M Asif Hussain Rana

M Asif Hussain Rana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M Asif Hussain Rana, Film/Television studio, Toba tek singh, Toba Tek Singh.

Hello
Thank you very much to all friends, this page has been recognized by Toba Tek Singh's well-known journalist Muhammad Asif Hussain Rana (Journalist) for his public city and to the people in a timely manner. Muhammad Asif Hussain Rana belongs to Toba Tek Singh's Chak No. 329 JB Chhota Risala, after completing his education, he entered the field of journalism from 2007, whose mission is only to support the poor and destitute.

محمد آصف حسین رانا  نائب صدرِ پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ بیورو چیف روزنامہ پبلک پاور لاہوربیوروچیف روزنامہ انڈرورلڈ لاہوربیو...
25/12/2024

محمد آصف حسین رانا
نائب صدرِ پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ
بیورو چیف روزنامہ پبلک پاور لاہور
بیوروچیف روزنامہ انڈرورلڈ لاہور
بیورو چیف روزنامہ سٹی میڈیا پاکستان لاہور
ایڈیٹر ہفت روزہ سکریپ ٹوبہ ٹیک سنگھ
ایوارڈ یافتہ جرنلسٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ 03457567328
پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پریس کانفرنس اور کیمرہ مین کی کوئی فیس نہ ہے۔
ہمارے نزدیک صحافت انتہائی مقدس عمدہ اور پاکیزہ پیشہ ہے۔ہمیں اپنے قلم کی حرمت کی پاسداری کرنی چاہیے اور ہمیشہ حق اور سچ لکھیں
ہم دکھائیں گے تمھیں "حسن قلم"کی طاقت
مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں
https://citymedia.pk/
M Asif Hussain Rana





































































یوم قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، ضلعی دفتر مسلم لیگ ن میں کیک کاٹا گیاٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین را...
25/12/2024

یوم قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، ضلعی دفتر مسلم لیگ ن میں کیک کاٹا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد آصف حسین رانا سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی دفتر میں یوم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی اور صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری امجد علی جاوید نے کی، تقریب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چوہدری امجد علی جاوید نے اس موقع پر قائداعظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بے لوث قیادت کی بدولت پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کیا، تقریب کے اختتام پر قائداعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
M Asif Hussain Rana شیر پنجاب ٹوبہ CH Amjad Ali Javed MPA Muhammad Junaid Anwar Chaudhry

سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ(ص) و حق باھو کانفرنس کا شاندار انعقادٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) نجی میرج ہال میں اص...
25/12/2024

سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ(ص) و حق باھو کانفرنس کا شاندار انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے) نجی میرج ہال میں اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین انٹرنیشنل برانچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی و حق باھو کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محترم رمضان سلطانی صاحب نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، محفل کی صدارت جانشین سلطان الفقر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے کی، جبکہ خصوصی خطاب الحاج محمد نواز القادری صاحب نے کیا۔ اپنے خطاب میں الحاج محمد نواز القادری نے انسان کی حقیقت، دنیا میں آنے کے مقصد، اور اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے فرمایا کہ آج کا انسان فرقوں میں بٹ چکا ہے اور اللہ سے تعلق کمزور ہو چکا ہے۔ جماعت کا مقصد انسان کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مقصد حیات کو پہچان سکے اور اللہ سے مضبوط تعلق قائم کرے، آپ نے مزید کہا کہ جب انسان کا تعلق اللہ سے مضبوط ہوتا ہے تو اس میں اعلیٰ اخلاق اور خوفِ الٰہی پیدا ہوتا ہے، جو اسے برائی سے بچا کر اچھائی اپنانے پر آمادہ کرتا ہے۔ جماعت کا پیغام قرآن پاک کی آیت "فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ" کے مطابق ہے، اور تصور اسم اللہ کے ذریعے تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کا حصول اس کے مقاصد میں شامل ہے، کانفرنس کے اختتام پر جانشین سلطان الفقر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے ملک و قوم کی ترقی، کشمیر کی آزادی، اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے دعا کی، اس موقع پر علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری اقبال گجر، نواب زادہ عاطف خان کھرل، معروف صحافی محمد آصف حسین رانا ، صدر وومن قومی امن کونسل میڈم نگہت انوار ، چوہدری خوشی محمد جٹ، اور مہر آصف کاٹھیہ سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ محفل میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کو کامیاب بنایا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) چک نمبر 329 رسالہ کے رہائشیوں کے لیے نادرا موبائل وین کی سہولت نے اہم مسائل حل ک...
20/12/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( محمد آصف حسین رانا سے ) چک نمبر 329 رسالہ کے رہائشیوں کے لیے نادرا موبائل وین کی سہولت نے اہم مسائل حل کر دیے، ایم این اے جنید انوار چوہدری کے پرسنل سیکریٹری میاں فرخ اقبال کے حکم پر اور معروف صحافی محمد آصف حسین رانا کی خصوصی کاوشوں سے حاجی غلام نبی ممبر کی رہائش گاہ پر فراہم کردہ اس سہولت سے گاؤں کے سینکڑوں افراد نے اپنے شناختی کارڈ کے اجرا، تجدید، گمشدہ کارڈ کے دوبارہ اجرا اور بچوں کے ب فارم کی رجسٹریشن کروائی
Muhammad Junaid Anwar Chaudhry Press Club Toba Tek Singh شیر پنجاب ٹوبہ City Media pk Deputy Commissioner Tobateksingh CH Amjad Ali Javed MPA محمد آصف حسین رانا

Address

Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
36050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Asif Hussain Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share