غنڈہ گردی عروج پر ۔۔۔ حکومت کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے ۔
گوجرانوالا R.I.P چوہدری عدیل گجر
علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کشمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، فائرنگ کی زد میں 2 طالب علم جاں بحق ، جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عدیل گجر
گوجرانوالا رپورٹ ( عارف حسین کھوکھر سے) علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کشمیر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، فائرنگ کی زد میں 2 طالب علم جاں بحق ، جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عدیل گجر اور زوہیب گجر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم اور مقتولین کے درمیان چار دن پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا، ملزم شانی چٹھہ اور ساتھی فرار، پولیس نے روایتی انداز میں موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ دو طلباء تنظیموں کا جھگڑا . قتل کا شاخسانہ . گوجرانوالا کے تعلیمی اداروں میں طلبا کے پاس جدید اسحلہ کس طرح آتا ھے . سیالکوٹ بائی پاس سے لے کر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے درمیان متعدد کالجز ھے جہاں روزانہ ھوائی فائرنگ کا مشغلہ ھے اور 3/4 طلبا اس طرح کے واقعہ پہلے بھی ہو چکے ہیں جس میں قتل بھی ھو چکے ھے . مگر پولیس خاموش تماشائی ھے جرم کنٹرول کرنا میں بری طرح ناکام نظر ا رہی ہیں جب کوئی قتل وقوعہ ہوتا ہے تو انتظامیہ متحرک ہوتی ہے اس سے پہلے نہیں
فلسطین کے روتے بلکتے بچے پوری امت مسلمہ کو پکار رہے ہیں