District Police Umerkot

District Police Umerkot Proud To Serve If officers and citizens are being watched,
we are both more liable to do the right things.

Press ReleaseMonday 13 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ ...
14/01/2025

Press Release
Monday 13 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ مجموعی طور پر 02 ملزمان گرفتار ۔۔ 20 لیٹر سے زاٸد دیسی شراب، 850 گٹکا /ماوا برآمد۔

تفصیلات:
01). پولیس تھانہ شادی پلی، SHO محمد انوار: گٹکا /ماوا کے خلاف کارواٸ ملزم زاہد ملک گرفتار، 300 گٹکا پڑیاں برآمد مقدمہ درج۔ کراٸم نمبر 02/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

02). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:
کنری پولیس تھانے کی گٹکا /ماوا کے خلاف کارواٸ ملزم محمد ظفر بٹھی گرفتار، 550 گٹکا پڑیاں برآمد، مقدمہ درج۔ کراٸم نمبر 13/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

03). پولیس تھانہ پتھورو، SHO عزیز احمد راہموں:
دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ 20 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم فرار کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseTuesday 14 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر عمرکوٹ CIA پولیس کی گٹک...
14/01/2025

Press Release
Tuesday 14 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر عمرکوٹ CIA پولیس کی گٹکا ماوا کے خلاف شاندار کارواٸ ۔۔۔۔ مختلیف اقسام کی 20,750 گٹکا پڑیاں برآمد۔ گٹکا سپلاٸیر و پیڈلر سمیت مجموعی طور پر 03 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات:
01). عمرکوٹ CIA پولیس، INCH خلیل کمہار:
سی اٸ اے انچارج خلیل کمہار اور انکی ٹیم نے گٹکا /ماوا کے خلاف انفارمیشن بیسڈ شاندار کارواٸ کرتے ملزم محمد یسین منگریو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزم مختلیف اقسام کی 20,750 گٹکا پڑیوں سے بھرا چگنچی رکشہ خفیہ طور پر سپلاٸ کرنے لیے لے جا رہا تھا جسے پلی لنک روڈ پر پکڑا گیا۔ رکشہ اور تمام گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔

جبکہ گرفتار ملزم سمیت مفرور گٹکا پیڈلر و ڈیلر احسن منگریو پر پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ پر کراٸم نمبر 04/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

02). پولیس تھانہ سامارو، SHO احمد بخش راہموں:
سامارو پولیس تھانے کی کارواٸ، چوری و نقب زنی کے مقدمے میں مطلوب ملزم نذیر نوحانی، پٹھان نوحانی گرفتار۔ ملزمان کے خلاف کراٸم نمبر 02/2025 دفعہ 380. 457 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseSunday 12 Jan 2025District Police Umerkotانٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ کا تیسرا اور اختتامی روز...
12/01/2025

Press Release
Sunday 12 Jan 2025
District Police Umerkot

انٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ کا تیسرا اور اختتامی روز ۔۔۔ فہرست نمبر 801 سے 1209 انٹرویو کے لیے SSP آفیس عمرکوٹ میں حاضر ۔۔۔ انٹرویو جاری۔

ضلع عمرکوٹ: آج مورخہ 12 جنوری 2025 کو محکمہ پولیس سندھ ضلع عمرکوٹ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کے لیے انٹرویو کا تیسرا اور آخری مرحلہ جاری ہے۔

تیسرے مرحلے کی فہرست 801 سے 1209 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو آج انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔۔۔

انٹرویو کا انعقاد ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیٸرمین DIGP لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کی سربراہی میں جاری ہے۔ انکے ہمراہ میمبر ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد، ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد آصف بگھیو، میمبر سی پی ایل سی، دیگر متعلقہ پولیس افسران اور کمیٹی کے میمبران شامل ہیں۔

نوٹ: آج مورخہء 12. 01. 2025 کو انٹرویو کا اختتامی روز ہے

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseSunday 12 Jan 2025District Police Umerkotبین الاضلاٸ موٹر ساٸیکل اسنیچر/چور گینگ کے تین کارندے گرفتار ۔۔۔ ک...
12/01/2025

Press Release
Sunday 12 Jan 2025
District Police Umerkot

بین الاضلاٸ موٹر ساٸیکل اسنیچر/چور گینگ کے تین کارندے گرفتار ۔۔۔ کراچی سے چوری کی گٸیں سمیت 04 مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد۔

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر ایس ایچ او کنری افتخار احمد باجوہ اور متعلقہ پولیس افسران نے کامیاب کارواٸ کرتے ہوٸے بین الاضلاعی موٹر ساٸیکل اسنیچر/ چور گینگ کے تین کارندوں کو کامیابی سے گرفتار کر لیا۔

01. قابل کھوسہ
02. صدیق کھوسہ
03. غلام مصطفی کھوسہ

ملزمان نے کنری کے رہاٸشی عاشق آراٸیں سمیت کراچی سے بھی موٹر ساٸیکلز چوری اور اسنیچ کی تھیں۔ ملزمان ضلع عمرکوٹ کنری اور شرافی گوٹھ اور دیگر کراچی کے پولیس تھانوں پر موٹر ساٸیکل چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں چار مسروقہ موٹر ساٸیکلز کامیابی سے برآمد کی گٸیں۔ ملزمان پرموٹر ساٸیکل چوری کے پانچ مقدمات درج ہیں۔

کراچی: کراٸم نمبر 13/2025 دفعہ موٹر ساٸیکل تعزیرات پاکستان

کراچی: کراٸم نمبر 55/2025 دفعہ موٹر ساٸیکل چوری تعزیرات پاکستان

کنری: کراٸم نمبر 10/2025 دفعہ 381A. 34 تعزیرات پاکستان

کنری: کراٸم نمبر 11/2025 دفعہ 411. 34 تعزیرات پاکستان

کنری: کراٸم نمبر 12/2025 دفعہ 411. 34 تعزیرات پاکستان

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseSaturday 11 Jan 2025District Police Umerkotانٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ دوسرا روز ۔۔۔ فہرست نم...
11/01/2025

Press Release
Saturday 11 Jan 2025
District Police Umerkot

انٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ دوسرا روز ۔۔۔ فہرست نمبر 401 سے 800 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں حاضر ۔۔۔ انٹرویو جاری۔

ضلع عمرکوٹ: آج مورخہ 11 جنوری 2025 کو محکمہ پولیس سندھ ضلع عمرکوٹ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کے لیے انٹرویو کا مرحلہ اپنے دوسرے روز میں داخل ۔۔۔

دوسرے مرحلے کے فہرست 401 سے 800 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو آج انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں مدعو کیا گیا ۔۔۔

انٹرویو کا انعقاد ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیٸرمین DIGP لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کی سربراہی میں جاری ہے۔ انکے ہمراہ میمبر ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد، ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد آصف بگھیو، میمبر سی پی ایل سی، دیگر متعلقہ پولیس افسران اور کمیٹی کے میمبران شامل ہیں۔

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر عمرکوٹ پولیس کی جانب سے تمام تر سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ ایریا، بائیومیٹرک ویریفیکشن، انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ، واک تھرو گیٹس، انر آوٹر کارڈن تعینات، ایمبولینس سمیت دیگر تمام سہولیات کے انتظامات کیے گٸے ہیں۔

*نوٹ: کل مورخہء 12. 01. 2025 کو انٹرویو کا آخری روز ہے*

جسکے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بمقام پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ (ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ) میں یوم اتوار، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 801 سے 1209 انٹرویو کے لیے مدعو کیا جاٸیگا۔

نوٹ: امیدواران درج ذیل اوریجنل دستاویزات اور فوٹو کاپیز اپنے ساتھ لازما لائینگے:

▪️قومی شناختی کارڈ
▪️تعلیمی سرٹیفیکٹ
▪️ڈومیسائل/ فارم D
▪️ریٹائرڈ/ حاضر سروس پولیس آفیشلز والدین والے امیدوار ریٹائرمنٹ آرڈر/ سروس سرٹیفیکٹ ساتھ لازمی لائینگے۔
▪️امیدوار کے اپنے 3 پاسپورٹ سائیز فوٹو گراف

انٹرویو کے لیے آنے والے تمام امیدوار دی گئیں ہدایات پر عمل اور ٹائم کی پابندی کرینگے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseSat 11 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ مجم...
11/01/2025

Press Release
Sat 11 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔۔ مجموعی طور پر 04 ملزمان گرفتار ۔۔ 400 لیٹر سے زاٸد دیسی شراب، 7500 گٹکا /ماوا اور 01 پسٹل، بلٹس برآمد۔

جبکہ ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ اور اغوا کے مقدمے میں مغویہ خاتون اور بچہ بازیاب۔

علاوہ ازیں بالا افسران کے احکامات پر پورے ضلعے میں بغیر کاغذات و نمبر، رجسٹریشن کے تمام گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون 30 سے زاٸد گاڑیاں چالان، 550 سی آر پی سی کی کارواٸیاں /=24000 کے جرمانے عاٸد کیے گٸے مزید کارواٸیاں جاری ہیں۔

*تفصیلات:*
01). پولیس تھانہ ڈھورونارو، SHO ریاض لغاری: دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ 160 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم شیوجی کولہی گرفتار کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

02). پولیس تھانہ ٹالہی، SHO مرتضی پٹھان: دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ 250 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم سومار بھیل گرفتار کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

03). پولیس تھانہ غلام نبی شاہ، SHO نور محمد نوحانی: انفارمیشن بیسڈ گٹکا /ماوا کے خلاف بڑی کارواٸ 6600 گٹکا پڑیاں اور ایک چنگچی رکشہ برآمد، دو ملزمان موقعے سے فرار مقدمہ درج۔ کراٸم نمبر 02/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

04). پولیس تھانہ سامارو، SHO احمد بخش راہموں: سامارو پولیس کی کارواٸ 550 گٹکا پڑیاں برآمد، ایک ملزم موقعے سے فرار مقدمہ درج۔ کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

05). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:
کنری پولیس تھانے کی آرمز ایکٹ کے تحت کارواٸ ملزم بھورو کولہی گرفتار، ایک پسٹل تین بلٹس برآمد۔ کراٸم نمبر 09/2025 دفعہ 23. 1 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدم درج۔

06). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی، SHO عطا محمد لغاری:
پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کارواٸ، ملزم صدام ماچھی گرفتار، ملزم کراٸم نمبر 247/2025 دفعہ 322 تعزیرات پاکستان کے تحت مطلوب تھا۔

07). پولیس تھانہ ویمن، SHO مہناز اعوان:
اغواء براٸے شادی اور ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے مقدمے میں 28 سالا مغوی دھانی زوجہ پارو بھیل، 3 سالا نینو والد پارو بھیل کو کامیابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ مطلوب چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مزید قانونی کارواٸ جاری ہے۔ ملزمان پر کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 365B تعزیرات پاکستان، 3ii ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseFriday 10 Jan 2025District Police Umerkotانٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ ۔۔۔ SSP عمرکوٹ عزیر احمد...
10/01/2025

Press Release
Friday 10 Jan 2025
District Police Umerkot

انٹرویو برائے بھرتی پولیس کانسٹیبل عمرکوٹ ۔۔۔ SSP عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر انٹرویو کا پہلا روز تمام تر اقدامات کے ساتھ جاری ۔۔۔

ضلع عمرکوٹ: آج مورخہ 10 جنوری 2025 کو محکمہ پولیس سندھ ضلع عمرکوٹ میں بطور کانسٹیبل بھرتی کے لیے انٹرویو کا انعقاد کیا گیا ہے ۔۔۔ پہلے مرحلے میں 400 امیداواروں کو آج انٹرویو کے لیے مدعو کیا گیا۔

انٹرویو کا انعقاد DIGP لاڑکانہ رینج جناب ناصر آفتاب کی سربراہی میں کیا گیا جس میں دیگر متعلقہ پولیس افسران اور کمیٹی کے میمبران نے شرکت کی۔

نیز جناب DIGP لاڑکانہ ناصر آفتاب نے یادگار شہدا پولیس عمرکوٹ پر گلدستہ پیش کیا۔ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا مانگی۔

جبکہ ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر عمرکوٹ پولیس کی جانب سے تمام تر سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کیے گئے۔

امیدواروں کے لیے باقائدہ پارکنگ ایریا کے انتظامات کئے گئے۔ بائیومیٹرک ویریفیکشن، انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ، واک تھرو گیٹس، انر آوٹر کارڈن تعینات کی گئیں۔

علاوہ ازیں امیدواروں کے بیٹھنے اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے! جو امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں انھیں انٹرویو کے لیے بلایا گیا ہے جسکا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جسکے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بمقام پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ (ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ) میں مورخہ 10 جنوری 2025 تا 12 جنوری 2025 تک انٹرویو کے لیے حاضر ہونا۔

شیڈول کی تفصیل:

▪️ تاریخ 10. 01. 2025، یوم جمعہ، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 01 سے 400 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ آج حاضر ہوٸے۔

▪️ جبکہ تاریخ 11. 01. 2025، یوم ہفتہ، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 401 سے 800 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ حاضر ہونگے۔

▪️ تاریخ 12. 01. 2025، یوم اتوار، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 801 سے 1209 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ حاضر ہونگے۔

نوٹ: امیدواران درج ذیل اوریجنل دستاویزات اور فوٹو کاپیز اپنے ساتھ لازما لائینگے:

▪️قومی شناختی کارڈ
▪️تعلیمی سرٹیفیکٹ
▪️ڈومیسائل/ فارم D
▪️ریٹائرڈ/ حاضر سروس پولیس آفیشلز والدین والے امیدوار ریٹائرمنٹ آرڈر/ سروس سرٹیفیکٹ ساتھ لازمی لائینگے۔
▪️امیدوار کے اپنے 3 پاسپورٹ سائیز فوٹو گراف

انٹرویو کے لیے آنے والے تمام امیدوار دی گئیں ہدایات پر عمل اور ٹائم کی پابندی کرینگے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseThursday 09 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب ا...
09/01/2025

Press Release
Thursday 09 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور منشیات کے خلاف کارواٸیاں ۔۔۔۔ 03 ملزمان گرفتار ۔۔ 250 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

تفصیلات:
01). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:
کنری پولیس تھانے کا دیسی شراب کے خلاف کارواٸیاں، ملزم عباس نوحانی گرفتار، مجموعی طور پر 50 لیٹر سے زاٸد دیسی شراب برآمد۔ گرفتار ملزم سمیت چار مفرور ملزمان پر کراٸم نمبر 07/2025 اور کراٸم نمبر 08/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گٸے۔

02). پولیس تھانہ نبی سر، SHO محمد حسین جٹ:
پولیس تھانہ نبی سر کی کارواٸ، ملزم ماوجی کولہی گرفتار، 130 لیٹر دیسی شراب برآمد، کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔

03). پولیس تھانہ شادی پلی، SHO محمد انوار:
پولیس تھانہ شادی پلی کی کارواٸ، ملزم تیرتھ کولہی گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب برآمد، کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

08/01/2025

Press Release
07 Jan Tuesday 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے پولیس تھانہ کنری کا وزٹ کیا ۔۔۔ کنری پولیس تھانہ کو ماڈل تھانہ بنانے کے حوالے سے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے کنری پولیس تھانہ کا وزٹ کیا جسے ماڈل تھانہ بنایا جائیگا۔ انھوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کنری اور ایس ایچ او کنری بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ کا کہنا تھا کہ جناب IGP سندھ غلام نبی میمن، DIGP میرپورخاص رینج زبیر احمد دریشک کے وژن، اقدامات اور ہدایات پر ضلع عمرکوٹ کے پولیس تھانہ کنری کو ماڈل پولیس تھانہ بنایا جارہا ہے۔ تاکہ پولیس کو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا مکمل ادارہ بنایا جاسکے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseTuesday 07 Jan 2025District Police Umerkotاطلاع برائے انٹرویو بھرتی پولیس کانسٹیبل محکمہ پولیس سندھ ضلع عمر...
07/01/2025

Press Release
Tuesday 07 Jan 2025
District Police Umerkot

اطلاع برائے انٹرویو بھرتی پولیس کانسٹیبل

محکمہ پولیس سندھ ضلع عمرکوٹ: پولیس کانسٹیبل میں بھرتی ہونے والے تمام امیداواروں جو تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں انھیں مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بمقام پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ (ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ) میں مورخہ 10 جنوری 2025 تا 12 جنوری 2025 تک انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائیگا۔

شیڈول کی تفصیل:

▪️ تاریخ 10. 01. 2025، یوم جمعہ، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 01 سے 400 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ حاضر ہونگے۔

▪️ تاریخ 11. 01. 2025، یوم ہفتہ، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 401 سے 800 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ حاضر ہونگے۔

▪️ تاریخ 12. 01. 2025، یوم اتوار، وقت صبح 9:00AM فہرست نمبر 801 سے 1209 تک تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار انٹرویو کے لیے ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ حاضر ہونگے۔

نوٹ: امیدواران درج ذیل اوریجنل دستاویزات اور فوٹو کاپیز اپنے ساتھ لازما لائینگے:

▪️قومی شناختی کارڈ
▪️تعلیمی سرٹیفیکٹ
▪️ڈومیسائل/ فارم D
▪️ریٹائرڈ/ حاضر سروس پولیس آفیشلز والدین والے امیدوار ریٹائرمنٹ آرڈر/ سروس سرٹیفیکٹ ساتھ لازمی لائینگے۔
▪️امیدوار کے اپنے 3 پاسپورٹ سائیز فوٹو گراف

انٹرویو کے لیے آنے والے تمام امیدوار دی گئیں ہدایات پر عمل اور ٹائم کی پابندی کرینگے۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseMonday 06 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور...
06/01/2025

Press Release
Monday 06 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور منشیات کے خلاف کارواٸیاں ۔۔۔۔ 04 ملزمان گرفتار ۔۔ 1200 گرام چرس، 1500 گٹکا/ماوا ۔۔۔ 65 لیٹر دیسی شراب اورموٹر ساٸیکل برآمد۔

تفصیلات:
01). عمرکوٹ CIA پولیس، INCHARGE خلیل کمہار:
عمرکوٹ سی آٸ اے پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارواٸ ملزم شفیع بھٹی گرفتار۔ 1200 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 05/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

02). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:
پولیس تھانہ کنری کی گٹکا /ماوا کے خلاف کارواٸیاں مجموعی طور پر 1500 گٹکا /ماوا پڑیاں برآمد۔ ایک ملزم ھادی بخش کھوکھر گرفتار۔ گرفتار ملزمان سمیت 03 ملزمان پر مقدمات درج کراٸم نمبر 05/2025 کراٸم نمبر 06/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ۔ جبکہ چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم ملک کھوسہ گرفتار کراٸم نمبر 64/2024 دفعہ 379. 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مطلوب تھا۔

03). پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ اللہ ڈنو خاصخیلی:
دیسی شراب کے خلاف کارواٸ کرتے ہوٸے ملزم پرتاب کولہی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 65 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 01/2025 دفعہ 3/4 حدود ارڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseFriday 3 Jan 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور ...
03/01/2025

Press Release
Friday 3 Jan 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور منشیات کے خلاف بڑی کارواٸیاں ۔۔۔۔ 150 گرام چرس، 5705 گٹکا/ماوا برآمد۔

تفصیلات:
01). عمرکوٹ CIA پولیس، INCHARGE خلیل کمہار:
عمرکوٹ سی آٸ اے پولیس نے گٹکا /ماوا کے خلاف چھاپہ مار کارواٸیاں کرتے ہوٸے ملزم انیل کمار مالہی اور رتن مالہی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 4705 سفینہ گٹکا پڑیاں برآمد کر لی گٸ۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گٸے۔ کراٸم نمبر 02/2025 کراٸم نمبر دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کراٸم نمبر 03/2025 دفعہ . 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

02). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:

پولیس تھانہ کنری نے گٹکا /ماوا کے خلاف کارواٸ کرتے ہوٸے ملزم منصور چانڈیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 770 راٸل کنگ، 110 سفینہ گٹکا پڑیاں اور 50 گرام چرس برآمد کر لی گٸ۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گٸے۔ کراٸم نمبر 03/2025 کراٸم نمبر دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کراٸم نمبر 04/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ۔

03). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی SHO عطا محمد لغاری:
منشات کے خلاف کارواٸ کرتے ہوٸے منشات فروش سلیم خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد کراٸم نمبر 04/2025 دفعہ 9. 1 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

03/01/2025

Press Release
Thursday 02 Jan 2025
District Police Umerkot

*ایس ایس پی عمرکوٹ نے افسران و اہلکاران کی OR رکھی۔*

▪️ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے ضلع عمرکوٹ کے تمام پولیس تھانوں، یونٹس و سیکشنز میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کی او آر رکھی۔

▪️او آر شوکاز نوٹسز، روپوش و اشتھاریوں کی گرفتاری، کارکردگی رپورٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، چھٹی، پوائنٹ می، غیر حاضری رپورٹ کے حوالے سے تھی۔

▪️ایس ایس پی عمرکوٹ نے کوتاہی کرنے والے پولیس آفیشلز سے باز پرس کی، تنبیہ کی۔

▪️نیز پولیس آفیشلز سے مساٸل دریافت کیے، گزارشات و درخواستوں کےحوالے سے متعلقہ افسران کو احکامات دیے۔

▪️ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹی کی درخواستیں منظور کیں۔ شوکاز ٹوسز فاٸل کیے۔

▪️انھوں نے پواٸنٹ می اپلیکیشن پر حاضری نا کرنے والے افسران و اہلکاران سے باز پرس کی۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Press ReleaseThursday 2025District Police Umerkotایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور منشی...
03/01/2025

Press Release
Thursday 2025
District Police Umerkot

ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا، دیسی شراب اور منشیات کے خلاف بڑی کارواٸیاں ۔۔۔۔ 70 لیٹر دیسی شراب، 660 گٹکا/ماوا برآمد۔

تفصیلات:
01). پولیس تھانہ کنری، SHO افتخار احمد باجوہ:

پولیس تھانہ کنری نے دیسی شراب کی بٹھیوں پر چھاپے مارتے ہوٸے دیسی شراب بنانے اور بیچنے والے ملزم جمیل نوحانی کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری چھاپہ مار کارواٸ میں ملزمان موقعے سے فرار مجموعی طور پر جاٸے کارواٸ سے 60 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

گرفتار ملزم سمیت چار ملزمان پر کراٸم نمبر 01/2025 کراٸم نمبر 02/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج۔

02). پولیس تھانہ صوفی فقیر SHO اشوک کمار:
صوفی پولیس تھانے نے کارواٸ کرتے ہوٸے ملزم نارو کولہی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 8 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

کرائم نمبر 31/2024 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔

03). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی SHO عطا محمد لغاری:
گٹکا کے خلاف کارواٸ کرتے ہوٸے گٹکا سپلاٸیر بھورو مکرانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 660 گٹکا برآمد کراٸم نمبر 252/2024 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

PRO TO SSP Umerkot
Uzair Ahmed, (PSP)

Address

Umerkot To Kunri Road Near Indus Marriage Lawn, Police Headquarters Umerkot
Umerkot
69100

Telephone

+92238920041

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Umerkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to District Police Umerkot:

Videos

Share

Category