انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس مومنٹ Ajk

انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس مومنٹ Ajk ہمت ہے تو پیدا کر فردوس بریں اپنا ..

04/01/2025
04/01/2025

یونین کونسل نوکوٹ!
آخر کیوں یونین کونسل نوکوٹ بنیادی سہولیات سے بھی محروم ۔۔۔۔۔۔؟
سروس کی آو جاو۔۔۔۔۔؟
بجلی کی آنکھ مچولی ۔۔۔؟
بجلی بلوں میں خاطر خواہ اضافہ ۔۔۔۔؟
یونین کونسل نوکوٹ کا الگ فیڈر ۔۔۔۔۔؟
ان تمام مسائل پر عوام سراپا احتجاج نوکوٹ گلی میں احتجاج کے بعد ٹنل چوک کی طرف رواں دواں ۔
یونین کونسل نوکوٹ کی جاندار آواز سیاسی و سماجی رہنما عبد الرشید آزاد احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کر رھے ھیں ۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے صدر تبارک منظور پانچ دن سے شدید علیل ہیں پمز ہسپتال اسلام آباد میں...
04/01/2025

اسلام آباد
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر کے صدر تبارک منظور پانچ دن سے شدید علیل ہیں پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں تمام دوست احباب سے تبارک منظور کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل
اللہ پاک تبارک منظور کو صحت سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین
دعاگو چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر سردار فاروق ارشد و آل ممبران عہدیداران آزاد کشمیر

Ameen Suma ameen
04/01/2025

Ameen Suma ameen

گجن ہمروتہ
سابق چیئرمین سردار غفور خان صاحب کی والدہ کے انتقال کا سن کر دکھ و افسوس ہوا اللہ پاک مرحومہ کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے آمین جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اللہ پاک لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
دعاگو/سردار فاروق ارشد
سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ و چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر

01/01/2025

سب دوست احباب کو دو ہزار پچیس بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک یہ سال اس ملک و ملت کی ترقی کے عروج کا سال بناٸے اور ظلم وجبر کے خاتمے کا سال بناٸے اس عزم کے ساتھ دو ہزار پچیس کا آغاز کرتے ہیں انشاء اللہ ظلم و جبر کے خلاف لڑتے رہیں گے عوام کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے مظلوم انسانیت کی داد رسی جہاں تک ممکن ہو سکی کرتے رہیں اللہ پاک سب کی پریشانیاں دور فرمائے آمین
سردار فاروق ارشد
سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ و چئیرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر

31/12/2024
آزاد جموں کشمیر / وادی نیلم، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی گئی۔.ویڈیو مجھے مل چکی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ...
31/12/2024

آزاد جموں کشمیر / وادی نیلم، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی گئی۔.ویڈیو مجھے مل چکی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اپوڈ نہیں جاسکتی۔
تفصیل:
گولی مار دیں ویڈیو نا بنائیں یہ بات آزاد جموں کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم میں ایک نوجوان دھائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے.
جس کو برہنہ کرکے اس پر تشدد کیا جا رہا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اور متاثرہ نواجوان اور تشدد کرنے والے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
ایک فیس بک اکاؤنٹ سے دو ویڈیو کلپ جاری پوسٹ کئے گئے ہیں۔
جن میں سے ایک کا دورانیہ چار منٹ سولہ سیکنڈ جبکہ دوسرا 36 سیکنڈ کاہے ویڈیو میں لکڑی سے بنے کمرے میں چھ سات افراد کی طرف سے ایک نوجوان پر ہونے والے تشدد کو واضع دیکھا جا سکتا ہے۔نوجوان اپنا نام علی بتا رہا ہے جو کہہ رہا ہے کہ مجھے گولی مار دو ویڈیو نا بناؤ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کی کپڑے پھاڑ دیتے ہیں. اور اس کو بار بار کپڑے اتارنے کا کہتے ہیں۔ نوجوان کو زمین پر لٹا کا اس کے کپڑے پھاڑ کر اس کو برہنہ کر دیا جاتا ہے دھندھلی (بلر) کی گئی۔
ویڈیو میں برہنہ کیا گیا نوجوان واضع دکھائی دیتا ہے ویڈیو میں آنے والے آوازوں میں نوجوان کے ساتھ جنسی زیاتی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔
ایس پی نیلم خواجہ صدیق نے (کی نیوز ) کو بتا کہ متعلقہ تھانہ شاردا اور لوات کو قانونی کاروائی کی ہدائت کر دی ہے پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے۔
یہ واقعہ دو ہفتہ قبل کا ہے پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھے گئی تحریر میں متاثرہ نوجوان کا نام علی اصغر ساکنہ گاؤں ریساں جبکہ تشدد کرنے والے سات افراد کے ناموں میں غلام مرتضیٰ ولد غلام محی الدین،غلام جیلانی ولد غلام محی الدین، بشارت نظیر ولد خواجہ نظیر، منیر احمد ولد غلام محی الدین، منان احمد ولد خواجہ حسن، ظہیر احمد ولد فیروز الدین، خواجہ ندیم ولد خواجہ حمید شامل ہیں۔
تھانہ شاردا کے ایس ایچ او ممتاز حسین نے (کی نیوز) کو بتایا کہ متاثرہ نوجوان کا گاؤں تھانہ شاردا کی حدود میں جبکہ تشدد کرنے والے افراد تھانہ لوات کی حدود سے تعلق رکھتے ہیں پولیس متاثرہ نوجوان سے رابطے کی کوشش کررہی ہے
AJK Police
Deputy Commissioner Office Muzaffarabad


جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آفیشل

30/12/2024

أٸی ایچ ار ایم کے ورلڈ صدر رانا بشارت علی صاحب کی کزن کی وفات پر اظہار تعزیت اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے امین ۔ ازاد کشمیر اٸی ایچ ار ایم ممبران عہدے داران کی طرف اظہار ہمدردی

25/12/2024

چٸیرپرسن انٹرنیشنل ھیومن رائیٹس مومنٹ مظفر اباد ڈویژن میڈم امنہ انور عباسی کا
انیسہ بی بی کے گھر جا کر انصاف فراھمی کی یقین دھانی کروائی موقع پر علاقہ درل نکہ چروٹہ کے ساپق چیرمین فتح یاب گجر اور متاثرہ لڑکی انیسہ کے تایا زاد بھایی محمد سفیر بھی موقع پر موجود ۔۔
آئی۔ایچ۔أر۔ایم Ajk کی جانب سے مظلوم کی آواز بننیں گے ۔آمنہ انور عباسی

24/12/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمام گروپ ممبران کو اداب
کل مورخہ 23 12 2024 کو ائی ایچ ار ایم ازاد کشمیر کی تنظیم مرکزی عہدے داروں ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کے تمام عہدے داروں کا راولہ کوٹ ڈسٹرکٹ میں چیئرمین ائی ایچ ار ایم سردار فاروق ارشد کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مرکزی عہدے داروں نے شرکت کی اس اجلاس کی ضرورت اس لیے پیش ائی کہ تقریبا دو سال سے ازاد کشمیر کے اندر تنظیم باعزت اور باوقار طریقے سے اپنا کام کر رہی ہے اور رانا بشارت علی خان صاحب نے جس مقصد کے لیے اس تنظیم کی بنیاد رکھی اس پر کاربند اور جو حلف ہم نے تنظیم کا اٹھایا اس پر عمل کرتے ہوئے ہم ہر حال میں یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جو تنظیم کا بنیادی مقصد ہے جو منشور ہے اور جو حلف ہم لوگوں نے اٹھایا ہوا ہے اس پر سو پرسنٹ عمل درامد کیا جائے اور جو اصل مقصد انسانی حقوق کا ہے ظالم کے سامنے کھڑے ہو جانا اور مظلوم کی اواز بنو اسی مشن پر کاربند رہتے ہوئے ہم اگے بڑھ رہے ہیں لیکن درمیان میں تنظیم کے اندر چند ایسے لوگ شامل ہو گئے جن کو نہ تو انسانی حقوق کا پتہ ہے نہ ان سے غرض ہے وہ ذاتی مفاد کے لیے اور اپنی پبلسٹی کے لیے اور ذاتی مراسم کو استوار کرنے کے لیے نہیں بنای گٸی ایک ادھ معاملہ پیدا ہوا جس کا فوری طور پر چیئرمین ازاد کشمیر نے نوٹس لیا اور یہ اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں تمام مرکزی عہدے داروں نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم اس تنظیم کو ازاد کشمیر کے اندر فعال بنائیں گے اور جو حقیقی معنوں میں انسانی حقوق کی تنظیم ہے جو انسان کے حقوق ہیں اسی کے لیے جدوجہد کریں گے اور اسی پر کاربند رہیں گے تاہم کوئی بھی شخص جو اس تنظیم میں ا کر ذاتی مفاد کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرے یا کرنے کی کوشش کرے اس کو ہرگز اس کی اجازت نہیں دیں گے اور اسی سلسلے میں چیئرمین ائی ایچ ار ایم ازاد کشمیر نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان معاملوں پر کڑی نظر رکھے گی ۔جس طرح ازاد کشمیر کی قیادت بے خوف اور بے لوث اپنے فرائض منصبی کو ادا کر رہی ہے اور انسانی حقوق کے لیے بہترین کام ہو رہا ہے ۔مظلوم کی اواز بن رہی ہے ۔۔۔۔ سردار شفاعت خان چٸرمین اٸی ایچ ار ایم پونچھ ڈویژن

نڑول نوجوان دانش ریاض جس کی ایف اٸی ار کے اندارج میں تاخیر ہو رہی تھی ایف اٸی ار درج ہو گٸ ۔ہجیرہ ایس ایچ او صاحب دیر ای...
24/12/2024

نڑول نوجوان دانش ریاض جس کی ایف اٸی ار کے اندارج میں تاخیر ہو رہی تھی ایف اٸی ار درج ہو گٸ ۔ہجیرہ ایس ایچ او صاحب دیر اید ۔چلیں اب تفتیش کریں ۔ہمارے لیے ادارے کے لوگ قابل احترام لیکن مظلوم کی داد رسی بروقت کر لیا کریں۔

Address

آزاد کشمیر
Trarkhel
12090

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس مومنٹ Ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share