I Love My Tarbela

I Love My Tarbela World's Largest Earth Filled Dam. Backbone & Tourist Attraction of Pakistan (Old Page Disabled)

22 سال بعد، سیشن 1988-1992 کے کلاس فیلوز اپنے بچپن کے مقام تربیلا ڈیم لوٹے۔ کالونیوں کی خستہ حالت دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، مگ...
12/01/2025

22 سال بعد، سیشن 1988-1992 کے کلاس فیلوز اپنے بچپن کے مقام تربیلا ڈیم لوٹے۔ کالونیوں کی خستہ حالت دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، مگر دوستوں کے ساتھ وہی گلیاں، ہل کلب، پرانے گھر، گالف کلب ، مارکیٹ اور لیک ویو سائٹ ایریا دیکھ کر بچپن کی حسین یادیں تازہ ہو گئیں۔

"جگہیں بدل سکتی ہیں، مگر یادیں اور رشتے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔"

یہ ملاقات ثابت کرتی ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود دوستی کا رشتہ اور بچپن کی یادیں ہمیشہ امر رہتی ہیں۔

As we bid farewell to 2024, we joyfully welcome the promise and limitless possibilities of 2025.
31/12/2024

As we bid farewell to 2024, we joyfully welcome the promise and limitless possibilities of 2025.

30/12/2024

غازی بازار میں خواتین دستکاروں کی پہلی نمائش– دیکھیں کیا خاص تھا؟

تحصیل غازی میں 24 اور 25 دسمبر کو ایشال شادی ہال میں خواتین کے لیے ایک منفرد نمائش منعقد کی گئ، جس میں ہاتھ سے بنی اشیاء، کھانے، بیکنگ پروڈکٹس، ان سلے کپڑے، عبایا، جوتے، مہندی، موبائل اسیسریز، فاسٹ فوڈ اور دیگر اشیاء کے سٹالز شامل تھے۔

یہ نمائش 2 دن تک سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہا، اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس کو خوب سراہا۔

یہ ایونٹ Ara's Collection کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جو تحصیل غازی کی ایک مقامی کاروباری خاتون کا پراجیکٹ ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی اور سٹال بک کرنے کے لیے کئی لوگوں نے رابطہ کیا۔
Ara's Collection
کا ارادہ ہے کہ ہر دو ماہ بعد ایسی نمائش منعقد کیے جائیں تاکہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مزید مواقع فراہم کیا جا سکیں۔

نمائش کی جھلکیاں دیکھنے کے لیے ویڈیو دیکھیں اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔


Stop gender based violence
30/12/2024

Stop gender based violence

انا للہ وانا الیہ راجعون واپڈا ڈگری کالج کے سابق پرنسپل سر ڈاکٹر منیر الدین احمد کا رضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔ انکا...
28/12/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون
واپڈا ڈگری کالج کے سابق پرنسپل سر ڈاکٹر منیر الدین احمد کا رضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔ انکا نماز جنازہ آج 4 بجے نماز عصر کے بعد صوبڑہ سٹی کالونی میں ادا کیا جائے گا ۔

ہمارے محترم استاد، جنہوں نے اپنی پوری زندگی اصولوں اور نظم و ضبط کے ساتھ گزاری، آج ہم سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے نہ صرف اپنے طلبا کی بہترین تربیت کی بلکہ واپڈا کالج کو اعلیٰ مقام دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی رہنمائی میں کالج کے طلبا نے ہمیشہ نمایاں پوزیشنز حاصل کیں اور کالج کا نام روشن کیا۔

ان کے اخلاق، محبت، اور پیشہ ورانہ لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین!

واپڈا کالج کے تمام طلبا، اساتذہ، اور ان کے چاہنے والے ان کے لیے دعاگو ہیں۔ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
For Contact:
+92 300 5314678
NASIR MUNIR

26/12/2024

Meetup of Old school fellows after 20 years in Tarbela Dam

آج سال کا سب سے مختصر دِن ہے، اس کے بعد دن طویل اور راتیں مختصر ہونے کا سلسلہ 21 جون تک جاری رہے گا
21/12/2024

آج سال کا سب سے مختصر دِن ہے، اس کے بعد دن طویل اور راتیں مختصر ہونے کا سلسلہ 21 جون تک جاری رہے گا

ایشال شادی ہال میں 24 اور 25 دسمبر کو ونٹر گالا منعقد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ یہ صرف خواتین کے لیے ہو...
16/12/2024

ایشال شادی ہال میں 24 اور 25 دسمبر کو ونٹر گالا منعقد کیا جارہا ہے ۔

اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ یہ صرف خواتین کے لیے ہورہا ہے اور اس کی آرگنائزرز ٹیم بھی خواتین پر ہی مشتمل ہے

بچوں کی تفریح کے لیے جھولے اور جمپنگ پلیٹ فارم رکھا گیا ہے

ہال کے اندر خواتین کے سٹال لگائے جائیں گے جب کہ ہال کے باہر مردوں کے سٹال ہونگے

سٹال کی رجسٹریشن کے لیے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں

03351912416
03356465644


وقت کی عمر کیا بڑی ہو گیاِک تِرے وصل کی گھڑی ہوگیموت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ  زندگی  کی کوئی کڑی  ہوگی  !! ؛            ...
15/12/2024

وقت کی عمر کیا بڑی ہو گی
اِک تِرے وصل کی گھڑی ہوگی

موت کہتے ہیں جس کو اے ساغرؔ
زندگی کی کوئی کڑی ہوگی !! ؛

Night, sky illuminated, canal water, trees, road, a calming environment that encourages contemplation and serenity.
06/12/2024

Night, sky illuminated, canal water, trees, road, a calming environment that encourages contemplation and serenity.

05/12/2024

شام کا وقت ہے اور میں جھیل کے کنارے کھڑا ہوں۔ ٹھنڈی ہوا میرے چہرے کو چھو رہی ہے، اور پانی کی لہریں کناروں سے ٹکرا کر سکون بخش آواز پیدا کر رہی ہیں۔ سورج اپنی کرنوں کے آخری رنگ پہاڑوں کے پیچھے بکھیر رہا ہے، اور آسمان پر سرخی پھیل چکی ہے۔ سرسبز پہاڑوں کا حسن آنکھوں کو ٹھنڈک بخش رہا ہے۔

یہ منظر مجھے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے کہ یہ جھیل، یہ دریا، اور یہ قدرتی خوبصورتی کتنی قدیم ہے۔ کتنے لوگ آئے، اس پراجیکٹ کا حصہ بنے، اور وقت کے دھارے میں گم ہوگئے۔ نہ جانے اور کتنے لوگ آئیں گے، اپنی کہانیاں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ مگر یہ جھیل، یہ پانی، اور یہ دریا ہمیشہ کی طرح زندگی بخشے گا، انسانیت کی خدمت کرے گا۔

یہی قدرت کا دستور ہے: انسان آتا ہے، اپنا وقت گزارتا ہے، اور چلا جاتا ہے، مگر قدرت کے یہ خزانے ازل سے ابد تک قائم رہتے ہیں، سب کو فیض پہنچاتے رہتے ہیں۔

کیا آپ نے بھی کبھی اس جھیل کنارے کھڑے ہو کر زندگی کے ان پہلوؤں پر غور کیا ہے؟ 🌅



جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی؛(آلقران)واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج کے درجنوں بچوں نے تھیل...
05/12/2024

جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی؛(آلقران)

واپڈا پوسٹ گریجویٹ کالج کے درجنوں بچوں نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے فاطمید فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنا خون عطیہ کیا۔

تربیلہ جھیل کا نیلگوں پانی، قدرتی پہاڑیاں، اور صاف نیلا آسمان ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ تربیلہ پانچویں توسیعی کا منص...
04/12/2024

تربیلہ جھیل کا نیلگوں پانی، قدرتی پہاڑیاں، اور صاف نیلا آسمان ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔

تربیلہ پانچویں توسیعی کا منصوبہ پاکستان کے توانائی کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ہے جو ملکی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

تربیلہ کی خوبصورتی اور ترقی کو قریب سے دیکھتے رہیں!

جمادی الثانی کا نیا چاند آسمان پر جلوہ گر ہے، نہر کا پانی اپنی روانی میں بہہ رہا ہے، اور شام کا وقت ہے۔ لوگ اپنی موٹر سا...
04/12/2024

جمادی الثانی کا نیا چاند آسمان پر جلوہ گر ہے، نہر کا پانی اپنی روانی میں بہہ رہا ہے، اور شام کا وقت ہے۔ لوگ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر دن بھر کی تھکن لیے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ منظر زندگی کی خوبصورتی اور سکون کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

04/12/2024

The cleanliness drive started in the RIGHT BANK COLONY.
Cooperate PLEASE

Address

Tarbela

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I Love My Tarbela posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share