24/11/2024
ﺑِﺴْـــــــــــــــــــــــﻢِ ﺍﻟﻠﮧِ ﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﯿْﻢِ
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
ﺻﺒــــﺎ ﺡ ﺍﻟﺨــــــــــﯿﺮ
سمرقند میں ایک اللہ والے تھے جن کا نام عُمر تھا، وہ تہجد کے وقت رب کریم کے حضور حاضر ہوتے اور آہ و زاری کرتے ہوئے کہتے:
میرے اللہ! میں وہ عمر ہوں جسے تُو جانتا ہے، وہ نہیں ہوں جسے لوگ جانتے ہیں
(میرے مالک مجھے بخش دے!)
(القند فی ذکر علماء سمرقند)
ہمارا ایک تعارف وہ ہے جو لوگوں کے درمیان ہے اور ایک وہ جو اللہ کے ہاں ہے
ہم عرض کرتے ہیں:
اے اللہ! ہم وہ نہیں جو ہمیں لوگ سمجھتے ہیں، ہم وہ ہیں جنھیں تُو جانتا ہے؛ ہمیں معاف کر دے!!
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا