صوابی:افغان مہاجر کیمپ گندف کے رہائشی نذیرخان نے وزیراعلیٰ کےپی،آئی جی پی خیبرپختونخوا اور ڈی پی او صوابی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پولیس کے پاس حبس بےجا میں رکھے ان کے تین بیٹوں اور پڑوسی کو عدالت میں پیش کریں۔صوابی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں نامعلوم افراد نے شان پولٹری فارم میں ڈکیتی کی واردات کی تھی جس پر مقامی پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان سے سرقہ شدہ رقم برآمد کرنے کےلیے گرفتایاں شروع کردی جس کے زد میں مجھے اور میرے تین بیٹوں سلمان،عثمان،فرمان اور پڑوسی سبحان اللہ کو اُٹھائے گئے،مجھے پولیس نے قرآن مجید پر قسم کھا کر اس شرط پر چھوڑا کہ کسی کو اس بارے میں نہیں بتانا،جبکہ تین بیٹے اور پڑوسی کو پولیس نے دو ماہ سے حبس بے جا میں نامعلوم مقام پر رکھا ہوا،ہم جھنگ باہتر پنچاب میں محنت مزدوری کرتے ہیں،میرے ٹیکسی کار کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے،لہذا حکام بالا تحقیقات کرکے میرے بیٹوں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں رہائی دلائی جائے ورنہ ہم انصاف کے حصول کےلیے اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے
پشاور، اپنے حق و جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج کررہے تھے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شیلنگ و لاٹھی چارج کیا گیا ، چیئرمین تحصیل لاہور(صوابی) عادل خان
تورڈھیر(صوابی)سینئر صحافی و اباسین نیوز کے ڈائریکٹر انور الحق کی گاڑی کو حادثہ گاڑی جل کر راک ہو گئی
گاڑی میں انور الحق کا بیٹا طلحہ اپنے دوستوں حماد شیر ذولقرنین ان کے ساتھ گاؤں آلہ ڈھیر سے واپس آ رہے تھے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی زخمیوں کو رات کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا
صوابی:حضرت مولانا شیخ اعزاز الحق صاحب غازی ضلع ہری پور میں حاجی عبداللہ کے حجرے پر صوابی پریس کلب کے ممبران سے صوابی میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں
*ڈی ایس پی سرکل لاہور(صوابی) فضل شیر خان کی جانب سے تھانہ تورڈھیر میں منعقدہ کھلی کچہری*
قبضہ مافیا ، انڈر پلی ،سودخور ،منشیات فروش و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ڈی ایس پی فضل شیرخان کا کھلی کچہری میں اظہار خیال
صوابی ، سانحہ پاڑہ چنار اور صوبے میں بدامنی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سابقہ ایم پی اے سلیم خان ایڈوکیٹ کا احتجاج کے دوران مظاہرین سے خطاب
صوابی، سانحہ کرم پاڑہ چنار میں خونریزی کے خلاف کرم پاڑہ چنار سے اظہار یکجہتی کے لئے اے این پی کے ضلعی صدر آصف الرحمن کا مظاہرین سے خطاب
اسلام آباد۔۔ 12 نومبر 2024
وفاقی وزارت OPHRD کے زیراہتمام "قومی سہ فریقی لیبرکانفرنس " کے موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن PWF رجسٹرڈ کے مرکزی صدر شوکت علی انجم آف صوابی اظہار خیال کررہے ہیں