ZMZ Updates

ZMZ Updates Hamary Han naye or purany mobile ki khareed o firokht ki jati hy, our easypaisa bi milta hy , photoscan,, photostate, color print photo, and mobile accessories
(1)

محکمہ پولیس میں جاری بھرتی کے دوران جعلسازی کی کوشش کرنے والے امیدواران پکڑ لئے گئے۔ کسی دوسرے امیدوار کی جگہ پر امتحان ...
11/10/2024

محکمہ پولیس میں جاری بھرتی کے دوران جعلسازی کی کوشش کرنے والے امیدواران پکڑ لئے گئے۔ کسی دوسرے امیدوار کی جگہ پر امتحان دینے کی تمام کوشش رائیگاں چلی گئی۔ جعلساز امیدواران کا نہ صرف موجودہ پرچہ کینسل کر کے ان پر دفعہ 419 اور 420 کے تحت FIR درج کر لی گئیں بلکہ انہیں ایٹا کے تحت ہونے والی کسی بھی بھرتی سے آئندہ دو سال کے لئے نا اہل کر دیا گیا۔ اپنا مستقبل دائو پر لگانے والے امیدواران کی تصاویر ملاحظہ کریں۔
(ضلع ٹانک)

20/09/2024
30/08/2024

Beautiful View Of Amakhel

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭نعمان والد عنایت اللہ  گاؤں وانڈہ ذلو ملاگان  رات کو وانہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے شہید ہوچ...
06/08/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون 😭
نعمان والد عنایت اللہ گاؤں وانڈہ ذلو ملاگان رات کو وانہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے شہید ہوچکا ہے اللہ تعالیٰ نعمان شہید کو جنت الفردوس نصیب فرماۓ اور گھر والو کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲

19/07/2024

اماخیل شریف میں عرس مبارک 2024 کے ویڈیو جھلکیاں
زلمی موبائل اینڈ فوٹوسٹیٹ کمپوزنگ اماخیل

17/06/2024

Eid ul Azha Amakhel Pull
1st Day.

We Are Muslims
15/06/2024

We Are Muslims

‏میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو  خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں -----‏اور آیئے اسے میرے ساتھ شئ...
15/06/2024

‏میدان عرفات میں حضرت محمدﷺ نے جو خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں -----
‏اور آیئے اسے میرے ساتھ شئیر کرکے پہیلاتے ہیں

‏ کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔

‏1۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

‏2۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

‏3۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

‏4۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

‏5۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

‏6۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

‏7۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

‏8۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

‏9۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

‏10۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

‏11۔ زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
‏ برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

‏12۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

‏13۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

‏14۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

‏15۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

‏پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
‏16۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

‏: اللہ تعالیٰ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

مہنگے موبائل فون خریدنے   والو  اس پیغام کو ضرور پڑھیں  😢😢😢😢😢       ایک نو سال کا بچہ مسجد کے کونے میں بیٹھےچھوٹی بہن کے...
10/06/2024

مہنگے موبائل فون خریدنے والو اس پیغام کو ضرور پڑھیں 😢😢😢😢😢
ایک نو سال کا بچہ مسجد کے کونے میں بیٹھے
چھوٹی بہن کے ساتھ بیٹھا
ہاتھ اٹھا کر اللہ پاک سے نہ
جانے کیا مانگ رہا تھا؟

کپڑوں میں پیوند لگا تھا
مگر
نہایت صاف تھے
اس کے ننھےننھے سے گال آنسوؤں سے بھیگ چکے تھے

بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے
اور
وہ بالکل بےخبر اللہ پاک سے باتوں میں لگا ھوا تھا
جیسے ہی وہ اٹھا
ایک اجنبی نے بڑھ کر اسکا ننھا سا ہاتھ پکڑا
اور پوچھا
اللہ پاک سے کیا مانگ رھے ھو؟
اس نے کہا کہ
میرے ابو مر گۓ ھیں
ان کےلئے جنت

میری امی ہر وقت
روتی رہتی ھے
اس کے لئے صبر

میری بہن ماں سے کپڑے مانگتی ھے
اس کے لئے رقم

اجنبی نے سوال کیا

کیا آب سکول جاتے ھو؟
بچے نے کہا
ہاں جاتا ھوں
اجنبی نے پوچھا
کس کلاس میں پڑھتے ھو؟
نہیں انکل پڑھنے نہیں جاتا
ماں چنے بنا دیتی ھے
وہ سکول کے بچوں کو فروخت کرتا ھوں
بہت سارے بچے مجھ سے چنے خریدتے ھیں
ہمارا یہی کام دھندا ھے
بچے کا ایک ایک لفظ میری روح میں اتر رھا تھا

تمہارا کوئ رشتہ دار
اجنبی نہ چاہتے ھوۓ بھی بچے سے پوچھ بیٹھا؟
امی کہتی ھے غریب کا کوئ رشتہ دار نہیں ھوتا
امی کبھی جھوٹ نہیں بولتی
لیکن انکل جب ھم
کھانا کھا رہے ھوتےہیں
اور میں کہتا ھوں
امی آپ بھی کھانا کھاؤ تو
وہ کہتی ھیں میں نے
کھالیا ھے
اس وقت لگتا ھے
وہ جھوٹ بول رھی ھیں.

بیٹا اگر گھر کا خرچ مل جاۓ تو تم پڑھوگے؟
بچہ:بالکل نہیں
کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے غریبوں سے نفرت کرتے ھیں
ہمیں کسی پڑھے ھوۓ نے کبھی نہیں پوچھا
پاس سے گزر جاتے ھیں
اجنبی حیران بھی تھا
اور
پریشان بھی
پھر اس نے کہا کہ
ہر روز اسی مسجد میں آتا ھوں
کبھی کسی نے نہیں پوچھا
یہاں تمام آنے والے میرے والد کو جانتے تھے
مگر
ہمیں کوئی نہیں جانتا
بچہ زور زور سے رونے لگا
انکل جب باپ مر جاتا ھے تو سب اجنبی بن جاتے ھیں
میرے پاس بچے کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا

ایسے کتنے معصوم ھوں گے
جو حسرتوں سے زخمی ھیں

بس ایک کوشش کیجۓ
اور
اپنے اردگرد ایسے ضروت مند
یتیموں اور بےسہارا کو
ڈھونڈئے
اور
ان کی مدد کیجئے

موبائل اور لوڈ کے دینے سے پہلے اپنے آس پاس کسی غریب کو دیکھ لیں

شاید اسکو آٹے کی بوری زیادہ ضرورت ھو

تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی جگہ یہ میسج کم ازکم ایک یا دو گروپ میں ضرور شئیر کریں

خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں جزاک اللہ

(ایک دفعہ شیر ضرور کیجیئے گا پلیز پڑھ کر)

رسول خان آماخیل دنیائے فانی سے رخصت ہو گیاھے، اللّٰہ پاک ان کی مغفرت فرماۓ اور ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرماۓ۔...
07/06/2024

رسول خان آماخیل دنیائے فانی سے رخصت ہو گیاھے، اللّٰہ پاک ان کی مغفرت فرماۓ اور ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرماۓ۔۔
آمین یارب العالمین !
نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح بوقت 8بجے آماخیل قبرستان میں ادا کیا جاۓ گا۔

23/05/2024

اعلان فوتگی
پیرزادہ بشیر احمد شاہ کی زوجہ محمد عالم شاہ،فاروق شاہ۔کلیم اللّٰہ شاہ اماخیل کی والدہ رضائے الہی سے وفات پاگئی ہے۔ نمازِ جنازہ اج بروز جمعرات 05:00PM دربار عالیہ فقیر صاحب اماخیل میں ادا کیا جائے گا۔

20/05/2024

آیت اللہ العظمی سید علی خامنائی شہید سید ابراہیم رئیسی اور دیگر شہداء کی نماز جنازہ پڑھا جا رہا ہے ۔

17/05/2024

اماخیل عرس میلے کی ایک جھلک

11/05/2024

میں ایسے ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کو واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو پھر استیفا دے کر میدان میں اوو

10/05/2024

کیا جرنیلوں کو ایسے بھی کوئی للکار سکتا ہے ¡¡
واہ مولانا واہ
Highlight Dr. Arif Alvi Mulanaofichal Ofichal Jui King

05/05/2024

لو تم بھی سنو حکمران بھی سنے

Address

Tank
29400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZMZ Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZMZ Updates:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Tank

Show All