Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر

  • Home
  • Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر

Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر ساھڑا سوہنا کوری شہر پیچ کو لائک کریں شکریہ

22/01/2025
22/01/2025

اطلاع فوتگی
موریاں والے محمد ظریف ؛ محمد حنیف کے والد اور حاجی محمد صدیق صاحب کے بھائی اور ممبر چوہدری رفیق کے چچا زاد بھائی چوہدری عبدالرشید صاحب بقضائے الہی وفات اپا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج
مورخہ 22.1.2025
شام 6:30 پر
ڈھوک پکی موہریاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔
انا اللہ وانا علیہ راجعون

19/01/2025

اچھو کوری شہرے آلے بیو۔۔۔

17/01/2025

کوری شہر ڈھوک باغ والے ملک آصف صاحب کی بھتیجی ملک اللہ دتہ صاحب کی (نومولود) بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے نماز جنازہ شام 6 بجے کنڈ والے قبرستان میں ادا کی جائے گا۔
اللہ پاک معصوم بچی کو والدین کے لئے بخشش کا ذریعہ بنائے اور صبر عطاء فرمائے۔آمین

17/01/2025

اعلان۔
کل مورخہ 18.1.2025 بروز ہفتہ دن 11 بجے متاثرین C.D.A
پارک ویو گیٹ کے سامنے جمع ہوں گے اک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

17/01/2025

القرآن
’’اِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ التَّوَّابِینَ وَ یُحِبُّ المُتَطَهِّرِینَ‘‘
[البقرة:222]

ترجمہ: ’’یقینًا اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں توبہ کرنے والوں سے اور محبت رکھتے ہیں پاک صاف رہنے والوں سے۔

جمعہ مبارک۔

نیو مل شرقی کی ایک ہی جگہ سے لی گئی دو تصاویریں۔۔۔19952025.
16/01/2025

نیو مل شرقی کی ایک ہی جگہ سے لی گئی دو تصاویریں۔۔۔
1995
2025.

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mehtab Khan, جنید احمد, Usman Bhatti, Raja Mansoor Kayni,...
15/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Mehtab Khan, جنید احمد, Usman Bhatti, Raja Mansoor Kayni, Mehmood Mughal, Nasir Hussainfarashvi, SardarIshtıaq Soduzaı Hussaın, Wasiudin Satti, Muhammad Aadi Muhammad Aadi, Nabeel Khan N, Sardar Fareed Naveed, Mudassir Sardar, Malik Khan, Hanzla Abdul Muteen, Sajid Husain, Anjum Qureshi, Mudassar Iqbal

12/01/2025

" ناران کاغان کی سیر "

پروگرام کے مطابق بروز جمعہ صبح آٹھ بجے ہم نے یونیورسٹی اسلام آباد سے چلنا تھا۔سیر کی خوشی اتنی تھی کہ ہم سب وقت سے پہلے ہی یونیورسٹی پہنچ گئے اپنا اپنا سامان بس میں رکھا 8 بج گئے سفر کا آغاز دعا سے کیا گیا تمام طلبا و اساتذہ نے دعا کی اور ہمارا سفر شروع ہو گیا۔
سیر کی خوشی سے ہر چہرہ کھلا ہوا تھا ہم سب بہت خوش تھے بس بہت تیزی سے دوڑ رہی تھی اور بس کے اندر بہت ہلا گلہ تھا سب لڑکے ناچتے گاتے اور شور مچاتے رہے بس ٹیکسلا ہری پور حویلیاں کو کراس کرتی تقریبا 10 بجے ایبٹ آباد پہنچی وہاں ہم نےچائے پی تقریبا آدھا گھنٹے کے بعد ہم اگلی منزل کی جانب روانہ ہوئے
بس میں میوزک چل رہا تھا میرے ساتھ کئی لڑکے بھنگڑا ڈال رہے تھے
ہم ایبٹ آباد کو چھوڑ کر آگے بڑھے تو مانسہرہ کی حسین و جمیل وادیاں ہمیں خوش آمدید کہہ رہی تھیں۔
ہم سڑک کے دونوں اطراف مانسہرہ کی خوبصورتی کا نظارہ کر رہے تھے۔
بس خوبصورت گھنے اور دراز قد درختوں سے گزرتی ہوئی حسین وادیوں اور پہاڑوں کو پیچھے چھوڑتی تیزی سے دوڑتی جا رہی تھی
مانسہرہ پیچھے رہ گیا تھا مسلسل سفر اور تھکاوٹ کی وجہ سے بس کے اندر خاموشی چھائی ہوئی تھی کافی سفر طے کرنے کے بعد بس ہمیں اک دریا کے کنارے لے آئی اس دریا کا نام دریائے کنہار ہے دریا کو دیکھتے ہی ہم سب کی آنکھیں کھل گئیں تمام چہرے کھل اٹھے جوش اور ولولہ دوبالا ہو گیا بس دریا کے کنارے رکی سب لڑکے دوڑ کر پانی کے پاس جا پہنچے پانی کیوں کے بہت تیزی سے بہہ رہا تھا اور بہت ٹھنڈا بھی تھا اس لئے پانی کے اندر جانے کے ہماری ہمت نہ تھی کنارے پر ہی لطف اندوز ہوتے رہے آدھے گھنٹے کے بعد ہم وہاں سے آگے چلے اب ہماری بس دریا کے ساتھ ساتھ چلنے لگی تقریباً دو بجے ہم بالاکوٹ مین بازار میں پہنچے بس سے اترتے ہی مقامی آدمی سے مسجد کا پوچھا وہ بھی مسجد جا رہا تھا خطبہ شروع تھا کہ ہم مسجد پہنچنے نماز جامعہ ادا کر کے ہم باہر نکلے تو بالاکوٹ کی خوبصورتی کو دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں بلند وبالا پہاڑ دراز قد درخت 🌲 اور دریائے کنہار کا خوبصورت دلفریب منظر بہت خوبصورت وادی ہمیں اپنی طرف متوجہ کر رہی تھی نظر اک جگہ ٹھہر ہی نہیں پا رہی تھی میں اور میرے گروپ کے دوسرے لڑکے بھاگتے ہوئے دریائے کنہار کے پل کے اوپر جا کھڑے ہوئے پانی کی تیز رفتاری اور آواز سے ڈر بھی لگ رہا تھا اور مزہ بھی آ رہا تھا وہاں کچھ تصاویریں بنائی اور ہوٹل میں چلے گئے ہوٹل دریا کے کنارے اونچی جگہ پر واقع تھا ہم لوگ کھڑکی کے پاس بیٹھے جہاں ہم دریا کے نظارے،پانی کے شور اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔کھانا کھانے کے بعد ہم بالاکوٹ سے کاغان کی طرف روانہ ہوئے
دریائے کنہار کراس کرتے ہی مسلسل چڑھائی اور خطرناک موڑ شروع ہو گئے آگے چڑھائی کا سفر تھا بس زور لگاتی شور مچاتی موڑ کاٹتی آگے بڑھتی جا رہی تھی تھوڑی بلندی پر جا کر دیکھا تو بالاکوٹ کی پوری وادی اور دریائے کنہار کا اپنا ہی نظارہ تھا دائیں جانب بلند پہاڑ بائیں جانب نیچے بالاکوٹ اور دریائے کنہار کا منظر ۔
بس بہت تیزی سے اگلی منزل کی جانب بڑھتی جا رہی تھیں پہاڑوں میں بہتے ہوئے ندی نالے اور آبشاریں بہت دلچسپ منظر پیش کر رہیں تھیں ۔ہم پیچ و تاب راستے سے خوف زدہ اور سیر کی وجہ سے خوش بھی تھے کیوائی شوگراں کو کراس کرتے آگے بڑھے۔
اب ہم دنیا کی خوبصورت ترین وادیِ ،وادئ کاغان میں داخل ہو چکے تھے وادی کاغان آنکھوں میں جذب ہونے اور دل میں اتر جانے والی وادی ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے ہم تھوڑی دیر یہاں رکنے کے بعد آگے بڑھے بس تیری سے اگلی منزل کی طرف بڑھ رہی تھی سورج پہاڑوں کے پیچھے چھپنے لگا ہم کاغان سے آگے نکل چکے تھے آہستہ آہستہ اندھیرا چھانے لگا سڑک کے دونوں اطراف گھروں کی لائٹیں ستارے بن کے چمک رہیں تھیں واقع ہی یہ منظر ایسے لگ رہا تھا جیسے آسمان پر ستارے چمک رہیں ہوں سڑک پر سیر کے لئے آنے والوں کا رش بھی بہت تھا کافی دیر بس چلتی رہی چلتے چلتے سامنے بہت سی روشنیاں نظر آئی ڈرائیور کے پاس کی سیٹوں پر سے کسی نے آواز دی ہم ناران پہنچ گئے ناران کا نام سنتے ہی سب لڑکے خوشی سے کھل کھلا اٹھے ہم تقریباً 9 بجے ناران پہنچے رش کا یہ عالم تھا کہ چھوٹے سے بازار کے اک سرے سے دوسرے سرے تک جانے کےلئے اک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت لگ گیا بازار سے آگے اک لوہے کا پل کراس کر کے بس اک سائیڈ پر رکی سب نے اپنا اپنا سامان اٹھایا اور جس ہوٹل میں ہمارا قیام تھا وہاں پہنچے
سامان رکھا فریش ہوئے کپڑے تبدیل کئے تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد کھانا کھایا اور سب لڑکے بازار کی طرح چلے گئے رات کے 12بج رہے تھے بازار میں رش اور رونق میلا لگا ہوا تھا لوگ ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے تھے خریداری کر رہے تھے کچھ لوگ میوزک سننے ناچنے گانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے
ہم 2بجے اپنے کمرے میں آ کر سو گئے صبح 8بجے اٹھے سب لڑکے ناشتہ کر کے جھیل سیف الملوک جانے کے لئے تیار ہو گئے
ناران بازار سے جھیل سیف الملوک تک جیپ کے زریعے جانا پڑتا ہے سارا راستہ کچا پتھریلا اور خطرناک ہے انتہائی دشوار گزار مگر دلفریب راستہ ہے
تھوڑی دیر کے بعد ہم ساڑھے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں میں شمار ہونے والی جھیل سیف الملوک پہنچ گئے بہت خوبصورت بہت پیاری جھیل ہے جھیل کے تینوں اطراف بلند اور برفیلے پہاڑ ہیں سامنے والا بڑا برفیلہ پہاڑ ملکہ پربت کہلاتا ہے ہم جھیل کے دوسرے کنارے پر بھی گئے جہاں برف ہی برف تھی لوگوں کا اک ہجوم تھا ہم لوگ بھی بہت لطف اندوز ہوئے کشتی رانی کی تصاویریں لیں سیف الملوک سے آگے بڑے پہاڑ کے اوپر اک اور جھیل ہے جسے آنسو جھیل کہتے ہیں سیف الملوک سے آنسو جھیل تک پیدل یا خچر پر جانا پڑتا ہے ہم لوگ آگے نہیں گئے ادھر ہی انجوئے کرتے رہے دن کا کھانا کھایا اور شام ڈھلتے ہی واپس ناران بازار آگئے
ناران بازار پہنچتے ہی چائے پی اور اپنے اپنے کمروں میں آرام کیا پھر رات کھانا کھایا کچھ خریداری کی اور جلدی ہی آ کر سو گئے اگلے دن صبح ہم لالہ زار اور بابوسرٹاپ کے لیے روانہ ہوئے ناران سے آگے بہت پیاری وادیاں بہت خوبصورت مناظر ہیں واقع ہی یہ علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں ہم بابوسرٹاپ تک گئے وہاں تھوڑی دیر رکنے کے بعد واپس ناران کے لیے چل پڑے شام مغرب کے بعد ہم واپس ناران پہنچے دن بھر تھکاوٹ کی وجہ سے جلدی ہی سو گئے صبح 8 بجے میری آنکھ کھلی تو باقی لڑکے ناشتہ کر کے تیار تھے کیونکہ آج ہم نے واپس آنا تھا اس لیے میں نے بھی جلدی سے ناشتہ کر کے اپنا سامان پیک کیا تھوڑی ہی دیر بعد ہم بس میں سوار ہوئے اور واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہم نے ناران کو الوداع کیا اور واپسی کا سفر طے کرتے چلے آئے
رات تقریباً 9 بجے ہم اسلام آباد پہنچ گئے مگر میرا دل وہی رہ گیا میری آنکھوں میں آج بھی وہی منظر بسا ہوا ہے اب بھی یونیورسٹی کا وہ گزرا ہوا وقت وہ " ناران کاغان کی سیر" وہ دوست یاد آتے ہیں تو آنکھوں میں آنسوں آ جاتے ہیں وقت گزر گیا پر اک سبق ضرور دے گیا
خوش رہو خوش رکھو کیونکہ وقت گزر جاتا ہے انسان بچھڑ جاتے ہیں اگر کچھ بچتا ہے تو صرف یادیں۔

اعلان فوتگیڈھوک کنڈ والے مرحوم راجہ ظفر کے بھائی اور بلاغ والے راجہ اورنگزیب کے والد راجہ صابر صاحب انتقال فرما گئے ہیں ...
11/01/2025

اعلان فوتگی
ڈھوک کنڈ والے مرحوم راجہ ظفر کے بھائی اور بلاغ والے راجہ اورنگزیب کے والد راجہ صابر صاحب انتقال فرما گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ
11.1.2025
بروز ہفتہ شام
30 :4 بجے بلاغ میں ادا کی جائے گی۔
انااللہ وانا علیہ راجعون۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shujaat Kiani, Nadeem Satti
11/01/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Shujaat Kiani, Nadeem Satti

فری میڈیکل کیمپ 11 .1. 2025بروز ہفتہ صبح 10 سے دن 1 بجے تکبمقام ڈیرہ نمبردار راشد کیانی ۔جہاں میڈیکل ٹیم فری چیکپ کرے گی...
09/01/2025

فری میڈیکل کیمپ
11 .1. 2025
بروز ہفتہ صبح 10 سے دن 1 بجے تک
بمقام ڈیرہ نمبردار راشد کیانی ۔
جہاں میڈیکل ٹیم فری چیکپ کرے گی۔

06/01/2025

اطلاع فوتگی
کوری شہر محلہ جامع مسجد والے صوبیدار مبارک حسین صاحب کے بھائی ۔محمد عارف اور محمد عاطف صاحب کے والد عبدلغفور صاحب وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 6.1.2025 بروز سوموار دن 3 بجے تکیہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
انااللہ و انا علیہ راجعون۔

03/01/2025

اطلاع فوتگی
ملپور اسلام آباد سابق چیئرمین سینٹ پاکستان, مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری صاحب کی اہلیہ اور سید جرار حیدر بخاری سابق مشیر KPK کی والدہ محترمہ رضاے الہی سے وفات پا گئیں ہیں۔

نماز جنازہ آج مورخہ ۔1.2025 3
بروز جمعہ شام 4 بجے بمقام ملپور اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔
انااللہ و انا علیہ راجعون۔

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں سامان سو برس کا پل کی خبر نہیںانا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے ک...
02/01/2025

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس سے اطلاع دی جاتی ہے کے
کوری شہر والے راجہ عبدالکریم جنجوعہ اور راجہ نوید جنجوعہ کے بھائی , راجہ ہارون جنجوعہ کے والد راجہ عبدالرشید جنجوعہ قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل مورخہ
3 -1 - 2025
بروز جمعہ دن 3 بجے تکیہ والے قبرستان میں ادا کیی جائے گی

31/12/2024

اطلاع فوتگی
کوری شہر محلہ باغ والے ملک اظہر اور ملک مظہر صاحب کے والد ملک محمد صدیق صاحب رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل مورخہ
01-01-2025
بروز بدھ دن 11 بجے ادا کی جائے گی۔
انا اللہ و انا علیہ راجعون۔

28/12/2024

انا اللہ وانا علیہ راجعون
خبر غم
کوری شہر محلہ عید گاہ والے حاجی مولوی محمد صدیق صاحب مرحوم کے بیٹے اور محمد ذاکر محمد شاکر اور محمد ناصر صاحب کے بڑے بھائی حاجی محمد صابر صاحب بقضائے الہی سے وفات پا گئے ان کی نماز جنازہ کل مورخہ
29.12.24
دن 11 بجے کوری شہر والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahra Sona kuri shar ساھڑا سونڑاں کوری شہر:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share