اوباڑو : غوری کلاتھ مارکیٹ میں 2 دکان میں آگ بھڑک اٹھی
اوباڑو : آگ نے کپڑے کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
اوباڑو فائربرگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ گیا
آگ میں کپڑے و جوتے و دیگر سامان جل گیا۔
اوباڑو: شہر میں آۓ روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ 2 روز قبل شاہی بازار سے دیوان سیٹھ انیل کمار سے لاکھوں روپے لوٹ فرار اور گزشتہ رات سمہ بازار اوباڑو میں امجدملک تالے والے کی دوکان کے تالے توڑ کر تین لاکھ سے زائد کا سامان اور نقد رقم چوری۔
میلاد چوک اباڑو مین بازار کا ٹریفک جام سے برا حال ، روذہ دار عوام پریشان ، بچے بوڑھے ، اور خواتین کو گزرنے میں دشواری کا سامنا ، ٹاؤن انتظامیہ غائب۔
میلاد چوک اباڑو پر رہڑی مافیہ کا راج ٹاؤن ملازم غائب۔۔۔
عوام پریشان۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب سے ایکشن لینے کی گزارش۔
اج اباڑو شہر میں اچانک بارش کا جھٹکا ، صرف 2 منٹ میں ہی جل تھل
16-01-2022 آج بھی شہر کا برا حال مسلسل کئی ہفتوں سے شہر اباڑو کا یہی حال ہے، ٹی ایم او واجد کلوڑ کے مطابق شہر بھر کا سیوریج ،ڈرینیج کاپانی کنوؤں تک پہچانا ٹاؤن انتظامیہ کا کام ہے اس کے بعد کنوؤں سے پانی خارج کرنا کنوؤے وغیرہ خالی کرنا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے جو کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، اب سوال یہ بنتا ہے کہ اس مسئلے کا حل کون نکالے گا ؟ کون اپنی ذمہ داری پوری کرے گا؟ اس گندے پانی کی وجہ سے جو شہر کے ہر گلی ہر کوچے ، ہر بازار میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے کاروبار بھی شدید متاثر ہے اور بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں ، ان سب معملات کا ذمہ دار کون ؟ ٹی ایم او، اے سی صاحب ، ڈی سی صاحب ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، یا وزیر بلدیات؟ یا ایم پی ایز ؟؟؟ آخر کون نبھائے گا اپنی ذمہ داری؟؟؟
دوستو میں اکثر آپ کو شہر کی صورت حال کے بارے میں بتاتا رہتا ہوں ایسے ہی آج کی تازہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں مین شاہی بازار میلاد چوک اباڑو میں رہڑی مافیا کی وجہ سے اکثر روڈ بلاک اور رستہ بند ہو جاتا ہے عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور جمعہ ہفتہ اتوار تو ٹاؤن انتظامیہ کی رہڑی مافیا کو کھلی چھوٹ ہے یہ تصویریں اور ویڈیو ہفتہ 9 اکتوبر 2021 کی ہیں آپ خود دیکھ لیں شہر کا حال۔۔۔
یہ ہے ہمارے شہر اباڑو کی مین بازار جہاں صرف 10 منٹ کی بارش سے روڈ پر پانی بھر گیا اور نالی کا پانی بھی ابل آیا یہ ہے ہمارے شہر کا سیوریج سسٹم۔۔۔ اس کے علاوہ آپ لوگ بیچ شہر میں جانور گھومتے ہوئے بھی دیکھ سکتے ہیں یہ نظارہ آپ کو اباڑو شہر کے علاوہ کہیں نہیں ملے گا۔۔۔۔
اباڑو ٹاؤن ملازمین خود رہڑی والوں کو مین شاہی بازار میلاد چوک اباڑو میں کھڑا کرنے لگے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ٹاؤن کے ملازم بیٹھ کر گپے لگا رہے ہیں اور ٹریفک جام ہے یہ اباڑو شہر میں روزانہ کا معمول بن چکا ہے، ٹاؤن آفیسر اور اے سی صاحب سے درخواست ہے کہ اباڑو کی عوام کو ان رہڑی مافیا سے نجات دلائی جائے اور ٹاؤن اور انکروچمنٹ ملازمین ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینےکا پابند کیا جائے ۔۔۔ اباڑو کی عوام کا مطالبہ ۔۔۔ اباڑو سٹی نیوز
مین شاہی بازار میلاد چوک اباڑو میں رہڑی مافیا کی وجہ سے اکثر روڈ بلاک اور رستہ بند ہو جاتا ہے عوام کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور جمعہ ہفتہ اتوار تو ٹاؤن انتظامیہ کی رہڑی مافیا کو کھلی چھوٹ ہے یہ تصویریں اور ویڈیو ہفتہ 11 ستمبر 2021 کی ہیں آپ خود دیکھ لیں شہر کا حال۔۔۔
TLP k Sarbarah Hafiz Saad Rizvi ko 20Apr sy pehly aj Griftar krlya gya... 16 April 2021