جن کی شکل ملتی ہےوہ بہن بھائی ہوتےہیں.جن کی عقل ملتی ہےوہ دوست ہوتے ہیں.جن کی نہ شکل ملتی ہے نہ عقل ملتی ھے وہ میاں بیوی ہوتے ھیں.
04/09/2019
پولیس کو نیکی مہنگی پڑگئی😀
ایک غریب آدمی روزانہ ایک کاغذ پر
“اے میرے پروردگار مجھے ایک لاکھ روپے بھیج دے”
لکھ کر ایک غبارے کے ساتھ باندھ دیتا اور آسمان کی طرف اڑا دیتا تھا۔ غبارہ اڑتا ہوا پولیس اسٹیشن کے اوپر سے گذرتا تو پولیس والے اس غبارے کو پکڑ کر پرچی میں لکھی ہوئی عبارت کو پڑھتے اور اس غریب اور بھولے بھالے آدمی کی دعا پر ہنستے۔
ایک روز پولیس والوں نے غبارے میں رکھی پرچی میں لکھی دعا پڑھ کر سوچا کہ کیوں نہ اس غریب آدمی کی مدد کی جائے ، سب پولیس والوں نے ملکر چندہ کیا تو بمشکل پچاس ہزار روپے جمع کیئے اور اس غریب آدمی کے گھر جا کر رقم دے آئے۔
دوسرے روز پولیس والوں نے پھر غبارہ دیکھا تو حیران ہوئے اور اسے فوراً پکڑا اور اس میں لکھی عبارت پڑھی تو انکے ہوش اڑ گئے۔ اس میں لکھا تھا
“ یا رب العالمین آپکی بھیجی ہوئی رقم مل تو گئی لیکن آپکو یہ رقم پولیس والوں کے ہاتھ نہیں بھیجنی چاہیئے تھی، حرام خور اس میں سے آدھی رقم کھا گئے😏😏 “😂😂😂.😂😂😂🙊🙊
01/09/2019
انڈین نیوز چینلز پر بریکنگ نیوز چل رہی تھی کہ :
" پاکستانی پی ایم عمران نے اپنی جنتا کو آدھا گھنٹہ تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اس آدھے گھنٹے کے پیچھے پاکستان کچھ بھی کر سکتا ہے، مانو کچھ بھی۔ اس اعلان کے بعد مودی سرکار نے اس آدھے گھنٹے کو لیکر بھارتی فضائیہ اور نیوی کو چوکنا رہنے کے آدرش جاری کر دئیے ہیں ... "
ایک دوسرے چینل پر خاتون اینکر چیختے ہوئے کہنے لگیں کہ :
" پی ایم عمران کے اس تیس منٹ پالیسی کے پیچھے ضرور کوئی خفیہ راز ہے۔ اس آدھے گھنٹے میں پاکستانی عوام لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے، انڈین آرمی کو تیار رہنا ہوگا۔ پی ایم مودی نے عمران کی اس کال پر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج شام بات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ پی ایم مودی اپنے دوست ٹرمپ کو بتائیں گے کہ عمران نے ایک خفیہ لانچ کر دی ہے، جس سے ریجن کا امن برباد ہو سکتا ہے۔ عمران چاہتا ہے کہ پاکستانی جنتا کسی بھی طرح جموں کشمیر میں گھس جائے تاکہ بھارتی فوج کے ساتھ مڈبھیڑ ہو سکے ... "
میرے عزیز دوستو! حیرت ہے ہم تو آدھے گھنٹے کی بات کو ہلکا لے رہے تھے، مگر انڈین چینلز دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ عمران اگر پانچ منٹ بھی کہہ دیتا تو بھی انڈین میڈیا کا تراہ نکل جانا تھا۔ مجھے تو اس وقت کو سوچ کر ہنسی آرہی ہے جس دن عمران خان نے یہ کہہ دیا ہے کہ :
... "😄😜
Be the first to know and let us send you an email when Affan Food Secerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.