Taza Khabar/تازہ خبر

Taza Khabar/تازہ خبر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taza Khabar/تازہ خبر, Media/News Company, Tank.
(1)

لکی مروت: پردل کلے سرائے نورنگ کے قریب رکشہ اور موٹرکار کے درمیان تصادم۔ لکی مروت: تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب...
06/11/2024

لکی مروت: پردل کلے سرائے نورنگ کے قریب رکشہ اور موٹرکار کے درمیان تصادم۔

لکی مروت: تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم عورت اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

لکی مروت: تصادم کے نتیجے میں نعمان ساکن نار صاحب داد میداد خیل جاں بحق، جبکہ فاروق ساکن زاہد آباد سرائے نورنگ، شعیب خان ساکن نار صاحب داد میداد خیل، عزیز الرحمن ساکن اتشی مچن خیل زخمی ہوئے۔

لکی مروت: حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا۔

جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں تمام عوام بنیادی حقوق تعلیم ،صحت،بجلی،پانی،روڈ،نیٹ ورک انٹرنیٹ سروس سے مح...
06/11/2024

جنوبی وزیرستان

جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں تمام عوام بنیادی حقوق تعلیم ،صحت،بجلی،پانی،روڈ،
نیٹ ورک انٹرنیٹ سروس سے محروم ہیں!اس پر بھی بات کیا جائے!ان تمام حقوق کے لیے نکلوں!ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گا!

06/11/2024

سماجی کارکن پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماء لاپتہ افراد کی آواز عالم زیب محسود کی گرفتاری و رہائی پر
پشتون تحفظ مومنٹ کے ممبران کا تفصیلی جواب
شیراللہ پی کے کے وال سے

Taza Khabar/تازہ خبر PTM Updates

عالم زیب خان محسود کو تری ایم پی او کے تحت اپنے گھر سے ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان کے ارڈر پر گرفتار کر کے ہری پور جیل بھیج دیا گیا چونکہ ہم 14 اکتوبر تک خیبر جرگہ میں مصروف رہے جرگہ کے دو دن گزرنے کے بعد یعنی کہ 16 تاریخ کو ڈیرہ اسماعیل خان پی ٹی ایم دوستوں کے ساتھ سی ایم کے پی کے کے پاس گئے اور ان کے ساتھ ملاقات کی ملاقات میں سی ایم کے پی کے نے یہ کہاں کے اپ لوگوں کے دوست انشاءاللہ تین دن میں رہا ہو جائیں گے سی ایم کے پی کے نے کہا کہ اس بارے میں میں نے ایم این اے زبیر سے بات کی اور وہ میرے ساتھ اسی کیس کو فالو کر رہے ہیں لہذا اپ اپ لوگ دو تین دن تک گزارا کریں انشاءاللہ اپ لوگوں کے دوست رہا ہو جائیں گے تین دن گزرنے کے بعد ہمارے دوست رہا نہیں ہوے ہم نے بہت کوشش کی ان لوگوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہیں لیکن ہمارے دوست رہا نہیں ہوے اس کے بعد ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مشورہ کیا مشورہ کرنے کے بعد ہم لوگوں نے فیصلہ کیا کہ ان کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بینچ میں دوستوں کے رہائی کے لیے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہیں پھر رٹ دائر کی ا جیسا کہ اپ لوگوں کو پتہ ہے کہ یہاں ڈیرہ میں ایک ہفتے ڈی بی اور دوسرے ہفتے ایس بھی ہوتی ہیں اور ہم نے 21 اکتوبر کو جب رٹ پٹیشن دائر کیا اور عدالت کی طرف سے ہمیں 31 اکتوبر کی تاریخ دے دی گئی 31 تاریخ کو ہم اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل نے اور جب وکیل صاحب نے بحث شروع کی تو جج صاحب نے فرمایا کہ اس کو ضمانت پر رہا یی کرنے کا حکم کرتے ہیں ہمارا وکیل بیٹھنے والا ہی تھا کہ مخالف وکیل کے پی گورنمنٹ کے وکیل یعنی اٹارنی جرنل نے اعتراض اٹھایا کہ پروسیجر غلط ہیں اس نے اعتراض اٹھایا کہ ریٹ ملزم کے اپنے نام سے نہیں ہوئے بلکہ کسی اورکے نام سے ہے تو اس کو ضمانت نہ دی جائے اور یہ بھی اعتراض اٹھایا کہ اس کے پاس 3mpo نوٹیفکیشن نہیں ہے للہذا اس ضمانت نا دی جائے اور اسی دوران میں اپنے وکیل کے سائیڈ پہ کھڑا ہوا اور جواب دیا کہ سر جی ہم نے بار بار DC صاحبہ سے نوٹیفکیشن مانگا ہے اور مانگ رہے ہیں لیکن ڈی سی افس کی طرف سے ہمیں نوٹیفکیشن نہیں دے رہے تھے اس لیے میں نے اپنی طرف سے رٹ کیا ہے اس سے پہلے بھی ہم یہی کیس اسی طرح کر چکے ہیں اور میں نے ایک حوالہ دیا اور کہاں کہ آگر صرف 5 منٹ دی جائے تو میں ہارڈ کاپی میں ہائی کورٹ کا آرڈر پیش کر سکتا ہوں لہٰذا ہمارے دوستوں کو رہا کیا جائے جب میں نے یہ بات کہی تو جج صاحب تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہے اور تھوڑی دیر بعد کہنے لگے کہ یہ اس جج نے فیصلہ غلط کیا ہے لہذا میں غلط نہیں کر سکتا ہم اسی جواب پر دنگ رہ گئے کچھ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ وہ جج تھا اور ہم ملزم کے سائیڈ سے تھے یاد رہے کہ ہم نے کیس صرف اسلئے کیا تھا کہ ایسا نہ ہو یہ تو ظالم لوگ ہیں پھر تھری ایم پی او کو ایکسٹنڈ نہ کرے ورنہ علم زیب اور ان کے دوستوں کا ٹائم تو ویسے بھی پورا ہونے کو تھا جج صاحب نے ہمیں دوبارہ کس کرنے کا کہاں اور پھر ہم وہاں سے نکل ائے کیونکہ ایک تاریخ کو تو ویسے بھی 30 دن پورے ہونے کو تھے ااور دو تاریخ کو ہم ڈی سی افس گئے تو ڈی سی ا صاحب افس پر موجود نہیں تھی اور کسی کام کے سلسلے باہر گئی ہوئی تھی جو کہ پانچ چھ دن چھوٹی پر تھی 5 تاریخ کو وہ اپنے آفس حاضر ہوئی ہمارے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر ہم اس کے پاس لیٹر لے جاتے تو وہ ویسے بھی چھٹی پر تھی پیر بھی ہمیں پانچ تاریخ سے پہلے لیٹر نہیں ملتا تھا کیونکہ یہ ضروری ہے جب جج کی طرف سے رہائی کا حکم ہوتا ہے تو اس کے بعد release آرڈر پر ڈی سی کا دستخط ضروری ہوتا ہے اسکے بعد عالم زیب کا ایک مہینہ پورا ہوگیا اسکا بھائی وہاں پر موجود تھا کہ جیل انتظامیہ سے خبر آئی کہ عالم زیب کے پیچھے کراچی سے وارنٹ گرفتاری کا لیٹر آیا ہے لہٰذا ہم اسکو رہا نہیں کر سکتے تو عالم زیب خان نے جیل سپرڈینٹ سے کہاں کہ یا تو مجھے کراچی پولیس کے حوالے کر دو یا رہائی دو تاکہ میں خود جا کہ عدالت میں پیش ہوجاؤ تو اسی پر جیل سپریڈنٹ پورا نہیں تھا یاد رہے یہ وارنٹ گرفتاری ایک فارمیلٹی ہوتی ہے اگر بندا 3 پیشی پر پیش نا ہوجائیے تو وارنت گرفتاری نکل آتی ہے لیکن ہمارے لیے الگ قانون بنایا گیا ہے جو ہمیں سمجھ نہیں آتی عالم زیب نے پھر کہا کہ میں کیسے پیش ہوتا جو ان لوگوں نے مجھے جیل میں بند کیا ہے ا اس کے بعد ہم نے اپنے وکیل منیزہ کاکڑ سے بات کی اور اس کو کہا کہ یہاں پہ المزیب کو اس لیے بند کیا ہے کہ کراچی سے کوئی وارنٹ گرفتاری کا لیٹر ایا ہے تو لہذا اپ اس طرح کریں کہ عدالت جائیں اور وہاں پر اس کی وارن گرفتاری کو منسوخ کرے جب وہ عدالت گئی اور جج کے سامنے 3MPO کا لیٹر پیش کیا اور اسے کہا کہ وہ تو ہری پور جیل میں قید ہے اس لیے علم زیب پیشی پر نہیں ائے اور جج صاحب نے اس کے بعد فورن کنسلیشن لیٹر جیل بھیج دیا گیا اس کے تقریبا چار دن پورے ہو گئے لیکن جیل انتظامیہ نے ہمیں کوئی خبر نہیں دی اج جب ہمارے دوست وہاں پر پہنچے جیل سپرڈینٹ کے ساتھ شور شرابہ کیا تو معلوم ہوا کہ لیٹر تو دو دن پہلے بھی پہنچ چکا ہے لہذا جیل سپریڈنٹ نے کھولنے کی زحمت نہیں کی تھی اس لیے ایسے اسکے ٹیبل پڑا رہا تھا جب لیٹر کھولا تو وہی لیٹر علم زیب مسعود کے وارنٹ گرفتاری کا کنسلیشن لیٹر تھا اور پیر اس بے شرم سپریڈنٹ نے کہا کہ اس کو تو ہم ڈیپارٹمنٹ کے تھرو بھیجنا چاہیے تھا لہذا اس کا یہ پروسیجر غلط ہیں اور ان لوگوں نے ڈائریکٹ مجھے ہی بھیجا ہے اپنے وکیل سے کہے کہ جج صاحب کو بتائے کہ Homedepartment کے تھرو لیٹر بھیجے پھر ہم قبول کرینگے پھر دوستوں نے ان سے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کا لیٹر بھی اسی طریقے سے یعنی ڈائریکٹ اپ کو ہی ایات تھا لہذا اس کو بھی اپ ڈائریکٹ قبول کریں لیکن سپریڈنٹ نے انکار کیا
اس تحریر کا مطلب بھی یہی تھا کہ ہم جائے توکہاں جائے یہاں ایک ادارہ نہیں بلکہ پورا سيسٹم ہی کالا ہے
اور ہمارے دوست بھی بار بار پوچھ رہے ہیں عالم زیب کیس کے بارے میں تو یہی ہے اسکا پورا تفصیل کمی بیشی اور الفاظ کے چناؤ پر معزرت خوا ہوں

اسلام آباد افغان وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے ‎کابل میں ‎بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ت...
06/11/2024

اسلام آباد

افغان وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے ‎کابل میں ‎بھارتی وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو توسیع دینے پر زور دیا ہے۔ ‎
افغانستان کے لئے بھارت کے نمائندہ خصوصی جی پی سینگ کی قیادت میں بھارتی وفد نے نومبر 6 کو کابل میں ملا یعقوب کے ساتھ ملاقات کی۔ افغان ‎ ت ل ب ن
حکام نے کہا کہ ملا یعقوب اور بھارتی وفد ُنے افغانستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کو مزید بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

کاپی

جنوبی وزیرستان لوئر وانا پریس کلب کے ممبر اعلیٰ خان وزیر پر تشدد۔ جنوبی وزیرستان/ انگور اڈا بارڈر کے قریب زیر تعمیر خانگ...
06/11/2024

جنوبی وزیرستان لوئر

وانا پریس کلب کے ممبر اعلیٰ خان وزیر پر تشدد۔

جنوبی وزیرستان/ انگور اڈا بارڈر کے قریب زیر تعمیر خانگئی روڈ پر رپورٹنگ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جنوبی وزیرستان/ تشدد کے بعد تین گھنٹے اپنے گھر میں رکھا۔ صحافی اعلیٰ خان

جنوبی وزیرستان/ ٹھیکہ داروں نے مجھ سے اپنے موبائل اور سب کچھ چھین کر توڑ ڈالے۔ متاثرہ صحافی اعلیٰ خان

جنوبی وزیرستان/ مقامی صحافی نور علی وزیر زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان/ خانگئی روڈ کے ٹھیکہ داروں نے مجھ پر تشدد کیا۔ صحافی اعلیٰ خان

جنوبی وزیرستان/ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صحافیوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی کے پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ صحافی نور علی وزیر

Ali Amin Khan Gandapur Taza Khabar/تازہ خبر غلام قادر میڈیا سیل Pti Bandkhail پی ٹی آئی بندخیل Haji Tilawat Khan Apna Gujrat آپنا گجرات Khyber Pakhtunkhwa Police

سابق ممبر قومی اسمبلی رہنماء پشتون تحفظ مومنٹ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرکے مبینہ طور پر میانوالی منتقل کردیا گی...
06/11/2024

سابق ممبر قومی اسمبلی رہنماء پشتون تحفظ مومنٹ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرکے مبینہ طور پر میانوالی منتقل کردیا گیا

سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں سمیت پولیس نامعلوم مقام کی طرف لے گئے
علی وزیر کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ‎پنجاب کے ضلع بھکر کے جیل سے رہا ہوتے ہی ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علی وزیر کے ساتھیوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر رہا ہوتے ہوئے پنجاب پولیس و سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے دوبارہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا علی وزیر کو بھکر جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس و سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، علی وزیر کے ساتھیوں کے مطابق علی وزیر کو 3 اگست 2024 کو ‎اسلام آباد پولیس نے پمز اسپتال سے رات گئے گرفتار کیا گیا تھا علی وزیر کو پنجاب کے ضلع بھکر کے ڈپٹی کمشنر نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا علی وزیر کو ڈپٹی کمشنر بھکر نے گجرات جیل سے عدالت کے حکم پر رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا علی وزیر پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دو دفعہ تھری ایم پی کے تحت 15/15 دونوں کیلئے نظر بند کیا گیا تھا علی وزیر کو ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بھی دو دفعہ 14/14 دنوں کیلئے نظر بند کیا گیا تھا علی وزیر کو پانچویں دفعہ بھکر کے ڈپٹی کمشنر نے تھری ایم پی او کے تحت 14 دنوں کیلئے نظر بند کیا گیا تھا

پشاورسیاسی برف پگھلنے لگا  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈہ پور کے درمیان گورنر ہاؤس م...
06/11/2024

پشاور
سیاسی برف پگھلنے لگا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈہ پور کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات
*ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے کے متعدد دیگر مسائل و حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کے لیئے قیام امن ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق سے قیام امن، مسائل کے حل اور سیکیورٹی کے لئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے دونوں متحد ہوکر کوشش کریں گے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ اور عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لئے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا اور صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا۔ قبل ازیں صوبائی کابینہ میں شامل نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعلیٰ گورنر ہاؤس پہنچے تو گورنر خیبرپختونخوا نے ان کا خیر مقدم کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

06/11/2024

پشاور۔ گلبہار نمبر چار روڈ پر دھماکہ
پشاور۔ دستی بم دھماکہ مقامی تاجر کے گھر پر ہوا۔بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ۔پولیس
پشاور۔ دھماکہ دستی بم کا تھا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس
پشاور۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود۔پولیس

ڈیرہ اسماعیل خان ستر سالہ ٹریفک نظام کو بہتری کے دعوے کرنے والے ٹریفک انچارج پرانی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹ اڈہ ختم کرنے ...
06/11/2024

ڈیرہ اسماعیل خان

ستر سالہ ٹریفک نظام کو بہتری کے دعوے کرنے والے ٹریفک انچارج پرانی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹ اڈہ ختم کرنے میں بری طرح ناکام

06/11/2024

*لکی مروت/دھماکہ*

لکی مروت: رات گئے نامعلوم افراد نے ککہ خیل کے قریب سوئی گیس ایس ایم ایس کو دھماکے سے اڑا دیا

لکی مروت: بظاہر نقصان اتنا زیادہ نہیں لگ رہا۔ پولیس

لکی مروت: سوئی گیس ٹیم کے معائنے کے بعد نقصانات کا مکمل اندازہ ہوگا۔ پولیس

ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کی خصوصی کوششوں سے جلال خیل قوم اور پولیس کے درمیان تنازعہ حل کردیا گیا گزشتہ دنوں چگمل...
06/11/2024

ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کی خصوصی کوششوں سے جلال خیل قوم اور پولیس کے درمیان تنازعہ حل کردیا گیا

گزشتہ دنوں چگملائی میں پولیس جانب سے چادر و چاردیواری کی پامالی کرنے پر جلال خیل قوم اور پولیس کے درمیان تنازعہ چلا ارہا تھا جس پر جلال خیل قوم نے ہنگامی جرگہ بلایا تھا اور پولیس کو مطالبات کے حل کے لئے 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی

ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود گزشتہ 3 دنوں سے مسلہ کو پرامن طریقہ سے حل کرنے میں سرگرم رہے۔ ایم پی اے آصف خان محسود اج جلال خیل قومی جرگہ اور پولیس کے مابین پیدا ہونے والے مسئلہ کو احسن طریقہ سے حل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جرگہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات کو پولیس نے تسلیم کرتے ہوئے جلال خیل قوم کو ہر قسم کی تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کامیاب مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ جلال خیل قوم کے سینکڑوں افراد پر درج ایف آئی آر واپس لی جائے گی، امین اللہ نامی نوجوان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو ٹرانسفر کیا جائے گا اور زخمی کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ چادر و چاردیواری کی پامالی کرنے والا ایس ایچ او عاشق الہی پر چگملائی آنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور جلد ہی ان کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔ ایکسچینج میں رہائش پذیر پولیس اہلکار اپنے پوسٹس پر واپس جائیں گے

اہلیان چگملائی نے ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی کوششوں سے تصادم کی جانب جانے والا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دن سے ایم پی اے آصف محسود نے انتہائی محنت اور خلوص سے مسلے کا مثبت حل نکالا۔ بہترین کوشش پر جلال خیل قوم نے ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان محسود کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ایچ او عاشق الہی نے ملزم کی گرفتاری کے لئے گھر پر بغیر لیڈی پولیس کے چھاپہ مارا تھا جس کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس،وزیراعل...
05/11/2024

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس،

وزیراعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران کی شرکت۔ اجلاس کو سرکاری عمارتوں کے لیے درکار شمسی توانائی کی ضروریات اور مجوزہ پلان بارے بریفنگ
منصوبے کے تحت ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، جیل خانہ جات، پولیس اسٹیشنز اور دیگر سرکاری دفاتر کے علاوہ ٹیوب ویلز اور اسٹریٹ لائٹس کی سولرائزیشن کی جائے گی،
اس سلسلے میں صوبہ بھر سے تمام سرکاری عمارتوں اور ان کی بجلی کی ضروریات سے متعلق ڈیٹا اکھٹے کرنے کا عمل جاری ہے،
بریفنگ

اب تک 13 ہزار یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے، ان 13 ہزار یونٹس کی سولرائزیشن کے لئے تقریبا 73 میگاواٹ استعداد کے حامل سولر سسٹم درکار ہے، بریفنگ

ان یونٹس کی سولرائزیشن سے سالانہ 92 ملین یونٹس شمسی بجلی پیدا ہوگی،

یہ منصوبہ 10 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے صوبائی حکومت کو بجلی کے بلوں کی مد میں تقریبا 2 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی، بریفنگ

وزیراعلی کی متعلقہ حکام کو منصوبے کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت۔
کمیٹی دوبارہ اجلاس بلا کر ایک ہفتے کے اندر منصوبے کے اجراء کے لئے لوازمات کو حتمی شکل دے، منصوبے پر عمل درآمد کے لئے درکار تمام ہوم ورک کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

صوبے میں مساجد اور مدارس کی سولرائزیشن کے منصوبے پر بھی جلد عملدرآمد شروع کیا جائے، منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 7 ہزار مساجد اور 3 ہزار مدارس کی سولرائزیشن کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Raqib Ullah Mehsood

  افسوسناک خبر ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافرگاڑیوں پر فائرنگ 4 افراد جانبحق ایک خاتون زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق لوئر ک...
05/11/2024

افسوسناک خبر
ضلع کرم کے علاقے اوچت میں مسافرگاڑیوں پر فائرنگ 4 افراد جانبحق ایک خاتون زخمی ہوگئی
پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت کے قریب ڈاڈ کمر میں مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ڈرائیور مشتاق حسین ،اقبال حسین اور وہاب علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال علیزئی منتقل کر دیا گیا واقعے میں جاں بحق ہونے والے وہاب علی سات سال بعد دوحہ قطر سے اپنے گھر پاراچنار ارہے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ چکی ہے اور واقعے کے تحقیات کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو فیلڈر گاڑیوں میں مزید افراد بھی سوار تھے جس کا تاحال کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے
کاپی

جنوبی وزیرستان لوئر وانا۔ تحصیل برمل علاقہ غورلمہ میں نامعلوم افراد نے آدرام جان عرف قاری قوم آواس خیل کو قتل کیا ہے.مقا...
05/11/2024

جنوبی وزیرستان لوئر
وانا۔ تحصیل برمل علاقہ غورلمہ میں نامعلوم افراد نے آدرام جان عرف قاری قوم آواس خیل کو قتل کیا ہے.
مقامی زرائع کے مطابق آدرام جان دو دن سے لاپتہ تھا.ادرام عرف قاری کے لاش شولام ہسپتال منتقل کردی گئی ہے.پولیس زرائع

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد قتل ہوچکے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن گنڈی عاشق میں ایف سی اہلکاروں  کے گاڑی پر حملہ ایک جان بحق چار زخمی۔زرائع تحصیل درابن کے عل...
05/11/2024

ڈیرہ اسماعیل خان

تحصیل درابن گنڈی عاشق میں ایف سی اہلکاروں کے گاڑی پر حملہ
ایک جان بحق چار زخمی۔زرائع
تحصیل درابن کے علاقے گنڈی عاشق میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جان بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ اسماعیل خان علاج معالجے کےلئے منتقل کر دیا گیا ہے.

جنوبی وزیرستان لوئر وانا ۔تحصیل شکئ کے علاقہ ٹیپ میں وزیر قبائل کے ذیلی شاخ سپرکئی اور وزیر قبائل کے ذیلی شاخ شمال خیل ک...
05/11/2024

جنوبی وزیرستان لوئر

وانا ۔
تحصیل شکئ کے علاقہ ٹیپ میں وزیر قبائل کے ذیلی شاخ سپرکئی اور وزیر قبائل کے ذیلی شاخ شمال خیل کے درمیان اراضی کے تنازعے پر خونریز تصادم شروع ہوگیا ہے.

دونوں اطراف سے چھوڑے اور بھاری ہتھیاروں‌کا استعمال جاری ہے جس میں‌جانی نقصانات کا اندیشہ ہے. زرائع

واضح رہے کہ دونوں اقوام کے درمیان عرصہ دراز سے ٹیپ نامی علاقہ کےاراضی پر تنازعہ چل رہاہے،اس سے قبل بھی دونوں اقوام اسی اراضٰی کو جھڑپیں ہوچکی ہیں ۔ زرائع

ملاکنڈ ڈویژن بٹ خیلہ انتہائی افسوس ناک خبربٹ خیلہ راستے کے تنازعے پرخونریزتصادم 6 افرادجاں بحق 2 زخمی۔ایک ہی خاندان میں ...
05/11/2024

ملاکنڈ ڈویژن

بٹ خیلہ

انتہائی افسوس ناک خبر
بٹ خیلہ راستے کے تنازعے پرخونریزتصادم 6 افرادجاں بحق 2 زخمی۔ایک ہی خاندان میں چار افراد جان بحق دوسرے فریقین کو دو افراد جان بحق دو زخمی

مزکورہ تصاویر ضلع ٹانک کے ایک سرکاری سکول کے ہیں جہاں معصوم بچے یہ پانی پیتے ہیں ممبر قومی اسمبلی ٹانک  داور کنڈی ممبر ص...
05/11/2024

مزکورہ تصاویر ضلع ٹانک کے ایک سرکاری سکول کے ہیں

جہاں معصوم بچے یہ پانی پیتے ہیں

ممبر قومی اسمبلی ٹانک داور کنڈی

ممبر صوبائی اسمبلی ٹانک عثمان بیٹنی

ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر

ایکسین پبلک ہیلتھ ٹانک

کیا آپ لوگ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں

کیا یہ پانی ان انسانوں کے پینے کا قابل ہے ؟

کیا آپ خود یہی پانی پیتے ہوں ؟

Address

Tank

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taza Khabar/تازہ خبر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share