اخلاقی، معاشرتی، اور دی...
03/12/2023

سپیشل افراد پر ترس کھانے کی بجائے ان کو معاشرے کا فعال رکن بننے میں مدد فراہم کیجئے، یہ ہم سب کی اخلاقی، معاشرتی، اور دینی ذمہ داری ہے. یاد رہے انہیں احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچائیں،
کم عمر معذور بچوں کو سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخلہ دلوائیں کیونکہ تعلیم حاصل کرنا سب کا حق ہے #

30/11/2023

ہمارے بہت ہی پیارے دوست شاہ جہان گل کو انچارج نادرا دلیوالہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ تعالی مزید کامیابی دے آمین

01/11/2023

🌹سپوت دریاخان راؤ ارسلان عابد (پرکیورمنٹ آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان) کو ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔۔۔۔راؤ ارسلان عابد کی تعیناتی پر فلاحی سماجی حلقوں نے نیک شگون کا اظہار کیا ہے🌹

28/10/2023

*ایسا دن جلد آئے* کہ ہم اپنے بیگ پیک کریں گےاور جب کوئی پوچھےگا کہاں کی تیاری ہے اور
*ہم 😊مسکراتے ہوئے کہیں مدینےکا مسافر بن گیا ہوں جارہا ہوں 🥰*
InshAallah ❤

26/10/2023

مرغی کا گوشت 700 سے450 پرآ گیا
کسی بھی ھوٹل، فاسٹ فوڈ والے نےچکن پیس،تکہ شوارما برگر کا ریٹ کم نہیں کیا اور نہ کسی ہوٹل پرچکن کڑاہی کا ریٹ کم ہوا ہے
یہ بھی ایک مافیا ہے
ہماری حکومت اور ڈی سی سے گذارش ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

اپنے حقوق کی خاطر لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام کے خلاف جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کی ورکن...
13/10/2023

اپنے حقوق کی خاطر لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والے اساتذہ کرام کے خلاف جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں کی ورکنگ جرنلسٹ گروپ پر زور مذمت کرتا ہے خاص طور پر ملک صفدر حسین عاصم سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

*دریاخان(عوامی نیوز) ڈی سی بھکر کی ہدایت پر پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر الیاس رضا لک کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں  کے خلا...
29/09/2023

*دریاخان(عوامی نیوز) ڈی سی بھکر کی ہدایت پر پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر الیاس رضا لک کا مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن متعدد ڈیری ملک شاپ دوکانداروں کو جرمانے متعدد کو وارننگ جاری کی پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر الیاس رضا لک نے صحافيوں سے بات کرتے ہوٸے کہا سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کرواٸیں گے اورچارجنگ کرنے والوں پر ایف آٸی آر بھی دیں گے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو جرمانے اور گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑے گا حکومتی وژن اور ڈپٹی کمشنر صاحب بھکر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوٸے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں گے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور مہنگائی مافیا اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے عوام کی سہوليات فراہم کرنا اولین ترجيحات میں شامل ہیں ایسے تما م دوکاندار اپنا قبلہ درست کرلیں خودساختہ مہنگائی کو ختم کریں عوام کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق صیح ریٹ سامان فروخت کیا جاٸے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاٸی جاٸے گی پراٸس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر الیاس رضا لک دریاخان*

سینئر صحافی جناب محترم  ادریس عمران رانا کو ڈسٹرکٹ رپورٹر سما نیوز بننے پر مبارکباد اللہ تعالی مزید کامیابی دے  ۔آمین
13/09/2023

سینئر صحافی جناب محترم ادریس عمران رانا کو ڈسٹرکٹ رپورٹر سما نیوز بننے پر مبارکباد اللہ تعالی مزید کامیابی دے ۔آمین

09/09/2023

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان.
جناب عالی،
گزارش ھے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جاۓ .......
شکریہ
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کاٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیون؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم کیبل استعمال کرتے ھین الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماھانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھےھیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11.ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ھم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب.. مُحِبِّ وطن پاکستانی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان میں عملہ صحت صفائی ورکرز کو تاحال سات ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی تمام وعدے  ڈنگ ٹپاو پالیسی...
05/09/2023

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان میں عملہ صحت صفائی ورکرز کو تاحال سات ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی تمام وعدے ڈنگ ٹپاو پالیسی ثابت ہوئے ۔۔۔۔۔اہم اطلاع۔ ۔۔۔۔
ان میں دریاخان شہر کا ایک ایسا نوجوان بھی شامل ہے جس کا ضیف والد کینسر کا مریض ہے والدہ ایک اور موذی مرض میں مبتلا اپنے گھر کا واحد کفیل رزق حلال کے لئے پیلی وردی پہن لی چھوٹے بہن بھائیوں اور بیمار والدین کا اکلوتا سہارا ہے۔ دکانداروں نے ادھار بند کردیا اب نوبت فاقوں تک آگئی ادویات کے لئے پیسے نہیں ہیں ۔آج شام اس بیمار باپ نے روکا اس کی بے بسی اور التجا پر کلیجہ منہ کو آگیا خود دار یہ گھرانہ 15پر کال بھی نہیں کرسکتاہے۔
ہسپتال میں کے ذمہ داران نے ماسوائے ٹرخانے کہ کچھ اور کیا ہے دریاخان ہسپتال میں ہی یہ صورت حال ہے۔ہے کوئی جو اس مصیبت ذدہ گھرانے کی داد رسی کراسکے۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہیلتھ کونسل تیصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیا آپ بری الذمہ ہیں؟
برائے توجہ۔
# نگران وزیر اعلی پنجاب #سیکرٹری صحت پنجاب #کمشنر سرگودہا #ڈائرکٹر جنرل صحت #
#ڈی سی بھکر۔ # سی او ہیلتھ بھکر #انجمن تاجران #اس شہر کے تمام ذمہ داران #

Address

Bhakkar

Telephone

+923007787800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DK News HD Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DK News HD Bhakkar:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share