26newstobateksingh

26newstobateksingh ہمارا مقصد
ظلم کے خلاف مظلوم کے ساتھ
26NewsToba
(4)

05/07/2023

26 نیوز کی ٹیم کا گرینڈ آپریشن۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قربانی کے جانوروں کی آلائیشوں سے تیل اور صابن نکالنے والا گروہ بے نقاب
ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے چند منٹ کے فاصلہ پر بنے والے اس تیل پر
آج تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کیسے بے خبر رہی۔
عرصہ دراز سے چلنے والا یہ گھناؤنا دھندہ شہریوں کے لئے وبالے جان بن چکا ہے۔
ہوا میں نہایت گندی بدبو جو کہ نہ قابلِ برداشت ہے اور اس سے بنے والا تیل اور بھی خطرناک۔
26 نیوز کو شہری کی شکایت عید کے دوسرے روز موصول ہوئی
جس میں شہری نے اس گھناؤنے دھندہ کے بارے میں اطلاع کی۔ جس پر 26 نیوز کے
چیف ایگزیکٹو ملک وسیم اکرم نے بروقت اس پر نوٹس لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دی عدنان یاسین کو اس آپریشن کو لیڈ کرنے کی ذمہ داری دی گئی
اور ان کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا۔ ٹیم 26 نیوز نے موقع پر دیکھا کہ جانوروں کی آلائیشوں کو بڑے بڑے ڈرموں میں پکایا جارہا ہے۔
جس کو دیکھنا کیا پاس کھڑا ہونا بھی ٹیم کیلئے کسی امتحان سے کم نہ تھا
جانوروں کی ہڈیاں، آلائشیں،تیزاب کی کینے اور تیل کے بڑے بڑے ڈرم موقع پر موجودہ پائے۔
اس سناء میں ٹیم 26 نیوز نے 15پر کال کی جس پر سب انسپکٹر ظہیر نے بروقت کروائی
کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار
ہونے میں کامیاب رہے۔26 نیوز کی ٹیم کو لیڈ عدنان یاسین کر رہے تھے۔جنہوں نے مطلقع آفسران کو اس وقعہ
کی اطلاع کی۔جس پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد اور PROعطاء اللہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے
ایلیٹ فورس کے جوان کا سکواڈ موقع پر بھیجا۔ جس پر ملزمان کی تلاش کا سفر ایک دفع پھر جاری ہوا مگر کامیابی نہ ہو سکی
عدنان یاسین اور 26 نیوز کی ٹیم نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ اور موٹر سائیکل کی نشاندہی کروائی جس پر
سب انسپکٹر ظہیر اور ایلیٹ فورس کے جوانون نے اپنے قبضہ میں لیا۔جن میں 2عدد 4سٹروک رکشہ لوڈر
1عددلوڈر رکشہ،2عدد125موٹر سائیکل اور 2عددCC70موٹر سائیکل شامل تھے۔ جن کو فوری طور پر
تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔شہریوں نے 26 نیوز کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اس گھناؤنے دھندے کو بے نقاب کر کے بروقت کراروئی کی۔

" CONGRATULATIONS "  نڈر ,جرات مند ، باکردار ، باصلاحیت نوجوان قیادت      Naeem Sajid Gill  کو صدر اور Malik waseem Akra...
17/06/2023

" CONGRATULATIONS "

نڈر ,جرات مند ، باکردار ، باصلاحیت نوجوان قیادت
Naeem Sajid Gill
کو صدر اور
Malik waseem Akram
کو جنرل سیکرٹری رئیل اسٹیٹ اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نوٹیفکیشن ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اللہ پاک بھائیوں کو اپنی پوری رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے لیے کام کر نے اور ان کی آواز اعلی ایوانوں میں پہچانے کی ہمت اور جرات عطا کرے۔
اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین یا رب العالمین
منجانب رئیل اسٹیٹ اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ۔

تمام احباب کو دعوت عام ہے
29/05/2023

تمام احباب کو دعوت عام ہے

15/04/2023
29/03/2023

کلام سحری خوبصورت انداز
جناب نعت خواں محمد سعید سلیم سلطانی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ

02/03/2023

Mian NumanMasoom Bhai26 News Toba Tek Singh Official26newstobateksingh

17/02/2023

کے پی او آفس حملہ

زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

2 افراد شہید
11 افراد زخمی ،
6 رینجرز
،3 پولیس اہلکار
، ایک ایدھی رضا کار
1 پاک فوج کا اہلکار زخمی ،

اسپتال انتظامیہ

17/02/2023

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی واقعہ کا نوٹس

وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم کی سیکورٹی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف منظم آپریشن کی ہدایت

17/02/2023

*پاک رینجرز کے جوان KPO آفس میں داخل*

*کمانڈر توقیر اس کمانڈ کو لیڈ کر رہے ہیں*

*جلد پوری بلڈنگ کو کلئیر کر دیا جائے گا رینجرز*

17/02/2023

پاکستان سیکیورٹی فورسز (R-AT, SSU) نے KPO کراچی کی تمام منزلوں کو کامیابی سے کلیئر کر دیا ہے۔

باقی دہشت گرد چھت پر چھپے ہوئے ہیں۔

کلیئرنس آپریشن کے آخری مراحل جاری۔

17/02/2023

ایک اور جیکٹ پہنے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
۔۔۔

17/02/2023

*شاہراہ فیصل KPO آفس کے قریب حملہ آور کی فائرنگ سے 01پولیس اہلکار شہید و01خاکروب جاں بحق، 05رینجرز اہلکار و03پولیس اہلکار زخمی اور 01شہری زخمی*

شہید وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

شہید وزخمی ہونے والوں کی شناخت:
1-غلام عباس ولد نامعلوم عمر45سال(پولیس اہلکار شہید )
2-خالد ولد نامعلوم عمر40سال(خاکروب جاں بحق)
3-لطیف ولد محمد نواز عمر 50سال(پولیس اہلکارزخمی)
4-طاہر ولدامجد عمر 26سال(رینجرز اہلکار زخمی)
5-عبدالرحیم ولد صالح محمد عمر40سال(رینجرز اہلکار زخمی)
6-عمران ولد یونس عمر 35سال(رینجرز اہلکار زخمی)
7-ساجد بلوچ ولد حنیف عمر28سال(شہری زخمی)
8-آفتاب ولد عبدالنبی عمر30سال(رینجرز اہلکار زخمی)
9-محمد لطیف ولد نامعلوم عمر28سال(رینجرز اہلکار زخمی)
10-حاجی عبدالرزاق ولد نامعلوم عمر55سال(پولیس اہلکارزخمی)
11-عبدالخالق ولد ٹنڈو خان عمر48سال(پولیس اہلکارزخمی)

12/02/2023
12/02/2023
12/02/2023
10/02/2023

لاہور
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ٹریفک لائسنس کے اجراء کا عمل مزید آسان کرنے کیلئے تاریخی فیصلہ

آئی جی پنجاب کا شہریوں کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹرز کے اوقات کار میں اضافے کا حکم

2022 میں صوبے کے بڑے شہروں میں مجموعی طور پر 653106 شہریوں نے لرنرز لائسنس بنوائے .

وسائل کی کمی کے باعث صوبہ بھر میں صرف 155404 شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکے تھے ۔

سوموار 13 فروی سے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لائسنسنگ ٹیسٹ سنٹرز ڈبل شفٹ صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک کام کریں گے۔

لاہور میں لبرٹی لائسنس سنٹر بھی 20 فروری سے لگا تار 24/7 شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا ۔

آئی جی پنجاب کی ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے عمل کو آسان ترین بنانے کیلئے جدید ایپ تیار اور جلد از جلد لانچ کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب نے ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کیلئے ٹریفک چالان کوٹے کی شرط ختم کردی۔

دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوشگوار رویہ اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے میں وارڈنز کی مہارت ہی انکی کارکردگی جانچنے کا معیار ہو گی ۔ آئی جی پنجاب

تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹ کا ہفتہ وار شیڈول باقاعدگی سے جاری کیا جائے۔ آئی جی پنجاب

ٹریفک موبائل ٹیموں کے وزٹس کا مقصد شہریوں اور طلباء کو دفاتر کے باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور

صوبہ بھر میں پولیس خدمت مراکز سے بھی شہری ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور گمشدہ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب

10/02/2023

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

ڈی ایس پی بنگلہ اچھا راجن پور حیدر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی ایس پی صدر راجن پور سید حماد نبی کو ڈی ایس پی بنگلہ اچھا راجن پود تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس مظفرگڑھ/ لیہ عمران عارف سیال کو ڈی ایس پی روجھان راجن پور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی کاشف ڈوگر کو پرسنل سیکرٹری آفیسر ٹو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی عادل رشید کو اسسٹنٹ پرسنل سیکرٹری آفیسر ٹو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا

10/02/2023

اب ٹوئٹر پر 280 نہیں بلکہ 4 ہزار حروف کی ٹوئٹ لکھنا ممکن ہو گیا

10/02/2023

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 300روپے کی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ94ہزار700روپےہوگئی
10گرام سونے کی قیمت میں 2ہزار 829روپے کی کمی
10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66ہزار 924روپے ہوگئی

10/02/2023

صدر مملکت عارف علوی سے سینئر سری لنکن سول سرونٹس کے وفد کی ملاقات
صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین تجارت، معیشت اور تعلیم کے فروغ پر زور
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں ،صدر مملکت عارف علوی
باہمی فائدے کیلئے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
بیوروکریسی لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھے، نظام کی کارکردگی کو بہتر بنائے ، صدر مملکت
تیز رفتار ترقی یقینی بنانے کیلئے بیوروکریسی کی صلاحیت اور استعداد بہتر بنانا ہوگی ، صدر مملکت
بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہیے ، صدر مملکت عارف علوی
آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے فکری راستے بنانے کیلئے بروقت فیصلے کرنا ہوں گے ، صدر مملکت
فکری برتری قوموں کو عظیم بناتی ہے ، صدر مملکت عارف علوی
علم پر مبنی معیشت اور لوگوں کی فکری ترقی میں سرمایہ کاری پر توجہ دینا ہوگی ، صدر مملکت
صدر مملکت کا ترقی پذیر ممالک کے مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے مالی نظم و ضبط اختیار کرنے کی ضرورت پر زور
خراب معاشی فیصلوں کا خمیازہ صرف عام آدمی کو نہیں بھگتنا چاہیے ، صدر مملکت
اشرافیہ کو بھی ملک کی بہتری کے لیے عام آدمی کا بوجھ بانٹنا چاہیے، صدر مملکت
فیصلہ سازوں اور بیوروکریسی کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا رویہ اور ذہنیت بدلنا ہوگی، صدر مملکت
صدر مملکت کا جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور
علاقائی اقتصادی تعاون سے خطے کے لوگوں مزید خوشحال ہوں گے ، صدر مملکت
ترقی پذیر ممالک کو نئی عالمی صف بندیوں سے دور رہنا چاہیے ، صدر مملکت

10/02/2023

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

صفدر حسین ورک کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا

رضوان نزیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا

ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی عائشہ غضنفر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چینوٹ تبادلہ کینسل

ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس الطاف حسین انصاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چینوٹ تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل کمشنر لاہور نازیہ موہال کی خدمات سیکرٹری پنجاب کوآپریٹو کے سپرد

ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس اویس مشتاق کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تبادلہ کینسل

ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی خالد جاوید گورایہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ شایان علی جاوا کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز تعینات کر دیا گیا

ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سروسز زوہا شاکر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لودھراں ملک احمد فراز اعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سیالکوٹ سیدہ آمنہ مودودی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لودھراں تعینات کر دیا گیا

سیکرٹری زکوۃ و عشر بابر امان بابر کو سیکرٹری محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن تعینات کر دیا گیا اور سیکرٹری محکمہ معدنیات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

ممبر پنجاب سروس ٹربیونل شوکت علی کو سیکرٹری زکوۃ و عشر تعینات کر دیا گیا

منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور طارق محمود بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی فلیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرگودھا راو ندیم اختر کو منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈوپلپمنٹ اتھارٹی بہاولپور تعینات کر دیا گیا

بابر صاحب دین کو سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات کر دیا

10/02/2023

پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

سید کرار حسین کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا

عبادت نثار کو اے آئی جی پروکیورمنٹ تعینات کر دیا گیا

فیصل گلزار کو ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا

منتظر مہدی کو ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا

شاکر حسین داوڑ کو ایس ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ تعینات کر دیا گیا

اعجاز رشید کو ایس پی VIP سیکیورٹی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا

اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا

عاطف حیات کو ایس پی سروے سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا

کاشف اسلم کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کر دیا گیا

سید ندیم عباس کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا

فضل حمید کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا

کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ایس ایس پی PTS راولپنڈی تعینات کر دیا گیا

ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او تعینات کردیا گیا

توصیف حیدر کو ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا

وسیم ڈار کو ایس پی سیکورٹی ایس پی یو لاہور تعینات کر دیا گیا

احمد نواز شاہ کو بٹالین کمانڈر پی سی لاہور تعینات کر دیا گیا

سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور تعینات کر دیا گیا

عبدالوہاب کو ایس پی VVIP سیکورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا

محمد اکمل کو ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیا

10/02/2023

پاکستان کا آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نویں جائزہ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف کا وفد کل واپس روانہ ہو جائے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد 31 جنوری کو پاکستان آیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 10 روز تک پاکستانی حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے۔

سیکرٹری خزانہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، کچھ نکات پر اختلاف ہے اور ان نکات پر فیصلہ کرنا آئی ایم ایف کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کی دستاویز دے دی ہے، بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی ہے، قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد پاکستان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار میڈیا پر آکر معاہدے کی تفصیلات شیئر کریں گے۔

04/02/2023

نقالوں سے ہوشیار 150 واٹ سولر پلیٹ کا سٹیکر اتار کر 200 واٹ کر کے مارکیٹ میں دکاندار بیچ رہے ہیے خریدنے سے پہلے سولر پینل کا سائز چیک کریں اگر واقعی 200 watt ہیے تو سائز 150 پینل سے بڑا ہوگا۔

Address

26 Office Toba
Toba Tek Singh
36050

Telephone

+923146041767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 26newstobateksingh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 26newstobateksingh:

Videos

Share


Other Toba Tek Singh media companies

Show All